Tag: شادی کے بعد

  • شادی کے بعد شوبز میں کام کروں گی یا نہیں؟ اریبہ حبیب نے بتادیا

    شادی کے بعد شوبز میں کام کروں گی یا نہیں؟ اریبہ حبیب نے بتادیا

    پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی شادی کے بعد شوبز کو خیر با دکہہ دیا تھا تاہم اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں کو بڑی خبر سنادی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے شوبز کے مستقبل سے متعلق اہم خبر ناظرین کو دے دی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں بہت جلد ماہ رمضان کے بعد دوبارہ شوبز میں آنے کی تیاری کررہی ہوں اس سلسلے میں ایک ڈرامے کو شوٹنگ بھی شروع ہونے والی ہے۔

    ماڈلنگ سے ڈراموں کی جانب آنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں مقامی ہوٹل میں فیملی کے ساتھ چائے پینے گئی تھی تو وہاں آڈیشن ہورہے تھے تو میں نے بھی دے دیا اور اگلے دن مجھے کال آگئی۔

    اس موقع پر انہوں نے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا خصوصی طور شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میں نے سب سے پہلے اے آر وائی کے ڈرامہ میں ہی کام کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکارہ اریبہ حبیب اور سعدین عمران کی شادی کی تقریبات کا آغاز سال 27 دسمبر 2021کو ہوا تھا اور دونوں کی شادی 2 جنوری 2022 کو ہوئی۔

  • چہرے پر بالوں والی حیرت انگیز لڑکی : شادی کے بعد کی تصاویر وائرل

    چہرے پر بالوں والی حیرت انگیز لڑکی : شادی کے بعد کی تصاویر وائرل

    چہرے پر بےتحاشا بالوں والی لڑکی بڑی ہوگئی، شادی کے بعد کی نئی تصاویر نے دیکھنے والوں کو مزید حیرت میں ڈال دیا کیونکہ شیو کرنے کے بعد اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے۔

    تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کی رہائشی 17 سالہ سوپترا سوسوفن انتہائی خوفناک بیماری ’’ایمبراس سنڈروم‘‘ میں مبتلا تھی، جس میں پورا چہرہ اور جسم کسی ریچھ کی مانند بالوں سے بھرجاتے ہیں۔

     young girl

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوپترا سوسوفن جسے بچپن میں اس کے کلاس فیلوز اور دوست "بھیڑیا لڑکی” اور "بندر کا چہرہ”رکھنے والی کہہ کر چھیڑا کرتے تھے، تاہم اب اس کا یہ غم کافی حد تک ختم ہوگیا ہے۔

    Close-up

    بالآخر اسے اپنی زندگی کی محبت کا پتہ چلا اور اس نے شادی کرلی، 1999میں پیدا ہونے والی سوسوفن کے دنیا میں آنے پر ہی اپنے والدین کے خوف کا سامنا کرنا پڑا۔

    پہلے تو انہیں لگا تھا کہ یہ ایک نارمل کیس ہے لیکن جب انہوں نے اسے انکیوبیٹر میں دیکھا تو وہ حیران رہ گئے کہ اس کے سر اور جسم پر کتنے زیادہ بال ہیں۔

     smiling سپراترا کے بال تقریباً اس کے پورے جسم کو ڈھانپے ہوئے تھے اور ڈاکٹروں نے بھی اس جیسا کوئی اور کیس نہیں دیکھا تھا۔

    یہ بیماری انتہائی کمیاب ہے اور دنیا بھر میں صرف 50 افراد ہی اس بیماری کا شکار ہیں جس میں بچپن سے صرف ہتھیلیوں اور تلووں کے سوا پورے جسم پر باریک بال نکلنے لگتے ہیں حتیٰ کہ پورا چہرہ بھی بالوں سے بھرجاتا ہے۔

     young women

    بعد میں ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ نیٹی کو جلد کی ایک بہت ہی نایاب بیماری ہے جسے سینڈروم کہتے ہیں، یہ حالت اتنی غیر معمولی ہے کہ ایک طویل عرصے سے دنیا میں اس کے جیسے صرف 50 کیس درج ہوئے ہیں۔

