Tag: شادی ہال

  • کراچی : شادی ہال میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں کی ایک دوسرے کو کرسیاں مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : شادی ہال میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں کی ایک دوسرے کو کرسیاں مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : شادی ہال میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں ایک دوسرے کو کرسیاں مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد 8 نمبر پر قائم شادی ہال میں جھگڑے کی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو آپس میں تلخ کلامی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرےکوکرسیاں ماری گئیں ، جس کے بعد ہال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کوطلب کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مشتعل افراد نے پولیس کیساتھ بھی ہاتھا پائی کی، ہاتھا پائی کےدوران پولیس اہلکارعثمان زخمی ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑا کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد اور 30 سے 40 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    حکام نے کہا کہ توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جھگڑا کرنے والے افراد مبینہ طور پر نشے میں تھے، دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • پولیس کی عین رخصتی کے وقت شادی ہال میں انٹری

    پولیس کی عین رخصتی کے وقت شادی ہال میں انٹری

    شادی کسی بھی جوڑے کے لیے بہت خاص دن ہوتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ ایسا ہوتا ہے کہ دولہا دلہن سمیت مہمان بھی ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔

    شادی کا ایسا ہی دلچسپ واقعہ مصر میں پیش آیا جب عین رخصتی کے وقت پولیس شادی ہال میں داخل ہوئی تو یہ منظر دیکھ کر سب حیران وپریشان ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصر میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی اور دلہن کی رخصتی کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ انتظار تھا تو صرف بینڈ باجے والوں کا کہ شہنائیوں کی گونج میں دلہن کو رخصت کیا جانا تھا۔

    تاہم دولہا، دلہن اور باراتیوں کے ارمان اس وقت ٹھنڈے پڑ گئے جب انہوں نے بینڈ باجے کے بجائے پولیس کو شادی ہال میں داخل ہوتے دیکھا۔

    رپورٹ کے مطابق دلہن کی رخصتی کے لیے بینڈ باجا جس ٹرک پر لایا جا رہا تھا، اس کے ڈرائیور نے شادی ہال جلد پہنچنے کی کوشش میں راستے میں تین افراد کو کچل ڈالا تھا۔

    حادثے کے حوالے سے مصری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور شادی ہال میں جلدی پہنچنے کی کوشش میں انتہائی تیز رفتاری سے ٹرک چلا رہا تھا کہ اچانک اس کی زد میں دو افراد آگئے، جنہیں وہ روندتا ہوا نکل گیا۔ آگے جا کر اس نے ایک اور شخص کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    ڈرائیور تیسرے شخص کو بھی کچل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے آ کر اسے ٹرک سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔

    پولیس نے شادی ہال پہنچ کر بینڈ باجے کے منتظر باراتیوں کو بتایا کہ اب بینڈ باجا نہیں آئے گا کیونکہ اس کے ٹرک ڈرائیور نے تین افراد کو کچل دیا ہے جس پر اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ دلہن کی رخصتی بغیر بینڈ باجے کے ہی کی جائے، اس کو سن کر وہاں لوگوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔

  • شادی ہال کی بکنگ، نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    شادی ہال کی بکنگ، نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    کراچی : شادی ہال کی بکنگ کے معاملے پر غیر شادی شدہ افراد کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، اب ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شادی ہال میں تقریب پر ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کردیا گیا ، اب شادی ہالز کی بکنگ پر ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    شادہ ہال والے مہنگے ترین ہالوں کی بکنگ پر اب ود ہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کریں گے۔

    شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔

    شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدررانا رئیس نے کہا کہ شادی ہالوں پر تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا، ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا اور ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان کا کوئی تعلق نہیں۔

    انھوں نے شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر پالیسی کا خیال رکھیں۔

    شادی کا لڈو

    شادی نہ کرنا یارو – Urdu Blogs | ARY News

  • وائرل ویڈیو: مرغی کی ٹانگ نہ ملنے پر دلہے کے مہمانوں نے جنگ چھیڑ دی

    وائرل ویڈیو: مرغی کی ٹانگ نہ ملنے پر دلہے کے مہمانوں نے جنگ چھیڑ دی

    بریلی: بھارت میں شادی کی ایک تقریب اس وقت ہنگامے کی نذر ہو گئی جب کھانا کھلنے کے بعد دلہے کے مہمانوں کو معلوم ہوا کہ بریانی میں مرغی کی ٹانگیں نہیں ہیں۔

    بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شادی ہال میدان جنگ بنا دکھائی دیتا ہے، مہمان گتھم گتھا ہو کر ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔

