Tag: شادی کی پیشکش

  • آپ مجھ سے شادی کرلیں! بگ باس امیدوار کی سلمان خان کو پیشکش

    آپ مجھ سے شادی کرلیں! بگ باس امیدوار کی سلمان خان کو پیشکش

    بگ باس کی خوبصورت خاتون امیدوار چاہت پانڈے نے شو میں سب کے سامنے میزبان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی، بالی ووڈ اسٹار حیران رہ گئے۔

    دبنگ خان جو ایک سیزن کے وقفے کے بعد بگ باس 18 کی میزبانی کررہے ہیں انھیں شو کی میزبانی کے دوران اس وقت انتہائی حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب شو کی امیدوار چاہت نے سارے امیدواروں کے سامنے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    ویک اینڈ کا وار قسط میں سلمان خان نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ شادی کے حوالے سے مرد میں کس طرح کی خوبیاں چاہتی ہیں جس کے جواب میں چاہت نے اپنے من پسند مرد کی خوبیاں گنوانا شروع کیں۔

    چاہت نے کہا کہ اسے کرن ویر مہرا کی طرح کا بندہ چاہیے جو سب کا خیال رکھے اور جم بھی جاتا ہو، انھوں نے کہا کہ وہ مرد ایوناش مشرہ کی طرح ڈانس کرنا بھی جانتا ہو۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اور اس کے بار ویویان ڈی سینا کی طرح ہوں، چاہت نے شو میں موجود ساتھی امیدواروں کی خوبیاں بتانے کے بعد سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سر آپ ہی کرلو شادی مجھ سے‘۔

    سلمان خان اس پر مسکراتے نظر آئے اور کہا کہ آپ نے یہ جتنی خوبیاں بتائی ہیں ان میں سے ایک بھی میرے پاس نہیں ہے اور ویسے بھی آپ کی ممی اور میری بالکل نہیں بنے گی۔

  • جب سنجے دت نے سائرہ بانو کو شادی کی پیشکش کی!

    جب سنجے دت نے سائرہ بانو کو شادی کی پیشکش کی!

    دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں سپراسٹار سنجے دت نے ماضی میں شادی کی پیشکش کی تھی۔

    ماضی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی خوبصورت اداکارہ سائرہ بانو نے سنجے دت کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر انھیں مبارکباد دی اور مرحوم شوہر دلیپ کمار کے ساتھ سنجے دت کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

    سائرہ نے ننھے سنجے اور ان کی آنجہانی والدہ نرگس دت کے حوالے سے دلکش یادیں شیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اب بھی یاد ہے جب نرگس آپا ہمارے گھر فنکشنز کے لیے آتی تھیں اور سنجے دت بھی ساتھ ہوتے تھے، وہ پیارا، خوبصورت بچہ۔‘

    دلیپ کمار کی اہلیہ نے بتیا کہ ’پھر نرگس جی ہاتھ ہلا کر کہتی تھیں، چلو، سائرہ جی کو بولو تم کیا بولتے ہو مجھے؟ اور پھر سنجو میری طرف دیکھ کر پیاری سی آواز میں کہتا، ‘میں شیلا بانو سے شادی کرونگا۔‘

    سائرہ بانو نے ماضی میں ننھے سنجے دت کی اس خواہش پر ہنستے ہوئے کہا کہ ’بہت پیارا بچہ تھا! مجھے یقین ہے کہ شرمیلا ٹیگور اور میں سنجو کے سب سے زیادہ پسندیدہ تھے۔‘

    سائرہ بانو نے یہ بھی بتایا کہ سنجے دت ہمیشہ سے ان کے خاندان کے قریب رہے ہیں، اماں جی سے لے کر آپا جی تک، صاحب سے لے ان تک، میری پوری فیملی نے انھیں ایک چھوٹے بچے سے جوان ہوتے اور اس عمر کو پہنچتے دیکھا ہے۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے بابا سنجے دت نے حال ہی میں اپنی 65 ویں سالگرہ منائی ہے اور اس دن کو خاص بنانے کے لیے اداکار نے خود کو مہنگی ترین سیاہ کار بھی گفٹ کی ہے۔

  • شاہین کو شادی کی پیشکش، کرکٹر نے کیا کہا؟

    شاہین کو شادی کی پیشکش، کرکٹر نے کیا کہا؟

    پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ کا شو فلاپ ہو گیا، پہلے بیٹر بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے پھر بولرز کیوی بلے بازوں کو رنز بنانے سے نہ روک سکے۔

