Tag: شادیاں

  • شاہ رخ خان کی وہ مقبول فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہو گئیں

    شاہ رخ خان کی وہ مقبول فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہو گئیں

    2001 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی وہ مقبول فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہوگئیں تھی اور اس کے مجرم سنجے لیلا بھنسالی تھے۔

    کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ایک فلم پروڈکشن اس قدر بڑے پیمانے پر ہے کہ اس نے ممبئی کی ویڈنگ انڈسٹری کو کئی دن کے لیے تباہ کر دیا، یہ ناقابل یقین لگتا ہے، لیکن ایسا بالکل حقیقت میں ہوا اس سب کے ‘مجرم’ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو دہائیوں سے پہلے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس کی وجہ سے نادانستہ طور پر ممبئی میں سینکڑوں شادیوں کو ملتوی کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دیوداس، ادیب سرت چندر کے ناول ‘دیوداس’ کی کہانی پر تشکیل دی گئی تھی، جس میں شاہ رخ خان نے ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم بڑے پیمانے پر پروڈکشن کی وجہ سے بھی جانا جاتا تھا۔

    فلم کے سینماٹوگرافر بنود پردھان نے حال ہی میں فرائیڈے ٹاکیز سے بات کی اور اس بڑے پیمانے  کی پروڈکشن اور فلم پر کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں انکشافات کیے۔

    سینماٹوگرافر بنود پردھان نے بتایا کہ ممبئی میں بنایا گیا چندر مکھی (مادھوری) کے کوٹھے کے سیٹ کا رقبہ تقریباً 1 کلومیٹر طویل تھا، میں اور میرے اسسٹنٹس کا وفد یہ دیکھنے کے لیے گیا کہ سیٹ کیسے بنایا جا رہا ہے، اور ہم دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ اسے کیسے روشن کیا جائے، میں نے جھیل کے کنارے سے سیٹ کا ایک چکر لگایا اور اپنے اسسٹنٹ سے کہا کہ آخر میں 100 واٹ کا بلب لگا دے، اس طرح ہم نے سیٹ کو روشن کرنا شروع کیا، اور میں نے اس سیٹ کے لیے ممبئی میں دستیاب تمام جنریٹر استعمال کیے تھے۔

    بنود پردھان نے مزید کہا کہ جنریٹروں پر ان کی ‘اجارہ داری’ کی وجہ سے  ممبئی میں بہت سی شادیاں ملتوی ہو گئیں، دیوداس کا سیٹ اتنا برا تھا کہ کہ ہمیں بے شمار جنریٹر استعمال کرنے پڑے، لوگ کہنے لگے کہ بنود جی کی وجہ سے اتنی شادیاں منسوخ ہوگئیں کیونکہ شادیوں میں استعمال کرنے کے لیے جنریٹر دستیاب ہی نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ دیوداس 50 کروڑ  بھارتی روپے کے بجٹ پر بنائی گئی تھی اور یہ فلم اس وقت کی سب سے مہنگی ہندوستانی فلم تھی۔

    2002 میں کانز فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد اسے جولائی 2002 میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا، یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی، جس نے دنیا بھر میں 168کروڑ روپے کمائے۔

  • پاکستان کی شادیاں دیکھ کر لگتا ہے ہم امریکا کو قرضہ دیتے ہیں، خالد انعم

    پاکستان کی شادیاں دیکھ کر لگتا ہے ہم امریکا کو قرضہ دیتے ہیں، خالد انعم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال کے برعکس نظر آنے والے قوم کے رویے پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    سینئر اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملک کی خراب معاشی صورتِ حال اور دوسری طرف پاکستانی قوم کو پانی کی طرح پیسے بہاتے ہوئے دیکھ کر طنزیہ انداز میں اظہار خیال کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مال اور ریسٹورینٹ دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)

    اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر نکلا ہوا ہے، سینئر اداکار نے اپنی پوسٹ میں زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

    انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں وکیل نہیں۔ اداکار کے ان خیالات سے سوشل میڈیا صارفین اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے اسٹار سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کی تھی۔

    انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے معروف اداکار نے شاہد آفریدی کی کرکٹ کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

    تہمینہ نے شادی سے پہلے مجھے بہت بڑی دھمکی دی تھی، خالد انعم

    انہوں نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ایک وقت جب پاکستان کے28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے پھر شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتا تھا اور پاکستان کے 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتے تھے‘۔

  • جنید جمشید نے کتنی شادیاں کی تھیں؟ بیٹے نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

    جنید جمشید نے کتنی شادیاں کی تھیں؟ بیٹے نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

