Tag: شاداب خان

  • شاداب خان علاج کے لیےآ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے

    شاداب خان علاج کے لیےآ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے

    لاہور: نوجوان اسپنر شاداب خان علاج کے لیے آ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگ اسپینر شاداب خان علاج کے لیے آ ج انگلینڈ روانہ ہوں گے، شاداب خان ڈاکٹرپیٹرک کینڈی سےعلاج کرائیں گے۔

    شاداب خان کےعلاج کے تمام اخراجات پی سی بی ادا کرے گا، شاداب خان جمعرات اورجمعہ کو چیک اپ کرائیں گے۔

    نوجوان اسپنر شاداب خان کے تمام ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے، شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد ورلڈکپ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل چیف سلیکٹر انضام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگ اسپنرشاداب خان کے بلد ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    انضام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور امید ہے کہ وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق شاداب خان کی بلڈ رپورٹ درست نہیں آئی اور ان کے خون کے نمونے میں پیپاٹائٹس کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ، 34 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • دورہ انگلینڈ: شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

    دورہ انگلینڈ: شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

    لاہور: قومی کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کے لیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لیگ اسپینر یاسر شاہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کا حصہ ہیں اور وہ 23 اپریل کو دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان سے روانہ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ لیگ اسپینر شاداب خان کو ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی جس کے باعث سلیکشن کمیٹی نے انہیں علاج کی غرض سے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

    چیف سلیکٹر انضمام کا کہنا تھا کہ  شاداب خان کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آئی ہیں اور ان میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص بھی ہوئی، بدقسمتی سے یہ ہمارے لیے اچھی خبر نہیں ہے مگر لیگ اسپینر کو انگلینڈ لے کر جارہے ہیں جہاں اُن کا علاج کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے بعد شاداب کی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات بھی کم ہوگئے تاہم علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے بعد اُن کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے اور پھر رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے شاداب خان ورلڈکپ تک بہتر ہو جائیں گے تاہم انگلینڈ کے خلاف ہونے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں انہیں آرام کا موقع دیا جارہا ہے، ہمیں امید ہے ورلڈ کپ سے قبل ساری چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔

  • ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کودھچکا، شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے قبل شاداب خان کی عدم دستیابی کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے پیپاٹائٹس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    چیف سلیکٹر انضام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنرشاداب خان کے بلد ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    انضام الحق نے کہا کہ شاداب خان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے اور امید ہے کہ وہ ورلڈکپ تک فٹ ہوجائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق شاداب خان کی بلڈ رپورٹ درست نہیں آئی اور ان کے خون کے نمونے میں پیپاٹائٹس کے وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ، 34 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

  • ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

    ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت دوسرے اور انگلیںڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

    بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے، کولن منرو دوسرے، ایرون فنچ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس 11 درجے ترقی پاکر چوتھے نمبر پر آگئئے، اوپنر فخر زمان تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ کی تنزلی، دسویں نمبر پر پہنچ گئے

    بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، شاداب خان دوسرے، فہیم اشرف آٹھویں اور عماد وسیم نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، بنگلہ دیش کے محمود اللہ چوتھے اور جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • مکی آرتھر، شاداب خان سے شرط ہار گئے، پوری ٹیم کو کھانا کھلانا پڑ گیا

    مکی آرتھر، شاداب خان سے شرط ہار گئے، پوری ٹیم کو کھانا کھلانا پڑ گیا

    لیڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لیگ اسپنر شاداب خان سے شرط ہار گئے، پوری ٹیم کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے شاداب خان کو اپنی بیٹنگ بہتر کرنے کے لیے کہا جس پر شاداب خان نے کہا آپ فکر نہ کریں تین ٹیسٹ ہی اور تین نصف سنچریاں تو بنا ہی لوں گا۔

    شاداب خان نے جو کہا وہ کر دکھایا، آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں جب شاداب نے نصف سنچری اسکور کی تو ڈریسنگ روم میں بیٹھے مکی آرتھر کی انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا ایک ففٹی ہوگئی۔

    ایسا ہی لارڈز ٹیسٹ میں دیکھنے میں آیا جب انہوں نے ففٹی بنائی تو پھر سے مکی آرتھر کو انگلی سے اشارہ کیا کہ کوچ دو ففٹی ہوگئی ہیں۔

    انگلینڈ ہی کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں جب لیگ اسپنر شاداب خان نے تیسری نصف سنچری بنائی تو فاتحانہ انداز سے کوچ مکی آرتھر کی جانب تین انگلیوں سے اشارہ کیا اور کہا کہ تین ففٹی مکمل ہوگئی ہیں۔

    شاداب خان کی جانب سے شرط پوری کرنے پر کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ شرط ہارنے کے بعد مجھے پوری ٹیم کو کھانا کھلانا پڑگیا، لیکن ایک نوجوان بلے باز نے جو کہا وہ کرکے دکھایا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ‌ کوچ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اتنا اچھا ہے کہ مجھے اس پر رشک آتا ہے، ہر کھلاڑی دوسرے کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • دوسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی

    دوسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی

    نیلسن : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیلسن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 247 رنز کا ہدف دیا۔

    بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز25 اوورز تک محدود کردی گئی اور اسے فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف ملا جو اس نے با آسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 24 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر 86 رنز کی اننگزکھیلی جبکہ راس ٹیلر نے 45 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

    نیوزی لینڈ کو اننگزکے پہلے ہی اوورمیں نقصان اٹھانا پڑا جب محمد عامر کی گیند پرکولن منرو بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 47 رنز پرگری جب کپتان کین ولیمسن 19 رنزبناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

