Tag: شادی

  • محبوب کی شادی رکوانے کے لیے خاتون نے رشتے دار بچہ مشین میں ڈال کر قتل کردیا

    محبوب کی شادی رکوانے کے لیے خاتون نے رشتے دار بچہ مشین میں ڈال کر قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب میں ایک خاتون نے اپنے سابق محبوب کی شادی رکوانے کے لیے اس کا رشتہ دار بچہ واشنگ مشین میں ڈال کر قتل کردیا۔

    بھارتی پنجاب میں پیش آنے والے اس ہولناک واقعے میں ابتدائی طور پر پولیس کو بچے کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کو بتایا گیا کہ مذکورہ بچہ ادھیراج اپنی والدہ اور بڑے بھائی کے ساتھ اپنے رشتہ داروں کے گھر آیا تھا جہاں 22 دسمبر کو اس کے انکل کی شادی ہونے والی تھی۔

    اہلخانہ کو بچے کی غیر موجودگی کا احساس ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مذکورہ علاقے کی سیکیورٹی فوٹیج چیک کی تو علم ہوا کہ شادی کے ہنگاموں میں بچہ اپنے بھائی اور ایک اور چھوٹی بچی کے ساتھ پڑوس میں چلا گیا تھا۔

    فوٹیج سے یہ بھی پتہ چلا کہ پڑوسی کے گھر کے اندر جانے والے بچے 3 تھے، تاہم واپس آنے والے بچے صرف 2 تھے۔ پڑوس میں ایک اکیلی خاتون کافی عرصے سے رہائش پذیر تھیں۔

    پولیس نے فوری طور پر مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا جہاں تھوڑی ہی دیر میں انہوں نے واشنگ مشین میں کپڑوں کے ڈھیر کے نیچے سے بچے کا مردہ جسم برآمد کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ادھیراج کا وہ انکل جو جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والا تھا، پڑوسی خاتون کا سابق محبوب تھا اور اس کی شادی رکوانے کے لیے خاتون نے یہ مذموم حرکت کی۔

    ملزمہ نے پولیس کی حراست میں اعتراف کیا کہ اس نے بچے کو مشین میں ڈالا، اس کا ڈھکن بند کیا اور مشین چلا دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ پر قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں اور جلد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا منفرد دعوت نامہ

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا منفرد دعوت نامہ

    معروف اداکاروں اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا، دونوں کی شادی کا انوکھا و مزاحیہ کارڈ جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    اقرا عزیز اور یاسر حسین نے شادی کی تاریخ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کیا۔ شادی کے کارڈ میں دونوں کی خوبصورت السٹریشن بنی ہوئی ہے۔

    کارڈ کا متن بھی خاصا دلچسپ ہے۔ کارڈ میں لکھا گیا ہے، خادم صاحب کا لڑکا یاسر (دیر آیا درست آیا)، عزیز صاحب کی لڑکی اقرا (سمجھداری کی مثال)۔

    کارڈ کے مطابق یہ جوڑا رواں برس 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہا ہے جس کی وجہ کارڈ پر یہ لکھی گئی کہ سنہ 2020 میں مزید مہنگائی ہوجائے گی۔

    کارڈ کے آخر میں لکھا گیا ہے، تحفوں کی ضرورت نہیں، البتہ سلامی مشوروں کی طرح دیں یعنی دل کھول کر۔

     

    View this post on Instagram

     

    Duaon mai yaad rakhen ❤️ #iqyasirdaviyah card design @ameerzahirali

    A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

    خیال رہے کہ اقرا عزیز نے چند ہی ڈراموں سے بہت جلد اداکاری میں اپنا لوہا منوا لیا ہے جبکہ ان کے مداحوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

    یاسر حسین نے رواں برس ایک ایوارڈ کی تقریب میں اقرا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے کچھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے اس پر خاصی تنقید کی۔

  • دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی دلہن نے شادی منسوخ کردی

    دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی دلہن نے شادی منسوخ کردی

    کانپور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے پہلی بار دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی شادی سے انکار کردیا اور تقریب سے اٹھ کرچل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کانپور میں سچندی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی روایات کے تحت دلہا اور دلہن نے پہلی بار چہرے سے پردہ ہٹا کر ایک دوسرے کو دیکھنا تھا۔

    شادی میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شریک تھے اور خوب گہما گہمی تھی ، روایتی انداز میں دلہے نے دلہن کا گھونگھٹا اٹھایا جس کے بعد دلہن نے جیسے ہی دلہے کا سہرا ہٹایا تو وہ چونک گئی۔

    دلہن نے کہا کہ دلہے کے چہرے کی رنگت سانوی ہے اور اس کی عمر بھی زیادہ ہے، خوبصورتی کے معیار پر پورا نہ اترنے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔

    تنازع کھڑا ہوا تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری طور پر پولیس کو بلایا گیا، پولیس نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دلہن سے اس کا موقف سنا ، دلہن نے کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس سے زبردستی کی جائے۔

    پولیس نے دونوں فیملیز کے بڑوں سے مذاکرات کیے اور انہیں دلہن کی مرضی سے آگاہ کیا، جس پر اہل خانہ نے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔

    دلہن کے انکار پر شادی منسوخ کردی گئی اور تقریب پر آنے والے اخراجات دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی سے مشترکہ طور پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • دلہا نے شادی ہال میں خودکشی کرلی

    دلہا نے شادی ہال میں خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر نے شادی سے چند منٹ قبل ہال میں خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےواقعہ کومپالی کے علاقے میں پیش آیا جہاں سندیپ نامی نوجوان نے نئی زندگی کی شروعات سے قبل ہی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ شادی ہال کے میک اپ والے کمرے میں داخل ہوا تو کافی دیر باہرنہ آنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، اہل خانہ نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہ آیا تو دروازہ توڑ دیا گیا۔

    گھر والے جب کمرے میں‌داخل ہوئے تو سندیپ کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی، نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔

    دلہےکی خودکشی پر شادی ہال ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا، دلہا اور دلہن کے رشتے دا ر آہ و بکا کرنے لگے، واقعے کی اطلاع مقامی تھانے کی پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے وہاں موجود لوگوں سے بیانات قلمند کیے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال سندیپ کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم خودکشی کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

  • بیوی کے ٹیڑھے دانتوں پر شوہر نے طلاق دیدی

    بیوی کے ٹیڑھے دانتوں پر شوہر نے طلاق دیدی

    حیدرآباد: بھارت میں ایک شخص نے بیوی کے دانت ٹیڑھے ہونے پر اسے فوری طور پر طلاق دے دی۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو صرف اس بنا پر طلاق دے دی کہ اس کے دانت ٹیڑھے تھے۔

    خاتون رخسانہ بیگم نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ 27 جون 2017 کو اس کی شادی مصطفیٰ نامی شخص سے ہوئی، شوہر اور سسرال والوں نے زیادہ جہیز کا مطالبہ کیا اور بعدازاں سونا لانے کے لیے بھی کہا۔

    خاتون کے مطابق سسرالیوں کے مطالبے پر میرے والدین نے بہت سی چیزیں دیں، پیسے دیے اور سونا بھی بھیجا لیکن روزبروز شوہر اور اس کے خاندان والوں کے مطالبات بڑھتے گئے اور ان کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر وہ مجھے دھمکاتے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شوہر کے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے طلاق مانگ لی

    رخسانہ بیگم کے بقول کچھ دن بعد جب شوہر گھر آیا تو اس نے کہا کہ میرے ٹیڑھے دانت اسے بالکل پسند نہیں اور اسی وجہ سے وہ اب رشتہ ختم کررہا ہے لہذا اس نے مجھے 10 سے 15 روز گھر تک گھر میں بند کیے رکھا اور جب میری حالت بگڑنے لگے تو میرے والدین کے گھر چھوڑ گیا۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ چند روز بعد شوہر نے الزام لگایا کہ میں نے ان کے والدین کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور مجھے تین طلاقیں دے دیں، بعدازاں جب فون پر شوہر سے بات چیت کی تو اس دوران بھی اس نے مجھے تین طلاقیں ایک ساتھ دے دیں۔

