Tag: شادی کی انگوٹھی

  • پیرس اولمپکس: ایتھلیٹ اپنی شادی کی انگوٹھی کھو جانے پر خوش، وجہ حیران کن

    پیرس اولمپکس: ایتھلیٹ اپنی شادی کی انگوٹھی کھو جانے پر خوش، وجہ حیران کن

    پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران اٹلی کے ہائی جمپر تامبیری کی شادی کی انگوٹھی کھو گئی جس نے ایتھیلیٹ کی خوشی بڑھا دی۔

    دنیائے کھیل کے سب سے بڑے مقابلے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ پیرس اولمپکس کا آغاز ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا تاہم یہ تقریب اٹلی کے ہائی جمپر تامبیری کے لیے یہ دن ایک اور حوالے سے یادگار رہے گا کیونکہ اس تقریب کے دوران ان کی شادی کی انگوٹھی کھو گئی۔

    برطانوی جریدے دی گارجین کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران اٹلی کے ہائی جمپرتامبیری نے اپنے ملک کا جھنڈا تھام کر پورے دستے کی قیادت کی۔ اس دوران ان کی شادی کی انگوٹھی دریائے سین میں جا گری جس پر ایتھیلیٹ کو اپنی بیوی سے معافی مانگنا پڑی۔

    رپورٹ کے مطابق اطالوی ہائی جمپر گیانمار تمبیری جو ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں نے انکشاف کیا کہ دریائے سین پر پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران ان کی شادی کی انگھوٹھی دریائے سین میں گر کر گم ہوگئی۔

    22 سالہ تمبیری نے افتتاحی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ سے معافی مانگی اور اس واقعے کو منفرد انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جھنڈا اٹھانے کے دوران محسوس کیا کہ میری انگوٹھی انگلی سے پھسل رہی ہے، پھر میں نے اسے اڑتے دیکھا اور اپنی نگاہوں سے اس کا پیچھا کیا تو پہلے انگوٹھی کو کشتی کے اندر اچھلتے ہوئے دیکھا لیکن اس سے قبل کہ وہ اسے دوبارہ حاصل کر پاتے انگوٹھی اچھل کر دریا کے گہرے پانی میں جا گری۔

    اس موقع پر ایتھلیٹ نے بہترین حس مزاح کا مظاہرہ کیا اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اہلیہ چیارا بونٹیمپی ٹمبری سے معافی مانگنے کے ساتھ تجویز دی کہ ’’اب تمہیں بھی اپنی شادی کی انگوٹھی کو پیرس کے دریا میں پھینک دینا چاہیے کیونکہ اس سے ہمیں دوبارہ شادی کرنے کا ایک اور بہانہ مل گیا۔‘‘

    ایتھلیٹ کے اس مزاحیہ معذرت خواہانہ بیان پر ان کی اہلیہ بھی خاموش نہ رہیں اور جواب دیا کہ ’’صرف تم ہی ایسے سنجیدہ موقع کو بھی رومانوی شکل دے سکتے ہو۔‘‘

  • جب شادی کی انگوٹھی گُم ہوئی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ فہیمہ اعوان نے راز کی بات بتا دی

    جب شادی کی انگوٹھی گُم ہوئی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ فہیمہ اعوان نے راز کی بات بتا دی

    شادی کے شروع دنوں میں اکثر لڑکیاں لااُبالی یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ میکے میں وہ ذمہ داریاں نہیں ہوتیں جو سسرال میں نبھانا پڑتی ہیں۔

    ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے بہت سی غلطیاں اور کوتاہیاں بھی سرزد ہو جاتی ہیںِ تاہم یہ کوئی اتنی بری بات بھی نہیں کیونکہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھ کر آگے بڑھتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فہیمہ اعوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی کے کچھ ہی دن بعد مجھ سے دو انگوٹھیاں کھو گئیں، میں بہت پریشان تھی کہ شوہر اور ساس کو کیسے بتاؤں کہ کیسے کھو گئیں کہ ڈانٹ پڑے گی۔

    فہیمہ اعوان نے کہا کہ تین چار دن بعد جب میں نے ڈرتے ڈرتے ساس سے کہا تو انہوں نے کچھ نہیں کہا اور تھوڑی دیر بعد کہا کہ یہ دیکھو یہ رہیں تمہاری انگوٹھیاں۔ انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے کہا کہ جس کی چیز گُم ہوتی ہے دراصل وہی چور ہوتا ہے اس لیے اپنی چیز کی حفاظت خود کرو۔

    اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ جب ہماری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سوا سب چور ہیں جبکہ حقیقت میں اس بات کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں۔

  • شادی کی انگوٹھی موت کا سبب

    شادی کی انگوٹھی موت کا سبب

    فلوریڈا : کبھی کبھار ایسا ہوجاتا ہے کہ انسان کی عزیز ترین شے ہی اس کی سب سے بڑی بدقسمتی ثابت ہوتی ہے، امریکہ میں ایک نئے نئے شادی شدہ شخص 33 سالہ جیسن فرگوسن کو بھی اپنی شادی کی انگوٹھی سے بہت پیار تھا، جسے ایک دھاتی چھلے میں جڑوا کر اس نے ہاتھ میں پہن رکھا تھا۔

    جین ریاست فلوریڈا میں اپنی بہن اور بہنوئی کے گھر میں برتن دھونے والی مشین لگارہا تھا، بجلی سے چلنے والی اس مشین میں کوئی خرابی واقع ہونے پر وہ اس کی تاریں ہلا جلا کر دیکھ رہا تھا کہ اس کی انگوٹھی کے چھلے سے ایک ننگی تار چھوگئی اور وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    اس کی نئی نویلی دلہن بھی پاس ہی موجود تھی اور اس نے 911 پر کال کرکے ایمرجنسی اہلکاروں کو بھی بلوایا لیکن انہوں نے تصدیق کردی کہ جیسن کی زندگی ختم ہوچکی تھی۔