Tag: شادی

  • چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کس ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے جارہے ہیں؟

    چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کس ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے جارہے ہیں؟

    پاکستان کے نامور چائلڈ آرٹسٹ نوجوان اداکار زوہاب خان نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    چائلڈ اسٹار  کے طور پر پاکستان اندسٹری میں قدم رکھنے والے حال کے نوجوان اداکار زوہاب خان  نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اگلے تین ماہ یا پھر تین سال کے اندر ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zuhab Khan (@zuhab.khan)

    پوڈ کاسٹ میں شادی کرنے کے سوال پر 22 سالہ زوہاب خان  نے کہا کہ شادی اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر کرسکتا ہوں لیکن میں خود چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال کے بعد شادی کروں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال بعد شادی کروں کیونکہ مجھے اپنے کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں، اگر وہ اہداف میں نے اگلے چار ماہ میں بھی حاصل کرلیے تو بھی شادی کرسکتا ہوں۔

    اداکار نے پوڈ کاسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اداکارہ وانیہ ندیم سے شادی کررہے ہیں، لڑکی تو شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہے، وہ تو کہہ رہی ہے کہ کل ہی شادی کرلو لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ نہیں پہلے اپنا کیریئر بنا لیں پھر شادی کریں گے۔

    اداکار نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد مجھ پر اور میرے بڑے بھائی پر جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں آگئی تھیں اس لیے ابھی شادی نہیں کرسکتا لیکن جلد ہی کروں گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zuhab Khan (@zuhab.khan)

    واضح رہے کہ زوہاب خان کئی نامور ڈراموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کردار ادا کرچکے ہیں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا مشہور ڈرامہ ’عمر دادی اور گھر والے‘ اور پنجرہ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔

  • کراچی کی جویریہ شادی کرنے بھارت پہنچ گئی

    کراچی کی جویریہ شادی کرنے بھارت پہنچ گئی

    شہر قائد سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم اپنے بھارتی منگیتر سے شادی کرنے کے لیے کلکتہ پہنچ گئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی جویریہ خانم منگل کو لاہور کے واہگہ بارڈر کے ذریعے انڈیا پہنچیں، جہاں اُن کے منگیتر سمیر خان اور اہلخانہ نے ڈھول بجا کر اُن کا بھرپور استقبال کیا۔ دونوں کی شادی جنوری میں طے ہے۔

    پاکستانی خاتون کا انڈیا میں داخل ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے 45 دن کا ویزہ دیا گیا ہے اور یہاں آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ مجھے یہاں بہت زیادہ پیار مل رہا ہے‘۔

    اُن کا دوبار مسلسل ویزہ درخواستیں مسترد ہونے پر کہنا تھا کہ ’امید ہے میرے لیے یہ ایک نئی زندگی کی اچھی شروعات ثابت ہوگی۔ میرے گھر (پاکستان میں) سب بہت خوش ہیں اور مجھے یقین نہیں آ رہا کہ مجھے پانچ سال بعد انڈیا کا ویزہ مِل گیا ہے۔‘

    سمیر خان کا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے جویریہ کی تصویر پہلی مرتبہ اپنی والدہ کے فون میں دیکھی تھی۔

    سمیر خان نے مزید بتایا کہ ’میری والدہ بہت خوش ہیں کہ ہم جنوری میں شادی کر رہے ہیں۔’انہوں نے کہا کہ شادی میں شرکت کے لیے اُن کے دوست جرمنی، سپین، امریکہ اور دیگر ممالک سے انڈیا پہنچیں گے۔‘

    کالج میں لڑکیاں مجھ سے جلتی تھیں، جویریہ سعود

    یہ سب مئی 2018 میں شروع ہوا جب میں جرمنی میں زیرِ تعلیم تھا تب ہی میں نے جویریہ کی تصویر اپنی والدہ کے فون میں دیکھی اور اُن میں دلچسپی ظاہر کی۔ سمیر نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کو بتادیا تھا کہ میں جویریہ سے ہی شادی کروں گا‘۔

  • یو اے ای کے جوڑے کی دوران پرواز شادی، ویڈیو وائرل

    یو اے ای کے جوڑے کی دوران پرواز شادی، ویڈیو وائرل

    عام طور پر ہر جوڑے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنی شادی کے دن کچھ منفرد کرکے اسے یادگار بنادیا جائے، یو اے ای کے ایک جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے جہاز میں دوران پرواز شادی کرنے کا فیصلہ کیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی کی تقریب ہوائی جہاز میں ہوئی، دلہن کے والد جو کہ یو اے ای کے ایک بڑے بزنس مین ہیں کی جانب سے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے جہاز کرائے پر لیا گیا۔

    لڑکی کے والد دلیپ پوپل نے بوئنگ 747 کرائے پر حاصل کیا اور جہاز نے دبئی سے عمان کے لئے اڑان بھری۔ اس دوران ان کی بیٹی ودھی پوپل کی شادی ہردیش سینی سے منعقد کی گئی۔

