Tag: شادی

  • ویڈیو: جھگڑے نے دولہا دلہن کو شادی کرنے کیلیے ’’تھانے‘‘ پہنچا دیا!

    ویڈیو: جھگڑے نے دولہا دلہن کو شادی کرنے کیلیے ’’تھانے‘‘ پہنچا دیا!

    شادی گھروں میں یا اب ہالوں بینکوئٹ میں ہوتی ہے مگر ایک جھگڑے نے دولہا دلہن کو شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تھانے پہنچا دیا۔

    یہ منفرد شادی بھارت میں ہوئی ہے جس میں شادی کی آدھی رسومات ہال میں جب کہ باقی رسمیں پولیس تھانے میں ہوئی اور اس کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان کے شہر سورت میں ایک ہال میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شادی کی رسومات ہوئیں اور صرف دولہا دلہن کا ایک دوسرے کے گلے میں ورمالا (ہار ڈالنا) باقی رہ گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وہ ہوا، جو دولہا اور دلہن کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ کھانے کے دوران کھانا پڑ گیا، جس پر دولہا کے گھر والے غصہ ہوگئے اور دونوں خاندان اس بار پر الجھ پڑے۔

    بات تلخ کلامی سے اتنی بگڑ گئی کہ دولہا اور دلہن والوں نے شادی سے انکار کر دیا اور باراتی واپس جانے کی تیاری کرنے لگے، لیکن دولہا اور دلہن اس شادی پر راضی تھے۔

    جھگڑے کو بڑھتا دیکھ کر دولہا اور دلہن پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور وہاں ساری روداد سنائی۔ پولیس نے یہ سب سن کر دونوں خاندان والوں کو بلایا اور دونوں کی شادی کرانے پر راضی کیا۔

     

    تاہم اس موقع پر دولہا اور دلہن نے واپس جانے سے انکار کر دیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ وہ باہر جاکر دوبارہ شادی کرانے سے مُکر جائیں گے، لہذا پھر پولیس نے تھانے میں بقیہ رسم ادا کر کے شادی کو مکمل کرایا۔

     

  • وینا ملک نے شہریار چوہدری سے شادی سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا

    وینا ملک نے شہریار چوہدری سے شادی سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے واضح کیا ہے کہ ان کے شہریار چوہدری نامی شخص سے اچھے تعلقات ہیں، مگر انہوں نے ان سے شادی کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر اپنا موقف واضح کیا۔

    شہریار چوہدری سے تعلقات اور دوستی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میری اس سے اچھے تعلقات ہیں، شہریار چوہدری کو پہلے سے ہی جانتی تھی۔

    معلوم تھا کہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے لیکن وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں مقیم ہیں، تاہم اس کے باوجود ان کا رابطہ انسٹاگرام کے ذریعے ہوا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری نے ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ خوبصورت شخص ہے، ان کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے لیکن تاحال شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

    ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے متعدد پیش کشیں ملتی رہتی ہیں جبکہ ان کے والدین کے پاس بھی ان کے بہت رشتے آتے رہتے ہیں۔

    وینا کا کہنا تھا کہ وہ سیدھی سادی حسن پرست عورت ہیں، انہیں شادی کے لیے دراز قد، خوبصورت اور مکمل چیزوں والا مرد ہی چاہیے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ سانولی رنگت پسند نہیں، خواہش ہے کہ شوہر ان سے قد میں لمبا ہو، کیوں کہ وہ خود پانچ فٹ پانچ انچ کے قد والی ہیں۔

    اذان سمیع نے دبئی سے کبریٰ خان کو تحفے میں کیا بھیجا؟

    انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے میں صاف ہوں کہ جو شخص بدصورت ہے تو وہ بدصورت ہی ہے، میں حسن پرست اور خوبصورتی کی قائل ہوں۔

  • ملائیکہ سے بریک اپ کے بعد ارجن کپور کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    ملائیکہ سے بریک اپ کے بعد ارجن کپور کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ بریک اپ کے بعد فلم ‘میرے شوہر کی بیوی‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران شادی کے منصوبوں سے متعلق بتادیا۔

    سنگھم اگین میں ارجن کپور کے کردار کو پذیرائی ملی تھی، اس کے بعد بالی ووڈ اداکار اپنی آنے والی فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے ساتھ سینما اسکرین پر آنے کے لیے تیار ہیں، فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران ارجن نے اپنی شادی کی بارے میں صحافی کے سوال کا جواب دیا۔

