Tag: شادی کی خبریں

  • نیرج چوپڑا اور شوٹر منو بھاکر کی شادی ہورہی ہے؟

    نیرج چوپڑا اور شوٹر منو بھاکر کی شادی ہورہی ہے؟

    جیولین تھروور نیرج چوپڑا اور خاتون شوٹر منو بھاکر کے درمیان شادی کی افواہ گردش کررہی ہے جبکہ ایتھلیٹ منو کی ماں سے بھی مل چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا پر پیرس اولمپکس 2024 کے دو میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی شادی کی افواہیں گردش کرہی ہیں جبکہ منو کی والدہ سومیدھا بھاکر کے ساتھ نیرج کی گفتگو کے دو مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کے درمیان افیئرز کی افواہیں ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد زور پکڑ چکی ہیں جبکہ ان دونوں کی شادی کے بارے میں بات چیت بھی تیز ہوگئی۔

    منو بھاکر کی والدہ اور نیرج چوپڑا کی ملاقات کی ویڈیو پر صارفین کا کہنا تھا کہ وہ جیولین تھرو اسٹار سے یہ جاننے کے لیے بات کر رہی ہیں کہ آیا وہ ان کی بیٹی کے لیے موزوں پارٹنر ہے یا نہیں۔

    بھارتی خاتون شوٹر کے والد رام کشن بھاکر نے شادی کی افواہوں پر وضاحت دی تھی اب منو کی ماں سومیدھا نے نیرج کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں کھل کر بتادیا ہے۔

    منو بھاجر کی ماں نے کہا کہ وہ نیرج سے مل کر بہت خوش ہیں، جو ان کے لیے ایک بیٹے کی طرح ہیں، میں اپنی بیٹی منو بھاکر کے لیے بھی خوش ہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ جب میں پیرس گئی تھی تو ہاکی ٹیم، امن سہراوت، نیرج چوپڑا سے ملاقات ہوئی اور میں تمام میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کے لیے بہت خوش تھی، امید کرتی ہوں کہ یہ تمام کھلاڑی تمغے جیتتے رہیں گے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے شادی کے حوالے سے منو کے والد نے کہا تھا کہ منو ابھی بہت چھوٹی ہے، ابھی اس کی شادی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں۔ منو کی ماں نیرج کو بیٹے کی طرح سمجھتی ہے۔

  • شہریار منور کس سے شادی کریں گے؟ اداکار نے بتادیا

    شہریار منور کس سے شادی کریں گے؟ اداکار نے بتادیا

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار شہر یار منور صدیقی کے مداح ان کی شادی کے حوالے سے جاننے کیلیے بے چین ہیں تاہم اداکار نے مداحوں کو شادی کا اشارہ دے دیا۔

    مختلف ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہریار منور کی شادی ماہین صدیقی کے ساتھ ہونے کی خبریں گزشتہ کئی روز سے زیر گردش ہیں۔

    اس حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں اور رواں سال دسمبر میں شادی کی خبریں بھی عام ہیں۔

    تاہم اب شہر یار منور صدیقی نے ایک پوڈ کاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کے بارے میں بات کی اور اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اشارہ بھی دے دیا۔

    شہریار صدیقی نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ کسی رشتے سے منسلک ہیں اور یہ بھی کہا کہ وہ اللہ اس مہربانی سے اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور ان کی فیملی بھی خوش ہے وہ دونوں کے اچھے مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

    شہریار نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتے ہیں اور وہ اپنی زندگی میں جہاں ہیں اس سے بہت خوش ہیں۔

    دریں اثنا شہریار منور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کی سیریل ‘رد’ میں سالار کے کردار میں خوب پذیرائی حاصل کی۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں حبا بخاری، ارسلان نصیر، نعمان اعجاز، نادیہ افگن، اسماء عباس اور سید محمد احمد کے علاوہ دانیہ انور، عدنان جعفر، یامینہ پیرزادہ اور پارس مسرور شامل تھے۔

  • شادی کی خبریں، 2 دن میں تمام تفصیلات بتادوں گا، حسن علی

    شادی کی خبریں، 2 دن میں تمام تفصیلات بتادوں گا، حسن علی

    گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کے ہر سو چرچے ہیں لیکن حسن علی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی کی شادی ہوئی ہے یا نہیں ان خبروں نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے تاہم فاسٹ بولر نے ان تمام خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔

    حسن علی نے کہا کہ میرے بہت سارے فین ہیں جو مجھے اور میری شادی کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ابھی کچھ کنفرم نہیں ہے مجھے دو دن دیں تمام تفصیلات سے آگاہ کردوں گا۔

    حسن علی نے کہا کہ ان کو ہونے والی اہلیہ کا نام شامعہ نہیں ہے یہ غلط بات ہے اور ہم 17 کو نہیں جارہے ہیں یہ سب غلط خبریں ہیں ابھی کچھ پکا نہیں ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: حسن علی نے شادی سے متعلق خبروں‌ پر خاموشی توڑ دی

    فاسٹ بولر نے کہا کہ بس جہاں اللہ تعالیٰ نے نصیب میں لکھا ہے وہاں شادی ہونے جارہی ہے۔

    دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی صنم علی اور خرم علی نے پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں حسن علی کے بھائی صنم علی کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ہم دبئی جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے بھی فیملی آرہی ہے دونوں گھر والے ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا نکاح کرنا ہے یا شادی کرنی ہے۔

    یاد رہے کہ حسن علی کا تعلق شامعہ آرزو کے ساتھ جوڑا جارہا تھا تاہم کرکٹر کی جانب سے شامعہ آرزو کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا۔

  • میڈیا پرمیری شادی کی خبریں چلانا غیراخلاقی حرکت ہے، عمران خان

    میڈیا پرمیری شادی کی خبریں چلانا غیراخلاقی حرکت ہے، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا پر میری شادی کی خبر چلانا غیرذمہ دارانہ اورغیراخلاقی حرکت تھی، ایسی خاتون سے میرا رشتہ جوڑ اگیا جن کو جانتا تک نہیں، پی ٹی آئی نے پیمرا سے متعلقہ ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے میڈیا پر عمران خان کی تیسری شادی کی خبر نشر ہونے پر پیمرا سے رابطہ کرلیا، عمران خان نے ٹویئٹ کیا ہے کہ ان کی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں نے غیراخلاقی حرکت کی، اگر یہ حرکت برطانیہ میں ہوتی تو اس ادارے کا سربراہ گھرچلا جاتا۔


    Imran Khan infuriated over marriage rumours by arynews

    عمران خان نے مزید کہا کہ جن خواتین کی تصویریں دکھائی گئیں وہ ان سے کبھی ملے تک نہیں، ایسی گمراہ کن خبروں چلانے والوں کی غیرذمہ دارانہ حرکت اخلاقی تنزلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

    دوسری جانب کپتان کی شادی کی جھوٹی خبروں کےخلاف پی ٹی آئی نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے۔  پیمرا کے نام درخواست میں کہا گیا ہے کہ کچھ چینلزنے گھنٹوں عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں نشرکیں اورایک غیر متعلقہ خاتون سے ان کارشتہ جوڑا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو اس وقت باقاعدہ منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا جب وہ لندن میں بچوں کےساتھ وقت گذار رہے تھے۔

    پیمرا سے درخواست کی گئی کہ عمران خان کی شہرت کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لندن میں پی ٹی آئی ترجمان نےاس معاملے پرذمہ دارانہ صحافت پراے آروائی نیوز کی تعریف کی تھی۔