(11 اگست 2025): شادی کو صرف دو دن ہی ہوئے تھے دولہا اپنی دلہن کے ہمراہ سسرال پہنچا لیکن وہاں جانے کے بعد اس کی موت ہو گئی۔
شادی ہوتی ہے تو دولہا اور دلہن دونوں ہی آنکھوں میں سپنے سجا کر نئی زندگی کا آغاز کرتے ہیں لیکن ایک بدقسمت دلہن کی نئی زندگی کے خواب دو روز میں ہی ٹوٹ گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں دو روز کے دولہا کی اچانک موت نے پورے خاندان کو سوگوار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ وشال کی شادی دو روز قبل ہوئی تھی اور وہ اپنی دلہن کے ہمراہ سسرال پہنچا تھا۔ ابھی اس کو سسرال پہنچے کچھ دیر ہی ہوئی تھی کہ اسے اچانک دل میں درد محسوس ہوا اور بے ہوش ہو کر گر پڑا۔
رپورٹ کے مطابق وشال کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور چند گھنٹوں میں نئی نویلی دلہن کو روتا چھوڑ کر دنیا ہی چھوڑ گیا۔
وشال کی موت سے نئی نویلی دلہن سکتے میں جب کہ دونوں خاندان صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے موت کی حقیقی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ چند دن قبل ایک دلہن نے شادی کے چند گھنٹے بعد ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔
https://urdu.arynews.tv/bride-ends-life-just-hours-after-wedding/