    ایونٹ کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ارجن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب شادی ہوگی تب آپ سب کو بتا دونگا، آج تو فلم کے حوالے سے بات کرنے کا کا موقع ہے۔

    ارجن کپور نے کہا کہ میرا خیال ہے فلم کے بارے میں بات کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں لوگوں کو بات کرنے کا کافی موقع دیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب صحیح وقت آئیگا تو مجھے کوئی جھجھک نہیں ہوگی، میں ایک شخص کے طور پر کیسا ہوں یہ آپ سب جانتے ہیں۔

    بونی کپور کے بیٹے ارجن نے کہا کہ ابھی ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے بارے میں بات چیت کریں، پھر میری بیوی کا جب وقت آئے گا تب اس کے بارے میں بات کر لیں گے۔

    خیال رہے کہ ماضی میں انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی، صحافیوں کو دیکھ کر اداکار کا کہنا تھا کہ ’ابھی سنگل ہوں میں، آرام کرو‘ اور مسکرانے لگے تھے۔

    ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کررکھا تھا پھر وہ ساتھ ہی پبلک مقامات پر نظر آنے لگے تھے اس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

  • شادی کیلیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون بھی ’’کراچی کی تباہ حالی‘‘ پر بول پڑی!

    شادی کیلیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون بھی ’’کراچی کی تباہ حالی‘‘ پر بول پڑی!

    پسند کی شادی کے لیے شوہر اور بچے امریکا چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو بھی کراچی کی تباہ حالی پر بول پڑی۔

    کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے شادی کرنے کے لیے شوہر سے طلاق لے کر اور دو بچوں کو چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تباہی نہ دیکھی گئی اور وہ بھی اس شہر کی تباہ حالی پر بول پڑی ہے۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران اونیجا نے جہاں اپنا احوال بیان کیا وہیں اس نے کراچی کی تباہ حال سڑکوں اور عوامی سہولتوں کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ کراچی کی تباہ حالی پر شہر قائد کے باسی، تاجر برادری اور ملک کے مختلف طبقہ فکر آواز بلند کرتا رہتا ہے۔ تاہم سندھ میں 17 سال سے حکومت کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کو ملک کو سب سے زیادہ روینیو دینے والے اس شہر نا پرساں کی حالت زار نظر نہیں آتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-woman-onija-andrew-new-claimed-i-am-muslim/

  • ’’میں مسلمان ہوں، ندال سے شادی ہوچکی‘‘، امریکی خاتون کا نیا دعویٰ

    ’’میں مسلمان ہوں، ندال سے شادی ہوچکی‘‘، امریکی خاتون کا نیا دعویٰ

    شادی کے لیے شوہر سے طلاق اور دو بچوں کو چھوڑ کر پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کا نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

    19 سالہ نوجوان سے شادی کرنے کے لیے شوہر سے طلاق لے کر اور دو بچوں کو چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو کا نیا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔

    اونیجا اینڈریو نے ایک دعویٰ یہ کیا ہے کہ وہ مسلمان ہے اور دوسرا دعویٰ یہ کیا ہے کہ اس کی ندال سے شادی ہو چکی ہے اور میں پاکستان اس لیے آئی تھی کہ یہاں سے ہم دونوں (اونیجا اور ندال) نے دبئی جانا تھا۔

    امریکی خاتون نے کہا کہ میں مسلمان کو اور کسی کو میرے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا کہ مجھے اس ہفتے کے اندر 2 لاکھ روپے دیے جائیں۔

    واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد کراچی کے 19 سالہ نوجوان ندال سے شادی کرنے پاکستان آئی تھی۔ اس شادی کے لیے اس نے اپنے شوہر سے طلاق لی اور دو بچوں کو بھی باپ کے پاس ہی چھوڑ دیا۔

    گزشتہ روز بھی امریکی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی ندال سے آن لائن شادی ہوچکی ہے۔ ایک جانب نوجوان اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے فرار ہوگیا تو دوسری جانب اونیجا نے گارڈن کے علاقے میں واقع اس کی اپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں ڈیرہ ڈال لیا۔

    اونیجا کو امریکا واپس روانہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم امریکی قونصل جنرل بھی خاتون کو وطن واپسی پر رضامند نہ کر سکے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کچھ بھی ہوجائے اپنی محبت حاصل کیے بغیر نہیں جائے گی۔

