Tag: شادی کی افواہیں

  • محمد شامی سے شادی کی افواہیں: ثانیہ مرزا کے والد بول پڑے

    محمد شامی سے شادی کی افواہیں: ثانیہ مرزا کے والد بول پڑے

    بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی جلد شادی کرنے والے ہیں، یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر کسی نے ثانیہ کے ہمراہ شامی کی ایڈٹ شدہ تصاویر لگائیں، ان فوٹو شاپ ہوئی تصویروں میں شامی کو دلہا کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔

    بھارتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شامی اور ثانیہ اگست میں شادی کرنے والے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل نہیں دیا گیا جب کہ اب  ثانیہ مرزا کے والد نے  ان افواہوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ  کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے، شعیب ملک نے حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

  • شبھمن گل اور ردھیما کی شادی کی افواہیں: اداکارہ کا ردعمل آگیا

    شبھمن گل اور ردھیما کی شادی کی افواہیں: اداکارہ کا ردعمل آگیا

     ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شبھمن گل سے شادی کی افواہوں پر بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت کا ردعمل آگیا۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ اداکارہ ردھیما پنڈت اس سال کے آخر میں کرکٹر شبھمن گل سے شادی کرنے والی ہیں، بھارتی میڈیا کے اس خبر پر بھارتی اداکارہ کا ردعمل بھی آگیا۔

    اداکارہ و ڈانس شو کی ہوسٹ ردھیما پنڈت نے کہا  کہ ’’میری کسی سے شادی نہیں ہورہی میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں تو یہ بھی نہیں جانتی کہ یہ شبھمن گل ہے کون؟ جس سے دسمبر میں میری  شادی کروائی جارہی ہے‘‘۔

    اداکارہ ردھیما پنڈت نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں سنگل ہوں بھئی لیکن ہوسکتا ہے شبھمن گل سے شادی کی جعلی خبروں کے بعد اب کوئی مجھے سے شادی کے لیے رابطہ ہی نہ کرے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی کھلاڑی شبھمن گِل اور سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ ڈیٹنگ کے افواہیں سامنے آئیں تھیں۔