    پولیس نے خاتون کی درخواست پر مصطفیٰ کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 498 اے کے تحت جہیز مانگنے اور بیک وقت 3 طلاقیں دینے پر مقدمہ درج کرلیا۔

  • معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

    معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

    اسلام آباد: ممتاز پاکستانی آل راؤنڈرعماد وسیم اوربرطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کا سیزن جاری ہے، قومی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کے سر پر سہرا سج گیا۔

    فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی اپنی زندگی کی نئی اننگزکا آغازکر دیا. عماد وسیم اور ثانیہ کا نکاح اسلام آباد کی فیصل مسجدمیں ہوا، نکاح کے لیے سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا.

    تقریب میں دلہا دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی. ولیمے کی تقریب چھبیس اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔

    عماد وسیم کی جانب سے ولیمے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی اور وسیم اکرم سمیت اعلٰی شخصیات کو کومدعو کیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: عماد وسیم نے شادی کارڈ بھیجنا شروع کردیے

    عماد وسیم 52 ون ڈے میچز میں 940رنز اسکور کر چکے ہیں، جب کہ اس فارمیٹ میں انھوں نے 41 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    انھوں نے 35 ٹی ٹوینٹی میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، جس میں 39 وکٹیں ان کے حصے میں آئیں۔ عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کا فریضہ بھی انجام دے چکے ہیں۔

  • شادی کرنی ہے تو پانی کا ٹینکر لاؤ، گاؤں باسیوں نے انوکھی شرط عائد کردی

    شادی کرنی ہے تو پانی کا ٹینکر لاؤ، گاؤں باسیوں نے انوکھی شرط عائد کردی

    نئی دہلی : بھاکھری گاؤں کی واحد جھیل سوکھ چکی ہے جس کے باعث رہائشیوں نے شادی کی شرط پانی کا ٹینکر رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں شادی کی تاریخ کا تعین عام طور پر پنڈت کرتے ہیں لیکن بھارت کا ایک گاﺅں ایسا ہے جہاں شادی کی تاریخ پانی کے ٹینکر کی بنیاد پر طے ہوتی ہے، یہ جگہ شمالی گجرات میں انڈیا پاکستان کی سرحد پر آباد آخری انڈین گاوُں ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے مطابق بھاکھری گاوُں کی واحد جھیل سوکھ چکی ہے اور اب انسان اور جانور دونوں کے پینے کے لیے پانی نہیں ہے لیکن جھیل کے کنارے کھڑا سالوں پرانا ایک درخت خشک سالی کے درمیان اس گاوُں میں ہونے والی شادیوں کا گواہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ کافی عرصے سے یہاں شادی کا سیزن اور خشک سالی لگ بھگ ایک ساتھ آتے ہیں اور شادیوں میں پانی کے لیے ٹینکرز پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

    بھاکھری گاوُں کے پیرا بھائی جوشی نے کہا کہ شادی ہو تو یہاں سے 25 کلومیٹر دور سے پانی کے ٹینکر لانے پڑتے ہیں۔

    ان کے مطابق شادی کے سیزن میں یہاں ایک ٹینکر کی قیمت دو ہزار ہوتی ہے اور شادی میں تین چار ٹینکر لگ جاتے ہیں جس کا خرچ آٹھ دس ہزار روپے تک آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ شادی میں پانی کے ٹینکرز سب سے زیادہ اہم ہیں۔ شادی کے انتظامات میں سب سے پہلا کام بھی پانی کے ٹینکر کا حصول ہے کیونکہ کبھی کبھی چالیس سے پچاس کلومیٹر دور جانے پر بھی ٹینکر کا ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔

