Tag: شادی کارڈ

  • شادی کارڈ پر ایسا کیا چھپ گیا کہ سب حیران رہ گئے؟

    شادی کارڈ پر ایسا کیا چھپ گیا کہ سب حیران رہ گئے؟

    شادی کسی بھی خاندان میں ایک بڑے جشن کے طور پر منائی جاتی ہے، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے پوری کوشش کرتا ہے۔ مگر بعض اوقات ذرا سی غلطی بہت بڑی مصیبت بن جاتی ہے۔

    عام طور لوگ شادیوں میں اپنے مہمانوں کو مدعو کرنے کے لئے شادی کارڈ بھیجتے ہیں، اس پر ساری تفصیلات درج ہوتی ہیں کہ شادی کب ہوگی؟ کہاں ہوگی؟ وغیرہ وغیرہ۔۔جبکہ بعض لوگ شادی کارڈز پر چند اشعار بھی لکھ دیتے ہیں۔

    بھارت میں ایک کارڈ پر لکھی شاعری نے آنے والے مہمانوں کو مشکل میں ڈال دیا کہ آیا وہ شادی میں آئیں بھی یا نہیں۔

    شادی کارڈ پر جو شاعری لکھی گئی اس میں تحریر کیا گیا کہ ”بھیج رہا ہوں اسنیہ نمنترن، پریہ ور تمہیں بلانے کو، ہے مانس کے راج ہنس، تم بھول نہ جانا آنے کو“۔ تاہم اس کارڈ کو چھپنے کے بعد کسی نے نہیں دیکھا اور اس میں ایک بڑی غلطی ہوگئی۔ کارڈ میں ”بھول نہ جانا آنے کو“ کی جگہ ”تم بھول جانا آنے کو“ لکھا ہوا ہے۔

    ٹرین میں 15سالہ نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ملزم کو مہنگی پڑ گئی

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر مذکورہ شادی کارڈ کوشیئر کیا گیا ہے، ویسے تو یہ 13 اپریل 2023 کو شیئر کیا گیا تھا، مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • شادی کے کارڈ پر عمران خان سے محبت کا انوکھا اظہار

    شادی کے کارڈ پر عمران خان سے محبت کا انوکھا اظہار

    اکثر افراد اپنی شادی سے متعلق ہر چیز کو انوکھا اور یادگار بنانا چاہتے ہیں اور شادی کا کارڈ بھی نہایت انوکھا تیار کرواتے ہیں، ایسا ہی ایک کارڈ آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    اس کارڈ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا ذکر کیا گیا ہے، عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی مقبولیت میں ویسے بھی بہت اضافہ ہوگیا ہے اور لوگ مختلف طریقوں سے ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل دعوت نامے میں دولہا کا نام، پروگرام کے اوقات اور ساتھ ہی کارڈ کے فرنٹ پر سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق لکھا ہے کہ آپ کی شرکت ہمارے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال عمران خان۔

    اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اب کوئی بھی شادی میں نہ جائے، تو کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی میں جانا اب ضروری ہوگیا ہے۔

  • کسان تحریک، مظاہرین کا بچوں کی شادیوں کے سلسلے میں انوکھا قدم

    کسان تحریک، مظاہرین کا بچوں کی شادیوں کے سلسلے میں انوکھا قدم

    نئی دہلی: بھارت میں کسان تحریک زوروں پر ہے، مظاہرین نے اب اپنے بچوں کی شادیوں کے سلسلے میں بھی انوکھا قدم اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی کسان تحریک اب شادی کے کارڈز پر بھی نظر آنے لگی ہے، متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک کو تقریباً ڈھائی مہینے ہو گئے ہیں۔

    بھارت کے کسانوں کی یہ تحریک فی الحال ختم ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، دوسری طرف مودی حکومت بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہی، مودی حکومت کے ذریعے پاس کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کا عکس اب شادی کے کارڈز پر بھی نظر آنے لگا ہے۔

    ہریانہ کے کچھ کسانوں نے حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے، وہ اپنے بچوں کی شادی کے کارڈز پر ایسے نعرے شائع کر رہے ہیں جو کسانوں کی آواز بلند کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

    ایک شادی کارڈ پر’کسان نہیں، تو اَن (فصل) نہیں‘ نعرہ لکھا دیکھا گیا، شادی کارڈز پر کسانوں کے حق میں نعرے لکھے جانے کے ساتھ ساتھ کسان لیڈر سر چھوٹو رام کی تصویر بھی چھپوائی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ کسانوں کے مسیحا مانے جانے والے سر چھوٹو رام کی پیدائش 24 نومبر 1881 کو ہوئی تھی اور برطانوی دور میں انھوں نے کسانوں کے حق میں آواز بلند کی تھی۔

    اپنے بیٹے کی شادی کے کارڈ پر نعرہ اور تصویر شائع کرنے والے کسان پریم سنگھ گویت نے کہا کہ ان قوانین کے خلاف ہزاروں کسان مظاہرہ کر رہے ہیں، ہم لوگ ان کی حمایت میں کھڑے ہیں، میرے بیٹے کی 20 فروری کو شادی ہونے والی ہے، مجھے لگا کہ کیوں نہ ہم دعوت نامے پر سر چھوٹو رام اور بھگت سنگھ کی تصویر چھپوائیں۔