Tag: شادی

  • پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دے دیا

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دے دیا، کہتے ہیں ہار مانا میرے خون میں نہیں، لیکن افسوس ابھی تک کوئی ایسی نہیں ملی جس سے شادی کرسکوں۔

    بھارتی اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شادی پر یقین پہلے زیادہ پختہ ہوگیا،ہمت ہارنا میرے خون میں نہیں۔ تیسری شادی کرتے وقت محتاط رہوں گا۔

    عمران خان نے کہا ساٹھ سال کی عمر میں شادی کرنا تیس سال کی عمر میں شادی کرنے جیسا نہیں،کپتان نے کہا زندگی غیر متوقع ہے، کل کیا ہو کسی کو کچھ نہیں معلوم ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوسری شادی سے قبل بچوں سے مشورہ لیاتھا انھیں کچھ مسائل تھے،اب اگر تیسری شادی کی تو بچے اس فیصلے کو قبول کرلیں گے کیوں کہ وہ جانتے ہیں میں تنہا رہتا ہوں جو آسان نہیں۔

    عمران خان نے افسوس کا اظہارکیا کہ اب تک کوئی ایسی نہیں جس سے شادی کرسکوں، کپتان نے یہ بھی بتایا کہ آئیڈیل بیوی کیسی ہونی چاہیے۔

    عمران خان نے کہا بیوی ایسی ہو جو چیلنج قبول کرنا چاہتی ہو، دوسری خصوصیت، وہ بامقصد زندگی گزارنا چاہتی ہو۔

    کپتان نے کہا انہیں گلیمر متاثر نہیں کرتا ہے کون کیسا دکھتا ہے وہ اس سے بھی متاثر نہیں ہوتے، انہیں متاثر کرتا ہے با مقصد زندگی گزارنے والے جو اپنی ذات سے آگے سوچتے ہوں جو کچھ بننا چاہتے ہوں۔

  • میری شادی نہیں ہوئی ہے، لولیا وینچر

    میری شادی نہیں ہوئی ہے، لولیا وینچر

    ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان کی گرل فرینڈ نےاپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ان کا کہنا ہے ان کی شادی نہیں ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا وینچر نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصویر پر کہا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہوئی ہے.

    انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں لولیا وینچر شادی کے جوڑے میں ملبوس ہیں اور ان کے ساتھ رومانوی پروڈیوسر کو تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے.

    Salman1

    لولیا وینچر نے انٹرنیٹ پر شئیر کی گئی تصویر پر کہا ہے کہ دوستوں میرااس طرح کی افواہوں پر بیان دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن مجھے ایسا لگا کہ ان افواہوں پر وضاحت کرنی چاہیے کہ میری شادی نہیں ہوئی ہے اور مجھے شادی کی جلدی نہیں ہے.

    Salman2

    بالی ووڈ کے دبنگ خان حال میں ہی اپنی دوست پریٹی زنٹا کی شادی کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ لولیا کے ساتھ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے.

    بالی ووڈ دبنگ خان کی شادی کے متعلق افواہیں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ نامور اداکار سلمان خان اپنی رومانوی گرل فرینڈ لولیا سے 27 دسمبر 2016 کو اپنی سالگرہ کے دن شادی کریں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

  • جب میں شادی کروں گا تو ٹویٹ کروں گا، سلمان خان

    جب میں شادی کروں گا تو ٹویٹ کروں گا، سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈسُپر اسٹار سلمان خان کا اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر کہنا تھا کہ جب وہ شادی کریں گےتو سوشل میڈیا کے ذریعے بتادیں گے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان کی شادی کے متعلق افواہیں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ نامور اداکار سلمان خان اپنی رومانوی گرل فرینڈ لولیا سے 27 دسمبر 2016 کو اپنی سالگرہ کے دن شادی کریں گے.

    آئیفا ایوارڈز کی کانفرنس میں بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کا کہنا تھا کہ جب مجھے شادی کرنی ہوگی تو میں کرلوں گا مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ میں کب شادی کروں گا.

