Tag: شادی

  • دبئی حکومت کا شادی کرنے والے جوڑوں کو قیمتی انعامات دینے کا اعلان

    دبئی حکومت کا شادی کرنے والے جوڑوں کو قیمتی انعامات دینے کا اعلان

    دبئی کے حکمرانوں نے نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے کے لیے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بیش قیمت انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

    دبئی کے حکمراں نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بیش قیمت انعامات دینے کا اعلان کیا ہے اور نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے کے لیے تین ہزار مکانات پر مشتمل ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ویڈنگز پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں شادی کرنے والے جوڑوں کو دبئی بھر میں 3004 نئے گھر دیے جائیں گے۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 5.4 ارب درہم لگایا گیا ہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ سرکاری ملازمت کرنے والے میاں بیوی کے لیے 10 دن کی تنخواہ، شادی کی چھٹی اور زچگی کے بعد پہلے سال کے دوران ماؤں کو جمعہ کے روز گھر سے کام کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

    اس منصوبے کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کو شادی کرنے کی ترغیب دینا، خاندانوں کے لیے مناسب رہائش فراہم کرنا اور ان کا معیار بہتر بنانا ہے۔

    یہ پروگرام دبئی ویڈنگ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے لیے ہاؤسنگ لون کے ماہانہ پریمیم کو بھی کم از کم 3,333 درہم تک کم کرتا ہے جب کہ ان کی ماہانہ آمدنی ڈی ایچ 30,000 سے زیادہ نہ ہو۔

  • بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی ہے، جس کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے خود کو جاوید شیخ کے ساتھ شادی سے متعلق ملنے والے مشورے کا انکشاف کیا۔

    بشریٰ انصاری نے ماضی کی یاد تازہ کردی

    شو کے دوران اداکارہ کے لیے جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے تو بشریٰ انصاری بہت پیاری لگتی ہیں، اس کے جواب میں اداکارہ بشریٰ نے بتایا کہ جاوید مجھ سے بہت لاڈ پیار کرتے ہیں، یہ سیٹ پر بھی اکثر میرے ساتھ لاڈ کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے مجھے جاوید شیخ کے ساتھ شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بشریٰ انصاری نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی تو اس دوران مجھے ایک دن قاضی واجد نے خاموشی سے کہا کہ میں جاوید شیخ سے شادی کر لوں، قاضی واجد نے مجھے کہا کہ جاوید شیخ کے ساتھ میری جوڑی اچھی لگے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ قاضی واجد کے اس مشورے پر میری ہنسی چھوٹ گئی تھی جس پر قاضی واجد نے مجھے بدتمیز کہا تھا، اور میں نے یہ مشورہ جاوید کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا، میری بات سن کر جاوید شیخ بھی ہنس پڑے تھے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے معین اختر کے ساتھ بھی کئی ڈراموں میں کام کیا۔

  • اداکار شہریار منور اور ماہین کی ہلدی کی تقریب، تصاویر وائرل

    اداکار شہریار منور اور ماہین کی ہلدی کی تقریب، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور میزبان شہریار منور کی ہلدی تقریب کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، اب سے کچھ دن قبل جوڑے کی قوالی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

    تاہم اب متعدد شوشل میڈیا پیجز پر شہریار منور  اور ماہین صدیقی کی ہلدی کے فنکشن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

    اس موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار نے آسمانی رنگ کا کرُتا زیب تن کر رکھا ہے، تصاویر میں دونوں اس تقریب سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہریار منور نے ایک انٹرویو کے دوران دسمبر کے آخر میں شادی کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستانی طالبعلم نے چائنیز ٹیچر سے شادی کرلی

    پاکستانی طالبعلم نے چائنیز ٹیچر سے شادی کرلی

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کوٹ ادو کا رہائشی نوجوان نے سنگاپور میں اپنی  چائنیز ٹیچر سے شادی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مومو نامی خاتون کا تعلق چین کے شہر شنگھائی سے ہے لیکن وہ سنگاپور میں مختلف ممالک کے طلباء و طالبات کو چائنیز زبان سکھاتی ہیں۔

    پاکستانی نوجوان تنویر محمد کا کہنا ہے مومو میری ٹیچر تھیں، میں نے انھیں اسلام کے متعلق بتایا اور انھوں نے اسلام قبول کیا جس کے بعد میں نے ان سے باقائدہ نکاح کیا اور کوٹ ادو اپنے گھر لے آیا۔

    مومو نامی چائنیز خاتون کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان آکر بہت زیادہ پیار ملا، پاکستان ایک خوبصورت اور پر امن ملک ہے جبکہ یہاں پر رہنے والے لوگ بہت پیار کرتے ہیں۔

    نوجوان تنویر محمد نے نکاح کی خوشی میں اپنے دوستوں رشتہ داروں کے لیے نجی شادی ہال میں پر تکلف دعوت ولیمہ کا بھی اہتمام کیا۔