    یوں میزبان ٹیم نے مسلسل چوتھی فتح کے ساتھ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کر لی۔

    پاکستان کی جانب سے دیے گئے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا ہی میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے جیت کے چراغ روشن کیے، اسٹار پیسر نے پہلے اوور میں دو وکٹیں اڑائیں تو اسٹینڈ میں بیٹھی دو لڑکیوں نے شادی کا پیغام لکھا اور پلے کارڈ اُٹھادیا۔

    لڑکیوں کی جانب سے اُٹھائے گئے پلے کارڈ پر تحریر تھا ”مجھ سے شادی کرو گے“۔۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا طوفان برپا ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے تاحال قومی ٹیم کے کپتان کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی فتح

    واضح رہے کہ آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 34 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ کوئی بولر کیوی بیٹرز کا کچھ نہ بگاڑ سکا۔

  • نوجوان نے ایسا کیا کیا، کہ ہزاروں خواتین نے شادی کی پیشکش کر دی

    نوجوان نے ایسا کیا کیا، کہ ہزاروں خواتین نے شادی کی پیشکش کر دی

    لندن: برطانیہ میں مقیم ایک مسلم نوجوان کو دنیا بھر سے ہزاروں خواتین کی جانب سے شادی کی پیش کش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دینے والے نوجوان محمد ملک کی لاٹری نکل آئی ہے، دنیا بھر سے ہزاروں خواتین نے انھیں شادی کی پیش کش کر دی ہے۔

    محمد ملک کا کہنا ہے کہ انھوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ضرورت رشتہ کا اشتہار اتنا پھیل جائے گا۔

    انھوں نے کہا کچھ کمپنیاں میرے لیے شیروانی تیار کرنے کو بے تاب ہیں لیکن میں نے ابھی تک کسی رشتے کے لیے حامی نہیں بھری۔ واضح رہے کہ 29 سالہ محمد ملک نے کچھ روز قبل بل بورڈ پر ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا تھا۔

    محمد ملک پنجابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور برطانوی دارالحکومت لندن میں انوویشن کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں جب کہ اپنا کاروبار بھی چلا رہے ہیں۔

    ‘مجھے ارینج میرج سے بچائیں’ نوجوان نے شادی کیلئے بل بورڈز لگادئیے

    محمد ملک نے ارینج میرج سے بچنے کے لیے چند دن قبل ایسے بل بورڈز لگائے جن پر ان کی تصویر لگی تھی اور ساتھ ہی لکھا تھا ‘مجھے ارینج میرج سے بچائیں’، انھوں نے اپنے لیے دلہن ڈھونڈنے کے سلسلے میں ایک ویب سائٹ بھی بنائی جس پر ان سے متعلق تمام تفصیلات درج ہیں۔

    انھوں نے لکھا کہ انھیں ایک ایسی ساتھی کی ضرورت ہے جس کا مذہب اسلام ہو اور وہ اپنی روایات اور مذہب کو اچھے طریقے سے لے کر چلنے والی ہو۔

  • انگلش ویمن کرکٹرکی ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش

    انگلش ویمن کرکٹرکی ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش

    نیو دہلی : انگلش ویمن کرکٹر ڈینی ویٹ نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کے جواب میں انہوں نے اپنا بلا مجھے تحفے میں دے دیا، اب وہ بھارت میں بھارتی کپتان کے بیٹ سے ہی کھیلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر ڈینی ویٹ بھارتی کپتان کی دیوانی نکلیں، چارسال قبل انگلش ویمن کرکٹر ڈینی ویٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’’کوہلی میری می ‘‘ البتہ ویرات کوہلی نہ مانے کیونکہ ان کے دل میں کسی اور کیلئے جگہ محفوظ تھی لیکن انہوں نے ڈینی ویٹ کو تحفےمیں اپنا بیٹ دے دیا ہے۔

    ڈینی ویٹ کی اس پیشکش پر سوشل میڈیا پر کافی دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آیا، انگلش ویمن کرکٹر کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے ملاقات میں مجھ سے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسا نہیں کرنا چاہیے جس پر میں نے ان سے سوری بول دیا ہے۔

