Tag: شادی کا جھانسہ

  • شادی کا جھانسہ دیکر بیوہ خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

    شادی کا جھانسہ دیکر بیوہ خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے گجرپورہ میں شادی کا جھانسہ دیکر بیوہ خاتون سے زیادتی کرنے والا اشتہاری گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم اشرف نے3 ماہ قبل باغبانپورہ میں بیوہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیا تھا، ملزم نے شادی کاجھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم اشرف باغبانپورہ تھانے کو مطلوب تھا، جسے گرفتار کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور میں طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار زیادتی کرنے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم خاتون کے سابق شوہر کا دوست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے واقعے کا نوٹس لیا تھا، انوش مسعود نے بتایا کہ ملزم طیب 24 سالہ خاتون کیسابق شوہر کا دوست ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نے طلاق یافتہ خاتون کوشادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون نے تھانہ باغبانپورہ میں زیادتی کامقدمہ درج کرایا تھا۔

    شیو کروانے پر جھگڑا، حجام نے باپ بیٹی کو قتل کر دیا

    جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

  • شادی کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کیسے ٹریپ کیا جاتا ہے؟ کچے کے ڈاکو کی بیوی کے اہم  انکشافات

    شادی کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کیسے ٹریپ کیا جاتا ہے؟ کچے کے ڈاکو کی بیوی کے اہم انکشافات

    کراچی : کچے کے ڈاکو کی گرفتار بیوی تانیہ عرف حنا خان عرف حنا بلوچ کے اہم انکشافات سامنے آئے ، جس میں ملزمہ نے بتایا کہ کراچی سے کچے تک کیسے پہنچی اور کیسے شادی کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کچے تک بلاتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی تاریخ میں پہلی ہنی ٹریپر خاتون تانیہ پکڑی گئی، ملزمہ کا تعلق کچے کے انتہائی مطلوب ڈاکو رانو شر گروپ سے ہے۔

    گرفتار ملزمہ تانیہعرف حنا خان عرف حنا بلوچ کراچی سے کچے تک کیسے پہنچی ، ڈاکووں کے گروپ میں کیسے شامل ہوئی اور کیسے شہریوں کو ٹریپ کرکے گھوٹکی کمشور کندھکوٹ شکارپور تک پہنچانے کا کام کرتی تھی، اس حوالے سے ملزمہ کے اہم انکشافات سامنے آئے۔

    ملزمہ تانیہ نے اے آر وائے نیوز سے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ وہ کراچی عابد آباد سے تعلق رکھتی ہے اور ڈاکو سے دوستی کے بعد وہ کچے تک جاپہنچی، جہاں سب دریا کے بیچ رہتے تھے اوروہاں کشتی کے علاوہ کوئی آجا نہیں سکتا۔

    ملزمہ کا کہنا تھا میں نے بدیل شر سے نکاح کرلیا تھا اور وہاں رہنے لگی تھی ، جہاں اکثر لڑکیوں کی آوازیں آتی تھی، میں سمجھتی تھی کہ یہاں اور بھی لڑکیاں ہیں لیکن میں نے ایک دن بدیل شر کے بڑے بھائی کو لڑکی کی آواز میں بات کرتے دیکھ لیا، بدیل شر کا بڑا بھائی بخت شراور چھوٹآ مبین شر لڑکی کی آواز میں بات کرتے ہیں۔

    تانیہ نے انکشاف کیا کہ میرے سامنے ایران سے ایک بڑے افسر کو ہنی ٹریپ کرکے بلایا گیا، جب میں نے پوچھا یہ کون ہے تو پتہ چلا اسے لڑکی بن کر پھنسایا گیا ہے بخت شر کا کہنا تھا کہ ایک سال سے اسے بلاتے تھے نہیں آتا تھا لیکن آج آگیا، جس کے بعد بدیل شر نے کہا جب بھائی کسی شکار سے لڑکی کی آواز میں بات کرتے ہیں اور وہ ویڈیو کال کی ڈیمانڈ کرے تو اب سے تم بات کرو گی تاکہ اسے یقین ہوجائے کہ آگے لڑکی ہی ہوتی ہے۔

    ملزمہ کا کہنا تھا کہ میں فلٹر استعمال نہیں کرتی تھی بلکہ میک اپ کرکے ویڈیو کال پر بات کرتی تھی، بدیل شر نے مجھے ضرورت رشتہ ایپ کا لنک بھیجا اور کہا کہ اس لنک میں بہت سے لوگ ہیں، جو شادی کے خواہش مند ہیں ان کو پھنساو تو میں نے وہاں سے 5 نمبرز نکالے جس کے بعد پنجاب کا ایک شخص 15 دن کے اندر ملنے پر مان گیا تھا، جسے میں نے ملنے کے لیے کشمور تک بلالیا جبکہ میں فیصل آباد میں ایک سیب کے کاروبار کرنے والے سے بھی بات کرتی تھی اور لاہور کا ایک شخص ٹینٹ کا کام کرتا تھا اس سے بھی بات ہوتی تھی۔

    ملزمہ نے انکشاف کیا کہ ایک شخص بہت بڑی عمر کا تھا اس کے بچوں کی شادیاں تک ہوچکی تھی لیکن وہ مجھ سے ملنا اور شادی کرنا چاہتا تھا۔