  • پی وی سندھو کا شادی کا فیصلہ، دُلہا کون ہے؟

    پی وی سندھو کا شادی کا فیصلہ، دُلہا کون ہے؟

    نئی دہلی: بھارتی اسٹار شٹلر پی وی سندھو جلد شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی وی سندھو رواں ماہ کی 22 تاریخ کو حیدرآباد کے آئی ٹی پروفیشنل وینکٹ دتہ سائی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی اسٹار شٹلر کی شادی کی تقریب راجستھان کے ادے پور میں منعقد کی جائے گی، تقریبات رواں ماہ کی 20 تاریخ سے شروع ہوں گی۔

    سندھو کے والد نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک ماہ قبل طے کی گئی تھی اور خاندان کی خواہش تھی کہ شادی اسی ماہ ہو جائے۔کیونکہ جنوری سے سندھو کا 2025 کا مصروف سیشن شروع ہونے والا ہے۔

    سندھو کے ہونے والے شوہر وینکٹ دتہ سائی پوسی ڈیکس ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، سائی پوسیڈیکس ٹیکنالوجیز کے منیجنگ ڈائریکٹر جی ٹی وینکٹیشور راؤ کے بیٹے ہیں۔

    واضح رہے سندھو اب تک کے عظیم ترین ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وہ اولمپک میں لگاتار تمغہ جیتنے والی دوسری بھارتی خاتون ہیں۔

    حسن علی دوبارہ ایکشن میں واپس آنے کے لیے پُرامید

    آخری بار سندھو نے جولائی 2022 میں سنگاپور اوپن جیت کر اہم اعزاز حاصل کیا تھا، اس کے بعد وہ 2023 میں اسپین ماسٹرز 300 اور 2024 میں ملائیشیا ماسٹرز 500 کے فائنل میں پہنچی تھیں، لیکن سندھو کو ٹائٹل میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • اداکارہ نیلم منیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

    اداکارہ نیلم منیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

    اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبر شوبز صحافی و سلیبریٹیز کے انتہائی قریبی عرفان الحق نے اپنے عرفانستان نامی اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔

    عرفانستان نامی پیج پر عرفان نے پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شادی کرنے والی ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کی شادی کس سے اور کس تاریخ کو ہونے جارہی ہے۔

    عرفان کی جانب سے شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی، دوسری جانب اداکارہ نیلم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔

    اداکارہ نے کہا تھا کہ میں نے منگنی نہیں کی اور نہ ہی شادی کر رہی ہوں، سوشل میڈیا پر تمام افواہیں 100 فیصد غلط ہیں۔”

    اس سے قبل 2022 میں اداکارہ نے انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، گل رعنا، جاوید شیخ ودیگر شامل تھے۔

    اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

    ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

    پاکستانی صحافی اور ہانیہ عامر کی پہلی فلم ’جانان‘ کی پروڈیوسر ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ بھی بتائی ہے۔

    ریحام خان اپنے بیانات اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوسری اہلیہ کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے  فلم ’جانان‘ کو پروڈیوس کیا تھا اور اس فلم سے ہانیہ عامر کو انڈسٹری میں متعارف کرایا، اب اداکارہ ہانیہ عامر انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔

    ریحام خان نے حال ہی میں ہانیہ عامر کو مشورہ دیا تھا، ریحام خان نے سپر اسٹار ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے کی وجہ بھی بتادی۔

    رواں سال ریحام خان نے ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر کے بارے میں بات کی تھی جہاں وہ انکے مشہور ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ میں نبھائے گئے کردار شرجینا کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ ہانیہ عامر فی الحال کیرئیر پر توجہ مرکوز رکھیں اور شادی نہ کریں۔

    تاہم اب ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں ریحام خان نے بتایا کہ ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ آخر دیا کیوں تھا؟، انہوں نے کہا کہ اس بیان کے بعد لوگوں نے مجھے کہا کہ خود تو شادیاں کرتی رہتی ہے اور ہانیہ کو شادی کرنے سے منع کر رہی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ شادی تب کریں جب آپ کو لگے کہ آپکو زندگی میں اب ایک ساتھی کی ضرورت ہے۔

    ریحام خان نے کہا کہ آج کل جیسے لڑکی 20 یا 30 کی عمر کو پہنچتی ہیں تو بائیولوجیکل کلاک ٹک ٹک کرنے لگتی ہے اور والدین کی طرف سے پریشر اور پابندیاں شروع ہوجاتی ہیں تو لڑکیاں سوچتی ہیں کہ شوہر کے پاس جاؤنگی تو آزادی مل جائیگی جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ جو مشورہ میں ہانیہ کو دے رہی ہوں وہ ہی مشورہ میں اپنی بیٹیوں کو بھی دیتی ہوں کہ پہلے کیرئیر بناؤ خود کو مضبوط بناؤ اور پھر شادی کا سوچو شادی تب کرو جب ایسا لگے کہ ہاں سامنے والے شخص کے ساتھ آگے کی زندگی گزاری جاسکتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • عمیر جسوال نے ثنا جاوید سے طلاق اور دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی

