Tag: شادی

  • کچے کے ڈاکوؤں کی شادی میں بلائی گئی رقاصائیں قید کر لی گئیں، پولیس نے بازیاب کرا لیا

    کچے کے ڈاکوؤں کی شادی میں بلائی گئی رقاصائیں قید کر لی گئیں، پولیس نے بازیاب کرا لیا

    کشمور: کچے کے ڈاکوؤں کی شادی میں بلائی گئی رقاصائیں قید کر لی گئیں، جنھیں پولیس نے ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے شادی کے لیے کراچی سے رقاصائیں بلائیں اور قید کر لیا، 3 رقاصائیں ڈیڑھ ماہ تک ڈاکوؤں کی قید میں تھیں، کرمپور تیغانی میں پولیس نے آپریشن کر کے مغوی رقاصائیں بازیاب کرا لیں۔

    بازیاب خواتین نے انکشاف کی کہ شادی کی تقریب ڈاکوؤں کی اپنی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 12 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی سے رقاصاؤں کو کچے کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے لیے ڈیرھ ماہ قبل بلایا گیا تھا، ڈاکوؤں نے تینوں رقاصاؤں کو ڈیڑھ ماہ سے اغوا کر کے قید کر لیا تھا۔

    ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ایک مکان سے رقاصاؤں کو بازیاب کیا گیا، بازیاب رقاصاؤں میں عارفہ، مسکان اور عنبرین شامل ہیں۔

  • شادی کی پوری تیاریاں ہو گئیں؟ مومل خالد کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    شادی کی پوری تیاریاں ہو گئیں؟ مومل خالد کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد کی دلچسپ و مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومل خالد نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مومل خالد نے کیپشن میں لکھا کہ ہاں بھائی، ’لپ سنکنگ ویڈیو کی شروعات میں کسی نے پوچھا’سننے میں ایا ہے تیری شادی فکسڈ ہوگئی پر شادی کی ساری تیاریاں ہوگئیں ہونگی‘؟۔

    مومل کہتی ہیں کہ ’ ہاں بھئی دونوں سم نکال کے نالے میں پھینک دیا، فون میں بھی فارمیٹ مار دیا، فیس بُک بھی بند کردیا ہے، بس تو اپنا منہ بند رکھنا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

    انہوں نے چند دن قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    مومل خالد کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ وہ چند افراد کو فالو کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ مومل خالد مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں جانے کیوں، گڑیا رانی نمایاں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Moomal Khalid Usman (@moomalkhalid11)

     اس سے قبل انہوں نے مشرقی لباس میں تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

  • شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابر سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی، بابر سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت

    کراچی میں سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی شادی تقریب میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی۔

    اس تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی،  اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔

    شادی کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان نے شرکت کی۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1677434618004271106?s=20

    تقریب میں سابق کپتان معین خان اور وقار یونس جبکہ سابق کرکٹر ارشد خان اور محمد اکرم بھی موجود تھے۔

  • کھلاڑیوں کی حارث رؤف کو شادی کی دلچسپ انداز میں مبارکباد

    کھلاڑیوں کی حارث رؤف کو شادی کی دلچسپ انداز میں مبارکباد

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیون نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو دلچسپ انداز میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شادی کی مبارکباد دی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ روز اسلام آباد سے اپنی دلہنیا لینے کیلئے بارات لے کر روانہ ہوئے، ان کی بارات کی تقریب میں قومی ٹیم کے کرکٹرز شریک نہیں ہوسکے۔

    تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑی کراچی میں تربیتی کیمپ سے ویڈیو کے ذریعے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد دی۔

    ٹریننگ کیمپ کے دوران پاکستان ٹیم کے سیلفی بوائے شاہین آفریدی نے بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سیلفی ویڈیو میں کہا کہ’ ہیری ہم سب کی طرف سے آپ کو بہت مبارک ہو، جیو میرے یار‘۔

    واضح رہے کہ بارش اور خراب موسم کے باعث پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی آج بھی حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

  • شادی سے چند روز قبل لڑکی اغوا، جبراً شادی کی ویڈیو وائرل

    شادی سے چند روز قبل لڑکی اغوا، جبراً شادی کی ویڈیو وائرل

    جیسلمیر: بھارت میں شادی سے چند روز قبل  دلہن کو اغوا کرنے اور صحرا کے بیچ جبراً شادی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے شمال مغربی میں واقع جیسلمیر ضلع میں ایک 23 سالہ نوجوان خاتون کو اس کی شادی سے کچھ دن قبل اغوا کیا گیا تھا، لڑکی کے گھر والوں کو شادی روکنے کے لیے جبراً اسے اٹھا کر پھیرے لینے کی کوشش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    وایرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کے گرد گھوم کر شادی کی رسم ادا کرنے کے دوران متاثرہ لڑکی مدد مانگ رہی ہے جبکہ اردگرد دیگر لوگ اور ایک خاتون بھی موجود ہے۔

