Tag: شادی کی تقریب

  • شادی میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ، ابتدائی رپورٹ میں انکشافات

    شادی میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ، ابتدائی رپورٹ میں انکشافات

    راولپنڈی : شادی میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہونے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ انکشافات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق شادی میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہونے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی، ترجمان نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کیٹرنگ یونٹ سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

    پروسیسنگ ایریامیں صفائی کے ناقص انتظامات، اور واٹر ٹینک واش روم میں تھا، پروسیسنگ ایریا میں ناقص کھلے مصالحے استعمال کیے جا رہے تھے۔

    فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا تیار خوراک زمین پرتھا، یونٹ میں موجود اشیا کا ریکارڈ بھی نہیں پایا گیا۔

    مزید پڑھیں : شادی میں کھانا کھانے کے بعد 250 سے زائد مہمان اسپتال جا پہنچے

    فوڈ اتھارٹی نے لواحقین اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی تاہم تمام افرادکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز ڈھونگ کے علاقے میں شادی کی ایک تقریب میں مبینہ مضر صحت کھانا کھانےکے بعد 260 مہمانوں کی حالت غیر ہو گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق کھانا کھانے کے فوری بعد مہمانوں کو معدے میں درد اور متلی محسوس ہونے لگی تھی متاثر ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • شادی کی تقریب میں مہمان ببر شیر لے آیا، پھر کیا ہوا؟ رونگٹے کھڑے کرنیوالا منظر

    شادی کی تقریب میں مہمان ببر شیر لے آیا، پھر کیا ہوا؟ رونگٹے کھڑے کرنیوالا منظر

    شادی کی تقریب میں ایک مہمان اپنے ساتھ بن بلائے پالتو ببر شیر کو بھی لے آیا جو لوگوں کا ہجوم دیکھ کر ایسا بپھرا کہ تقریب ہی درہم برہم ہوگئی۔

    یہ انوکھا مگر خوفناک واقعہ لیبا میں پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں مدعو ایک مہمان اپنے ساتھ پالتو ببر شیر کو بھی لے آیا جو عوام کاہجوم دیکھتے ہی بپھر گیا اور مہمانوں پر چڑھ دوڑا۔

    العربیہ نیوز کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں شادی کی ایک تقریب جاری تھی کہ ایک مہمان اپنے پالتو ببر شیر کے ساتھ ہال میں داخل ہوا۔

    جنگلی اور خونخوار جانور کو دیکھ کر مہمان خوفزدہ ہو گئے۔ دوسری جانب ببر شیر بھی اتنے سارے عوامی ہجوم کو دیکھ کر بپھر گیا اور اپنے مالک کے ہاتھ سے رسی چھڑا کر ہجوم کی جانب لپک پڑا۔

    اس دوران شیر کے مالک نے لوگوں کے ساتھ مل کر اس جنگلی جانور پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن ناکامی ہوئی۔ شیر کے مالک نے اس کے سر پر مخصوص طریقے سے چابک کا دستہ مارا جس پر وہ مزید غصیلا ہو گیا اور وہاں موجود افراد پر حملہ کر دیا۔

    شیر کے نوکیلے پنچوں کی زد میں آ کر متعدد مہمان شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں وہ بھاگتا ہوا شادی ہال سے ہی فرار ہوگیا۔

    مقامی سوشل میڈیا پر واقعے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے واقعات کا تدارک کیا جائے اور ایسے لوگوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے پالتو مگر خطرناک جانوروں کو عوامی مقامات پر نہ لائیں۔

  • ’سائٹ ایریا شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے جاں بحق لڑکی کے ورثا حقائق چھپا رہے ہیں‘

    ’سائٹ ایریا شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے جاں بحق لڑکی کے ورثا حقائق چھپا رہے ہیں‘

    کراچی: پولیس نے سائٹ ایریا میں شادی کے موقع پر چلتی بس میں لڑکی کو گولی لگنے کا واقعہ مشکوک قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں مقتولہ کی شناخت 17 سالہ خدیجہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

    لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، ورثا کے بیان کے مطابق خدیجہ کو چلتی بس میں گولی لگی تھی۔ اسپتال رپورٹ کے مطابق خدیجہ کو سر پر لگنے والی گولی وجہ موت بنی۔

