Tag: شاداب خان

  • سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج دے دیا

    سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج دے دیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آل راؤنڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 میں تیار رہنے کا چیلنج دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا چناؤ کر لیا اور انتظامیہ کی جانب سے شیڈول کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

    قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے۔

    کراچی کنگز کے شیر بابراعظم نے بھی مزاحیہ انداز میں حسن علی کا تیار رکھنے کی تلقین کردی۔

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کی مہم جوئی، ٹاکرے کے لیے تیار

    ایسے میں پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سرفراز احمد شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے، فل تیاری ہے بھائی۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم کراچی کنگز بھی میدان میں رنگ جمانے کے لیے تیار ہے۔

  • مصباح الحق اور وقار یونس دونوں ہی میرے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاداب خان

    مصباح الحق اور وقار یونس دونوں ہی میرے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاداب خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس دونوں ہی میرے مزاج کو سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے، کوشش یہی ہے سری لنکا کے خلاف دونوں میچز میں کامیابی حاصل کیں۔

    شاداب خان نے کہا کہ کنڈیشن اسپن بولنگ کے لیے سازگار دکھائی دیتی ہے، آل راؤنڈر کے طور پر کھیل رہا ہوں، فرسٹ کلاس کھیل کر اچھی پرفارمنس دینے کا خواہش مند ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف انڈر 19 ایونٹ کھیل چکا ہوں، تمام تر توجہ سری لنکن سیریز پر مرکوز ہے، سینئر اسپنرز کی کمی پوری کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ فاسٹ بولر حسن علی کو سب لوگ مس کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • پاک سری لنکن سیریز، شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    پاک سری لنکن سیریز، شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خبیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 37 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

    شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مصیبت کے وقت میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی زلزلے پر افسوس اور متاثرین زلزلہ کے اہلخانہ سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

    روشنیوں‌ کے شہر کراچی میں‌ سری لنکن ٹیم کا پرتپاک استقبال

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا آغاز 27ستمبر سے ہوگا۔

  • شادی ابھی نہیں کررہا، جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، شاداب خان

    شادی ابھی نہیں کررہا، جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، شاداب خان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ شادی ابھی نہیں کررہا، جوڑے آسمان پر بنتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، جب والدین کو لڑکی پسند آجائے گی تو وہ شادی کرلیں گے۔

    شاداب خان نے کہا کہ حسن علی نے شرارتاً کہا تھا کہ ان کی شادی کے بعد شاداب بھی شادی کریں گے۔

    دبئی میں حسن علی کی شادی میں شرکت کے بعد شاداب خان نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ جوائن کرلیا ہے۔

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ فٹنس کیمپ کا فائدہ ہوا ہے اب بھی فائدہ ہوگا، آج صبح کے سیشن سے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: عماد وسیم نے شادی کارڈ بھیجنا شروع کردیے

    لیگ اسپنر کا نے کہا کہ وائٹ بال کے ساتھ پرفارمنس اچھی رہی ہے اب کوشش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دوں، اس کے لیے لمبے اسپیل کررہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کروں، پوری محنت کرتا ہوں، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس آئے، ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ کی ضرورت ہے، مصباح الحق کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر مصباح الحق کوچ بنتے ہیں تو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا لیکن کوچ کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔

  • آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کو مسترد کردیا

    آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کو مسترد کردیا

    راولپنڈی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹیم میں گروپ بندی کی افواہوں کو مسترد کردیا، شاداب خان نے کہا کہ سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کا دکھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آل راؤنڈر عماد وسیم اور شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، عماد وسیم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پوری ٹیم ایک ہوکر پاکستان کے لیے کھیل رہی تھی، کپتانی کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں۔

    عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم نے آخری چار میچز میں اچھا پرفارم کیا، ٹیم میں گروپ بندی ہوتی تو میں بھی نہ کھیلتا، ورلڈ کپ میں اسپنرز کی کارکردگی بری نہیں تھی۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بھارت سے میچ کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، کرکٹ پر بات کرنی چاہئے ذاتیات پر حملہ نہیں کرنا چاہئے، بھارت سے میچ کو لوگ جنگ کی طرح لیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کپتانی چھوڑنے کا ارادہ نہیں، حتمی فیصلہ بورڈ کرے گا، سرفراز احمد