    اس واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ اہلخانہ نے الزام لگایا کہ ملزم  زبردستی ان کی بیٹی کو گھر کے باہر سے اٹھا لے گئے تھے، اس دوران انہوں نے بیٹی سے زبردستی شادی کی اور اس کی ویڈیو بنائی۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو یکم جون کو گھر کے باہر سے مردوں کے ایک گروپ نے اغوا کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو اسی دن بچا لیا گیا تھا اور مرکزی ملزم کی شناخت پسپیندر سنگھ (28) کے نام سے ہوئی ہے جسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    تاہم منگل کو کچھ شرپسندوں نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلا دیا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لڑکی کے خاندان نے جیسلمیر میں ضلع کلکٹریٹ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی شادی 12 جون کو مقرر ہے اور ملزمان اس کی شادی میں خلل ڈالنے کے لیے ہمیں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    اہلخانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ باقی آزاد گھوم رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جائیداد ضبط کر دی جائے گی، اور مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • شادی کے دن بھاگنے والے دلہا کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا

    شادی کے دن بھاگنے والے دلہا کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا

    بھارت میں شادی سے کچھ گھنٹے قبل فرار ہونے والے دلہے کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا اور شادی کے منڈپ تک لے گئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا، جہاں دلہن کے لیے اس کی شادی کا خاص دن دولہے کو ڈھونڈنے کی جدوجہد اور اس کا پیچھا کرنے میں بدل گیا۔

    ہوا کچھ یوں کہ شادی کے عین وقت دولہے نے شادی سے انکار کردیا جس پر دلہن عروسی لباس میں ہی اپنے دلہے کو ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑی۔

    رپورٹ کے مطابق  جوڑے کے درمیان ڈھائی سال کا تعلق تھا، تاہم بارات کے انتظار میں بیٹھی دلہن کو بتایا گیا کہ دولہا ابھی تک نہیں آیا تو دلہن خود ہی اسے ڈھونڈنے نکل گئی۔

    دلہن نے 2 گھنٹے کے بعد تقریباً 20 کلو میٹر سفر کرتے ہوئے لڑکے کو ڈھونڈ نکالا جو بریلی شہر کی حدود سے باہر ایک بس میں موجود تھا۔

    بعدازاں دلہن نے بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں سلمان خان کا ڈائیلاگ ’ہاتھ پکڑ کر منڈپ لے جاؤنگا‘ کے ڈائیلاگ کو حقیت کر دکھایا، دلہن، اس کے خاندان اور لڑکے کے خاندان والے اسے ایک مندر میں لے گئے جہاں دونوں کی شادی کرا دی گئی۔

  • ماریہ واسطی نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    ماریہ واسطی نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    معروف پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑ رکھا ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ اس میں تقدیر کا سب سے بڑا عمل دخل ہے۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نامور اداکارہ ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا اور اگر یہ کہا جائے کہ اس پر کسی کا کوئی زور نہیں تو یہ غلط نہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر تمام لوگوں کی ان کی پسند کی مطابق شادیاں ہوتیں تو آج محبت کی قدر ختم ہوچکی ہوتی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑ رکھا ہے اور میں سمجھتی ہوں اس میں تقدیر کا سب سے بڑا عمل دخل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maria Wasti (@mariawasti)

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میری قسمت میں کوئی لکھا ہوگا تو ضرور میرا جیون ساتھی بنے گا۔ میں اس حوالے سے قطعی سوچتی ہوں نہ پریشان ہوتی ہوں، میں حقیقت پسندانہ زندگی گزار رہی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں مخلص لوگوں کی بہت قدر کرتی ہوں کیونکہ آج کے دور میں یہ لوگ بڑے نایاب ہیں۔

  • شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے خلا میں جانا بھی ممکن ہوگیا

    شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے خلا میں جانا بھی ممکن ہوگیا

    ویسے تو دنیا بھر میں شادیوں کے لیے نئے نئے ٹرینڈز متعارف کروائے جارہے ہیں جس کے لیے دلہا، دلہن اور ان کے اہلخانہ لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

    تاہم امریکی خلائی کمپنی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شادیوں کے لیے ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، زمین کا دور اب گیا، اب انسانوں کی شادیاں 1 لاکھ فٹ کی بلندی پر ہوں گی۔

    امریکی خلائی کمپنی اسپیس پرسپیکٹیو نے شادی کرنے کے لیے ایک ناقابل یقین مقام متعارف کروایا ہے۔

    یہ کمپنی جوڑوں کو ایک کاربن نیوٹرل غبارے میں خلا میں بھیجے گی، اس شاندار کاربن غبارے میں ہی وہ شادی کے بندھ میں بندھ جائیں گے، اس غبارے میں کھڑکیاں بھی موجود ہوں گی جس سے شادی شدہ جوڑا زمین کے بہترین نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Grutman (@davidgrutman)