    سابق گلوکار اور مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے پہلی بار اپنے والد کی شادیوں کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا ہے۔

    مرحوم جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مرحوم والد کی شادیوں پر پہلی بار کھل کر بات کی۔

    بابر جنید جمشید نے انکشاف کیا کہ میرے والد مرحوم جنید جمشید نے کُل 3 شادیاں کی تھی، میری معلومات کے مطابق میری والدہ کے علاوہ ان کی 2 بیویاں اور تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 3 بیویوں میں سے 1 کا انتقال والد کے ساتھ ہی طیارہ حادثے میں ہوا تھا جبکہ میری والدہ کے علاوہ دیگر دونوں بیویوں سے ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، ہم صرف 4 بہن بھائی ہیں۔

    جنید جمشید کے بیٹے نے اپنے والد کے ساتھ ماضی کا ایک قصہ بھی سنایا، بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے باپ نے متعدد شادیاں کر رکھیں ہیں، لیکن تم مجھے بتاؤ کہ کیا کبھی میں نے تمہاری والدہ یا تم لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے؟

    جس پر میں نے جواب دیا کہ نہیں بابا آپ نے اپنی تمام ذمے داریاں پوری کی ہیں اور ہمیں بہت پیار دیا ہے، یہ سن کر وہ مطمئن ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، جنید جمشید نے کیریئر کے عروج پر گلوکاری اور موسیقی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

  • لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر، بڑی وجہ کیا ہے؟

    لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں میں تاخیر، بڑی وجہ کیا ہے؟

    اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں جس کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

    ہر خاندان اچھے رشتے کی تلاش میں ہے اور تقریباً پاکستان میں ہر گھر کا یہی ایک بڑا مسئلہ ہے، مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادیوں کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں میچ میکر شازیہ رحمان نے اس پیچیدہ مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی اور اس کے تدارک کے حوالے سے بھی بتایا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو جو اعداد و شمار اقوام متحدہ نے بیان کیے ہیں تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کے اپنے مطالبات بہت زیادہ ہوگئے ہیں کیونکہ زیادہ تر لڑکیاں اب نوکری کرتی ہیں یا گھر میں ہی کسی روزگار سے وابستہ ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر کسی لڑکی کو رشتہ بتایا جائے تو سوال کیا جاتا ہے کہ لڑکے کی ڈگری اور تنخواہ کیا ہے کہیں میرے جیسی یا اس سے کم تو نہیں تو بات یہی آکر ختم ہوجاتی ہے۔

    نوجوان شادی کے منتظر

    شازیہ رحمان نے کہا کہ یہ مطالبات بے شک جائز ہیں لیکن شادیاں نہ ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے، ایسا نہیں ہے کہ پاکستان میں شادیاں نہپں ہورہیں بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ لوگ اپنے مطالبات اور خواہشات کو بنیاد بنا کر خود شادیاں نہیں کررہے، یہی مسئلہ لڑکوں کے ساتھ بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے ہی مطالبات لڑکوں کے بھی ہیں کہ لڑکی کم عمر ہو برسرروزگار بھی ہو تاکہ اس مہنگائی میں ان کا ہاتھ بٹا سکے تاہم لڑکے کے گھر والے چاہتے ہیں کہ لڑکی کو ان سب خصوصیات کے ساتھ گول روٹی بھی بنانا آتی ہو۔

  • جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں؟ خود ہی راز فاش کر دیا

    جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں؟ خود ہی راز فاش کر دیا

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بتایا کہ انہوں نے دو مرتبہ شادی کی اور دونوں شادی کی ناکام ہوگئی جس کے بعد انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔

    جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے پہلی شادی زینت منگی سے کی تھی جس سے میرے 2 بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں، زینت میری فین تھی، میری ملاقات ان سے اس وقت ہوئی جب میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے شارجہ جارہا تھا۔

    جاوید شیخ نے بچپن کا دلچسپ قصہ سنا دیا

    اداکار نے بتایا کہ زینت اور میرے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا تو ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، ہم دونوں 3 سال تک ساتھ رہے لیکن ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے درمیان علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد میری زندگی ڈسٹرب ہوگئی تھی۔

    جاوید شیخ نے بتایا کہ ’ اس کے بعد میری ملاقات سلمیٰ آغا سے ہوئی، اس دروان میں فلم ’ہم اور تم‘ کررہا تھا انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور بعد میں سلمیٰ نے خود ہی مجھے شادی کی آفر کی۔