    کچے کے حوالے سے ملزمہ نے بتایا دریا کے پار گھنے جنگل میں تین جھونپڑیاں تھی جسے وہ گھر کہتے تھے، بدیل شر گروہ جنہیں اغواء کرتے ہیں انہیں نا گھر پر نا ہی اوطاق میں بلکہ کسی اور جگہ چھپا کر رکھتے تھے، تینوں جھونپڑیوں میں ہتھیار تھے، بڑی بڑی گولیاں تھی ، بدیل شر کے بھائی کی جھونپڑی میں گولہ پھینکنے والی گن تھی اور ایک جھونپڑی میں پانی کا کولر دبا کر اس میں کچھ رکھا ہوا تھا ، جب ایک دن میں نے زمین سے کپڑا کھینچا تو پتہ چلا کولر ہے جب پوچھا تو انہوں نےکہا اس میں گولے یا گولیاں ہیں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ کیا چیز ہے لیکن وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ہتھیار رکھتے تھے۔

    تانیہ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو تاوان کی رقم سے ہتھیارگولیاں اور فصل کے لیے دانہ لیتے ہیں، کراچی کے ایک شہری کو رہا کرنے کے بدلے میں جو پیسے ملے ان پیسوں سے سولراور اس کی بیٹریاں خریدی گئی۔

    ملزمہ کا کہنا تھا کہ ڈاکووں کو کسی پر ترس نہیں آتا، ایک کار بکنگ والے شخص سے ڈالا منگوایا تھا پھر اسے بند کردیا، میں نے منتیں کی کہ یہ غریب آدمی ہے اسے چھوڑ دو ، اسی دوران اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا لیکن اسے نہیں جانے دیا پھر اس کے باپ کا انتقال ہوگیا لیکن اسے رہا نہیں کیا، ڈاکووں نے کہا ہم کچھ نہیں کرسکتے سب کچھ بھائی کے ہاتھ میں ہے۔

    تانیہ نے کہا کہ میں جب وہاں سے کراچی آئی تو یہاں سے موبائل پر بات کرتی تھی اسی دوران ڈاکووں کے بڈانی گروہ نے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمارے لیے بھی ویڈیو کال پر لوگوں کو ہنی ٹریپ کرو مجھے کہا گیا کہ جو پیسے ملیں گے اس میں سے تمہیں بھی حصہ دیں گے لیکن میں نے منع کردیا۔

  • طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا ملزم  گرفتار

    طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور : طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم خاتون کےسابق شوہر کا دوست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود نےواقعےکانوٹس لیاتھا ، انوش مسعود نے بتایا کہ ملزم طیب24سالہ خاتون کےسابق شوہر کا دوست ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نےطلاق یافتہ خاتون کوشادی کاجھانسہ دیکرمتعددبارزیادتی کانشانہ بنایا، متاثرہ خاتون نےتھانہ باغبانپورہ میں زیادتی کامقدمہ درج کرایاتھا۔

    جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود نےواقعےکانوٹس لیاتھا۔

  • شادی کا جھانسہ دے کر بھاری رقم ہتھیا لی، خاتون عدالت پہنچ گئیں

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں شادی کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورے جانے کے بعد خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، عدالت نے دھوکے باز نوجوان پر جرمانہ عائد کردیا۔

    اردو نیوز کے مطابق العین کی عدالت نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے لاکھوں درہم لوٹنے والے نوجوان کے خلاف فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

    العین کی عدالت میں ایک خاتون نے مقدمہ دائر کر کے مطالبہ کیا کہ اسے شادی کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ 48 ہزار 222 درہم وصول کرنے والے نوجوان سے رقم واپس دلائی جائے۔

    خاتون نے وعدہ خلافی اور دھوکا دہی سے ہونے والے مالی اور سماجی نقصان کی تلافی کے لیے مزید ایک لاکھ درہم کا بھی مطالبہ کیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ نوجوان سے اس کی دوستی ہو گئی تھی اور اس نے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم دھوکے باز نے رقم کی قلت کا بہانہ کر کے اس سے گھر کا فرنیچر خریدنے کے بہانے رقم طلب کی۔

    وہ تقریباً 6 سال سے اسے مسلسل رقم دیتی رہی۔

    خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے دوست نے اس کی گاڑی اچھی قیمت پر فروخت کروانے کا جھانسہ دے کر گاڑی لے لی تھی اور یہ تاثر دیا تھا کہ اس کی گاڑی 6 لاکھ 52 ہزار 962 درہم میں فروخت کروا دے گا۔

    خاتون نے عدالت کے سامنے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے واٹس ایپ مکالمے کی ریکارڈنگ اور اپنے اکاؤنٹ سے اس کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔

    عدالت نے حلفیہ بیان لینے کے بعد نوجوان کے خلاف فیصلہ صادر کرتے ہوئے اسے حکم دیا کہ وہ 5 لاکھ 40 ہزار 260 درہم جو خاتون کا حق ہے اسے ادا کرے، علاوہ ازیں 40 ہزار درہم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

    نوجوان نے اس کے خلاف اپیل دائر کر دی تھی تاہم اپیل کورٹ نے بھی پرائمری کورٹ کی سزا بحال رکھی۔