Tag: شادی

  • دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    نیویارک: اکثر شادی کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھی جاتی ہے کہ عورت اور مرد کے درمیان عمر کا کتنا فرق ہے۔ ہمارے ہاں یہ رواج بہت تیزی سے مقبولیت پاچکا ہے کہ عورت کی عمر مرد سے کم از کم پانچ سال کم ہونی چاہیے ورنہ شادی کامیاب نہیں ہوتی

    لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق بڑھتا جائے تو ان کے درمیان طلاق ہونے کی شرح بھی بڑھتی جاتی ہے۔

    ضروری نہیں کہ مرد کی عمر زیادہ ہو اور عورت کی عمر کم تب ہی شادی کامیاب ہو گی بلکہ اگر دونوں کی عمر برابر یا انتہائی تھوڑا فرق ہو تب بھی شادی کے کامیاب ہونے کےامکانات زیادہ ہی ہوتے ہیں۔

    تحقیق میں 3,000شادی شدہ اور طلاق یافتہ جوڑوں کو شامل کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق ایک سال(مرد عورت سے ایک سال بڑا یا چھوٹاہوسکتا ہے)ہو تو ان میں طلاق ہونے کا تین فیصد چانس موجود ہے۔

    اگر دونوں کے درمیان عمر کا فرق پانچ سال تک ہو تو طلاق ہونے کا امکان 18فیصد ہو جاتا ہے لیکن اگر یہی فرق 10سال پر چلا جائے تو39فیصد امکان ہے کہ ایسے جوڑوں میں طلاق ہوجائے گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر شادی جس میں عمر کا فرق زیادہ ہو کا برا انجام ہو لیکن بہتر ہے شادی کرتے ہوئے عمر کا خیال رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ یہ فرق کم سے کم ہو۔

  • شادی کرنے سے دل کی بیماری کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، تحقیق

    شادی کرنے سے دل کی بیماری کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، تحقیق

    نیویارک: ہمارے معاشرے میں شادی کا بندھن کئی طرح کی ذمہ داریوں اور سمجھوتوں کا نام سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شادہ کے بندھن میں بندھے افراد کو غیر شادہ شدہ لوگوں کے مقابلے میں دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    امریکی شہر نیو یارک کے’’لینگن میڈیکل سینٹر‘‘ سے وابستہ امریکی ماہرین نے 21 سے 102 برس کے 35لاکھ مرد اور خواتین کی طرز زندگی اور صحت پر مبنی وسیع تر معلوماتی ڈیٹا کے ذریعے شادی اور دل کی صحت کے باہمی ربط کا تجزیہ کیا، جس میں شادی اور دل کی بیماریوں کے خطرے کا باہمی تعلق خاص طور پر نوجوان شادی شدہ جوڑوں میں بہت مضبوط نظر آیا۔

    اس کے علاوہ تحقیق سے اس بات کا بھی پتا چلا کہ شریک حیات کے مرنے سے دل کی بیماریاں، بلند فشار خون اور ذیابیطس کےامکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔

  • شادی کا زیادہ شوق عورتوں کو ہوتا ہے یا مَردوں کو؟ تحقیق

    شادی کا زیادہ شوق عورتوں کو ہوتا ہے یا مَردوں کو؟ تحقیق

    کراچی (ویب ڈیسک) – شادی کرنے اور گھر بنانے کے معاملات میں خواتین بہت سنجیدہ ہوتی ہیں جبکہ مرد عام طور پرذمہ داری اٹھانے اور ایک خاتون کے ساتھ زندگی نبھانے کا وعدہ کرنے سے کتراتے ہیں۔عالمی تحقیقاتی ادارے ’پیو ریسرچ ‘ کی ایک حالیہ تحقیق نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی کرنے اور گھر بنانے کے بارے میں خواتین اور مردوں کا رویہ ایک جیسا ہوتا ہے اور دونوں کے لئے کامیاب ازدواجی زندگی برابر اہمیت رکھتی ہے۔