    گاوُں کے بیکھا بھائی نے کہا کہ یہ ریگستانی علاقہ ہے اور یہاں کا پانی کھارا ہوتا ہے۔ پلانے کے لیے ہی نہیں کھانا بنانے کے لیے بھی میٹھے پانی کی ضرورت پڑتی ہے، وہ کہتے ہیں کہ اگر چھوٹی شادی ہو تو پانچ ٹینکر اور اگر بڑی ہو تو دس ٹینکر پانی بھی کم پڑجاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان سرحد کی جانب ایک دوسرا گاؤں جلویا ہے۔

    اس گاؤں کے نائب سرپنچ وجے سی ڈوریا کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں میں اور اس علاقے کے تمام گاؤں میں شادیوں کے وقت پانی کے ٹینکرز پر ہزاروں روپے خرچ ہو جاتے ہیں۔یہ علاقہ دہائیوں سے خشک سالی کی زد میں ہے جو ان کے برتاؤاور ثقافت میں بھی نظر آتا ہے۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق گاؤں کے لوگ بتاتے ہیں کہ مسلسل خشک سالی کے سبب اب لوگ شادی کا وقت بدلنے لگے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہندو رسم و رواج کے مطابق شادیوں کا خاص وقت ہوتا ہے، اب وہ گرمی ختم ہونے یا بارش کی راہ دیکھتے ہیں خواہ شادی کا موسم چلا ہی کیوں نہ گیا ہو۔

  • بل گیٹس نے اپنی شریک حیات ملنڈا کی کس ادا پر فدا ہوکر شادی پیشکش کی؟

    بل گیٹس نے اپنی شریک حیات ملنڈا کی کس ادا پر فدا ہوکر شادی پیشکش کی؟

    نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی شریک حیات ملنڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں پزل حل کرنے کا بہت شوق تھا، ایک مرتبہ میں نے میتھ پزل میں گیٹس کو ہرا دیا جس پر وہ مجھ پر دل ہار بیٹھے اور شادی کی پیشکش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس عالمی شہرت یافتہ شخصیات ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ بل گیٹس اور ملنڈا کب ملے اور بل گیٹس ان کی کس ادا پر فدا ہوئے اور انہیں دل دے بیٹھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اب ملنڈا گیٹس نے اپنی نئی کتاب میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ملنڈا نے اپنی کتاب ’دی مومنٹ آف لائف: ہو امپاورنگ وومن چینجز دی ورلڈ“ میں لکھا ہے کہ ”میں اور بل گیٹس ملازمت کے دوران ملے تھے۔

    انہوں نے کتاب میں بتایا کہ ہم دونوں کو پزل حل کرنے کا بہت شوق تھا جو ہماری قربت کا باعث بنا۔ ایک بار میں نے بل گیٹس کو ایک’ ’میتھ پزل“ میں ہرا دیا، جس کے بعد وہ مجھے دل دے بیھٹے اور شادی کی پیشکش کردی۔

    ملنڈا گیٹس نے اپنے سابق شوہر سے تعلقات کے بارے میں ہی کتاب میب سطریں تحریر کی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ’بل گیٹس کے ساتھ شادی سے قبل بھی میں ایک شخص کے ساتھ تعلق میں رہ چکی تھی۔ تاہم یہ تعلق انتہائی ناخوشگوار اور انتہائی برے طریقے سے انجام کو پہنچا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملنڈا نے اپنے بچوں کو سکول میں صرف ان کے پہلے نام سے رجسٹرڈ کروایا تھا اور ان کے نام کے ساتھ فیملی نام ’گیٹس‘ نہیں لکھوایا تھا۔

    بچوں کو صرف پہلے نام سے رجسٹرڈ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”بچوں کو سکول میں ان کے پہلے نام سے رجسٹرڈ کروانے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو یہ معلوم نہ ہو سکے کہ وہ ارب پتی ماں باپ کے بچے ہیں اور ہمارے بچے بھی دیگر بچوں کی طرح نارمل طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں۔