    دوسری جانب امریکی خاتون کو چھیپا ہیڈ آفس منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹیپوسلطان پولیس نے خاتون کو چھیپا ہیڈآفس پہنچایا، ترجمان چھیپا ویلیفئر کا کہنا ہے خاتون کو علیحدہ کمرہ فراہم کیا گیا ہے، خاتون ذہنی دباؤمیں ہے،اس لیے کسی سے بات نہیں کررہی۔

    https://urdu.arynews.tv/video-us-woman-gets-marriage-proposal/

  • اسکول ٹیچر نے طالب علم سے کلاس روم میں شادی کرلی، ویڈیو وائرل

    اسکول ٹیچر نے طالب علم سے کلاس روم میں شادی کرلی، ویڈیو وائرل

    بھارت کے کلکتہ میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، کلاس روم میں اسکول ٹیچر نے طالب علم سے شادی کرلی۔ معاملہ سامنے آنے پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک خاتون پروفیسر نے یونیورسٹی کے کلاس روم میں سال اول کے طالب علم سے شادی کرلی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز معاملہ مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (MAKAUT) میں پیش آیا، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لباس میں ملبوس پروفیسر اور طالب علم کو ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے ہیں۔

    کلاس روم میں یونیورسٹی کے فرسٹ ایئر کے طالب علم نے پروفیسر سے شادی کی، طالب علم نے خاتون کی مانگ میں سندور بھرا اور اور ایک دوسرے کو ہار پہنائے۔ کلاس روم میں موجود دیگر طلباء نے خاتون کا استقبال کیا۔

    رپورٹس کے مطابق کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یونیورسٹی کے اندر اس طرح کی سرگرمیوں پر شدید تنقید کی۔

    یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری پینل تشکیل دے دیا ہے۔

    حکام کے مطابق کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک خاتون پروفیسر کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شادی کرنے والے طالب علم کو فی الحال کلاسیز سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    شاپنگ کرنے کا انوکھا انداز، خاتون گھوڑے پر فارمیسی پہنچ گئیں: ویڈیو وائرل

    خاتون پروفیسر نے اپنے دفاع میں یونیورسٹی حکام کو بتایا کہ یہ عمل ان کی کلاس کے لیے سائیکو ڈرامہ پرفارمنس کا حصہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کے پیچھے کوئی بدتمیزی یا غیر اخلاقی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق یہ ویڈیو اندرونی دستاویزات کے لیے تھی لیکن اسے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے وائرل کیا گیا تھا۔

  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے نئی فرمائش کر دی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے نئی فرمائش کر دی

    کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے بالآخر اُس لڑکے کا گھر ڈھونڈ لیا جس سے وہ شادی کرنا چاہتی ہیں۔

    امریکی خاتون مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دینے والے نوجوان سے شادی کیلیے کراچی میں موجود ہیں۔ آج انہوں نے گارڈن میں اُس لڑکے کا گھر ڈھونڈ لیا اور بلڈنگ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔

    اپارٹمٹ کی یونین کی جانب سے ان کو واپس جانے کا کہا جا رہا ہے لیکن وہ انکاری ہیں۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں فرمائش کی کہ مجھے پاکستانی پاسپورٹ اور ہر ہفتے 2 ہزار ڈالر چاہئیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ یہاں کیا کر رہی ہیں اور پرواز کیوں نہیں لی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں یہاں گھوم رہی ہوں اس سے تمہیں کیا مطلب؟

    مبینہ طور پر ان کو کراچی کے 19 سالہ نوجوان نے شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلایا ہے۔ گزشتہ روز خاتون کا کہنا تھا کہ یہاں شادی کرنے آئی ہوں اور شادی کر کے ہی رہوں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون کا واپس جانے سے انکار، ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی

    امریکی خاتون کے واپسی سے انکار پر امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھی اور ایئرپورٹ حکام اور خاتون اونیجا سے ملاقات کی تھی۔

    ایئرپورٹ حکام نے بتایا تھا کہ اونیجا تاحال واپس جانے سے انکاری ہیں اور احمد میمن نامی لڑکے سے ملنا چاہتی ہیں۔

    قونصل خانے کی ٹیم کا کہنا تھا کہ اگر خاتون نہ جانا چاہے تو زبردستی نہیں کر سکتے کیونکہ ایسا کرنا غیر قانونی ہوگا اور زبردستی بھیجا تو خاتون وہاں امریکی حکومت اور قونصل خانے پر کیس کر سکتی ہیں۔ کوشش یہی ہے کہ اونیجا کو راضی کر کے واپس بھیجا جائے۔