    شادی کرنے کی دوسری بڑی وجہ محبت ہے، سروے میں شامل 15ہزار خواتین اور مردوں میں سے تقریباً 83فیصد نے کہا کہ ان کیلئے یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ انہیں کسی نہ کسی دن شادی کرنا ہے۔

    جب محبت میں وفاداری کا سوال کیا گیا تو عورتیں مردوں پر بازی لے گئیں اور88فیصد نے بتایا کہ وہ اپنے پیار میں مکمل وفادار ہیں جبکہ 83فیصد مردوں نے خلوص اور وفاداری کا اعتراف کیا۔

    اسی طرح 57فیصد خواتین نے کہا کہ انہوں نے اپنے محبوب سے تعلق ہمیشہ کیلئے قائم کیا ہے جبکہ 51فیصد مردوں نے یہی جواب دیا۔ محبوب سے بے وفائی کا 3فیصد خواتین اور 5فیصد مردوں نے اعتراف کیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں اور خواتین کے محبت اور جنسی رویہ معمولی فرق ماحول اور معاشرے کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہ بات درست نہیں کہ یہ فرق فطری طور پر پایا جاتا ہے۔

  • شادی شدہ حضرات کے لئے دل کے دورہ سے بچنے کا طریقہ

    شادی شدہ حضرات کے لئے دل کے دورہ سے بچنے کا طریقہ

    ایک نئی تحقیق کے مطابق اہلیہ سے زیادہ گفتگوکرنےسے امراض قلب کے خطرات کو کم کر دیتا ہے، لہذا آفس تھکے ماندے آنے کے باوجود اس سے ضرور مثبت گپ شپ کریں۔ یہ تحقیق کرنے والے امریکی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ تاہم منفی گفتگو اس کے برعکس اثر دکھاتی ہے، یعنی یہ دماغ کو خون پہنچانے والی رگوں میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

    اس تحقیق کے لئے ماہرین نے اوسط عمر کے 281 شادی شدہ افراد کو اپنی سٹڈی کا حصہ بنایا، جس سے انہیں معلوم ہوا کہ گفتگو انسانی جذبات، رویے یا مزاج اور نفسیات پر گہرشادی شدہ حضرات کے لئے دل کے دورہ سے بچنے کا مشکل ترین طریقہ ے اثرات مرتب کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مثبت گفت و شنید سے میاں بیوی میں 8.5فیصد تک امراض قلب کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

  • بلغاریہ:دلہن کو انوکھے طریقے سے سجایا جاتا ہے

    بلغاریہ:دلہن کو انوکھے طریقے سے سجایا جاتا ہے

    بلغاریہ میں شادی کے دوران روایات کی بھرپور پاسداری کی جاتی ہے ۔زمانہ قدیم سے شادی کے دوران دلہن کو انوکھے طریقے سے سجایا جاتا ہے ۔ چہرے پر رنگ و روغن اور مختلف نقش و نگار سے سجی یہ خاتون کسی میلے میں شرکت کے لیے نہیں آئی بلکہ یہ بلغارین ثقافت کی بھرپور عکاسی کرتی نئی نویلی دلہن ہے ۔

    بلغاریہ کے گاؤں ربنوو میں زمانہ قدیم سے دلہن کو اس انوکھے انداز سے سجایا جاتا ہے ۔ دلہن کے چہرے پر مختلف رنگ پینٹ کئے جاتے ہیں جنہیں گیلینا کہا جاتا ہے ۔ فاطمہ کی شادی بھی روایتی انداز میں ہوئی ۔ دلہن کو اس رنگ دار چہرے کے ساتھ اپنی آنکھیں اس وقت تک بند رکھنی پڑیں جب تک مذہبی رہنما نے اسے دعا نہ دی ۔

