Tag: شادی کی پہلی رات

  • دولہا دلہن شادی کی رات ہی چل بسے، خوفناک واقعہ

    دولہا دلہن شادی کی رات ہی چل بسے، خوفناک واقعہ

    ایودھیا  : بھارت میں ایک گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملیں جس کی شادی گزشتہ رات ہی ہوئی، دولہا دلہن شادی کی پہلی رات ہی چل بسے۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شادی کی پہلی رات دولہا دلہن کی موت واقع ہوگئی، صبح دونوں مردہ حالت میں ملے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں شادی کے محض چند گھنٹوں بعد ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دلہن اپنے بستر پر مردہ پائی گئی، جبکہ دولہا کی لاش پھندے پر جھول رہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق 7مارچ کو پردیپ اور شیوانی کی شادی ہوئی تھی اور اگلے دن تقریب کی تیاریاں جاری تھیں تاہم، جب صبح سات بجے تک دولہا دلہن نے دروازہ نہ کھولا تو گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی۔

    کئی بار دستک دینے کے باوجود کوئی جواب نہ ملا جس کے بعد دروازہ توڑدیا گیا، اندر کا منظر دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ دلہن شیوانی کی لاش بستر پر پڑی تھی جبکہ دولہا پردیپ چھت پر پھندے سے جھول رہا تھا۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پردیپ نے پہلے اپنی نئی نویلی دلہن شیوانی کا گلا دبا کر قتل کیا اور پھر تقریباً آدھے گھنٹے بعد خودکشی کرلی۔

    دولہے کے بھائی دیپک نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں خاندانوں میں کسی قسم کی ناراضگی یا کوئی تنازعہ نہیں تھا۔

    پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے اور پردیپ کے موبائل فون کو قبضے میں لے لیا ہے تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

  • منڈی بہاؤالدین : شادی کی پہلی رات دلہا دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین : شادی کی پہلی رات دلہا دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق

    منڈی بہاوالدین : دم گھٹنے کے باعث شادی کی پہلی رات کو ہی دلہا دلہن جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رات جہاں شہنائی بج رہی تھی، صبح وہاں ماتم بپا ہوگیا، منڈی بہاؤ الدین کے گاﺅں کٹھیالہ سیداں کے رہائشی شہباز کی گزشتہ روز فرزانہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔


    Bride, groom found dead on first night of… by arynews

    سہاگ رات کی صبح نوبیاہتا جوڑا سو کرنہیں اٹھا تو گھر والوں کو تشویش ہوئی، بعد ازاں گھر والوں نے کمرے کا دروازہ توڑا تو اندر دونوں دلہا دلہن کی لاشیں پڑی تھیں۔

    افسوس ناک واقعہ کے بعد خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارش میں بجلی جانے پرجنریٹر کمرے میں رکھ دیا گیا تھا۔

    جنریٹرکے دھوئیں سے دونوں کا دم گھٹ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ذرا سی غفلت نے دو انسانوں کی جان لے لی بدنصیب جوڑے کا آج ولیمہ تھا۔