Tag: شادی

  • صحیفہ جبار نے سنایا اپنی شادی سے جڑا دلچسپ قصہ

    کراچی: معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے لیے لڑکیاں دیکھ رہی تھیں جب ان کے شوہر نے انہیں ہی پسند کرلیا۔

    پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا کہ شوہر کو لڑکیاں دکھاتے دکھاتے انہیں وہ خود پسند آگئیں۔

    اداکارہ نے اپنی شادی کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی ٹام بوائے قسم کی لڑکی تھیں اس لیے کوئی ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)

    انہوں نے کہا کہ ان کے دوست خواجہ خضر حسین نے انہیں اپنے لیے لڑکی دیکھنے کا کہا تھا، میں نے ان کے لیے بہت کوششیں بھی کی اور کئی لڑکیاں بھی دکھائیں لیکن اتفاق سے سب کی منگنی ہوچکی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ شوہر کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے میں خود ہی انہیں پسند آگئی، بس پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور میں خود دلہن بن گئی۔

    خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار نے سنہ 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں شادی کی تھی، وہ اب تک کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • ریحام خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    ریحام خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

    معروف صحافی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، ریحام نے اس کی اطلاع اپنے ٹویٹر پر دی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر پوسٹ کی جس کے مطابق وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔

    اس حوالے سے ریحام نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں البتہ کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)

    خیال رہے کہ یہ ریحام خان کی تیسری شادی ہے، وہ سنہ 1993 میں اعجاز رحمٰن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، بعد ازاں دونوں میں 2005 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

    سنہ 2014 میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن یہ شادی بھی 9 ماہ بعد طلاق پر ختم ہوئی۔

    ریحام خان برطانیہ اور پاکستان میں مختلف صحافتی اداروں کے ساتھ وابستہ رہیں، پہلی شادی سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

  • 20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، شہری تھانے پہنچ گیا

    20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، شہری تھانے پہنچ گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں ایک 20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئی، جس پر معمر شہری ایف آئی آر کے لیے تھانے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 52 سالہ شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑھ گیا، بیس سالہ دلہن شادی کے ایک ماہ بعد ہی زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی۔

    شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کی ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر کم عمر لڑکی کے شادی کے بعد گھر سے چوری کرنے کے حوالے سے متاثرہ شہری کا بیان وائرل ہوا، خبر سامنے آنے پر پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، اور مدعی کو تلاش کر لیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملیر سٹی کے رہائشی متاثرہ شخص بشیر احمد ولد عبدالشکور کو ڈھونڈ کر ان کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم دوسری طرف ویڈیو بیان میں متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وہ ملیر سٹی تھانے جا کر ایف آئی آر کٹوانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ بیوی کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی جا سکتی۔

    پولیس حکام کے مطابق مقدمہ شوہر کی مدعیت میں لڑکی عائشہ اور اس کے باپ کے خلاف کیا گیا ہے، جس میں دھوکا دہی کی دفعہ 406,420 شامل کی گئی ہیں۔

  • شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹ گیا، ہر طرف چیخ و پکار

    شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹ گیا، ہر طرف چیخ و پکار

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شادی کے دوران ایل پی جی کا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں 22 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہولناک حادثہ اتر پردیش کے ضلع حمیر پور میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔

    آتشزدگی سے تقریب میں موجود 22 افراد جھلس گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے افراد کو جالون ضلع کے ارئی میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باورچی کے ذریعہ جلائے گئے گیس اسٹور سے آگ لگی، جو پاس موجود لکڑی کے ڈھانچے میں پھیل گئی۔

    شادی میں بلائے گئے باورچی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کھانا پکا رہے تھے، انہوں نے گیس سلنڈر ختم ہونے پر دوسرا بدل کر لگایا۔ جیسے ہی بھٹی میں آگ لگائی، اچانک لیکج سلنڈر نے آگ پکڑ لی۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

  • شادی میں انوکھے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    شادی میں انوکھے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    بھارت سے چند نوجوانوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو انوکھے انداز میں ناچ گانا کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارت کے ایک علاقے کی ہے جہاں کچھ نوجوان شادی کے لیے لگے ٹینٹ میں دیوانہ وار ناچ رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہ ڈانس کرتے ہوئے ان کے ہاتھوں میں موسیقی کے آلات کے بجائے تھال، پتیلے اورکرسیاں ہیں۔

    وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں بغیر میوزک کے ڈانس نہیں کرتی اور لڑکے ایسے بھی ڈانس کرتے ہیں۔

  • شادی سے انکار پر 100 افراد نے گھر سے لڑکی کو اغوا کر لیا

    شادی سے انکار پر 100 افراد نے گھر سے لڑکی کو اغوا کر لیا

    بھارت میں ایک 24 سالہ لیڈی ڈاکٹر  نے شادی سے انکار کیا تو مشتعل ہجوم میں گھر پر دھاوا بول کر لڑکی کو اغوا کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد میں پیش آیا، جہاں 100 افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی افراد ایک گھر پر حملہ کرتے ہیں، ان مشتعل افراد نے ڈنڈے پکڑ کر توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔

    اسی واقعے کے دوران لیڈی ڈاکٹر کو بھی اغوا کیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس وہاں پہنچ کر لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی ہاؤس سرجن ہے اس نے بی ڈی ایس میں گریجویشن کر رکھا ہے، والدین کا کہنا تھا کہ نوین ریڈی نامی ایک شخص ان کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کے لیے انہیں مجبور کررہا تھا، اسی نے اپنے ساتھیوں کو لاکر گھر پر حملہ کروایا۔

