Tag: شادی فائرنگ

  • شادی میں فائرنگ : ایک اور بچہ اپنی جان گنوا بیٹھا

    شادی میں فائرنگ : ایک اور بچہ اپنی جان گنوا بیٹھا

    کراچی : شہر قائد کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے مزید ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا، اموات کی تعداد دو ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والا چھ سالہ بچہ ایلن شہزاد بھی دوران علاج دم توڑ گیا، فائرنگ کا تیسرا زخمی30 سالہ روبن اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی میں فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران کچھ افراد نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا بچہ اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

    جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو کے نام سے ہوئی تھی جبکہ زخمی ہونے والوں میں 6 سالہ ایلن شہزاد اور 30 ​​سالہ رابن بابر شامل ہیں، انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے تو اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول برآمد کرلیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

    سرجانی تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق شادی کی تقریب کرسچن محلہ میں ہوئی، مشتبہ شخص مقتول کا رشتہ دار ہے، جو فرار ہونے میں کامیاب رہا لیکن اپنی پستول چھوڑ گیا۔

  • بارات میں فائرنگ سے ہلاکت، دولہے اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج

    بارات میں فائرنگ سے ہلاکت، دولہے اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں بارات میں فائرنگ سے ہلاکت پر دولہے اور اس کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی، گلشن سکندر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں دولہے سمیت 3 افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر میں مدعی شاہد خان نے بتایا کہ گزشتہ روز گلی میں بارات آئی تھی، بارات میں شامل عزت خان نے دولہے اور اس کے والد کی ایما پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے میرا بھتیجا عبدالمالک سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

    شادی ہال کی بکنگ، نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    مدعی شاہد خان کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گولی لگنے سے ابرار بھی زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا عمل جاری ہے، دولہے اور اس کے والد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

    شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

    کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک باراتی جاں بحق ہوگیا۔

     پولیس کے مطابق اڈہ ریاض آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی، فائرنگ کی زد میں آکر 17 سالہ باراتی اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال چوک سرور شہید منتقل کردی گئی ہے، تھانہ صدر چوک سرور شہید پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

    یاد رہے کہ اسی ماہ راولپنڈی میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں شادی کی تقریب میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق اور 7 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی تھی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق 8 سالہ محمد عیسی نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑا جبکہ زخمی بچی کو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ویڈیوز: سائٹ ایریا میٹروول میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا

    ویڈیوز: سائٹ ایریا میٹروول میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا، میٹروول میں شادی کی ایک تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق شادیوں میں فائرنگ ممنوع ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، میٹروول اور اس سے متصل فرنٹیئر کالونی میں تقریباً پر شادی میں شدید ہوائی فائرنگ معمول ہے، تاہم پولیس کی جانب سے اس کی روک تھام کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

    حال ہی میں میٹروول کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران لڑکوں نے زبردست ہوائی فائرنگ کی، جس کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں۔

    ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے دن میں فائرنگ کر رہے ہیں، فائرنگ کے دوران اطراف کے چند گھروں کی دیواروں پر بھی گولیاں لگیں، سیمنٹ کی چھتوں میں بھی گولیاں لگنے سے سوراخ ہوئے۔ دن دہاڑے شدید ہوائی فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    ویڈیوز سامنے آنے کے بعد بھی تاحال پولیس نے کسی کو گرفتار نہیں کیا، بلکہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تصدیق ہو جانے پر مقدمہ درج کریں گے۔

  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 11سالہ بچہ جاں بحق

    شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 11سالہ بچہ جاں بحق

    حیدرآباد: شادی کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی، فائرنگ کی زد میں آکر 11سالہ معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ انس کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونیوالا بچہ دامن کوہسار کا رہائشی تھا۔

    دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گاؤں 254گ ب میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرے میں گندم اسٹور کی جارہی تھی، اس دوران چھت اور دیواریں گرگئی، دونوں افراد چھت گرنے سے گندم کے اندر دب گئے تھے۔

    پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو ماں نے قتل کر دیا

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