Tag: شادی میں ہوائی فائرنگ

  • کراچی : شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی : شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں تواتر سے ہونے والے ہوائی فائرنگ کے واقعات پر قابو نہ پایا جاسکا، لانڈھی میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق لانڈھی نمبر 6 فاروق مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص کے سینےمیں گولی لگی جس کی شناخت 45 سالہ حمید کے نام سے ہوئی ہے مقتول کی لاش رات گئے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔

    مقتول حمید دولہے کارشتہ دار اور اسی محلے کا رہائشی تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو شادی کی تقریب والے گھروں کو تالے لگے ہوئے تھے اور مکین فرار ہوچکے تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرکے متعدد افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفی کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی ہے جس لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق لیاری ایکسپریس وے ندی میں جھاڑیوں سے جھلسی ہوئی لاش ملی ہے،25سالہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    مختلف علاقوں میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی 

    دریں اثنا اورنگی ٹاؤن چشتی نگر سوغات بیکری کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ حسیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران بازو پر گولی لگنے سے پیش آیا ہے جبکہ اقبال مارکیٹ پولیس واقعہ کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

    بلدیہ حب ریور روڈ بوٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ 16 سالہ محب زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم مرشد اسپتال پہنچایا۔

    ملیر کھوکھرا پار ایک نمبرمیں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کی شناخت30سالہ حامد علی کے نام سے ہوئی ہے زخمی حامد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ منظور کالونی نیئر بلال مسجد کے قریب گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوا، 17سالہ عاطف نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے زخمی ہوا، ریسکیوحکام

  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ پر پولیس نے دولہے کو گرفتار کرلیا

    کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ پر پولیس نے دولہے کو گرفتار کرلیا

    کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اہلخانہ کے 25 ہزار روپے دینے کے بعد دولہا کو رہائی ملی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دولہا کو گرفتار کرنے کے واقعے پر ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی حمید اللہ کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ایس ڈی پی او لانڈھی ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کیخلاف تحقیقات کررہے ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ دولہا کے دوست نے ایس ایچ اوشاہ فیصل کالونی حمید اللہ سے فون پر ہونے والے گفتگو کی ویڈیو ریکارڈ کی۔

    ایس ایچ او کا اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ دولہا کو صاحب کے کہنے پر چھوڑا، وہ جاتے ہوئے خود پیسے دےکر گیا، پولیس حکام نے کہا کہ ویڈیو ریکارڈنگ اور واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  • لاہور: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی لڑکی موقع پر جاں بحق، ملزمان فرار

    لاہور: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی لڑکی موقع پر جاں بحق، ملزمان فرار

    لاہور : شادی کی خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے چھت پر کھڑی لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا تو دوبارہ فائرنگ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی مبینہ رشوت خوری یا نااہلی کے باعث قیمتی جان چلی گئی، لاہور کے علاقے کھوکھر روڈ صدیقیہ کالونی میں شادی کی خوشی میں باراتی ہوائی فائرنگ کررہے تھے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کو شکایت کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار تو کرلیا ، تاہم بااثر ملزمان مبینہ طور پر رشوت کے عوض رہا کردیئے گئے۔

    تھانے سے واپس آکر ملزمان نے دوبارہ فائرنگ شروع کردی، اس دوران ایک گولی چھت پر کھڑی ایک لڑکی بائیس سال کی ماریہ کو جا لگی، لڑکی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

    ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ماریہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں انصاف دے جب کہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    ماریہ کی پانچ سال قبل کامران سے شادی ہوئی تھی، پولیس نے کامران کی مدعیت میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