Tag: شادی ہال گرانے.

  • سندھ ہائی کورٹ کا شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار

    سندھ ہائی کورٹ کا شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ملیر میں شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی جی ایس بی سی اے ، ڈپٹی کمشنر ملیر، مختیار کار ملیر، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سےمتعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملیر میں شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا پہلے ثابت کرنا ہوگا شادی ہال قانونی یانہیں ، جس پر مالک شادی ہال کاکہنا تھا کہ شادی ہال کی قانونی دستاویز موجود ہیں۔

    عدالت نے استفسار کیا کہاں ہیں دستاویز، کس کے دستخط ہیں،اسے بھی طلب کر لیتے ہیں، بتائیں،مختیار کار ملیر نے دستاویزتیار کیں یا ڈپٹی کمشنر نے، جس پر مالک شادی ہال نے بتایا کہ قانونی دستاویزاسسٹنٹ کمشنر نے جاری کیں تو عدالت نے مزید کہا کہ یہ بتائیں کس قانون کے تحت اسسٹنٹ کمشنر دستاویزپردستخط کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں شادی ہال گرانے پر فوری حکم امتناع دینے سے انکار

    عدالت نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی جی ایس بی سی اے ، ڈپٹی کمشنر ملیر، مختیار کار ملیر، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے اور درخواست گزار سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی سندھ ہائی کورٹ نے شادی ہال گرانے سے روکنے کی فوری سماعت سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے نارتھ ناظم آبادکےشادی ہال گرانے پرحکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا تھا آنکھیں بندکرکےحکم امتناع نہیں دےسکتے، پہلےدستاویزات لائیں کہ شادی ہال قانونی حیثیت رکھتاہے، وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت شادی ہال گرانے سےروک دے،دستاویزپیش کردیں گے ، جس پر عدالت نے کہا شادی ہال کی قانونی حیثیت کےدستاویزآنےکےبعدہی کیس سنیں گے۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں شادی ہال گرانے پر فوری حکم امتناع دینے سے انکار

    سندھ ہائی کورٹ کا کراچی میں شادی ہال گرانے پر فوری حکم امتناع دینے سے انکار

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےنارتھ ناظم آبادکے شادی ہال گرانے پر حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کردیا اور کہا آنکھیں بندکرکےحکم امتناع نہیں دےسکتے، قانونی حیثیت کے دستاویز آنے کے بعد ہی کیس سنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سےمتعلق کیس سماعت ہوئی، عدالت نے شادی ہال گرانے سے روکنے کی فوری سماعت سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے نارتھ ناظم آبادکےشادی ہال گرانےپرحکم امتناع جاری کرنےسےانکار کردیا۔

    جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا آنکھیں بندکرکےحکم امتناع نہیں دےسکتے، پہلےدستاویزات لائیں کہ شادی ہال قانونی حیثیت رکھتاہے، جس پر نہال ہاشمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میرےموکل کاشادی ہال گرایاجارہاہے، شادی ہال کےقانونی دستاویزات موجودہیں۔

    عدالت نے کہا کہ جن قانونی دستاویزکاذکرکررہےہیں وہ فائل میں تونہیں لگائے، پہلےقانونی حیثیت کےدستاویزات لائیں پھرکچھ کریں گے، سپریم کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے کاحکم دےرکھاہے، ہماری بھی حدودوقیودہیں،نوٹس جاری نہیں کریں گے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت شادی ہال گرانے سےروک دے،دستاویزپیش کردیں گے ، جس پر عدالت نے کہا شادی ہال کی قانونی حیثیت کےدستاویزآنےکےبعدہی کیس سنیں گے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی  تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم دے رکھا ہے ،چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا جو غیر قانونی قبضہ کرےگاسب گرےگا۔