    ادکار نے بتایا کہ سلمیٰ آغا سے میری کوئی اولاد نہیں ہے، یہ شادی بھی صرف 3 سال ہی چل سکی تھی  جس کے بعد علیحدگی ہوگئی، اس کے بعد میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اب شادی نہیں کروں گا، میں نے سوچا لوگ میرے متعلق یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ میں شادی ہی کرتا رہتا ہوں۔

  • سری لنکا میں مسلمانوں کے گھر جلائے جانے پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

    سری لنکا میں مسلمانوں کے گھر جلائے جانے پر سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سری لنکا میں مسلمانوں کے گھر جلانے اور چینی شہریوں کے معاملے پر بحث کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سری لنکا میں مسلمانوں کے گھر جلائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سری لنکا میں مسلمانوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں، انھیں گرفتار کر کے تشدد کیا جا رہا ہے، حکومت سری لنکا سے اس معاملے پر بات چیت کرے۔

    سینیٹ کمیٹی میں چینی شہریوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ گزشتہ سال 150 لڑکیوں کو شادی کر کے چین لے جایا گیا، ایک چینی خاتون نے لاہور میں 3 گھر کرائے پر لیے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سری لنکا میں مسلمانوں پر حملوں کے بعد کرفیو نافذ

    انھوں نے کہا کہ ایک میریج بیورو چین دوسرا پاکستان میں شادیاں کرا رہا تھا، چین کا عیسائی پاکستان میں سرٹیفیکیٹ کے بغیر شادی نہیں کر سکتا، پاکستان میں تین پادریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  شادی اسکینڈل: چینی ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ

    چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ حساس معاملات کو اِن کیمرا بریفنگ میں سامنے لایا جائے گا، چینی شہریوں کی شادیوں میں میریج بیوروز کا اہم کردار ہے، میریج بیوروز کے لیے بھی ایک ایکٹ ہونا چاہیے۔

  • شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد پابندی ہوگی: کمشنر کراچی

    شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد پابندی ہوگی: کمشنر کراچی

    کراچی: شہرِ قائد میں شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد مکمل پابندی عاید ہوگی، اس سلسلے میں شادی کی تقریبات گیارہ بجے رات کو ختم کرنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔

    کمشنر کراچی نے کہا کہ 11 بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    افتخار شالوانی نے کہا کہ رات گیارہ بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے شادی ہالز کے خلاف مہم 2 ہفتے بعد شروع کی جائے گی، ہال مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شادی ہالز کے مالکان فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے، جو ہالز مالکان عمل نہیں کریں گے ان کے ہالز سیل کر دیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور : شادی ہالزکی بندش کے اوقات کو رات11بجے تک کیا جائے، چیف جسٹس

    کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو مہم میں شامل کیا جائے گا، مہم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلے ہفتے پھر اجلاس ہوگا۔

    اجلاس میں تقریبات کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات پر غور کیا گیا، خیال رہے کہ فی الوقت کراچی میں شادی ہالز رات 12 بجے دروازے بند کرنے کے پابند ہیں۔

  • چینی لڑکی کا قبولِ اسلام، پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

    چینی لڑکی کا قبولِ اسلام، پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

    لاہور: پاک چین دوستی کا ایک خوب صورت نظارہ ایک بار پھر دیکھنے میں آیا ہے، چینی لڑکی چونگ نے اسلام قبول کر کے جرمنی میں مقیم پاکستانی نوجوان علی رضا سے شادی کر لی۔

    اے آر وائی نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں مقیم پاکستانی نوجوان نے پاک چین دوستی کو ایک حقیقت بنا دیا، علی رضا نے لاہور میں چینی لڑکی چونگ سے جیون بھر کا ناتا جوڑ لیا۔

    چینی لڑکی چونگ نے اسلام قبول کر کے اپنا نام دعا علی رکھ لیا، دعا کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے۔

    چینی لڑکی اور جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد علی رضا نے ماں باپ کی خواہش پر شادی لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستانی روایات کے مطابق رسومات ادا کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی لڑکے کی محبت میں چینی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

    نئی دلہن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے، دلہا علی رضا کا کہنا تھا کہ اہلیہ کی خواہش پر پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کراچی جائیں گے۔

    پاکستان آ کر شادی کے بندھن میں بندھنے والی چینی لڑکی دعا علی نے چند دن میں ہی سسرالی خاندان کے دل جیت لیے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی چینی لڑکیاں پاکستانی لڑکوں کی محبت میں گرفتار ہو کر اسلام قبول کر چکی ہیں، اور ان کی شادیاں پاکستان میں ہوئیں۔