Tag: شادی

  • افغانستان میں بم دھماکہ،11شہری ہلاک

    افغانستان میں بم دھماکہ،11شہری ہلاک

    کابل: افغانستان کےصوبے فاریاب میں سڑک کنارے زوردار دھماکےنتیجے میں 11 افغان شہری ہلاک اور 12سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبائی ترجمان احمد جاوید بیدارکا کہناہے کہ مقتولین شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جارہے تھے کہ صوبہ فاریاب کے ایک گاؤں کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس میں 11 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبان کا کنٹرول ہے اور گزشتہ کچھ عرصےسے داعش اور طالبان میں یہاں قبضے کے حوالے سے جھڑپیں جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں:افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ فاریاب کے قریب صوبے قندوز میں امریکی فضائیہ کے طیاروں کی بمباری میں کم سے کم 30 افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال حکومت کی حمایت یافتہ فورسز کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • محمد عامر کی شادی کی تصاویر

    محمد عامر کی شادی کی تصاویر

    لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کے ولیمے کی تقریب آج لاہور میں ہوگی۔

    پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اسپاٹ فکسنگ کی سزا کاٹنے کے بعد کرکٹ میں تہلکہ خیز واپسی کی۔ اب وہ اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔ کل رات وہ اپنی دلہنیا رخصت کروا کر لے آئے۔ آج شام ان کی ولیمہ کی تقریب ہوگی۔

    ان کی دلہن نرجس سے ان کی ملاقات برطانیہ میں ہوئی جو ایک وکیل ہیں۔ وہ ان سے چند سال قبل نکاح کے بندھن میں بندھ چکے تھے۔

    واضح رہے 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو معطلی کی سزا سنائی گئی تھی۔ کیس کی باقاعدہ سماعت کے بعد سلمان بٹ کو 5 سال معطلی سمیت 10 سال پابندی، محمد آصف کو 2 سال معطلی سمیت 7 برس کی سزا جبکہ محمد عامر کو 5 سال کی سزا ہوئی۔ دھوکہ دہی کیس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو برطانیہ میں جیل بھی کاٹنا پڑی۔

    محمد عامر نے 6 ماہ کم عمر مجرموں کے بحالی مرکز میں گزارنے کے بعد رہائی حاصل کی جس کے بعد محمد عامر نے اپنے گناہ کا اعتراف کرلیا اور پی سی بی کی کوششوں سے ان سے نرمی برتی گئی۔ آئی سی سی نے انہیں رواں برس 18 جون کو ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی اجازت دے دی۔

    ان کی شادی کی تصاویر دیکھیں۔

    6

    7

    5

    4

    2

    1

    amir-post-3

    amir-post-1

    3

  • محمد عامر کی شادی: تیاریاں مکمل، تقریبات کل سےشروع ہونگی

    محمد عامر کی شادی: تیاریاں مکمل، تقریبات کل سےشروع ہونگی

    لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سر پر سہرا سجانے کے قریب پہنچ گئے، شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، تقریبات کل سے شروع ہورہی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر کی بینڈ باجے کے ساتھ زندگی کی نئی اننگز شروع ہونے والی ہے ،شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں تقریبات کاآغاز پیر سے ہوگا، مہندی کی تقریب انیس تاریخ کو ہوگی، بیئس ستمبر کو عامر دلہنیا بیاہ کرلائیں گے، جبکہ اکیس ستمبر کو ولیمہ کی تقریب ہوگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں قریبی اہلخانہ نے شرکت کی۔

    City42-MohammadAmir

    محمد عامرکا نکاح دو سال قبل پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ہوا تھا، جس میں قریبی دوستوں اوررشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

    aaaaaa

    محمد عامر بارات کے موقع پر گولڈن رنگ کی شیروانی پہنیں گے جبکہ گولڈن رنگ کا ہی کھسہ پہنیں گے، ولیمہ کیلئے ایک ہزار مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے۔

    AMir-shadi-card

    عامر کی شادی کی تقریب میں کرکٹرزسمیت معروف فلمی شخصیات بھی شرکت کریں گے، جس کے بعد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں حصہ لینے یو اے ای روانہ ہوجائیں گے۔

  • فلموں میں بوس و کنار کے مناظر کیوں ادا نہیں کرتی، سوناکشی نے بتادیا

    فلموں میں بوس و کنار کے مناظر کیوں ادا نہیں کرتی، سوناکشی نے بتادیا

    نئی دہلی : بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں میں بوس و کنار کے مناظر ادا نہیں کرنا چاہتی ہیں، سوناکشی ابھی تک کسی فلم بوس و کنار کے مناظر ادا کرتی نظر نہیں آئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ پردے پر بولڈ مناظر ادا نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کرتی ہیں۔