    انہوں نے کہا کہ میرے سرفراز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بھارت سے میچ کے بعد سرفراز احمد نے میٹنگ بلائی سب نے اپنی رائے دی تھی، میٹنگ میں سرفراز نے کہا ہمیں کم بیک کرنا ہے۔

    عماد وسیم نے کہا کہ افغانستان کے میچ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا، رن ریٹ کا زیادہ فرق نہ ہوتا تو سیمی فائنل میں ہوتے، 400 رنز کا فرق ختم کرنا مشکل تھا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع تھا۔

    دوسری جانب لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ہماری کارکردگی اچھی رہی، سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کا دکھ ہے، ہم نے دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو ہرایا، آسٹریلیا ٹائٹل جیتنے کے لیے فیوریٹ ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شاداب خان

    قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شاداب خان

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا دباؤ الگ ہوتا ہے، امید ہے باؤلر واپس فارم میں آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ میں قومی ٹیم بھرپورمحنت کررہی ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ 3سال سے انگلینڈ میں کھیل رہے ہیں، مشکلات نہیں ہوں گی، امید ہے باؤلر واپس فارم میں آئیں گے۔

    لیگ اسپنر نے کہا کہ وائرس کا پتہ چلنے پرشروع میں تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی۔

    اسٹار کرکٹرشاداب خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    یاد رہے کہ 21 اپریل کو چیف سلیکٹر انضام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگ اسپنرشاداب خان کے بلد ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔

    ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    انضام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور امید ہے کہ وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے۔

  • شاداب خان کو سگنل مل گیا، ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

    شاداب خان کو سگنل مل گیا، ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

    لاہور:ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں ،ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، نئی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شاداب خان کے فٹ ہونے کے بعد یاسر شاہ کو وطن واپس بلا لیا جائےگا، کہا جارہا ہے کہ ان کے اب تک کے ٹیسٹ حوصلہ افزاءہیں اور ابھی تک اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوں۔

    پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ شاداب خان کا نیا بلڈ ٹیسٹ لاہور کی لیبارٹری بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ اگلے دو دن میں آئے گی۔ اتوار کو پنڈی میں شاداب خان کے خون کے نمونے لے کر مزید ٹیسٹ کے لیے شوکت خانم لیبارٹری لاہور بھجوائے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان کی بیماری سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر نے دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا تھااور ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    شاداب خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شاداب خان دانتوں کے کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کراتے تو انہیں ہیپاٹائٹس کا وائرس نہ لگتا، عام طور پر یہ وائرس حجام کی دکان اور ڈینٹسٹ کے آلات سے منتقل ہو جاتا ہے، شاداب خان کو گندے اور غیر معیاری آلات کے باعث ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کا سامنا کرنا پڑا ۔

    ذرائع کا کہنا تھا شاداب خان نے دانتوں میں تکلیف کے بعد راولپنڈی کے جس ڈاکٹر سے رجوع کیا، ان کے آلات سے یہ وائرس ان کے جگر پر حملہ آور ہوا۔

    ورلڈ کپ روانگی سے قبل پی سی بی میڈیکل پینل نے جب تمام کھلاڑیوں کے خون کے نمونے لیے اور انہیں شوکت خانم ہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کرایا گیا تو پی سی بی میڈیکل پینل کو پتہ چلا کہ نوجوان کرکٹر کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کا وائرس موجود ہے۔

    اس تشخیص کے بعد شاداب خان کو وطن واپس بھیج دیا گیا تھا اور ان کا علاج جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ہے شاداب خان کی نئی رپورٹس حوصلہ افزاءہیں اور اس میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوں۔

  • ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کو ہیپاٹائٹس سی کا وائرس لگا، قریبی ذرائع

    ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کو ہیپاٹائٹس سی کا وائرس لگا، قریبی ذرائع

    لاہور : لیگ اسپنر شاداب خان کی بیماری سے متعلق انکشاف ہوا کہ ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کی تشخیص ہوئی ، اگر شاداب خان دانتوں کے کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کراتے تو ہیپاٹائٹس کا وائرس نہ لگتا۔

    تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان کی بیماری سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر نے دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا اور ڈینٹسٹ کے آلات سے شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    شاداب خان کے قریبی ذرائع نے کہا اگر شاداب خان دانتوں کے کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کراتے تو انہیں ہیپاٹائٹس کا وائرس نہ لگتا، عام طور پر یہ وائرس حجام کی دکان اور ڈینٹسٹ کے آلات سے منتقل ہو جاتا ہے، شاداب خان کو گندے اور غیر معیاری آلات کے باعث ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کا سامنا کرنا پڑا ۔

    ذرائع کا کہنا تھا شاداب خان نے دانتوں میں تکلیف کے بعد راولپنڈی کے جس ڈاکٹر سے رجوع کیا، ان کے آلات سے یہ وائرس ان کے جگر پر حملہ آور ہوا۔

    ورلڈ کپ روانگی سے قبل پی سی بی میڈیکل پینل نے جب تمام کھلاڑیوں کے خون کے نمونے لیے اور انہیں شوکت خانم ہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کرایا گیا تو پی سی بی میڈیکل پینل کو پتہ چلا کہ نوجوان کرکٹر کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کا وائرس موجود ہے ، جس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروا کر اس کی تصدیق کی گئی تاہم اس کے لیے نیا سیمپل نہیں لیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹرز نے شاداب خان کو عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہونے کی نوید سنادی

    ذرائع کے مطابق شاداب خان نے بتایا کہ انہوں نے چند دنوں قبل دانت میں تکلیف کے بعد پنڈی میں ایک دندان ساز سے رجوع کیا تھا، جس کے آلات سے وائرس نے حملہ کیا۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق لندن میں ڈاکٹر کی تشخیص کے بعد علاج شروع ہوچکا ہے،عام طور پر یہ علاج تین ماہ جاری رہتا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ دو ہفتے میں اگر شاداب خان کو کمزوری محسوس نہ ہوئی تو وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شاداب خان روازنہ کی بنیاد پر تین ماہ تک دوائیں استعمال کریں گے، دو ہفتے بعد ہونے والے مزید ٹیسٹ سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ خون میں ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کی کتنی مقدار ہے اور اس کے اثرات کیا ہیں۔

  • ہیپاٹائٹس میں مبتلا شاداب خان کل وطن پہنچیں گے

    ہیپاٹائٹس میں مبتلا شاداب خان کل وطن پہنچیں گے

    لاہور: قومی کرکٹرشاداب خان لندن میں چیک اپ کے بعدکل وطن واپس پہنچ جائیں گے اوروہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق مزید آرام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شاداب خان لند ن میں چیک اپ کے بعدپیر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ چند روزقبل چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا کو بتایا تھا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے سبب ڈاکٹروں نے انہیں چارہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

    شاداب خان کا علاج مشہور ہیپاٹالوجسٹ ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کر رہے ہیں۔ لیگ اسپنر مزید 2 ہفتے تک آرام کریں گے جس کے بعد ان کے مزید بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق شاداب خان کا ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ ان کے ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ لیگ اسپنر میں ہیپاٹائٹس کی تشخص سے قبل چیف سلیکٹر انضام الحق نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں شاداب خان بھی شامل تھے۔

    اس کے ساتھ ساتھ وہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں بھی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم اب ان کی جگہ پر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شاداب خان کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی ، تاہم آل راؤنڈر شاداب خان کو ڈاکٹر نے ابتدائی معائنے کے بعد عالمی کپ تک مکمل صحت یاب ہونے کی نوید سنا دی ہے۔

    شاداب خان کی بیماری کے حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی اہم کھلاڑی ہے اس کا ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونا ضروری ہے۔

  • ڈاکٹرز نے شاداب خان کو عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہونے کی نوید سنادی

    ڈاکٹرز نے شاداب خان کو عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہونے کی نوید سنادی

    لندن: ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، ہیپاٹائٹس کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان عالمی کپ سے قبل صحت یاب ہوجائیں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو ڈاکٹر نے ابتدائی معائنے کے بعد عالمی کپ تک مکمل صحت یاب ہونے کی نوید سنا دی ہے۔

    ڈاکٹر پیٹرک کا کہنا تھا کہ شاداب خان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا ہے، عالمی کپ کے لیے شاداب خان مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شاداب خان کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب اہم کھلاڑی ہے اس کا ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونا ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں لندن میں موجود ہے جہاں انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹوینٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جانے ہیں تاہم اس سیریز کے لیے شاداب ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    یاد رہے کہ 5 ٹیسٹ، 34 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