    اس غبارے کی پرواز 6 گھنٹے کی ہوگی جس میں مسافروں کو زمین سے 1 لاکھ فٹ کی بلندی پر لے جایا جائے گا۔ اس پرواز میں 8 مسافر اور ایک پائلٹ کی جگہ ہوگی۔

    اسپیس پرسپیکٹیو کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس خصوصی پرواز کے دوران مسافروں کو شاندار کاک ٹیل اور لذیز کھانے ملیں گے جبکہ آسمان سے نیچے زمین کے ناقابل یقین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سفر کے لیے بہترین گانوں کی پلے لسٹ بھی موجود ہوگی۔

    اس کے علاوہ اس غبارے میں بیت الخلا اور وائی فائی بھی ہوگا جو مسافروں کو اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے رابطے میں مدد دے گا۔

    اس منفرد تجربے کی قیمت 3 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے، کمپنی کی جانب سے اس پروگرام کو 2024 میں شروع کیے جانے کا امکان ہے، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے پہلے ہی ایک ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

  • شادی سے ایک دن قبل دولھے کی دردناک موت نے گھر ماتم کدے میں بدل دیا

    شادی سے ایک دن قبل دولھے کی دردناک موت نے گھر ماتم کدے میں بدل دیا

    تلنگانہ: بھارتی ریاست تلنگانہ میں شادی سے ایک دن قبل دولھے کی دردناک موت نے گھر ماتم کدے میں بدل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے ایک علاقے میں شادی سے ایک دن قبل کرنٹ لگنے سے دولھا ہلاک ہو گیا، جس کے باعث شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ کوموگوڈیم کے تانڈہ میں پیش آیا، 21 سالہ یاکوب کی شادی گارلا منڈل سے تعلق رکھنے والے بوڈا شیوا کی بیٹی سے طے پائی تھی، تاہم کرنٹ لگنے سے اچانک اس کی موت واقع ہو گئی۔

    حیدر آباد شہر میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے نوجوان یاکوب کی شادی جمعہ 12 مئی کو مقرر تھی، تمام رشتہ دار شادی کے لیے دولھے کے گھر میں جمع ہو گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق شادی والے گھر میں پانی ختم ہونے کی وجہ سے یاکوب نے بورویل کی موٹر کو آن کیا، لیکن بدقسمتی سے اسے اچانک کرنٹ کا زور کا جھٹکا لگ گیا، جس سے وہ نیچے گر گیا، اور اس کے ساتھ ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔

    یاکوب کی اچانک موت سے دلہن کے گھر میں بھی کہرام مچ گیا۔

  • شمعون عباسی نے تیسری شادی کیوں کی؟

    شمعون عباسی نے تیسری شادی کیوں کی؟

    معروف پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے اپنی سابقہ شادیوں اور حال ہی میں کی جانے والی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کی اور تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

    پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی 3 شادیوں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق لینے کے بعد ان کی دونوں سابقہ بیگمات بہتر زندگی گزار رہی ہیں۔

    شمعون نے اپنی سابقہ بیگمات حمائمہ ملک اور جویریہ عباسی کا ذکر کرتے ہوئے اپنی تیسری شادی پر بھی بات کی۔

    شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں نے تیسری شادی کیوں کی؟ جس پر میرا جواب ہوتا ہے کہ مجھے بیوی کی ضرورت تھی اس لیے شادی کی، مجھے گرل فرینڈ نہیں رکھنی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے والد نے سکھایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈ کا کوئی رواج نہیں ہے اسی لیے انہوں نے شادیاں کی، لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پا رہے کہ لڑکی کو دوست (گرل فرینڈ) بنا کر رکھنے سے بہتر شادی ہے۔

    شمعون کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان میں شادیوں پہ یقین رکھتا ہوں اور خدا بھی شادیاں کرنے کا حکم دیتا ہے، اس لیے انہوں نے گرل فرینڈ رکھنے پر ہمیشہ شادیوں کو فوقیت دی۔

    انہوں نے اپنی سابقہ بیویوں، حمائمہ ملک اور جویریہ عباسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد ان کی سابقہ بیویاں پہلے سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں اور دونوں ان سے بڑی اسٹارز ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکار شمعون عباسی نے گزشتہ ماہ اپریل میں خود سے کم عمر اداکارہ شیری شاہ سے تیسری شادی کی تصدیق کی تھی۔

    اس سے قبل شمعون عباسی نے پہلی شادی 1997 میں جویریہ عباسی سے کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    بعد ازاں 2010 میں انہوں نے اداکارہ حمائمہ ملک سے دوسری شادی کی تھی لیکن ان کی شادی محض 3 سال چلی اور 2013 میں طلاق پر ختم ہوئی۔