    سوناکشی کی نئی فلم ‘اکیرا ‘ 2 ستمبر کو ریلیزہونے جا رہی ہے، اس فلم میں وہ خطرناک اسٹینٹ کرتی نظر آئیں گی، فلم میں سوناکشی مکے اور کک مارتی ہوئی اور دیگر خطرناک مناظر کرتی نظر آئیں گی۔

    sona-3

    ہالی ووڈ کے مقابلے میں بالی ووڈ میں اب تک بہت کم اداکاراؤں نے مارشل آرٹس اور خطرناک اسٹینٹ میں ہاتھ آزمایا ہے، لیکن سوناکشی اس تصور کو ‘اکیرا میں توڑتی دکھائی دیں گی۔

    سوناکشی نے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ ان کی محنت پر توجہ دی جا رہی ہے، ‘اکیرا میں ایکشن کرنے کے لئے بہت زیادہ جسمانی ٹریننگ سے گزرنا پڑا ہے۔

    ????????????????????????

    سوناکشی نے کہا ہالی ووڈ میں اداکاراؤں کو ایکشن اور اس طرح کی چیزیں کرنے کا موقع دیا جاتا ہے اور انہیں امید ہے کہ ‘اكيرا كے بعد بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو ایکشن رول اور اسٹینٹ کرنے کا موقع ملنے لگے گا۔

  • لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اندرون دہلی گیٹ مسجدوزیرخان کےقریب گھرکی چھت گرگئی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دہلی اندورن دہلی گیٹ مسجد وزیر خان کے قریب شادی کی تقریب میں چھت گرنے سے پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے.

    ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہوانے والی 3خواتین اور 2 بچیاں بھی ہیں،جبکہ 8 افراد زخمی ہیں.

    حادثے میں زخمیوں کو نواز شریف اسپتال اور مئیو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ تفصیلہ،25 سالہ مہوش،16 سالہ دعا،6 سالہ ماہ نور،10 سالہ اقصی کے نام شامل ہیں.

    ریسکیو اہلکاروں کی بروقت امدادی کارروائیوں سے ملبے تلے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ گھرکی چھت پرشادی کی تقریب ہورہی تھی اور اس وقت چھت گری جب شادی کی تقریب سے لوگ گھر واپس جارہےتھے.

  • ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،50سےزائدافراد جاں بحق

    ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،50سےزائدافراد جاں بحق

    ترکی کے شہر غازی عنتاب میں ایک شادی کی تقریب کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں50سےزائدافراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوب میں واقع غازی عنتاب شہر شام کی سرحد سے 64 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے.یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اس شہر میں ایک خود کش بمبار نے خود کو اڑادیاتھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارجان کی بازی ہارگئے تھے.

    ترکی کی حکمراں جماعت اے کے پی کے ممبر پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ’بہت سے لوگ دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک بم دھماکہ تھا۔‘

    اس سے قبل ترکی نے کہا تھا کہ شام میں جاری جنگ کو ختم کرانے کے لیے وہ زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر بشار الاسد کو عبوری طور پر تسلیم کرتے ہیں لیکن طویل مدتی رہنما کے طور پر نہیں مانتے.

    ترکی کی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’بشار الاسد کا شام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے‘.

    *ترکی میں ایک اور کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی

    یاد رہے کہ تین روز قبل ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے

    واضح رہے کہ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ ’اگلے چھ ماہ میں ترکی شام میں جنگ بند کرانے کے لیے زیادہ موثر کردار ادا کرے گا.اس کا مطلب یہ ہے کہ شام کو لسانی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔‘

  • سلیم خان بیٹے سلمان کی شادی سے وابستہ سوالوں سے  پریشان

    سلیم خان بیٹے سلمان کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان

    ممبئی: بھارتی اداکار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان اپنے بیٹے کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان ہو گئے۔

    گزشتہ روز معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں سوائے اس کے کہ سلمان کب شادی کریں گے کیونکہ یہ تو خدا ہی جانتا ہے کہ وہ کب شادی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اکثر ان سے یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ سلمان کب شادی کریں گے، سلیم خان جلد ہی ایک ریڈیو شو ’70 ایم ایم شو ‘ کی میزبانی کریں گے ، جو ہر ہفتہ اور اتوار کو نشر ہوگا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور غیر ملکی ماڈل لوليا کو لے کر شادی کے قیاس آرائی کی جا رہی ہے، سلمان خان حال ہی میں اپنی فلم ’سلطان‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریالٹی شو ’سا رے گا ما‘ میں شریک ہوئے،اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے شادی کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ’آپ غلط انسان سے مشورہ لے رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی شادی کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں۔‘

    بالی ووڈ سُپر اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اصل میں شادی کرنے کے لیے مر رہا ہوں اور ہمیشہ انتظار کرتا ہوں کہ دوسری پارٹی بھی حامی بھرے، کیونکہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتے، آخری فیصلہ خواتین کو کرنا ہوتا ہے۔‘

  • بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کی خبروں سے پریشان

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کی خبروں سے پریشان

    ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا میڈیا پر چلنے والی اپنی شادی کی خبروں پر ایک بار پھر میڈیا کوآڑے ہاتھوں لیا.