    دعائیں وصول کرنے کے بعد دلہا مصطفی نے دلہن کو گود میں بٹھا کر گھر تک پہنچایا جہاں رشتے داروں نے نئے جوڑے کا بھرپور استقبال کیا ۔اس روایتی شادی کے دوران کھانے کے ساتھ ثقافتی رقص کی محفل بھی سجائی گئی ۔
       

  • وینا ملک دبئی کے بزنس مین اسد بشیر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    وینا ملک دبئی کے بزنس مین اسد بشیر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

     وینا کی دبئی کے بزنس مین اسد بشیر سے شادی خانہ آبادی ہو گئی، نرالے ریکارڈز، اسکینڈلز کی بھر مار اور خبروں میں ان رہنے والی وینا کی اپنی ہی خبروں کو بریک لگ گیا اور پھر دھڑکتے دلوں کو بریک کرنے والی وینا ملک نے اپنے نکاح کی تصدیق بھی کردی، وینا ملک کے والد ملک اسلم نے بیٹی کے نکاح کی تصدیق کردی۔

     ویسے وینا کی شادی خبریں تو متعدد بار سننے کو ملیں لیکن کبھی کسی کے ذریعے کبھی خود انکی زباں سے اور کبھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی کبھی خبر کبھی پریس کانفرنس میں اعتراف کیا ۔

    دو ہزار دس میں آصف کے سنگ کبھی سنی گئی افواہیں جس کا وینا نے باقائدہ خود اعلان کیا تھا، پھر خبر آئی کے دو ہزار پندرہ میں یہ کام سر انجام دیں گیں،  وینا کی کبھی ہاں اور کبھی نا کے سبب زیادہ تر لوگوں کا کہناہے کہ سب کو چونکا دینے میں وینا کومزہ آتا ہے۔

  • پنجاب ہاوٗس میں خواجہ آصف کے  بیٹے کی شادی، سرکاری خرچے پر

    پنجاب ہاوٗس میں خواجہ آصف کے بیٹے کی شادی، سرکاری خرچے پر

    کراچی میں سندھ اسمبلی کے بعد ایک اور شاہانہ شادی ہال منظر عام پر آگیا۔۔ پنجاب ہاؤس کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے فرزند کی شادی جو ٹھہری۔۔ جہاں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

    سرکاری مشینری اور املاک کو ذاتی جاگیر کی طرح استعمال کرنا تو کوئی پاکستانی حکمرانوں سے سیکھے 
    ابھی کراچی میں سندھ اسمبلی کی شادیوں کے ترانے تھمے نہ تھے کہ پنجاب ہاؤس میں شادی کے شادیانے بج اٹھےاور اس مرتبہ شاہانہ سرکاری عمارت کو سجایا گیا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیٹے کیلئے ،، جو اس شادی کی اس تقریب کے ہیرو بنے۔

    پنجاب ہاؤس کو روشنیوں میں نہلا دیا گیا،، برقی قمقموں کی سجاوٹ بھی دیدنی رہی پولیس اور رینجرز کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت، لیکن سب کا سب سرکاری خرچے پر۔ 
    وزیر دفاع خواجہ آصف کے فرزند کی شادی کی اس تقریب کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔۔ اور تو اور سرکاری پروٹوکول تک وزیر موصوف، ان کے اہل خانہ اور مہمانانِ خصوصی کیلئے مختص کردیا گیا۔۔ 
    وطن عزیز کے غریب عوام پوچھتے ہیں غربت اور مہنگائی لوگوں کی جانیں لے رہی ہے۔۔ بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے معیشت کا بھٹہ بٹھا رکھا ہے۔۔
    قوم کے بچے بچے کا بال قرض میں جکڑا ہے ایسے میں ایک وزیر کے بیٹے کی سرکاری عمارت میں شادی اور اس کیلئے سرکاری وسائل کا کھلا استعمال قوم سے مذاق نہیں۔