    پولیس تاحال جائے وقوعہ کا تعین نہیں کر سکی ہے کہ لڑکی کو گولی کہاں لگی، جب کہ مقتولہ کے ورثا کی جانب سے متضاد بیانات دیے جا رہے ہیں، پولیس حکام نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ورثا حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس حراست میں ملزم کی موت کی تحقیقات میں ایس پی نیئر سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

    واضح رہے کہ اندھی گولیوں سے شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعات میں ایک بار پھر بے حد اضافہ ہو گیا ہے، لانڈھی قذافی ٹاؤن میں ایک گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے گولی لگنےسے 6 سالہ بچہ ابوبکر زخمی ہو گیا ہے۔

    ماڑی پور مچھر کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے کائنات نامی ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے، عوامی کالونی میں اندھی گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی، جب کہ تین ہٹی کے قریب اندھی گولی لگنے سے 11 سالہ لڑکا بشیر زخمی ہو گیا ہے۔

  • عبدو روزک نے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی

    عبدو روزک نے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 16ویں سیزن سے شہرت حاصل کرنے والے عبدو روزک کی شادی کی تقریب ملتوی ہوگئی۔

    تاجکستانی گلوکار اور بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 16 کے کنسسٹنٹ عبدو روزک نے گزشتہ ماہ مئی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر جاری کی تھیں ساتھ ہی انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کیا تھا۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عبدو روزک نے اہم مصروفیت کی وجہ سے شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی ان کی شادی رواں سال 7 جولائی کو نہیں ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عبدو روزک نے شادی ملتوی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’انہیں پہلے باکسنگ میچ کی پیشکش ہوئی ہے جو کہ دبئی میں 6 جولائی کو ہوگا‘۔

    عبدو روزک کا کہنا تھا کہا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ انھیں اپنی زندگی میں کسی اعزاز کے لیے فائٹ کا موقع ملے گا، یہ سال میرے کریئر اور لو لائف کیلئے بہت بہترین ثابت ہوا ہے۔

    ’ لیکن اپنے کریئر کی وجہ سے مجھے اپنی شادی بدقسمتی سے ملتوی کرنی پڑ رہی ہے لیکن اس سے ہمارے مستقبل کو مالی تحفظ ملے گا‘۔

  • دلہن نے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہے کے ساتھ کیا کیا؟

    دلہن نے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہے کے ساتھ کیا کیا؟

    بھارت میں ہونے والی شادیوں میں اس طرح کے عجیب و غریب واقعات ہونا معمول کی بات ہے۔ ان شادیوں میں کبھی کبار دلہا دلہن یا باراتوں میں معمولی بات پر جھگڑے بھی ہو جاتے ہیں۔

    تاہم اب بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مہوبا کے ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہن نے دلہے سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کی، جس کے بعد بارات واپس لوٹا دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے، دلہن کو دلہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا جس بنا پر اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

    گرم حلوہ پوری نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

    جب دلہا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوا تو دلہن نے مالا پہنانے سے انکار کر دیا اور منڈپ سے نیچے اتر گئی، دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر دلہن نہیں مانی اور دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔

    مئی 2021 میں پیش آنے والا یہ حیرت انگیز واقعہ انٹرنیٹ پر دوبارہ سے توجہ حاصل کر رہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کا سلسلہ جاری ہے۔

    صارف نے لکھا کہ ’’کس کس نے 2 کا پہاڑ ابھی یاد کیا ہے‘‘۔ دوسرے صارف کہا کہ ’’اب سارے لڑکے 2 کا پہاڑا یاد کر کے آئیں گے اپنی شادی میں ‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’یار مجھے دو کا پہاڑا نہیں آتا‘‘۔

  • بوبی دیول کی ڈانس پرفارمنس نے بھانجی کی شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    بوبی دیول کی ڈانس پرفارمنس نے بھانجی کی شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی بھانجی انکیتا چوہدری کی شادی میں فلم اینیمل کے مشہور گانے پر رقص کرکے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

    بوبی دیول کی سوشل میڈیا پر اودے پور میں منعقدہ لائیو شو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے مشہور ہونے والے وائرل اسٹیپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    خیال رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ میں اداکار بوبی دیول کی انٹری پر ایک ایرانی لوک گانا لگایا گیا جس کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس گانے پر رِیلز بناتا نظر آیا۔