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے اپنے قریبی دوست بنٹی سچدیو کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور کئی پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے میں مصروف ہیں تاہم اب دبنگ گرل نے ان خبروں کی تردید کردی ہے.

    اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خاندان،دوستوں اور مجھے میرے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کرنے پرشکریہ ادا کرتی ہوں لیکن آپ اب بھی افواہیں اڑا رہے ہو اور اس سلسلے کوختم کیا جائے.

    واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم ”اکیرہ“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں.جس میں وہ صحافی کا کردار نبھا رہی ہیں.

  • افریقی ممالک میں کم عمری کی شادی غیر قانونی قرار

    افریقی ممالک میں کم عمری کی شادی غیر قانونی قرار

    افریقی ممالک گیمبیا اور تنزانیہ میں کم عمری کی شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ جرم کا ارتکاب کرنے والے افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع نے پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص 20 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہوا پایا گیا اسے 20 سال کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔

    africa-3

    دوسری جانب تنزانیہ کی سپریم کورٹ نے تاریخی قانون کو نافذ کرتے ہوئے اسے 18 سال سے کم عمر لڑکے اور لڑکیوں دونوں کے لیے غیر قانونی قرار دیا۔

    واضح رہے گیمبیا میں کم عمری کی شادیوں کا تناسب 30 جبکہ تنزانیہ میں 37 فیصد ہے۔ تنزانیہ میں اس سے قبل اگر والدین چاہتے تو وہ اپنی 14 سالہ بیٹی کی شادی کر سکتے تھے۔ لڑکوں کے لیے یہ عمر 18 سال تھی۔

    مزید پڑھیں: کم عمری کی شادیاں پائیدار ترقی کے لیے خطرہ

    گیمبیا کے صدر نے اس قانون کا اعلان عید الفطر کے موقع پر ہونے والی تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون شکنی میں جو والدین اور نکاح خواں ملوث ہوں گے انہیں بھی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے تنبیہہ کی کہ اگر کوئی اس قانون کو غیر سنجیدگی سے لے رہا ہے تو وہ کل ہی اس کو توڑ دے، اور پھر دیکھے کہ اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔

    africa-2
    گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع

    خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس قانون کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ مقامی کمیونٹیز کو آگاہی دی جائے تاکہ وہ اس فعل سے خود بچیں۔

    ایسی ہی ایک تنظیم وومینز ایجنڈا کی کارکن استو جینگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’والدین کو سزائیں دینا مناسب قدم نہیں۔ یہ آگے چل کر بغاوت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے مقامی لوگوں کو اس کے بارے تعلیم و آگاہی دی جائے تاکہ وہ اپنی بیٹیوں کے بہتر مستقبل کے لیے یہ فیصلہ نہ کریں‘۔

    گیمبیا کے صدر اس سے قبل بھی لڑکیوں کی ’جینیٹل میوٹیلیشن‘ کے عمل پر پابندی لگا چکے ہیں جس میں لڑکیوں کے جنسی اعضا کو مسخ کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس فعل کو اپنانے والوں کے لیے 3 سال سزا بھی مقرر کی تھی۔ انہوں نے اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔

    بچوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ذیلی شاخ یونیسف کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 15 ملین شادیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں دلہن کی عمر 18 سال سے کم ہوتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں ہر 3 میں سے 1 لڑکی کی جبراً کم عمری میں شادی کر جاتی ہے۔


  • جب بھی شادی کی دھوم دھام سے کروں گا،عمران خان

    جب بھی شادی کی دھوم دھام سے کروں گا،عمران خان

    راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    اس سے قبل ترجمان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کی طرف سے کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے شادی کا اظہار کر رکھا ہے۔ وہ آج کل چھٹیاں منانے اپنے بیٹوں کے ساتھ لندن میں ہیں۔

    انہوں نے عمران خان کی شادی کی خبروں کی مکمل تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ دوسری جانب عمران خان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اسے بے بنیاد خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی نہیں کی۔ وہ جب بھی شادی کریں گے دھوم دھام سے کریں گے اور باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    دن کے آغاز سے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ عمران خان پاک پتن کے مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے نعیم الحق نے کہا کہ مانیکا خاندان سے عمران خان کے روحانی تعلقات ہیں۔

    ایک روز قبل ایک انٹرویو میں عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا شادی پر یقین پہلے زیادہ پختہ ہوگیا ہے۔ تیسری شادی کرتے وقت وہ محتاط رہیں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ سے کی تھی تاہم ان کی پہلی شادی 9 سال بعد 2004 میں ٹوٹ گئی تھی۔

    عمران خان دوسری بار معروف صحافی ریحام خان سے 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے لیکن شادی کے 10 ماہ بعد ہی دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