    بریلی اترپردیش میں دلہے کے مہمانوں کو جب کھانا پیش کیا گیا تو ان کا پارہ اس وقت ہائی ہو گیا جب انھوں نے دیکھا کہ بریانی میں مرغی ٹانگیں موجود نہیں ہیں، جس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔

    باراتیوں میں جس کے جو بھی ہاتھ لگا اس نے اسے ہتھیار بنا دیا، کوئی کرسیاں اچھالتا رہا، تو کوئی لاتیں اور گھونسے چلاتا رہا، اس دھینگا مشتی کے دوران کئی مہمان پتیلے میں بھی گر گئے۔

  • مراکش میں زلزلہ آیا تو ایک شادی ہال میں آرکسٹرا چل رہا تھا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    مراکش میں زلزلہ آیا تو ایک شادی ہال میں آرکسٹرا چل رہا تھا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    رباط: مراکش میں تباہ کن زلزلے نے جہاں ہر طرف المیوں کی داستانیں رقم کی ہیں، اور سوشل میڈیا پر متعدد دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ان ہی میں ایک شادی ہال کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جہاں شادی کی تقریب چل رہی تھی جب زلزلہ آیا۔

    جمعہ کی رات وسطی مراکش میں آنے والے 6.8 شدت کے طاقت ور زلزلے میں 2000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، سیکڑوں عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں، سامنے آنے والی بہت ساری ویڈیوز میں ایک ویڈیو ایک شادی ہال کی بھی ہے، جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ اندھا دھند باہر کی طرف بھاگنے لگے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک آرکسٹرا ایک شادی میں پرفارم کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے، جب زلزلہ آیا تو موسیقار اور گلوکار اسٹیج چھوڑ کر شادی کے دوسرے مہمانوں کے ساتھ دروازے کی طرف بھاگنے لگے۔

    واضح رہے کہ مراکش کی وزارت داخلہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زلزلے میں کم از کم 2,012 افراد ہلاک اور 2,059 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے 1,404 کی حالت تشویش ناک ہے۔ زلزلے نے سیاحتی مرکز مراکش شہر کے جنوب مغرب میں اٹلس پہاڑیوں میں واقع پورے گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے۔

    یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، یہ زلزلہ مراکش میں 1960 کے زلزلے کے بعد سے سب سے مہلک تھا۔

  • مہمان کم اور رقم پوری وصول : عدالت کا شادی ہال مالک کے خلاف بڑا فیصلہ

    مہمان کم اور رقم پوری وصول : عدالت کا شادی ہال مالک کے خلاف بڑا فیصلہ

    کراچی : صارف عدالت شرقی میں نے مہمان کم اور رقم پوری وصول کرنے پر شادی ہال کے مالک پر 2 لاکھ کا جرمانہ کرتے ہوئے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہمان کم اور رقم پوری وصول کرنا شادی ہال مالک کو مہنگا پڑ گیا۔

    دالت نے شادی ہال کے مالک کو اضافی وصول کیے گیے ایک لاکھ 80 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے شادی ہال کے مالک پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ،عدالت نے حکم دیا کہ شادی ہال مالک 30 دن میں تمام واجبات ادا کرے ۔

    تفصیلات کے مطابق صارف عدالت شرقی میں شادی ہال مالک کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 28 اکتوبر 2021 کو بیٹی کے شادی کے لیے ہال بک کرایا تھا ،5 سو مہمانوں کے 4 لاکھ 50 ہزار روپے میں معاملات طے پائے تھے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کرونا کی صورتحال کے باعث حکومت نے صرف 3 سو مہمانوں کو شادی میں بلانے کی اجازات دی تھی تو ہال کے مالک سے کہا کہ 5 سو کی جگہ 3 سو مہمان آئیں گے اس حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔

    درخواست میں بتایا گیا کہ ہال مالک نے شادی سے ایک دن قبل دھمکی دی کہ مہمان 3 سو ہوں یا 5 سو رقم پوری ادا کی جائے اور پھر شادی ہال مالک نے 3 سو کے بجائے 5 سو مہمانوں کی رقم وصول کی۔

    عدالت نے شادی ہال کے مالک کو اضافی وصول کیے گیے ایک لاکھ 80 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم دے دی۔

    عدالت نے شادی ہال کے مالک پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور حکم دیا شادی ہال مالک 30 دن میں تمام واجبات ادا کرے۔