    امبراس سنڈروم جسم کے بالوں کی زیادہ نشوونما کا سبب بنتا ہے جس سے صرف ہتھیلیوں، تلووں اور منہ کے اندرونی حصے کو بچایا جاتا ہے، اور ایسا ممکنہ طور پر ڈی این اے میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    سترہ سالہ سوسوفن کا نام 2010 میں چہرے پر سب سے زیادہ بالوں کا ریکارڈ رکھنے والی لڑکی کے طور پر سامنے آیا تھا لیزر تھراپی کے ذریعے لڑکی کے اس مرض کا علاج کرنے کی کوشش کی گئی تاہم مرض دور نہ ہوسکا۔

     

    couple

    نیٹی نے اپنی اس حقیقت سے سمجھوتہ کرلیا ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اس کا مرض لاعلاج ہے، اس نے اپنا چہرہ اس وقت صاف کرایا جب وہ بڑی ہوگئی بعد میں نیٹی نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی اور سوشل میڈیا پر شوہر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں اس کا چہرہ بغیر بالوں کے دکھایا گیا ہے۔

    اب پہلی بار اس نے بالوں کو صاف کرکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے چہرے کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ اسے بھی جیون ساتھی مل چکا ہے اور وہ شادی کرچکی ہے۔

    نیٹی ایک مثبت زندگی گزارنے اور معاشرے پر ایک خوبصورت اثر ڈالنے کے لیے پرعزم ہے، اس کا کہنا ہے کہ ہر شخص اپنے طریقے سے خوبصورت اور منفرد ہے اور وہ دوسروں کو ان کی انفرادیت کو اپنانے اور ان کی اندرونی خوبصورتی کو نکھارنے کی ترغیب دینا چاہتی ہے۔

     

  • شادی کے بعد وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟ وجوہات اور علاج

    شادی کے بعد وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟ وجوہات اور علاج

    ہمارے مشاہدے میں اکثر یہ بات سامنے آتی ہے کہ زیادہ تر لوگ چاہے وہ مرد حضرات ہوں یا خواتین ان کا شادی کے بعد جسمانی وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے یا وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    ماہرین نے اس قسم کی تبدیلیوں کی بہت سی وجوہات بیان کی ہیں، یہ تبدیلیاں جسمانی اور ذہنی دونوں ہوسکتی ہیں، جس کا ذکر مندرجہ ذیل سطور میں کیا جارہا ہے۔

    یہ بات صحیح ہے کہ شادی کے بعد مرد اور خواتین دونوں کی روز مرہ کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں تاہم شادی کے بعد ہونے والی تبدیلیاں مردوں کے مقابلے خواتین کو زیادہ متاثر کرتی ہیں۔

    اسی وجہ سے خواتین کا وزن بہت تیزی سے بڑھنے لگتا ہے، یہ بات حیران کن نہیں کیونکہ کامیاب شادی اور جسمانی وزن میں ممکنہ اضافے میں تعلق موجود ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اور اس پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے؟

     

    وزن بڑھنے کی اہم وجوہات

    شادی کے بعد شب و روز کی مصروفیات اچانک بڑھ جاتی ہیں سونے اور اٹھنے کا وقت بھی کم یا زیادہ ہوجاتا ہے، کھانے کی عادات بدل جاتی ہیں، جسمانی ورزش کم ہوجاتی ہے اور بعض اوقات تناؤ جیسی کیفیت بھی ہوجاتی ہے، اس کے ساتھ ہی جسم میں ہارمونل تبدیلیاں بھی رونما ہوتی ہیں۔

    اس کے علاوہ جنسی طور پر فعال رہنے سے جسم پر بہت سے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،
    ماہرین صحت کے مطابق جنسی طور پر متحرک رہنا صحت مند طرز زندگی کو بھی فروغ دیتا ہے۔

    دوسری جانب مارین صحت کا یہ بھی ماننا ہے کہ میاں بیوی کا تعلق جسمانی طور پر انہیں موٹا بھی بنا سکتا ہے، جس کی وجہ اطمینان، خوشحالی اور بے فکری کا احساس ہے۔

