Tag: شادی

  • معروف گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    معروف گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    کراچی : سائیں تو سائیں گانے والے معروف گلوکار اور کامیڈین  علی گل پیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    معروف گلوکار اور کامیڈین  علی گل پیر نے عید سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ  وہ عید کے بعد شادی کرنے والے ہیں ۔

    وڈیرے کا بیٹا گانے والے گلوکار علی گل پیر کے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا میں منظر عام پر آچکی ہیں ۔

     

     

     

     

     

     

    بعد ازاں 20 جولائی کو علی گل پیر نے ٹوئٹر پر اپنی مہندی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھے تھے ۔

     

    جبکہ 24 جولائی کو نکاح سے ایک دن پہلے انہوں نے اپنے گھروالوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کیں۔

     

  • دس ایسے اداکار جنہوں نے شادی کے لئے بالی ووڈ کو اہمیت نہ دی

    دس ایسے اداکار جنہوں نے شادی کے لئے بالی ووڈ کو اہمیت نہ دی

    بالی ووڈ کے چند ایسے ستارے جنہوں شادی کے لئے فلم انڈسٹری کو اہمیت نہ دی ۔

    عمران ہاشمی

    بالی ووڈ کے اداکار عمران ہاشمی نے طویل مددتی گرل فرینڈ اور عزیز پروین شہانی سے 2006 میں شادی کی۔ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ایان ہاشمی ہے۔

    Bollywood

    مادھوری ڈکشت

    بالی ووڈ اپنے حسن اور اعلیٰ کردار نبھانے وای مادھوری ڈکشت نے اپنی دھک دھک پرفارمنس سے ہزاروں دل جیتے ، لیکن جب بات آئی شادی کی تو انہوں نے بالی ووڈ کو چھوڑتے ہوئے کارڈیو سرجن ڈاکٹر سری رام نیئن کے ساتھ 1999 رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔شادی کے بعد مادھوری اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں ۔
    Bollywood

    ہریتھک روشن

    ہرتھک روشن نے بھی بالی ووڈ کو چھوڑ کر ایک مشہور انٹیریر ڈزائنر سوسین خان سے شادی کی ۔ تاہم اس جوڑی ایک دوسرے کا 14 سال ساتھ نبھایا لیکن گزشتہ برس ان دونوں میں تلاق ہوگی۔
    Bollywood

    جوہہی چاولہ

    مشہور بالی ووڈ کی اداکارہ جوہی چاولہ نے نوے کی دہائی میں بھارت میں بڑی مقبولیت حاصل کی،ان کا  صنعتکار جئے مہتا کے ساتھ افیئر سامنے آیا تاہم 1997 میں ان دونوں شادی کرلی اور آج تک اپنے 2 بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ۔
    Bollywood

    وویک اوبرائے

    اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ ایک مختصر حسین وقت گزرنے کے بعد(ایشوریہ کی ابیشیک سے شادی سے قبل)  وویک اوبرائے کرناٹکا کے سابق وزیر کی بیٹی پرینکا الوا سے شادی کرلی، اور اپنے ایک بچےکے ساتھ وہ ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
    Bollywood

    شلپا شیٹی

    بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی ازدواجی پارٹنر کے لئے بالی ووڈ انڈسٹری کے بجائے ایک کاروباری شخصیت راج کُندرا کو چنا۔شلپا شیٹی کے شوہر نے آئی پی لیگ میں راجستان رائل ٹیم کو 16.8 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔
    Bollywood

    ایشا دیول

    بالی ووڈ کے مشہور ستارے بوبی دیول اور سنی دیول کی بہن  ایشا دیول جو کہ ہیما مالینی اور دھرمیندر کی بیٹی ہیں ، انہوں نے بھی شادی کے لئے فلم انڈسٹری کے بجائے بزنس میں شخص کو چنا ، ایشا دیول نے شادی کاروباری شخصیت بھرت تختانی کی یہ دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کے قریب تھے۔
    Bollywood

    عمران خان

    بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے بھی سب کو اس وقت چونکادیا جب انہوں نے 10 جنوری 2011 کو اوینتیکا ملک خان سے شادی کی، عمران ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں شادی کی ۔
    Bollywood

    شاہ رخ خان

    شاہ رخ اور گوری خان کی شادی ہر وقت کی نایاب کامیابی کی کہانیاں میں سے ایک ہے اس جوڑی نے 1991 میں شادی کی ۔جب شاہ رخ خان کے نام پر ایک گھر بھی نہ تھا اور گوری خان بھی انڈسٹری نامعلوم تھیں لیکن آج گوری ایک مشہور پروڈیوسر ہیں اور شاہ رخ بھی شہرت کی بلندیوں کو چھو چکے ہیں ۔
    Bollywood

    علی ظفر

    علی ظفر ایک پاکستانی ہیں لیکن ان کا نام بالی ووڈ اور بھارتی فلم انڈسٹری میں معروف اداکاروں کے شانہ بشانہ لیا جاتا ہے علی نے 28 جولائی 2009  کو عائشہ فضلی سے شادی کی ۔
    Bollywood

