Tag: شادی کا فیصلہ

  • شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارتی دلہن بیاہ لانے کو تیار

    شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارتی دلہن بیاہ لانے کو تیار

    لاہور : فاسٹ بولرحسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ، شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونےکاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت کا داماد بننے کو تیار ہے، فاسٹ بولرحسن علی نے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، شامیہ آرزو نجی ایئرلائن میں کام کرتی ہے اور شادی کی تقریب 20اگست کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والےچوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے ، ظہیر عباس،محسن حسن خان اورشعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں ۔

    دوسری جانب فاسٹ بالرحسن علی کی والدہ نے اے آر وائی نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا حسن علی نے ابھی تک شادی کا اظہار نہیں کیا،حسن علی ورلڈ کپ کے بعد گھر میں مصروف رہے ،حسن علی سے تفصیل سے بات نہیں ہوسکی۔

    والدہ کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی سے متعلق کوئی بھی بات میڈیا سےشیئر کریں گے۔

    واضح رہے یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010ء میں انجام پائی تھی، جس میں دونوں ملکوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

  • برطانیہ: 100 سالہ خاتون کا 74 سالہ شخص سے شادی کا فیصلہ

    برطانیہ: 100 سالہ خاتون کا 74 سالہ شخص سے شادی کا فیصلہ

    لندن : برطانیہ کی رہائشی 100 سالہ بزرگ خاتون نے 74 برس کے شخص کی شادی کی پیش کش قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس فیصلے پر بے حد خوشی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دو بزرگ شہریوں نے 100 برس کی عمر میں شادی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، بزرگ شہری کی جانب سے عمر کے اس عرصے میں شادی کے اعلان نے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ 30 برس سے ساتھ زندگی گزارنے والی 100 سالہ نورا وٹکس اپنے مستقبل کے شریک حیات 74 سالہ یٹس میلکم کے ساتھ شادی کے فیصلے پر بے حد خوش ہیں۔

    مقامی میڈیا کی جانب سے نورا وٹکس سے تاخیر سے شادی کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ’میلکم نے کبھی شادی کے حوالے کوئی بات نہیں کی اور میں نے بھی اس بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا‘۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق عمر رسیدہ جوڑا آئندہ کی 16 تاریخ کو قریبی ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 100 سالہ دلہن کی اس سے قبل دو مرتبہ شادی ہوچکی ہے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، لیکن ان کے دونوں سابقہ شوہروں کی موت ہوگئی تھی اور 74 سالہ دولہا میلکم بھی طلاق یافتہ ہیں۔

    نورا وٹکس نے بتایا کہ ’وٹکس سے ان کی ملاقات سنہ 1980 میں ہوئی تھی، جس کے بعد ہم دونوں ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ یٹس میلکم ماضی میں ایک بس ڈرائیور تھے، جنہوں نے چند ہفتوں قبل ہی مستقبل میں شریک حیات بننے والی بزرگ خاتون کو شادی کی پیش کش کی تھی۔

    وٹکس میلکم کا کہنا تھا کہ ’ہم کئی برسوں سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور لوگ ہم سے سوال پوچھتے تھے کہ کیا ہماری شادی ہوئی ہے؟ اس لیے ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔

    میلکم نے بتایا کہ عروسی کی تقریب قریبی ہوٹل میں 16 اکتوبر کو منعقد ہوگی،جس میں ہمارے اہل خانہ اور قریبی دوست سمیت کل 30 افراد شرکت کریں گے۔

  • کرکٹر یووراج سنگھ کا بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کا فیصلہ

    کرکٹر یووراج سنگھ کا بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کا فیصلہ

    ممبئی: بھارت کے مشہور کرکٹر یووراج سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ سے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر یووراج سنگھ اور بالی ووڈ میں فلم ‘باڈی گارڈ’ کے ذریعے پہچان بنانے والی اداکارہ ہیزل کیچ نے رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں مشہور شخصیات بھارت کے مشہور کرکٹر ہر بجن سنگھ کی شادی کے موقعے پر قریب آئے،تاہم دونوں نے اپنے رشتے کا حتمی اعلان نہیں کیا تھا۔

    Yuvraj-post-1

    اب یووراج نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے اور ہیزل کے رشتے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بالی جیسے خوبصورت مقام پر شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    کرکٹر یوراج سنگھ کا تعلق سکھ مذہب سے جبکہ ہیزل کیچ کا تعلق ہندو مذہب سے جس کے باعث دونوں ستاروں نے رواں سال کے آخر میں سکھ اور ہندو دونوں طریقوں سے شادی کا فیصلہ کیا ہے ۔

  • دبنگ خان کی گرل فرینڈ’لولیا’ کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا گیا

    دبنگ خان کی گرل فرینڈ’لولیا’ کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا گیا

    ممبئی : بالی ووڈ دبنگ خان کی گرل فرینڈ لولیا کو سُپر اسٹار سلمان خان کی والدہ اور بہن کے ہمراہ ائیرپورٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی میڈیا میں شادی کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں. ایشوریا سے لیکر کترینہ کیف تک تمام کےساتھ سلمان کی شادی کی افواہیں ماضی میں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن دبنگ خان کی جانب سے بار بار ان کی شادی کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ حالیہ افواہوں کو وہ بہت جلد بدلنے والے ہیں.

    سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا کو بالی ووڈ سُپراسٹار کی والدہ اور ان کی ہبن کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، کہاجارہا ہے کہ سلمان خان کی گرل فرینڈ ان کی والدہ اور بہن کے ہمراہ چندی گڑھ سے چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی آئے ہیں.

    ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا کہ معروف رومانوی ماڈل اور اداکارہ نے سلمان خان کی والدہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور حال میں ہی دبنگ خان اور لولیا کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے. سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں.

    معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.