    شادی کے بعد موٹاپا دراصل کسی ایک وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ بہت سے عوامل پر منحصر ہے، جس میں کھانے پینے میں احتیاط اور ورزش نہ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

    یہ ڈی ایچ ای اے، ایسٹروجن اور پروجیسٹرون جیسے جنسی ہارمونز میں اتار چڑھاؤ ہے جو وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اگر آپ میں ڈی ایچ ای اے ہارمون کی کمی ہے (جو مردوں اور عورتوں دونوں میں جنسی ہارمون کا ذریعہ ہے) تو آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔

    ایسٹروجن اور پروجیسٹرون ہارمونز میں عدم استحکام کی وجہ سے بھی آپ کا وزن بھی بڑھ سکتا ہے۔ اپنے ہارمونز کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کروائیں کیونکہ اس سے آپ کو غیر متوقع وزن میں اضافے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    نامناسب خوراک

    بہت سے لوگ شادی کے بعد اپنی کھانے کی عادات میں تبدیلی محسوس کرتے ہیں، خصوصاً خواتین جب اپنے میکے سسرال یا دیگر مقامات پر جاتی ہیں تو اپنے روزمرہ کے کھانے سے زیادہ مرغن غذائیں کھانے لگتی ہیں۔ آئے دن شادی بیاہ، عقیقہ کی تقریبات، رشتہ داروں کے یہاں دعوتیں اور ڈنر پارٹیوں کے کھانوں میں موجود اضافی کیلوریز جسم میں چربی کو بڑھاتی ہیں۔

    روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی

    کچھ معاملات میں شادی کے بعد خواتین کی ترجیحات بدل جاتی ہیں کیونکہ انہیں سسرال والوں کے مطابق کام کرنا ہوتا ہے، اس کے علاوہ گھر کے کاموں اور دفتری کاموں کی وجہ سے کئی بار صحیح وقت پر کھانا نہیں کھا پاتے، یہ بھی موٹاپے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔

    وزن کو بڑھنے سے کیسے روکا جائے؟

    کیا آپ شادی کے بعد پیٹ کی چربی کم کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ اس کے لیے آپ ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ ان تجاویز پر عمل کریں تو آپ آسانی سے وزن کم کر سکتے ہیں۔

    سب سے پہلے تو ورزش پابندی سے کریں، گرین ٹی پیئں کیونکہ گرین ٹی میٹابولزم کو بڑھاتی ہے، یہ جسم میں چربی کو جمع ہونے سے بھی روکنے کے ساتھ یہ جسم میں ہائی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

    اس کے علاوہ کھانا آہستہ آہستہ اور چبا کر کھائیں ایسا کرنے سے آپ کا وزن نہیں بڑھے گا۔ ناشتہ اچھا کریں اور ڈنر میں بھوک سے کم کھائیں، یہ کارگر طریقہ آپ کا وزن کم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔

  • شادی کے بعد خود اعتمادی کیسے آئی؟ ثناء حسین نے بتا دیا

    شادی کے بعد خود اعتمادی کیسے آئی؟ ثناء حسین نے بتا دیا

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثناء حسین نے کہا ہے کہ شادی کے بعد بیرون ملک جاکر میری خود اعتمادی میں اضافہ ہوا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اداکارہ ثناء حسین نے اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے حالات سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا، اس موقع پر ان کی دونوں سگی بہنیں سونیا حسین اور صائمہ حسین بھی موجود تھیں۔

    میزبان ندا یاسر کی جانب سے شعبہ اداکاری میں آنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ مجھے اداکاری کا پہلے سے شوق تھا لیکن شادی جلدی ہوگئی اور میں بیرون ملک چلی گئی کافی عرصہ گزارا میرے دو بچے بھی ہیں۔

    خود اعتمادی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں میں شادی کرکے ملک سے باہر جانے کے بعد ہی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ وہاں سارے کام خود کرنا پڑتے ہیں یہاں تو ساتھ دینے والے لوگ بہت ہوتے ہیں لیکن وہاں نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پھر والد صاحب کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ہم لوگ واپس پاکستان آگئے اور اب یہاں شعبہ اداکاری میں قدم رکھا ہے۔