    عمیر جسوال نے ثنا جاوید سے طلاق اور دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی

    پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال نے پہلی بار اپنی طلاق اور دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

    پاکستان انڈسٹری کی معروف گلوکار عمیر جسوال نے گزشتہ ماہ اکتوبر  کے آغاز پر انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

    عمیر جسوال نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں ’الحمداللہ‘ لکھا اور قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب تھا ’ آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے‘۔

    تاہم اب عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کے بعد پہلی بار ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی شادی کے بعد تبدیل ہونے والی زندگی سے متعلق پوچھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’مجھے شادی کے لیے مبارکباد دینے کا شکریہ، شادی کے بعد زندگی خوبصورت گزر رہی ہے، خدا مجھ پر بہت مہربان رہا ہے، اللہ ہمیشہ انسان کو ایک سفر کے ذریعے صحیح مقام پر پہنچاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

    عمیر جسوال نے کہا کہ جب آپ کو تقدیر درست مقام پر پہنچادیتی ہے تب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ نے آپ کو ایک مخصوص سفر سے کیوں گزارا، پھر آپ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

    عمیر جسوال نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میں نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں سے بات کی تھی جو کافی پریشان تھے، مجھے پیغامات موصول ہوئے اور ناصرف میرے مداح بلکہ دیگر افراد بھی میرے لیے فکر مند تھے، میں انہیں یہ ہی سمجھا رہا تھا کہ اللہ کو یہ ایسے ہی منظور تھا۔

    گلوکار نے کہا کہ شادی کے اعلان کے بعد مجھے غیر معمولی ردعمل ملا، ایک تصویر سے ہی مداح اتنا خوش ہوئے، میں بہت خوش ہوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، تاہم گزشتہ سال جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔

  • سعودی عرب: شادی کرنے والے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

    سعودی عرب: شادی کرنے والے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

    سعودی عرب میں سماجی ترقیاتی بینک نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سنادی، شادی کے قرض کی رقم کو بڑھا کر 72 ہزار ریال تک کردیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قرض کی مد میں لی گئی رقم کی ادائیگی چار برس کی آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سماجی ترقیاتی بینک نے شادی قرض کے حوالے سے بتایا کہ بیمہ پالیسی کی شرائط کے مطابق انتقال کی صورت میں لیا گیا قرض معاف کردیا جائے گا۔

    قرض کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کی عمر 18 برس سے کم اور 70 سے زیادہ نہ ہو جبکہ ماہانہ آمدنی 14500 ریال سے زیادہ ہونے پر قرض نہیں دیا جائے گا۔

    یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قرض پہلی شادی پر ہی دیا جائے گا، جبکہ بیوی کے فوت ہونے کی صورت میں دوسری شادی کیلیے بھی قرض لیا جاسکتا ہے۔

    قرض کے لیے دی گئی درخواست کے ساتھ نکاح نامہ کی تصدیق عدالت سے ہوگی، شادی کو دو سال سے زیادہ وقت گزرنے کی صورت میں قرض کا اہل نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقیم غیر ملکیوں کو اقامہ کی مدت ختم ہونے پر فوری طور پر تجدید کروانی چاہئے۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید کے لیے تین دن کی مہلت دی جاتی ہے‘۔

    ’تین دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد تجدید میں تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘۔

    سعودی عرب کا لبنانی عوام کے لئے بڑا اقدام

    محکمہ پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ ’پہلی مرتبہ اقامہ کی تجدید میں تاخیر پر 500 ریال اور دوسری مرتبہ تاخیر پر جرمانے کی رقم بڑھا کر ایک ہزار ریال کردی جاتی ہے‘۔

  • انگلش کرکٹر اولی اسٹون نے زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کردی

    انگلش کرکٹر اولی اسٹون نے زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کردی

    پاکستان کے خلاف سیریز سے چھٹی لینے والے انگلش پیسر اولی اسٹون نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی اسٹون باقاعدہ طور پر اپنی منگیتر جیس سے ہفتہ 12 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اولی نے پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز سے بریک لیتے ہوئے اپنی شریک سفر کے ساتھ زندگی بھر کی اننگز کی شروعات کی۔

    اولی اسٹون پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پلیئنگ الیون کا حصہ تھے مگر انھوں نے یہ میچ کھیلنے کے بجائے اپنی شادی کو زیادہ اہم جانا اور انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

    شادی کے بعد وہ 16 اکتوبر کو پھر سے انگلش ٹیم کو جوائن کریں گے، اس دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی شروعات ہوچکی ہوگی، تاہم اولی تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

    اسٹون نے اپنی منگیتر کو پچھلے سال گرمیوں میں شادی کے لیے پرپوز کیا تھا جبکہ وہ کافی دنوں سے شادی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    30 سالہ فاسٹ بولر نے اپنی شادی کا ویونیو پہلے ہی بک کروالیا تھا اس وجہ سے وہ پاکستان کےخلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز میں حصہ لینے سے قاصر رہے تھے۔