Tag: شادی ہال بندش

  • وبا کے دنوں میں خوشیاں ماند، شادی ہالز مالکان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

    وبا کے دنوں میں خوشیاں ماند، شادی ہالز مالکان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

    کراچی: کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خوشیوں کے مواقع کو گہن لگا دیا ہے، اب مختلف کاروباری شعبے تو کھل گئے ہیں لیکن شادی ہالز کا کاروبار تاحال بندش کا شکار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں شادی ہالز کی بندش کا معاملہ سنگین ہو چکا ہے، اس سلسلے میں شادی ہالز مالکان کی ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے 13 جولائی کو ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

    کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ملک بھر کے شادی ہالز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے آن لائن شرکت کی، جن سے شادی ہالز کھولنے کے معاملے پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر غور کیا گیا۔

    شادی ہالز کب کھلیں گے؟ نئی حکمت عملی تیار

    اجلاس میں ملک بھر میں احتجاج کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں، فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں بہ یک وقت احتجاج کیا جائے گا، اور یہ احتجاج پریس کلبز کے باہر ہوگا۔

    شادی ہال ایسوسی ایشن کراچی کے صدر رانا رئیس نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کو بار بار درخواست کی گئی لیکن اس کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، جس کے بعد مجبور ہوئے ہیں کہ ملک بھر میں ایک ساتھ احتجاج کی حکمت عملی اپنائی جائے۔

    کرونا وائرس : حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، شادی ہال کا مالک گرفتار

    رانا رئیس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شہروں میں شادی ہال مالکان ریلیوں کی شکل میں پریس کلب جائیں گے، ہمارے مظاہروں میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے، پُر امن احتجاج کے ذریعے حکومت سے ہالز کھولنے کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر کریں گے۔

    اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام شادی ہال مالکان احتجاج کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

  • دس بجے شادی ہال کی بندش اور ون ڈش کی پابندی کا فیصلہ مسترد

    دس بجے شادی ہال کی بندش اور ون ڈش کی پابندی کا فیصلہ مسترد

    کراچی: فائیو اسٹار ہوٹلز، بینکیویٹ ہالز اور کیٹرنگ اونرز نے حکومت کے دس بجے شادی ہالز بند کرنے اور ون ڈش کی پابندی کے فیصلہ مستردکر دیا۔

    مزید پڑھیں: کاروباری اوقات 9 تا 7 بجے کرنے تقاریب میں ون ڈش کا فیصلہ

    کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شادی کی تقریبات رات دس بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل در آمد نہیں ہوسکتا، اس فیصلے سے کاروبار ختم ہو جائے گا۔

    شرکا نے کہا کہ دس بجے شادی ہال بند کیے جانے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور اگر دس بجے کی پابندی عائد کی گئی تو احتجاج کریں گے،ون ڈش رکھنے سے کاروبار پر منفی اثر پڑے گا اور ہزاروں لوگوں کا روزگار متاثر ہوگا۔

    شرکا نے مزید کہا کہ حکومت کا اس طرح شادی ہال بند کرنے اور ون ڈش کی پابندی کا فیصلہ کرنے پر ٹائم فریم دینا درست نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر سے شادی ہال دس بجے بند کردئیے جائیں گے، منظوروسان