Tag: شادی کی تقریبات

  • شادی کی تقریبات میں ون ڈش ، بڑا حکم آگیا

    شادی کی تقریبات میں ون ڈش ، بڑا حکم آگیا

    لاہور : شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی سے متعلق بڑا حکم آگیا، جس کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں تقریبات پر بھی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    پابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ون ڈش پابندی کی مانیٹرنگ اور خلاف ورزی پر جرمانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پربوجھ بنتاہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ شادی میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں، انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

    شادی کا لڈو

  • شہریار منور کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر کی سوشل میدیا پر دھوم

    شہریار منور کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر کی سوشل میدیا پر دھوم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ان کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری تھیں۔

    پاکستان شوبز کے خوبرو اور نوجوان اداکار شہریارمنور اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کئی دنوں سے جاری شادی کے رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میدیا پر دھو مچادی ہے۔

    دونوں کی شادی کا سلسلہ ڈھولکی نائٹ سے شروع ہوا جس کے بعد قوالی نائٹ، ہلدی نائٹ اور سنگیت نائٹ ہوئیں اور پھر دونوں کی نکاح کی تقریب منعقد کی گئی۔

    شہریار منور نے اپنے نکاح کی تقریب میں کریمی شیروانی اور کلا پہنا ہوا تھا جبکہ دلہن ماہین صدیقی نے بھی شہریار سے میچنگ کرتے ہوئے اسی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

    تاہم اب اداکار شہریار منور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بارات کی تصاویر شیئر کی ہے، بارات پر شہریار منور نے مرونش براؤن پرنس کوٹ پہنا جس پر مختلف طرح کا کام بنا ہوا ہے جبکہ اسکے ساتھ میچنگ ٹاؤزر پینٹس پہنیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pervez Taufiq (@ptaufiqphotography)

    جبکہ انکی دلہنیا ماہین صدیقی نے بیج کلر کی لہنگا چولی پہنی، اداکارہ نے چولی کے اوپر ایک خاص اسٹائل کی کوٹی بھی پہن رکھی تھی جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

    شہریار منور نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’دلہن ہم لے آئے‘ لکھا اور ساتھ بارات لکھ کر سرخ ہارٹ ایموجی بھی بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by maheen (@maheenhsiddiqui)

    اس ایونٹ کی تمام تقریبات میں دونوں کے چہروں سے ان کی شادی کی خوشی صاف نظر آرہی تھی، شہریار منور کی شادی اس ہفتے کا ٹاپ ٹرینڈ رہی۔

    ان کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری تھیں، جس میں مومل شیخ، ماہرہ خان سمیت سوبز شخصیات کی سج دھج نے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

  • صبا فیصل نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کی ویڈیو شیئر کردی

    صبا فیصل نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کی ویڈیو شیئر کردی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جبکہ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

    اداکارہ صبا فیصل کا گھر ان کے بیٹے ارسلان فیصل اور ڈاکٹر نیشا طلعت کی رسم ڈھولکی اور ابٹن کی تقریبات کے پیش نظر دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

    اداکارہ صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر اپنے چاہنے کے ساتھ شیئر کیں۔

    ان ویڈیوز اور تصاویر میں شادی کی تقریبات کے باقاعدہ آغاز سے قبل ڈانس پریکٹس اور ڈھولکی و ابٹن کے موقع پر خوشگوار انداز میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز ان کے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی ڈھولکی اور ابٹن کی رسم کا انعقاد کیا گیا، اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ دولہا نے سبز رنگ کے شلوار قمیض کا انتخاب کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

    اپنے چھوٹے بھائی کی ڈھولکی و ابٹن کی مناسبت سے صبا فیصل کی اکلوتی بیٹی سعدیہ فیصل نے پیلے رنگ کا لہنگا پہنا جس میں ان کی خوبصورتی مزید بڑھ گئی۔

  • شادی ہالز اور تقریبات پر بڑی پابندی عائد

    شادی ہالز اور تقریبات پر بڑی پابندی عائد

    لاہور : شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی عائد کرتے ہوئے شادی ہالز بند کرنے کا وقت  10 بجے مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شادی ہالز اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی لاگو کردی گئی ، شادی ہالزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں نوٹی فکیشن مل گیا ہے جبکہ شادی ہالز بند کرنے کا وقت بھی 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے شادیوں پر ون ڈش کی پابندی کے قانون پر سختی سےعملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پابندی کے قانون پر عمل کرایا جائے۔

    حمزہ شہباز نے خلاف ورزی پر قانون کےمطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، ہروہ قدم اٹھائیں گےجس سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہوں۔

    انھوں نے ہدایت کی تھی کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، ون ڈش کی پابندی پرعملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔

  • شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد پابندی ہوگی: کمشنر کراچی

    شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد پابندی ہوگی: کمشنر کراچی

    کراچی: شہرِ قائد میں شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد مکمل پابندی عاید ہوگی، اس سلسلے میں شادی کی تقریبات گیارہ بجے رات کو ختم کرنے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔

    کمشنر کراچی نے کہا کہ 11 بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    افتخار شالوانی نے کہا کہ رات گیارہ بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے شادی ہالز کے خلاف مہم 2 ہفتے بعد شروع کی جائے گی، ہال مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شادی ہالز کے مالکان فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے، جو ہالز مالکان عمل نہیں کریں گے ان کے ہالز سیل کر دیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور : شادی ہالزکی بندش کے اوقات کو رات11بجے تک کیا جائے، چیف جسٹس

    کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو مہم میں شامل کیا جائے گا، مہم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلے ہفتے پھر اجلاس ہوگا۔

    اجلاس میں تقریبات کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات پر غور کیا گیا، خیال رہے کہ فی الوقت کراچی میں شادی ہالز رات 12 بجے دروازے بند کرنے کے پابند ہیں۔

  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    ممبئی : بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی تیاریاں محتاط انداز میں جاری ہیں، دونوں15 دسمبرکو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل مختلف ذرائع ابلاغ میں یہ خبر زیر گردش تھی کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

    تاہم انوشکا کے ترجمان کی تردید کے باوجود تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اٹلی میں ان دونوں شخصیات نے اپنی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات دو روز قبل اٹلی کے شہر میلان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ دونوں 15 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، ان کی شادی کا میلہ ٹسکنی کے حسین تاریخی قلعہ میں سجایا جائے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی شادی میں صرف قریبی دوستوں اور عزیز واقارب کے علاوہ بھارتی کرکٹرز اور نامور فلمی ستاروں کو مدعو کیا ہے۔

    جن میں یووراج سنگھ، سچن ٹنڈولکر، فلمی ہدایتکار ادیتیہ چوپڑا، اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اوردیگر کی شرکت متوقع ہے، ویرات کوہلی کی جانب سے بھارت میں شادی کی دعوت کا اہتمام 26 دسمبر کو ممبئی میں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان سال 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ روز قبل ایک ٹی وی کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ویرات اور انوشکا کی شادی سے متعلق 


    دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