    بالی ووڈ کے دبنگ خان حال میں ہی اپنی دوست پریٹی زنٹا کی شادی کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ لولیا کے ساتھ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

  • سلمان خان کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    سلمان خان کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    ممبئی: دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان رومانیہ کی حسینہ لولیا ونچر کے ساتھ رشتے میں منسلک ہونے کی خبروں میں تیزی آگئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دبنگ خان اور ان گرل فرینڈ نے بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی، جس کے بعد اس اب یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اس سال کے آخر تک دبنگ رومانیہ کی حسینہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    salman-post-1

    بھارتی ویب سائٹ اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام سے سلمان خان کے قریبی دوست نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان خان کی شادی کی تاریخ 27 دسمبر کو طے ہوچکی ہے، یہ سب ان کے خاندان کی خواہش پر طے ہوا ہے کیونکہ سلو کے خاندان والے رواں سال دسمبر میں دو خوشیاں ( سلمان خان کی 51 ویں سالگرہ کے ساتھ ان کی شادی کی خوشی) ایک ساتھ منانا چاہتے ہیں۔

    salman-post-5-768x420

    تاہم سلمان خان نے اپنی شادی کے حوالے سے اٹھنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

    حال ہی میں شائع ہونے والی تصاویر میں سلمان خان ،رومانوی حسینہ اور ان کے اہل خانہ کو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    salman-post-3

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان، لولیا ونتر اور دونوں کے خاندان چندی گڑھ سے چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے ، اس موقع پر کسی نے شخص نے ان کی یہ تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع کردی ہے، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دبنگ خان کی شادی کے حوالے سے افواہوں نے گردش کرنا شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے بالی ووڈ اداکار دبنگ خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے عشقانہ مزاج کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ اسکینڈلز منظر عام پر آچکے ہیں۔

    دبنگ خان بھارتی فلم انڈسٹری معروف اداکاروں میں اکیلے کنوارے اداکار بچے ہیں، جنکی شادی کی خبریں ہر دور گردش کرتی رہتی ہیں۔

  • اداکارہ بپاشا باسو بالی ووڈ اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اداکارہ بپاشا باسو بالی ووڈ اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جہاں دونوں ان کی شادی کی تقریب کا انعقاد ممبئی کے ایک ہوٹل میں ہوا۔

    بالی ووڈ اداکارہ بپاشہ باسو اور اداکار و ماڈل کرن سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریب کا انعقاد ممبئی کے ایک ہوٹل میں ہوا، شادی کے موقع پر37 سالہ بپاشا باسو نے روایتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ 34 سالہ کرن سنگھ نے سفید شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔

    karannbp

    گزشتہ روز انجام پانے والی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے اہل خانہ، دوست احباب کے علاوہ متعدد فلمی شخصیات نے بھی شرکت کی اور اس جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی، اداکارکرن سنگھ کی یہ دوسری شادی جب کہ بپاشا کی یہ پہلی شادی ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی دوستی کی خبریں 2015 میں ریلیز ہونے والی ہاررفلم “الون” کے بعد میڈیا کی زینت بنیں تھی۔

  • اداکارہ پریٹی زنٹاشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اداکارہ پریٹی زنٹاشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ممبئی: سابق بولی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصے تک امریکی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کی محبت میں گرفتار رہنے کے بعد بالاآخر 29فروری کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتی زنٹا کی شادی بوائے فرینڈ جین گڈ انف کے ساتھ امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نجی تقریب میں انجام پائی ۔ 41سالہ اداکارہ کی شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستو ں نے شرکت کی ۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ رواں سال اپریل میں شادی کی خوشی میں شاندار دعوت کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں بولی ووڈ انڈسٹری سمیت بھارت کی نامور شخصیات شرکت کریں گی ۔

    زرائع کے مطابق اداکارہ اپریل میں بھارتی انداز میں شادی کی رسومات ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔

