Tag: شادی کے جھانسے

  • شادی کے جھانسے میں آکر  لاہور سے  گجرات جانے والا نوجوان اغوا

    شادی کے جھانسے میں آکر لاہور سے گجرات جانے والا نوجوان اغوا

    لاہور: شادی کا جھانسہ دے کر لاہور کے نوجوان کو گجرات میں اغوا کرلیا گیا، ذیشان کا موبائل فون اور گولیوں کے خول لوئر مال روڈ سے ملے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں شادی کے جھانسے میں آکر لاہورکا نوجوان گجرات میں اغوا ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نجی کمپنی کے سیلز ایگزیکٹو کو بہلا پھسلا کر گجرات بلایا گیا اور اغوا کرلیا گیا جبکہ لوئرمال روڈ ستائیس سالہ ذیشان کا موبائل فون اور گولیوں کے خول ملے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مغوی کی سوشل میڈیا پر خاتون سے دوستی ہوئی تھی اور لڑکی کے ماموں کی کال پر ذیشان گجرات گیا۔

    پولیس نے واردات کے شبہ میں دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے تاہم کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی نوجوان کو جلد بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

  • شادی کے جھانسے میں کچے کے علاقے جانے والے افراد اغوا ہونے سے بال بال بچ گئے

    شادی کے جھانسے میں کچے کے علاقے جانے والے افراد اغوا ہونے سے بال بال بچ گئے

    کشمور: شادی کے جھانسے میں سندھ کے کچے کے علاقے جانے والے افراد اغوا ہونے سے بال بال بچ گئے۔

    ایس ایس پی کشمور کے مطابق کشمور پولیس نے خواتین سمیت 6 افراد کو اُس وقت اغوا ہونے سے بچایا جب وہ شادی کرنے کے جھانسے میں درانی مہر کچے کے علاقے کی طرف جا رہے تھے۔

    ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے کچے جانے والے راستے پر ایک فیملی کو روکا جنھوں نے بتایا کہ وہ شکارپور سے ہیں اور درانی مہر کی طرف جا رہے ہیں، کچے جانے والے افراد سے جب تفصیلات معلوم کی گئیں تو سامنے آیا کہ وہ ٹریپ ہونے جا رہے تھے۔

    پولیس نے انھیں صورت حال سے آگاہ کیا، بعد ازاں تمام افراد کو بحفاظت ورثا کے حوالے کیا گیا۔

    واضح رہے کہ کندھ کوٹ کے علاقے ملیر کے قریب ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو اغوا کیا ہے، ڈاکو بچے کو اغوا کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے ہیں، بچے اور دیگر گیارہ مغویوں کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ نے انڈس ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ہے۔

    دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہو گئی ہے، کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والوں کی تعداد 3 بچوں سمیت 13 ہو گئی ہے۔