Tag: شادی تقریب

  • شادی کی تقریب  میں فائرنگ ، رقاصہ جاں بحق

    شادی کی تقریب میں فائرنگ ، رقاصہ جاں بحق

    حیدرآباد : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے رقاصہ جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے رقاصہ جاں بحق ہوگئی، پولیس نے رقاصہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا۔

    واقعہ حیدرآباد کے ٹنڈو جام کے نواحی علاقے میں واقع گاؤں نصیر خان میں ایک شادی میں پیش آیا.

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ تھانہ ٹنڈوجام میں رقاصہ کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا، مدعی مقدمے نے کہا کہ بیٹی شادی میں ڈانس پروگرام کرتی تھی، فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    مقدمے میں دلہا سمیت پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان فرار ہیں ، جن کی گرفتاری کیلئےکارروائی کی جارہی ہے۔

    واقعے کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) خیرپور توحید الرحمان میمن نے غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی۔

    انہوں نے پولیس فورس پر زور دیا کہ وہ تعزیری کارروائیوں سے بچنے کے لیے خلوص اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کریں۔

  • شادی کی تقریب پر ٹیکس: بڑی خبر آگئی

    شادی کی تقریب پر ٹیکس: بڑی خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے شادی تقریب کی بکنگ کرانے والوں سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی سے متعلق فیصلہ سنادیا، فیصلے میں عدالت نے شادی تقریب کی بکنگ کرانےوالوں سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی روک دی۔

    عدالت نےتمام درخواستیں چیئرمین ایف بی آرکو بھجوادیں ، درخواست میں ایف بی آر ،پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا تھا۔

    دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے شادی ہالز پر ایڈوانس ٹیکس کے معاملے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترمیم کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں کو چیئرمین ایف بی آرکوبھجوا دیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ تمام ضروری اقدامات 90 دن میں کرکے عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی جائے، بغیر آمدن والے زندگی کی بنیادی ضروریات ریاست سے لینے کے حقدار ہوتے ہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ معقولیت کو نظر انداز کرکے لوگوں پر ٹیکس لگانے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ریاست کا مطلب لوگوں کی خدمت ہے اور ان امور کے لیے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا ہے کہ آمدنی کا تخمینہ لگائے بغیر انکم ٹیکس کی وصولی کی اجازت نہیں، کم آمدن والے یا بے روزگار ضروری اشیا پر بلاواسطہ امیر شخص کے برابر ٹیکس دے رہے ہیں، فیصلے تک درخواست گزاروں کو دیا گیا عبوری ریلیف جاری رہے گا۔