    بعد ازاں اونیجا نوجوان کی تلاش میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی تھیں، ایئرپورٹ انتظامیہ اور ویجلنس نے خاتون کو ٹیکسی کروا کے روانہ کیا تھا۔

    وزارت داخلہ نے ان کے ویزے میں 12 فروری 2025 تک توسیع کر رکھی ہے۔

  • ’میری شادی فروری میں ہو رہی ہے‘ کبریٰ خان نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی

    ’میری شادی فروری میں ہو رہی ہے‘ کبریٰ خان نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔

    کبریٰ خان ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں جو مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں،حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل نور جہاں میں ان کے کردار کو مداحوں کی جانب سے بے پناہ تعریفیں ملیں۔

    اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی قیاس آرائیوں سے تو سب ہی واقف ہے، تاہم اداکار گوہر خان نے یار کی شادی کی منصوبہ بندی کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے بعد قیاس آرائیوں نے مزید زور پکڑا تھا۔

    تاہم اب اداکارہ کبریٰ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے ایونٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

    سوشل میڈیا پر وائرل مختصر انٹرویو میں کبریٰ خان نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ،’جی ہاں، میری شادی غالباً فروری میں ہو رہی ہے، اگرچہ اداکارہ نے اپنے ہونے والے دولہا کا نام نہیں بتایا لیکن صارفین اس تصدیق کو گوہر رشید سے جوڑ رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل گوہر رشید نے بھی کہا تھا کہ وہ جلد اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے لیے ایک خاص اعلان کریں گے۔

  • نئی نویلی دلہن  کو شادی کے 22 دن بعد ہی  قتل کر دیا گیا

    نئی نویلی دلہن کو شادی کے 22 دن بعد ہی قتل کر دیا گیا

    پشاور: تہکال میں نئی نویلی دلہن کو شادی کے 22 دن بعد ہی قتل کر دیا گیا، پولیس نے بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں 22 سالہ لڑکی کو شادی کے 22 دن بعد قتل کردیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ 22سالہ ثناکی شادی 22 دن پہلے ہوئی تھی اور :ثنا کے شوہر نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا۔

    پولیس نے کہا کہ بیوی کےمبینہ قتل کےالزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدر کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر سارے شواہد شوہر بلال جاوید کے خلاف جارہے ہیں تاہم مقتولہ کےگلےپرنشان پائے گئے میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

    دوران تفتیش ملزم بلال حیدر نے بتایا کہ اس کی بیوی نے خودکشی کی، وہ گھر پہنچا تو بیوی پہلے سے مری ہوئی تھی۔

    حکام کے مطابق ملزم کی یہ دوسری بیوی ہےجولیڈی ہیلتھ ورکرہے، دونوں کی 3 سال سےدوستی تھی، تاہم تفتیشی ٹیم کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

  • اننیا پانڈے کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے خود بتادیا

    اننیا پانڈے کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے خود بتادیا

    سابق ماڈل واکر بلانکو سے ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان بالی ووڈ اسٹار اننیا پانڈے نے اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے ایک انٹر ویو میں سابق ماڈل والکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان آنے والے چند سال میں شادی کرنے اور ماں بننے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

    انٹرویو میں اداکارہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے 5 سالہ منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ان 5 سال میں شادی شدہ ہوں گی، خوش اور بچوں کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہی ہوں گی۔

    اداکارہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی منصوبہ بندی سے متعلق کہا کہ میں ایک ٹاپ کھلاڑی کی طرح اپنے آپ کو سب سے اوپر دیکھنا چاہتہ ہوں، یہاں ہمیشہ مقابلہ ہوتا ہے، لیکن ابھی میں اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ananya (@ananyapanday)

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اننیا پانڈے کے بارے میں پہلے یہ افواہ تھی کہ وہ بالی ووڈ کے خوبرو اداکار آدتیہ رائے کپور سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان بریک ہوگیا تھا۔

    جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ اننیا پانڈے اور سابق ماڈل والکر بلانکو ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، دونوں کو ماضی میں امیبانی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    جس کے بعد والکر بلانکو نے اننیا پانڈے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ تم بہت خاص ہو، میں تم سے پیار کرتا ہوں، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں مزید گہری ہو گئی تھیں۔

    تاہم اداکارہ اننیا پانڈے اور والکر بلانکو نے اپنے رشتے اور تعلقات کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، خیال رہے کہ والکر بلانکو مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے کے مرکزی ملازم ہے۔