  • وکٹ کیپرسرفراز احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

    وکٹ کیپرسرفراز احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر سرفراز احمد نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد کیساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں جو سابق امپائر کی بیٹی ہیں، شادی کی تقریب سخی حسن کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جسمیں ہر طرف مسکراہٹیں اور خوشیوں کے رنگ بکھرے ہوئے تھے ۔

     بارات کی پروقار تقریب کے موقع پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نےکریم کلر کی شیروانی زیب تن اور مرون رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔

    یہ شیروانی مشہور ڈیزائنر ہمایوں عالمگیرنے تیار کی ہے جس میں ایمبرائیڈری سونے کے تاروں سے کی گئی ہے۔

    سرفراز احمد کی جانب سے دعوت ولیمہ پچیس مئی کو پی اے ایف کنوینشن ہال میں دیا جائیگا۔ جسمیں پاکستان کے اسٹار کرکٹرز بھی شرکت کرینگے۔

  • جاہل شوہر قبول نہیں، بھارت میں لڑکی کا شادی سے انکار

    جاہل شوہر قبول نہیں، بھارت میں لڑکی کا شادی سے انکار

    ممبئی: بھارت میں لڑکی نے لڑکے کے پڑھا لکھا نہ ہونے کی وجہ سے عین پھیرو ں کے وقت شادی سے انکار کر دیا۔

    کہتے ہیں تعلیم سے شعور آتا ہے اور شعور سے زندگی کے فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے،ایک ایسا ہی فیصلہ بھارت کے علاقے بلیا کے ایک گاؤں کی لڑکی نے کیا۔

    جس کے ہاتھوں پر مہندی سجی تھی اور وہ دلہن بنی ہوئی تھی، منڈپ سجا تھا کہ گڑیا نے پھیروں کے وقت شادی سے انکار کر دیا، وجہ تھی لڑکے کا پڑھا لکھا نہ ہونا۔

    گڑیا کے ماں باپ بھی اپنی لڑکی کے اس فیصلے سے متفق ہیں، ان کا کہنا ہے پڑھی لکھی لڑکی کی قسمت جاہل لڑکے سے شادی کر کے کیوں پھوڑیں۔

     اس صورتحال میں لڑکے والوں کے کئے کرائے پر پانی پھر گیا، لڑکے کی ماں نے گڑیا کی شادی اپنے چھوٹے بیٹے سے کرنے کی پیش کش کی لیکن بارات کو خالی ہاتھ ہی واپس لوٹنا پڑا۔

  • وینا ملک نے شوبر انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا

    وینا ملک نے شوبر انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا

    دبئی: مشہور متنازعہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر شوبز میں واپسی فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ایک بار پھر بھر پور انداز میں شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

    اداکارہ وینا ملک آج کل دبئی میں اپنے بچے اور شوہر کے ساتھ مقیم ہیں، اور گھریلو زندگی میں مصروف تھیں ، تاہم وینا نے یہ اعلان کیا ہے کہ  وہ ایک بار پھر شوبز انڈسٹری واپس آرہی ہیں  جس کے لئے اپریل کے مہینے میں پاکستان آئیں گی۔

    وینا کا کہنا ہے کہ انہیں کئی پراجیکٹس کے لئے آفر آرہی ہیں لیکن تاحال وینا نے ابھی تک کوئی آفر قبول نہیں کی ہے ۔

    وینا کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بھی دو کردار ادا کررہی ہیں جس میں ایک ماں کا کردار اور ایک بیوی کا کردا ر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھی معیاری فلمیں بننے لگی ہیں جس کی بے حد خوشی ہوئی ہے اور میں بھی اپنے شوہر کے ہمراہ فلم اور ڈرامہ پروڈکشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

    وینا ملک نے کہا کہ بالی وڈ سے ابھی بھی مجھے آفرز ہیں جس کے بارے میں ان سے بات چیت چل رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ جسے ہی پاکستان آؤں تو وہیں سے بھارت جانا پڑے۔

    واضح رہے کہ وینا ملک کو ماضی میں ان کے متنازعہ تصویروں کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب عدالت نے جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

  • عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے۔

    سانحہ پشاور کے موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کو تعطیلات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

     جبکہ ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق سکول کھلنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف آج اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے، اس موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان اسکول کے اساتذہ اور بچوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے والا آرمی پبلک سکول پشاور چھبیس روز کے بعد تدریسی عمل کیلئے دوبارہ پیر کے روز کھول دیا گیا ہے۔

    چھبیس روز کے بعد بچوں نے واپس اسکول آنے پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے خود بچوں کا استقبال کیا اور والدین سے بھی ملاقات کی، کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان

    مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ شادی پراتنا بڑا ری ایکشن ہوگا، مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں تھا بلکہ بیس جنوری کے بعد کا پروگرام تھا تاہم میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد شادی جلدی کرنا پڑی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی سعید کے مدرسے کے طلباء کے ساتھ اپنے ولیمے کا کھانا کھانے کے  بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جو  لوگ مجھے تحفے دینا چاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ شوکت خانم اسپتال پشاور کیلئے فنڈز دیں، چاہے وہ سو روپے ہی کیوں نہ ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ کھانا کھا کر بہت اچھا لگا، واضح رہے کہ عمران خان  اورریحام خان کے مفتی سعید کی لائبریری میں ولیمہ کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی، اس موقع پر دولہا دلہن نے  مدرسے کے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔

  • کرکٹرحارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    کرکٹرحارث سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سیالکوٹ : قومی کرکٹرحارث سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئےورلڈکپ کیلئے منتخب کرکٹ ٹیم میں شامل حارث سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    قومی کرکٹر حارث سہیل کو دو خوشیاں ایک ساتھ مل گئیں۔۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کے بعد آل راؤنڈر رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئے۔

    سیالکوٹ میں حارث سہیل کا سادگی سے نکاح ہوا اور مہندی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں حارث کے دوستوں اور رشتے داروں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔

    قومی کرکٹر کے والد کا کہنا ہے کہ حارث سہیل نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔۔ورلڈ کپ بھی آگیا ہے امید ہے وہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دکھائے گا۔ حارث سہیل کا نکاح ان کی چچا کی بیٹی مومنہ کے ساتھ ہوا ہے اور آج شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔

  • ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    اسلام آباد: عمران خان کی نئی نویلی دلہن ریحام خان کے بھانجے یوسف خان کا کہنا ہے کہ شادی کوئی خفیہ نہیں ہوئی بلکہ سب کے سامنے نکاح ہواہے۔

    بنی گالہ میں عمران اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگوں میں یوسف خان کا کہنا تھاکہ شادی کوئی گناہ نہیں جو چھپ کرکی جائے،یوسف خان نے بتایا کہ ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے،یوسف خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور اور ریحام خان کی والدہ کی طعبیت ناسازی کے باعث ولیمہ سادگی سے ہوگا۔

    عمران خان نے ریحام خان کیساتھ نئی زندگی گزارنے کا آغاز کردیا،بنی گالہ میں عمران خان اور ریحام خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ حق مہر کی رقم ایک لاکھ رکھی گئی،نکاح کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،نکاح کےموقع پر بی بی سی گرل اور عمران خا ن نے آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے ولیمے کی تقریب نہیں ہوگی ۔اس موقع پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جائےگا،عمران خان کا نکاح ہوتے ہی سارے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مختلف شہروں میں لوگ دلچسپ انداز میں جشن بنا رہے ہیں۔

  • ریحام اور عمران کا رشتہ بزرگوں نے کیا، خاندانی ذرائع

    ریحام اور عمران کا رشتہ بزرگوں نے کیا، خاندانی ذرائع

    مانسہرہ: عمران خان اور رِحام خان کی شادی کی خبروں نے میڈیا میں ہلچل برپا کررکھی ہے۔

    تحریکِ انصاف کے چئیرمین کی شادی کی خبروں نے جہاں ملک کے تمام میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا وہیں یہ سوال بھی بار بار اٹھ رہا ہے کی کپتان کا نکاح ہوگیا کہ نہیں۔

    ریحام خان کے خاندانی زرائع نے عمران خان سے ان کے رشتے کی تصدیق کردی ہے ، مانسہرہ میں کپتان کی ہونے والی دلہن کے گھر میں لوگوں کا ہجوم لگ گیا ہے۔

    مانسہرہ کا قصبہ بفہ وہاں بننے والے کھوے کی وجہ سے مشہور ہے، اب اس کی دوسری شہرت ریحام خان ہیں، جوکپتان کی دلہن بنے والی ہیں، ان کے آبائی گھر پر عزیزواقارب اور احباب کی آمد شروع ہوگئی، پڑوسیوں نے خاندانی زرائع سے رشتے کی تصدیق کردی ہے۔

      اکتالیس سالہ ریحام خان کی پہلی شادی انیس سال کی عمرمیں پھپی زاد بھائی ڈاکٹراعجاز سے ہوئی تھی، جن سے تین بیٹے بھی ہیں، ان بن ہونے پرریحام نےعدالت سے خلع لی تھی،  عمران خان سے رشتہ طے ہونے پر ریحام کے قصبے والے بہت خوش ہیں، انہیں امید ہے کہ اب بفہ کی قسمت بدل جائےگی۔

    اے آر وائی کے اینکر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آئندہ باہتر گھنٹوں میں ریحام اور عمران خان کا نکاح ہوجائے گا، اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز ایک بار پھر سب سے آگے رہا اور ریحام خان کے آبائی گاؤں تک جا پہنچا، مانسہرہ کے نواحی علاقے بفہ سے ریحام خان کا تعلق ہے، جہاں ریحام خان کے گھر کے باہر عوام کا ہجوم تھا، جو ان کی شادی پر خوشی سے رقص کررہے تھے ۔

    ریحام خان کے قریبی خاندانی ذرائع کے مطابق ریحام خان اور عمران خان کی نسبت طے ہوگئی ہے، اور اگلے باہتر گھنٹوں میں نکاح کے بعد جلد ہی رخصتی متوقع ہے۔