  • چھوٹی سی غلطی نے شادی کے گھر کو سوگ میں بدل دیا

    چھوٹی سی غلطی نے شادی کے گھر کو سوگ میں بدل دیا

    شادی کی تقاریب ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں صرف خوشی ہی ہوتی ہے، کوئی بھی منفی طور پر سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایک شادی ہال میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے احتتام میں سوگ کا سماں چھاگیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ راولپنڈی میں جب ایک شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ جیسی آواز نے شادی میں موجود لوگوں کو خوف زدہ کر دیا  اور پھر چیخ و پکار کی آواز میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی، ہال کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاںبحق جبکہ متعددد زخمی ہو گئے۔

    دوسری جانب لواحقین نے ہال انتظامیہ پر الزام عائد کیا اور کہا کہ شادی کی تقریب میں تاخیر ہو گئی تھی جس کی وجہ سے انتظامیہ ہال بند کرنے کے لیے زور ڈال رہی تھی، اور پھر آخری حربہ کے طور پر لائٹ بند کر دی، جس کے باعث لفٹ گر گئی۔

    پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ لفٹ گرنے کی وجہ سے ایک شخص جاںبحق ہوا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں شادی ہال کے باہر قتل ہونے والے  حماد کا قاتل گرفتار

    کراچی میں شادی ہال کے باہر قتل ہونے والے حماد کا قاتل گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں شادی ہال کے باہر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے قاتل ذیشان قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شادی ہال کے باہر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے مقتول حماد کے قاتل ذیشان قریشی کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او لیاقت حیات اور تفتیشی افسر نے کیس پر دن رات کام کیا ، ملزم کو ڈیجیٹل طریقہ کار کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔


    ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل 9 ایم ایم اور گاڑی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم گاڑی کا نمبر بدل کر ایک ہفتہ اندرون سندھ چھپتا رہا۔

    معروف عثمان کا کہنا تھا کہ قاتل زیشان قریشی مسلسل فون اور سم بھی تبدیل کرتا رہا لیکن لیاقت آباد پولیس کی جانب سے ملزم کی مسلسل ٹریکنگ جاری تھی۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے مزید کہا کہ کراچی میں اپنی ضمانت کروانے کے لیے پہنچا اور پولیس نے دھرلیا، ملزم کو عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے نوجوان حماد 28 جولائی کو مریم ہال کے باہر گولیوں کا نشانہ بنا تھا ، جھگڑے کے دوران زیشان قریشی نے مقتول کو دو گولیاں ماری۔

    مقتول کے بہن اور بھائی کی شادی کا پروگرام چل رہا تھا اور قاتل بھی ایک شادی کی تقریب میں آیا ہوا تھا ، سینے میں گولیاں لگنے سے 22 سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا تھا جبکہ قاتل زیشان قریشی قتل کے بعد اپنی سیاہ ریوو میں فرار ہوگیا تھا۔

  • ’سندھ حکومت کے فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی‘

    ’سندھ حکومت کے فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی‘

    کراچی: صوبہ سندھ میں شادی ہال کی پھر بندش پر شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر نے رد عمل میں سخت مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں انڈین ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے بعد کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے شادی ہال بند کرنے کے فیصلے پر رد عمل میں صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا ہے کہ انھیں سندھ حکومت کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔

    رانا رئیس نے اپنے مؤقف میں کہا کہ تمام شادی ہالز ایس او پیز کی پابندی کر رہے ہیں، جہاں خلاف ورزی ہو رہی ہے وہاں انتظامیہ جرمانہ بھی کر رہی ہے، اس کے باوجود شادی ہال کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی ویرینٹ کا پھیلاؤ، دوبارہ پابندیاں، مارکیٹس اور تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑے فیصلے

    انھوں نے کہا ہم سندھ حکومت کے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم نے اپنی ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں ان پابندیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اور اس کے خلاف پُر امن احتجاج کریں گے۔

    رانا رئیس کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے شادی ہال بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کریں گے، اور پہلے مرحلے میں کراچی میں احتجاج کیا جائے گا، اس کے بعد احتجاج کا دائرہ صوبہ سندھ اور ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔

  • عید کے بعد ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کھولیں گے، فرخ حبیب

    عید کے بعد ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کھولیں گے، فرخ حبیب

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عید کے بعد ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت پورے ہفتے کاروبار کھولنے کی بھی کوشش کریں گے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ این سی او سی سفارشات تیار کر رہا ہے،تاجر برادری بھی ذمےداری کا مظاہرہ کرے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے اس کی مدت 30 جولائی تک بڑھا دی تھی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 30 جولائی تک تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے۔

    اس سے قبل 30 جون کو پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے 15 جولائی تک کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