    شادی کی تقریب میں میڈیا کے ارکان، قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد سمیت تقریباً 350 مہمان شریک ہوئے۔

    شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے جیسے ہی دبئی وی آئی پی ٹرمینل پر پہنچے، وہاں پر بھی جشن منایا گیا، طیارے میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں نے اپنے بورڈنگ پاسز کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔

    شادی کی تقریب کی مناسبت سے ہوائی جہاز کو سجایا بھی گیا تھا جبکہ ہرحصے میں ایک چھوٹا پروٹیکٹر نصب کیا گیا تھا تاکہ مہمان رسومات کو دیکھ سکیں۔

    مہمانوں کو تقریب کے دوران روایتی ہندوستانی کھانے پیش کیے گئے جن میں مشروم پلاؤ، پالک پنیر ، دال اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

  • ماہرہ خان نے شادی کی ویڈیو شیئر کردی

    ماہرہ خان نے شادی کی ویڈیو شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کے دوران منعقد ہونے والی قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

    ماہرہ خان کی جانب سے شادی کی تقریبات کی تصاویر رواں ماہ کے آغاز میں شیئر کی گئی تھیں، جبکہ شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر جاری کی جارہی ہیں۔

    ماہرہ خان کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کی گئی اس میں قوالی نائٹ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس دوران معروف فنکار بھی قوالی نائٹ میں موجود ہیں۔

    معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے قوالی نائٹ پروگرام میں شرکت کرکے تقریب کو چار چار لگا دیئے تھے، انہوں نے اپنے کلام ’تو جھوم جھوم’سے مہمانوں سمیت ماہرہ خان کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

    قوالی نائٹ کی تقریب میں فواد خان، سرمد کھوسٹ، اذان سمیع خان، نینا کاشف، نبیل قریشی اور دیگر نامور شخصیات شریک تھیں۔

  • اداکارہ زباب رانا کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں ؟

    اداکارہ زباب رانا کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں ؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے بتایا ہے کہ وہ وہ کسی طرح کے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی۔

    ایک انٹرویو میں اداکارہ زباب رانا کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں تو وہ شخص مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے۔

     اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، اور میری خواہش ہے کہ میں نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کروں۔

    زباب کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔

    اداکارہ شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عرصے میں شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔

    زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • ’پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی مکمل ویڈیو‘

    ’پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی مکمل ویڈیو‘

    بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو حال ہی میں راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، اداکارہ نے اپنی شادی کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ہے۔

    بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا ور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا اپنی شادی کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ان کی شادی سے متعلق اب ایک حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 24 ستمبر کو ادے پور کے لیلا پیلس میں شریک سفر کے طور پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے والے پرینیتی اور راگھو نے اپنی شادی خانہ آبادی میں آنے والے مہمانوں سے کسی طرح کا تحفہ قبول نہیں کیا۔

    بارات میں‘ملنی‘ کی رسم کے لیے بھی صرف 11 روپے کی معمولی رقم لی گئی، ’ملنی‘ ہندؤں کی ایک رسم ہے جس میں لڑکی کی فیملی دولہے اور اس کے خاندان کا استقبال کرتے ہوئے انھیں بطور محبت رقم ادا کرتی ہے۔

    بھارتی فلمی ویب سائٹس کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پرینیتی اور راگھو کے خاندان کے مابین بھی کسی قسم کے تحائف کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں آنے والے مہمانوں سے بھی کوئی تحفہ نہیں لیا گیا۔

    پرینکا چوپڑا کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرینیتی کی شادی میں کوئی تحفہ لینے سے انکاد کردیا گیا، انھوں نے کہا کہ ’بہت بڑھیا، انھوں نے منع کردیا، کوئی لینا دینا نہیں، بس آشرواد (دعا) چاہیے۔‘

    واضح رہے کہ شادی سے قبل کی تقریبات سے لے کر شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد میڈیا کے سامنے آنے تک جوڑے کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

  • پرینیتی، راگھو نے اپنی شادی میں مہمانوں سے تحفہ لینے سے انکار کردیا!

    پرینیتی، راگھو نے اپنی شادی میں مہمانوں سے تحفہ لینے سے انکار کردیا!