    لڑکی کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ 100 کے قریب افراد نے ان کے گھر پر حملہ کیااور زبردستی گھر میں گھس کر بیٹی کو تلاش کرنے لگے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں کے شیشے توڑے جبکہ گھر کے باہر ایک شخص پر ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔

    لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اور نوین کے اچھے تعلقات تھے، نوین نے اسے شادی کے لیے پیشکش کی جسے لڑکی نے رد کردیا جس کی اس نے کافی لوگوں سے شکایت کی اور رشتہ منع کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ ویڈیو کی مدد سے 18 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • بھارتی ڈراموں کی چائلڈ اسٹار رشتہ ازدواج میں منسلک

    بھارتی ڈراموں کی چائلڈ اسٹار رشتہ ازدواج میں منسلک

    معروف بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    کئی بھارتی ڈراموں اور فلموں میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والی ہنسیکا موٹوانی نے بطور ہیروئن بھی کچھ فلموں میں کام کیا تاہم جلد ہی وہ منظر سے غائب ہوگئیں۔

    اب ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ہنسیکا نے اپنے دوست اور بزنس پارٹنر سہیل کتھور کے ساتھ شادی کی ہے۔

    اداکارہ کی شادی کی شاندار تقریب راجستھان کے شہر جے پور میں واقع منڈوٹا فورٹ اینڈ پیلس میں منعقد کی گئی، شادی کی تقریبات کا سلسلہ ہلدی ابٹن اور سنگیت کے مختلف فکشنز سے شروع ہوا۔

    شادی کی تصاویر میں ہنسیکا کو سرخ عروسی جوڑے میں میچنگ جوڑے اور سنہری روایتی زیورات میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سہیل آئیوری رنگ کی شیروانی میں ملبوس نظر آئے۔

  • شادی میں کھانا کھانے کے بعد سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے

    شادی میں کھانا کھانے کے بعد سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے

    بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد سیکڑوں افراد اسپتال پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دھامنود علاقے میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد 100 سے زائد افراد نے الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان تمام انہیں فوری طور پر علاقے کے سرکاری اسپتال اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

    مدھیہ پردیش کے میڈیکل آفیسر کے مطابق تقریباً 20 لوگوں کو مرکزی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر کو مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

     ڈاکٹر بی آر کوشل نے بتایا کہ یہ لوگ علاقے کے ایک مندر میں شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے، تقریب میں کھانا کھانے کے بعد انہیں الٹیاں ہونے لگیں، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال یہ لوگ خطرے سے باہر ہیں۔

  • ڈھائی فٹ کے بھارتی شہری کو دلہن مل گئی

    ڈھائی فٹ کے بھارتی شہری کو دلہن مل گئی

    نئی دہلی: بھارت میں ڈھائی فٹ قد کے حامل شخص کو بالآخر اپنے ہی قد جتنی لڑکی مل گئی جس کے بعد انہوں نے دھوم دھام سے شادی رچا لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع شاملی کا رہائشی عظیم منصوری شادی کے بندھن میں بندھ گیا، عظیم کا قد صرف ڈھائی فٹ ہے جبکہ اس کی دلہن کا قد بھی 2 فٹ ہے۔

    32 سالہ عظیم کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے اپنے لیے دلہن کی تلاش میں تھے کیونکہ ان کے قد کی وجہ سے ان کی شادی مشکل ہوگئی تھی۔

    وہ اپنی شادی کے لیے کئی بار سیاست دانوں اور سرکاری افسران سے بھی رابطہ کر چکے تھے، سنہ 2019 میں انہوں نے اتر پردیش کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو سے بھی رابطہ کیا تھا، تاکہ دلہن کی تلاش میں وہ ان کی مدد کریں۔

    عظیم ایک کاسمیٹک اسٹور کے مالک ہیں اور 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

  • بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا

    بالی ووڈ کا ایک اور جوڑا رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا رواں سال ختم ہونے سے پہلے ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    بھارتی میڈیا نے باخبر اور معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تاریخ رواں برس دسمبر میں طے کی جا چکی ہے اور دونوں کے خاندانوں نے اس حوالے سے تمام تفصیلات طے کرلی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خاندان اس وقت خاموشی سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے میڈیا یا عام افراد کو کوئی معلومات نہیں دینا چاہتے۔

    ذرائع کے مطابق جوڑا شادی کی تقریب نہایت نجی رکھے گا تاہم ریسیپشن کی تقریب ممبئی میں دھوم دھام سے منعقد کی جائے گی جس میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی دعوت دی جائے گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ شادی کی تیاریاں مکمل ہوجانے کے بعد، شادی سے چند روز قبل جوڑا اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کردے۔

    خیال رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ برس شیر شاہ نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں میں قربتیں بڑھنے لگیں، تاہم میڈیا پر دونوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

    چند روز قبل کیارا نے شاہد کپور کے ساتھ کافی ود کرن میں شرکت کی اور اس دوران شاہد اور کرن نے تقریباً کیارا سے اگلوا لیا کہ وہ سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

    کرن جوہر نے کیارا کو شادی میں نہ بلانے کی صورت میں خفا ہوجانے کی دھمکی بھی دی تھی۔