Tag: شادی کے حوالے

  • شادی سے ناخوش عمران خان کی چاروں بہنوں کی تقریب میں عدم شرکت

    شادی سے ناخوش عمران خان کی چاروں بہنوں کی تقریب میں عدم شرکت

    اسلام آباد: عمران خان کی شادی سے ناخوش چاروں بہنیں شادی کی تقریب میں شریک نہ ہوئیں ۔

    شادی کے دوران عمران خان کی بہنیں روبینہ ، نورین عرف رانی ، علیمہ خان اور عظمیٰ لاہور میں اپر کینال والے گھر پر موجود رہیں اور عمران خان کی شادی پر مشاور ت کرتی رہیں، ایک طرف بنی گالہ میں شادمانی اور دوسری طرف لاہور گھر میں افسردگی نظر آئی ۔

     عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اے آروائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران کو شادی پر مبارکباد دیتی ہیں تاہم انہیں شادی کا علم تھا نہ ہی عمران خان کی طرف سے دعوت دی گئی ۔

     عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہنوں اور بھائی میں شادی کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور عمران خان نے اپنی بہنوں کو منانے کیلئے ٹیلی فون بھی کیا مگر بات نہ بن سکی

  • شادی کوئی جرم نہیں،  اسی ہفتے خوش خبری سناؤں گا، عمران خان

    شادی کوئی جرم نہیں، اسی ہفتے خوش خبری سناؤں گا، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ شادی کوئی جرم نہیں ہے اسی ہفتے آپ کو خوش خبری سناؤں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا شادی کوئی جرم نہیں سنت رسول ہے ، انشاءاللہ اسی ہفتے آپ کو خوش خبری سناؤں گا۔ میں نے دس سال تک شادی کا نہیں سوچا کیونکہ بچوں پراس کا اثر پڑتا ہے، شادی سے متعلق اپنے بچوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، بچوں سے مشاورت کے بغیر شادی کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

    ان کاکہنا تھا کہ دھرنے کے دوران صرف چار مرتبہ بچوں سے ملاقات ہوئی اور تفصیل سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا، تاہم اب ان سے ملاقات کر آیا ہوں اور  اسی ہفتے بڑی خوش خبری دوں گا ۔

    تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے نکاح سے متعلق اے آر وائی نیوز کے نمائندے عبدالقادر نے مفتی سعید کے حوالےسےگزشتہ روز خبرنشرکردی تھی۔

    ذرائع نے دعویٰ کیاکہ عمران خان کی طرف سے واضح موقف سامنے نہ آنے پر ریحام خان بے چین تھیں لیکن عمران خان مناسب وقت اور اپنے بچوں کو اعتماد میں لینے کے خواہاں تھے ۔

  • شادی کرنا کونسا جرم ہے، وقت آیا تو سب کو بتاؤں گا،عمران خان

    شادی کرنا کونسا جرم ہے، وقت آیا تو سب کو بتاؤں گا،عمران خان

    لندن : پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اب دھرنا نہیں ہوگا لیکن احتجاج ہوسکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شادی کرنا کونساجرم ہے، وقت آیا تو سب کو بتاؤں گا۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین کا ہیتھرو ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئین میں ترامیم اور فوجی عدالتوں پر تحفظات ہیں، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا تاہم حکومت کو موقع نہیں دینا چاہتے کہ ہم نے مخالفت کی۔

    کراچی میں فوجی آپریشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی پولیس کو غیر جانبدار کرنا پڑیگا۔

    شادی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ شادی کرنا کونسا جرم ہے، چھپانے کی کیا ضرورت وقت آیا تو سب کو بتاؤں گا، سربراہ تحریکِ انصاف نے کہا کہ اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد کرینگے ۔

    انکا کہنا تھا کہ دھرنا دوبارہ نہیں ہوگا،احتجاج ہوسکتا ہے۔