  • امریکی اداکار نکولس کیج شادی کے 4 دن ہی بیوی سے اکتا گئے

    امریکی اداکار نکولس کیج شادی کے 4 دن ہی بیوی سے اکتا گئے

    نیویارک: امریکی اداکار نکولس کیج شادی کے 4دن ہی بیوی سے اکتا گئے اور طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا، اداکار نے الزام لگایا ایریکا کوئیکی کی نظریں  میری دولت پر ہیں اور اس نے پیسے کے لیے ہی مجھ سے شادی کی ہے جبکہ بیوی نے طلاق کیلئے سپاﺅزل سپورٹ کی شرط عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی اداکار نکولس کیج نے گزشتہ ماہ اپنی دوست ایریکا کوئیکی کے ساتھ شادی کی تھی، جس کے ساتھ ایک سال سے اس کا تعلق چلا آ رہا تھا تاہم شادی کے چار دن بعد ہی اس نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

    ابتداء میں تو ایرکا کوئیکی طلاق کے لیے رضامند نہیں تھی لیکن اب وہ بھی راضی ہو گئی ہے تاہم اس نے شرط عائد کر دی ہے کہ اسے ”سپاﺅزل سپورٹ“ (طلاق کے بعد شوہر کی طرف سے بیوی کو دی جانے والی رقم) دی جائے گی اور طلاق کی قانونی کارروائی پر اٹھنے والا خرچ بھی نکولس کیج اسے ادا کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق نکولس اور 34سالہ ایریکا، جو پیشے کے اعتبار سے ایک میک اپ آرٹسٹ ہے، اپریل 2018ء سے اکٹھے رہ رہے تھے، ان کی شادی کی تقریب لاس ویگاس میں ہوئی تھی۔ تاہم چار روز بعد ہی نکولس نے ایریکا پر یہ الزام عائد کر دیا کہ ایریکا کی نظریں میری دولت پر ہیں اور اس نے پیسے کے لیے ہی مجھ سے شادی کی ہے۔

    یہ الزام عائد کرتے ہوئے 55سالہ نکولس نے کلارک کاﺅنٹی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی ۔

    شادی کے بعد نکولس کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جس میں وہ چیخنے کے انداز میں کہہ رہے ہوتے ہیں کہ میک اپ آرٹسٹ ایریکا میری دولت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، جس جگہ یہ ویڈیو فلمائی گئی وہاں کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ نکولس اس قدر غصے میں تھا کہ آپے سے باہر ہو رہا تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ اس نے بہت زیادہ شراب پی رکھی ہے۔

    ویڈیو میں نکولس ایریکا کو یہ طعنہ بھی دے رہا ہوتا ہے کہ ”تمہارا سابق بوائے فرینڈ نشئی ہے۔“اس پورے کلپ میں ایریکا صرف ایک ہی فقرہ دہرا رہی ہوتی ہے کہ بے بی! میں تمہیں یہ سب کچھ کرنے کے لیے نہیں کہہ رہی ہوں۔

    واضح رہے کہ نکولس نے 1995ءمیں پیٹریشا ارکوئیٹ سے پہلی شادی کی، اس کے بعد اس نے مزید دو شادیاں کیں اور ایریکا سے یہ اس کی چوتھی شادی تھی۔

  • غوطہ خور جوڑا سمندر کے بیچوں بیچ شادی کے بندھن میں بندھ گیا

    غوطہ خور جوڑا سمندر کے بیچوں بیچ شادی کے بندھن میں بندھ گیا

    ہر انسان اپنی شادی کے موقع کو یادگار بنانا چاہتا ہے، لوگ اس کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں اور کچھ سرپھرے اسے منفرد بنانے کے لیے انوکھے طریقے اپناتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک آسٹریلوی جوڑے نے بھی سمندر کے بیچوں بیچ ایجاب و قبول کر کے اپنی شادی کو دنیا کی یادگار شادیوں میں سے ایک بنا دیا۔

    غوطہ خوری کے شوقین جوڑے نے عروسی لباس میں سینکڑوں فٹ سمندر کی گہرائی میں چھلانگ لگائی اور پادری کی موجودگی میں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔

    اس موقع پر ان کے ساتھ غوطہ خوری کے ٹرینرز بھی موجود تھے تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