    ’جمال کدو‘ پر یشما گل اور کومل میر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    بھارت ہی نہیں بلکہ ’جمال کدو‘ کا جادو پاکستان میں بھی چلتا نظر آیا۔ کنزہ ہاشمی نے بھی بوبی دیول کے انداز میں رقص کرتے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔

  • سعودی عرب میں شادی کی تقریب میں ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب میں شادی کی تقریب میں ’چھمک چھلو‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب میں شادی میں کی تقریب میں عربیوں کا بھارتی اسٹائل میں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    سعودی عرب میں شادی کی تقریب کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں سعودی نوجوانوں کو کنگ خان کی فلم ’را ون کے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پرڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کے قومی لباس میں ملبوث نوجوان رقص کررہے ہیں۔ ویڈیو نے سامنے آتے ہی ہلچل مچا دی۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے رقص پر پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو سعودی کے کس شہر کی ہے۔

  • کراچی:   شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 13سالہ  لڑکا جاں بحق

    کراچی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 13سالہ لڑکا جاں بحق

    کراچی : شادی کی تقریب میں گولی چلنے سے تیرہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے گولی چلانے والے زخمی ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر تیرہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ شادی ہال کے باہر ہوائی فائرنگ سے تیرہ سالہ اریب شدید زخمی ہوا، زخمی اریب کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑدیا، اریب شاہ اپنے کزن شکیل کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

    حکام کے مطابق شکیل کے بھائی کی شادی تھی، گولی نکالنے کے دوران گولی چل گئی جو اریب شاہ کو لگی، فائرنگ کرنے والا ملزم بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا تاہم ملزم کو گرفتار کرکے زمان ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

    زمان ٹاؤن پولیس نے کہا ہے کہ جس مقام پر واقعہ پیش آیا وہاں کئی شادی ہال ہیں، کس شادی ہال کےباہرفائرنگ کا واقعہ پیش آیاتعین کررہےہیں اور جاں بحق بچےکےلواحقین سےبھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کریں گے۔

    ملزم کے ماموں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرابھانجاشکیل پیروں سےمعذورہے، شکیل نے ہوائی فائرنگ کی اور پھر پستول چیک کر رہا تھا کہ اتفاقیہ گولی چلی جو اریب شاہ کو لگی۔

    ماموں کا کہنا تھا کہ اریب شاہ ہمارے عزیز کا لڑکا ہے، اس کے اہلخانہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرناچاہتے۔

  • چور شادی کی تقریب سے دلہے کی ماں کا پرس لے اڑے

    چور شادی کی تقریب سے دلہے کی ماں کا پرس لے اڑے

    ڈسکہ: پنجاب کے شہر ڈسکہ میں شادی کی تقریبات میں پرس چوری کرنے والا 2 رکنی گینگ سرگرم ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں ملزم شادی کی تقریب سے دلہےکی ماں کا پرس لے اُڑے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پرس میں سلامیوں کے17 لاکھ سے زائد کی رقم موجود تھی۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں بچے کو مہمانوں کی موجودگی میں دلیری سے پرس اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے، بچے نے پرس اٹھا کر ساتھی نوجوان کے حوالے کیا اور دونوں تیزی سے نکل گئے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ میں 8 سال کا بچہ اور 22 سال کا نوجوان شامل ہے، ملزم مہمان بن کر شادی میں شرکت کر کے اپنا ٹارگٹ ڈھونڈ کر ہاتھ مارتے ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا ٹارگٹ بڑی واردات کیلئے بڑے میرج ہال ہوتے ہیں، ملزمان کی تلاشی جاری ہے۔

  • کراچی میں‌ شادی کی تقریب سے واپسی پر پولیس کانسٹیبل قتل

    کراچی میں‌ شادی کی تقریب سے واپسی پر پولیس کانسٹیبل قتل

    کراچی: شہر قائد میں‌ شادی کی تقریب سے واپسی پر ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی موڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار عظیم حیدر کو قتل کر دیا۔

    ایس ایچ او سرجانی کے مطابق 30 سالہ اہل کار عظیم حیدر شادی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا، کہ سرجانی موڑ گرین بس اسٹاپ کے قریب اس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔

    جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انھوں نے مقتول کے پاس پرس اور موبائل فون موجود پائے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول اہلکار عظیم حیدر کے پاس ذاتی اسلحہ بھی موجود تھا، جو اس کی لاش کے پاس ہی مل گیا ہے۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