    ڈینی ویٹ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت میں آئندہ ہونے والی تین ملکی سیریز میں وہ ویرات کوہلی کے دیئے گئے بیٹ سے کھیلیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مداح کا دورانِ میچ ماریہ شراپوا کو شادی کی پیشکش، خوبصورت ٹینس اسٹارکا حیران کن جواب

    مداح کا دورانِ میچ ماریہ شراپوا کو شادی کی پیشکش، خوبصورت ٹینس اسٹارکا حیران کن جواب

    شادی کے لیے جیون ساتھی کا انتخاب کسی خاص لمحے اور کسی مخصوص انداز کا محتاج نہیں ہوتا دنیا بھر میں شادی کے خواہش مند افراد منفرد انداز اپنا کر اس یادگار لمحے کو یاد گار ترین بنا دیتے ہیں.

    ایساہی ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب خوبرو ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کو دوران میچ تماشائی نے شادی کی پیشکش کر دی اور اس سے بھی دلچسپ بات معروف خاتون کھلاڑی کا دل آویز انداز میں جواب دینا ہے.

    تماشائی کی جانب سے مجھ سے شادی کروگی ؟ کے غیر متوقع لیکن دلچسپ سوال پر خوبصورت ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے پُر اعتماد انداز میں تماشائی کو جواب دے کر سب کو حیران کردیا.

    ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے انتہائی خوبصورت انداز میں اپنے سر کو ہلاتے ہو ئے اثبات میں جواب دیا کہ … ہاں شاید ۔۔ اور ایسے یادگار لمحے کو کمیرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا.

    خیال رہے کہ 2012 میں روسی اسٹار ایسی ایک اور پیشکش کو ٹھکرا چکی ہیں جس سے لگتا ہے کہ اس بار مداح کی لاٹری نکل آئی ہے تاہم بعد میں عقدہ کھلا کہ کھلاڑی نے بہ طور مزاح جواب دیا تھا.

    یاد رہے کہ میچ کے دوران خاتون کھلاڑیوں کو شادی کی پیشکش کا یہ انوکھا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی معروف ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف کو بھی شادی کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے پوچھا تھا کہ کتنا پیسہ ہے تمہارے پاس ؟ اور اس برجستہ جواب سے سب ہی محظوظ ہوئے تھے.

  • ایرانی دوشیزہ کی فٹ بال گول کیپر کو سرِعام شادی کی پیشکش

    ایرانی دوشیزہ کی فٹ بال گول کیپر کو سرِعام شادی کی پیشکش

    سڈنی: آسٹریلیا میں  ایرانی دوشیزہ نے فٹ بال میچ کے دوران ٹیم کے گول گیپر کو شادی کی پیش کش کر کے سب کو حیران کر دیا۔

    ایران کی قدامت پسند معاشرتی روایات میں مردو زن کا کھلے عام میل جول معیوب سمجھا جاتا ہے مگر یہ سب کچھ اندرون ملک تک محدود ہے ، بیرون ملک ایرانی ان پابندیوں کو زیادہ خاطر میں نہیں لاتے اور ایسا ہی ایک تازہ واقعہ حال ہی میں آسٹریلیا میں کھیلے گئے ایشیا فٹ بال کپ کے آخری میچوں کے دوران اس وقت دیکھا گیا جب سڈنی کے ایک سٹیڈیم میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں شامل ایک ایرانی دوشیزہ نے خود کواپنی ٹیم کے گول کیبرسے شادی کے لیے’پروپوز‘ کیا۔

    ایرانی لڑکی گول کیپر سے اس حد تک متاثر دکھائی دی کہ اس نے باقاعدہ ایک بینرپر گول کیپرعلی رضا  سے شادی کی آفر کر دی اور وہ بینر سٹیڈم میں لہرا لہرا کراپنی ’خواہش نا تمام‘ کا اظہار کرتی رہی۔


    اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑے بینرز پرشادی کی پیشکش پرمبنی یہ جملہ لکھ رکھا تھا کہ”علی رضا  کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟
    ایرانی دوشیزہ اور اس کے بینرکی تصاویر سوشل میڈیا پربڑے پیمانے پر مقبول ہوئی ہیں اور ان تصاویر پر بلاگرز نے خوب تبصرے بھی کیے ہیں۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی ایرانی دو شیزہ نے بھرے مجمع میں خود کو کسی کھلاڑی کے لیے پروپوز کیا ہو۔

    واضح رہے کہ ایران کے گول کیپر علی رضا خواتین میں بہت مقبول ہیں اور بہت سی خواتین ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