  • شادی کے بعد مجھ سے بہت سی حماقتیں ہوئیں، ژالے سرحدی

    شادی کے بعد مجھ سے بہت سی حماقتیں ہوئیں، ژالے سرحدی

    میاں بیوی کا مقدس رشتہ ایک نئی زندگی کی بنیاد ہوتا ہے، جس کو کامیابی سے برقرار رکھنے کیلئے فریقین کو تمام تقاضے پورے کرنے چاہئیں تاکہ ان کا تعلق مزید مضبوط اور مرتے دم تک قائم رہے۔

    ایک مشہور محاورہ ہے اور بات بھی سو فیصد درست ہے کہ شوہر اور بیوی دونوں ایک گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں، اگر گاڑی کا ایک پہیہ خراب ہوجائے تو گاڑی نہیں چل سکتی۔

    کامیاب ازدواجی زندگی کے حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبر انڈسٹری کی معروف ادارہ ژالے سرحدی نے اپنی شادی کے بعد پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ کون سی حماقتیں تھیں جنہیں کرنے کے بعد احساس ہوا کہ یہ نہیں کرنا چاہیے تھا اور اس عادت پر بعد میں میں نے قابو بھی پالیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری شادی بہت چھوٹی عمر میں ہوگئی تھی اور میرے شوہر عامر بھی مجھ سے صرف ایک سال بڑے ہیں، جس کی وجہ سے ہماری زندگی کے تجربات بھی تقریباً ایک جیسے ہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے درمیان بہت ساری لڑائیاں ہوئیں اور اب بھی ہوتی ہیں، اس وقت میں نے یہ غلطی کی کہ جب بھی کوئی لڑائی کی بات ہوتی تو اس کا ذکر سب سے کردیا کرتی تھی جس کا نقصان یہ ہوا کہ لوگ ان باتوں کو بطور ہتھیار استعمال کرتے تھے اور بات کا پتنگڑ بنا جاتا تھا۔

    ژالے سرحدی نے بتایا کہ بعد میں میری دوستوں نے سمجھایا کہ تم میاں بیوی کی آپس کی باتیں سب سے شیئر مت کیا کرو جس کے بعد میں نے اس چیز پر قابو پالیا۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کا شادی کے بعد آسٹریلیا کا پہلا سرکاری دورہ

    برطانوی شاہی جوڑے کا شادی کے بعد آسٹریلیا کا پہلا سرکاری دورہ

    سڈنی : شہزادے ہیری کا اپنی اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا کے پہلے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف تقریبات میں خطاب کیا اور گیمز بھی کھیلے جبکہ عوام سے خطاب بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل سرکاری دورے پر آسٹریلیا میں موجود ہیں، ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شادی کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو سڈنی کے گورنر نے خوش آمدید کہا تھا، شاہی جوڑے نے دورہ آسٹریلیا کے دوران مختلف تقریبات اور گیمز میں بھی شریک ہوئے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان میں آنے والے ننھے مہمان کے لیے منفرد تحائف بھی پیش کیے جبکہ میگھن مرکل نے اوپرا ہاوس کے سامنے عکس بندی بھی کروائی تھی اس موقع پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ نے پرنسسز آف ویلز لیڈی ڈیانا کے زیورات پہن رکھے تھے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ویلز میں شاہی جوڑے کا لوگوں نے شاندار استقبال کیا جبکہ شہزادہ ہیری نے آسٹریلیا کی عوام سے خطاب بھی کیا تقریر کے دوران بارش ہوئی تو میگھن مرکل شہزادے کے لیے چھتری لیے کھڑی رہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے دورہ آسٹریلیا کے دوران سڈنی کے چڑیا گھر کا دورہ بھی کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کا دورہ نومبر تک جاری رہے گا اس دورے کے دوران شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل گجی، ٹونگا اور نیوزی لینڈ بھی جائیں گے۔


    مزید پڑھیں : شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع


    برطانوی شاہی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیہاتا جوڑے کے ہاں 2019 میں موسم بہار تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    شاہی محل کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں موجود مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو مبارک باد پیش کی۔