    بعدازاں مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر نے 104 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تواننگز کے آغاز میں اظہرعلی 6 رنز بنا کرٹم ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ امام الحق بھی صرف 2 رنز ہی بناسکے اور ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے۔

    بابراعظم 10 رنز بنا سکے اور لوکی فرگوسن کی گیند پرآؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 27 اور کپتان سرفراز احمد صرف 3 رنز بناکر اسپنر ٹوڈ ایسل کا شکار بنے۔

    محمد حفیظ 60 رنز بناکر مچل سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور فہیم اشرف بھی 7 رنز بناکر لوکی فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    حسن علی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی اور 51 رنز پر ٹم ساؤتھی کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان نے بھی 52 رنز اسکور کیے اور وہ لوگی فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    محمد عامر نے 8 اور رومان رئیس 6 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جس میں فخرزمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شاداب اورحسن کی کریبیئن لیگ میں دھماکہ خیز انٹری، میچ جتوا دیئے

    شاداب اورحسن کی کریبیئن لیگ میں دھماکہ خیز انٹری، میچ جتوا دیئے

    لاہور : کریبئین پریمیئر لیگ کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹارز شاداب خان اور حسن علی کی تباہ کن بولنگ نے اپنی اپنی ٹیموں کو میچز جیتوا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپینز ٹرافی کے ہیرو حسن علی اور شاداب خان نے اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت اپنے پہلے ہی میچ میں مخالفین کے پرخچے اڑا کر رکھ دئیے۔

    پاکستانی کرکٹ کے چمکتے ستاروں نے ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں دھاک بٹھا دی۔ پہلا میچ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز اور سینٹ لوشیا اسٹارز کے درمیان کھیلا گیا۔


    مزید پڑھیں: حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ


    کربیبئن پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں ٹرینباگو کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے شاداب کی گھومتی گیندوں نے بلےبازوں کو چکرا دیا۔


    مزید پڑھیں: ابھرتے کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ ہم کسی سے کم نہیں


    شاداب نے4اوورز میں 15رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی شاداب خان لے اڑے۔ جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے بھی اپنے ڈیبیو میچ میں دھماکہ خیز انٹری دی۔


    مزید پڑھیں: جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج کو پویلین کے باہر بھیجا


    سینٹ کٹس کیلئے کھیلتے ہوئے حسن علی نے4اوورز کرائے۔19رنز دئیے اور دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ مین آف دی میچ کی تصویر حسن علی نے ٹوئٹر پر بھی اپ لوڈ کی۔

  • جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج سنگھ کو پویلین کے باہر بھیجا

    جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج سنگھ کو پویلین کے باہر بھیجا

    اوول : آئی سی سی کا فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی نے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے بھارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں اہم ترین موڑ شاداب خان کا پُر اعتماد ریویو تھا جس نے حریف ٹیم کی امیدوں کا چراغ گل کیا، بھارت کی تین وکٹیں گرچکی تھیں مگرخطرہ ابھی ٹلانہیں تھا۔

    تین سو میچ کھیلنے والا یووراج سنگھ جیسا خطرناک کھلاڑی وکٹ پر موجود تھا اور دوسری طرف چند میچ کھیلنے والا نوجوان شاداب خان تھا، جب یوراج سنگھ کو شاداب خان نے ایک گوگلی کرائی تو یووراج مات کھا گیا اور گیند سرفراز کے ہاتھ میں پہنچ گئی۔


    اگلی گیند وکٹوں میں جاتی ہوئی لیگ بریک ہوئی۔ یووراج پھر چوک گیا لیکن امپائر نے آؤٹ نہیں دیا مگر شاداب جانتا تھا کہ یووراج آؤٹ ہوچکا ہے۔  شاداب خان نے امپپائر کے فیصلے کع چیلنج کردیا، نوجوان لیگ اسپنر نے پورے اعتماد کے ساتھ کپتان سرفراز احمد سے ریویو لینے کی ضد کی۔

    سرفراز نے پراعتماد بالر پر بھروسہ کیا، ریویو کا فیصلہ آنے کے بعد یووراج سنگھ آؤٹ قرار پائے، اور اس طرح بھارت کی ایک نہایت اہم وکٹ شاداب خان نے اپنے نام کی۔

  • ابھرتے کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ ہم کسی سے کم نہیں

    ابھرتے کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ ہم کسی سے کم نہیں

    اوول : قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لیے، میگا ایونٹ میں پاکستان کو ابھرتے ستارے بھی ملے، نواجون کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔

    فخر زمان کی برق رفتار بیٹنگ، حسن کی تیز ترین بولنگ اور شاداب کی گھومتی گیندوں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی کسی بھی طرح کسی سے کم نہیں۔

    یہ سب پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ستارے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں ہی مردان کے فخر زمان نے شاندار انٹری دی۔ دو نصف سنچریاں اورایک سنچری بنا کر دنیا کی توجہ حاصل کی۔

    قومی ٹیم کا ایک اور ابھرتا ستارہ حسن علی جس نے پاکستان کے لیجنڈ بولرز کی یاد تازہ کی۔ حسن علی کی ان سوئنگ، آؤٹ سوئنگ بالوں اور ان کے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز ہٹ خوب ہٹ ہوگیا۔

    ٹیم کے سب سے کم عمر رکن شاداب خان بھی بڑوں بڑوں پر بھاری پڑے ۔ان کی گھومتی گیندوں نے سب کے چھکے چھڑادیئے، ان تین کھلاڑیوں نے ثابت کرکے دکھا دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