  • اداکارہ پریتی زنٹا کا اپنی شادی کی تصاویر نیلام کرنے کا فیصلہ

    اداکارہ پریتی زنٹا کا اپنی شادی کی تصاویر نیلام کرنے کا فیصلہ

    ممبئی: شادی کے دن اور اس سے جڑی چیزیں ہر ایک کیلئے یاد گار ہوتی ہیں لیکن بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی شادی کی تصاویر نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا نے اعلان کیاہے کہ وہ اپنی شادی کی تصاویر نیلام کریں گی اوران تصاویر کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی امداد ی مقاصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔

    حالیہ دنوں میں اداکارہ پریتی زنٹا اور جین گڈ اینف کے درمیان شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ جوڑی ان تصاویر سے حاصل کردہ رقم غریب بچوں کی تعلیم اور بوڑھے افراد کے مراکز میں صرف کرے گی۔

  • اداکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز لینے اعلان کردیا

    اداکارہ میرا نے شادی کیلئے انٹرو یوز لینے اعلان کردیا

    لاہور: اداکارہ میرا شادی کے خواہشمند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات کے انٹرویوز لیں گی اور ان کی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخصیت کے انتخاب کے بعد رواں سال 2016 میں باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔

    یہ انٹرویوز 12 فروری کو کراچی، 18 کو پشاور ، 23 کو لاہور میں اور 5 مارچ کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں لئے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے اب تک ان سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں ، درمیانی عمر کے مردوں اور بوڑھوں کی تعداد تقریباً 39 کے قریب ہے۔

    شادی کے خواہش مند میں سے 11 کا تعلق پشاور ، لاہور 21 ، کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں اسلام آباد وغیرہ سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 5 اور 2 کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ شادی کے خواہشمند افراد میں 9رنڈوے بھی شامل ہیں۔

    ان شخصیات میں 7 کاروباری ، 11 ڈاکٹر ، انجینئر اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں ، 6 کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے ، 6 افرادکا تعلق سیاست سے ہے۔

  • مارننگ شو کی ہوسٹ اور اداکارہ صنم جنگ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

    مارننگ شو کی ہوسٹ اور اداکارہ صنم جنگ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

    کراچی : صنم جنگ کی مہندی مایوں کی تقریب یکم جنوری بروز جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کے دوران منعقد ہوئی،جس میں انکے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    صنم جنگ کی رسم ِ حنامیں لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر آ گئی ہیں ، رسم حنا کی تقریب کے دوران صنم جنگ بہت خوش نظر آ رہی ہیں اور تصاویر میں ان کے ساتھ ان کے شوہر کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔

    میزبان صنم جنگ نے مارننگ شو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا اور اشارہ دیا کہ جس کی محبت میں وہ گرفتار ہوئی ہے وہ ایک پائلٹ ہے اور بتایا کہ ممکن ہے ان کی شادی جلد ہو جائے ۔

    واضح رہے کہ صنم جنگ کے شوہر کا نام سید عبدالقاسم جعفری ہے جو امریکہ میں سان انٹونیو میں ایک سرٹیفائیڈ فلائٹ انسٹرکٹر ہیں، صنم جنگ کی رخصتی کی رنگا رنگ تقریب 9 جنوری کی شب منعقد ہوگی۔

  • سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کرلیا

    سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کرلیا

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

    یہی نہیں دونوں اداکار اکثر فلموں کے سیٹ پر بھی ملاقات کرتے دیکھے گئے ہیں تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے عوام میں کبھی اعتراف نہیں کیا۔

    عالیہ بھٹ گزشتہ دنوں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سدھارتھ ملہوترا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ڈنر کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارا۔

    عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا کیا وہ اپنے رشتے کو اگلی سطح پر لے جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے اسے افواہ کہہ کر رد کر دیا تاہم ایک انٹرویو میں جب سدھارتھ ملہوترا سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس پر زیادہ بات نہیں کی۔