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا ور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا اپنی شادی کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ ان کی شادی سے متعلق اب ایک حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 24 ستمبر کو ادے پور کے لیلا پیلس میں شریک سفر کے طور پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے والے پرینیتی اور راگھو نے اپنی شادی خانہ آبادی میں آنے والے مہمانوں سے کسی طرح کا تحفہ قبول نہیں کیا۔

    بارات میں ‘ملنی‘ کی رسم کے لیے بھی صرف 11 روپے کی معمولی رقم لی گئی، ’ملنی‘ ہندؤں کی ایک رسم ہے جس میں لڑکی کی فیملی دولہے اور اس کے خاندان کا استقبال کرتے ہوئے انھیں بطور محبت رقم ادا کرتی ہے۔

    بھارتی فلمی ویب سائٹس کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پرینیتی اور راگھو کے خاندان کے مابین بھی کسی قسم کے تحائف کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں آنے والے مہمانوں سے بھی کوئی تحفہ نہیں لیا گیا۔

    پرینکا چوپڑا کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پرینیتی کی شادی میں کوئی تحفہ لینے سے انکاد کردیا گیا، انھوں نے کہا کہ ’بہت بڑھیا، انھوں نے منع کردیا، کوئی لینا دینا نہیں، بس آشرواد (دعا) چاہیے۔‘

    واضح رہے کہ شادی سے قبل کی تقریبات سے لے کر شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد میڈیا کے سامنے آنے تک جوڑے کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

  • پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    بالی وڈ اداکارہ پیا گھر جانے کو تیار ہوگئی، اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا 25 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے،ان کی شادی راجستھان میں ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق ولیمے کی تقریب نئی دہلی گروگرام میں منعقد ہوگی، یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاستدان اور دوست احباب شرکت کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پرینیتی اور راگھو شادی کی تیاریوں کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے کریں گے، تاہم دونوں کی جانب سے شادی کے حوالے سے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی تیرہ مئی کو ہوئی تھی۔

  • خواتین سے سب سے پہلا سوال شادی کا ہی کیوں ہوتا ہے؟

    خواتین سے سب سے پہلا سوال شادی کا ہی کیوں ہوتا ہے؟

    کراچی : پاکستان شوبز کی اداکارہ عائشہ طور نے کہا ہے کہ خواتین سے اکثر سب سے پہلا سوال یہی کیا جاتا ہے کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی؟ جو کہ نامناسب بات ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شریک اداکارہ عائشہ طور نے اس حوالے سے اپنبے خیالات کا اظہار کیا اور معاشرے میں ہونے والے واقعات پر روشنی ڈالی۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے بتایا کہ ہمارا آج کا موضوع ہے کہ لڑکیاں بوجھ نہیں ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے اداکارہ عائشہ طور سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔

    عائشہ طور نے کہا کہ جن لوگوں کو لڑکیاں بوجھ لگتی ہیں تو وہ مت پیدا کریں، کیونکہ لڑکیاں اگر بوجھ ہیں تو آپ خود لڑکوں پر بوجھ ڈالتے ہیں، کسی نے آپ سے زبردستی تو نہیں کی کہ دس بچے پیدا کریں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ بچے سنبھال ہی نہیں سکتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دوستوں میں بھی آپس کی گفتگو میں خواتین سے یہی سوال دہرایا جاتا ہے کہ کیا آپ کی شادی ہوگئی اگر ہوگئی تو کتنے بچے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ، تو اسی بات کو لے کر ہم بھی یہی سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ شاید میری عمر زیادہ ہوگئی یا میرا رنگ کالا ہوگیا۔

    یاد رکھیں کہ بیٹیاں اگر پڑھی لکھی اور باشعور ہوں گی تو ان میں خوداعتمادی پیدا ہوگی جس سے ان میں زمانے کے نشیب و فراز سے نمٹنے اور رشتوں میں پیدا ہونے والی اونچ نیچ یا الجھنوں کو سلجھانے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔

  • محبت میں گرفتار امریکی خاتون چار سدہ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کر لی

    محبت میں گرفتار امریکی خاتون چار سدہ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کر لی

    چارسدہ: گزشتہ کچھ عرصے میں کئی غیر  ملکی خواتین پاکستانی مردوں سے شادی کے لیے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر  یہاں چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر  مقبول ہوئیں۔

    حال ہی میں ایک چلی ساؤتھ امریکا کی لڑکی بھی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے ملک کو چھوڑ کر پاکستان چلی آئی اور اس نے اسلام قبول کرکے شادی بھی کر لی۔

    چار سدہ کے اکرام اللہ اور  ساؤتھ امریکا کی 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا۔

    نیکولی آناراگلسالوس نے اسلام قبول کر لیا جس کے بعد امریکی لڑکی نے اسلامی نام نورین رکھ لیا۔

    اسلام قبول کرنے کے بعد بھارتی لڑکی انجو نے نصر اللہ سے نکاح کرلیا

    اسلام قبول کرنے کے بعد امریکی لڑکی نورین نے 27 سالہ اکرام اللہ سے نکاح کر لیا، چار سدہ کے اکرام اللہ نے کہا کہ ہماری دوستی سوشل میڈیا پر رابطے سے ہوئی ہے۔

    اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا،  نورین اسپینش زبان بولتی ہے وہ مجھے امریکا ساتھ لے جانا چاہتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بھارتی لڑکی بھی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان پہنچی ہے جہاں اس نے مالاکنڈ ڈویژن کے  ڈی آئی جی ناصر محمود ستی سے شادی کرلی، بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