Tag: شادی

  • دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    سعودی عرب کے الجوف شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب دلہن اپنے بھائی اور والدین کے ہمراہ ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی۔

    سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق دلہن کے ایک رشتے دار نے اس حوالے سے بتایا کہ حادثہ صدیع قریہ میں گاڑی کے ایک ٹائر میں خرابی کے سبب پیش آیا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔

    دلہن کے رشتے دار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دلہن ھمس اور اس کے والد بسام علی الشراری اور والدہ امانی الشراری جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ بھائی نے ا سپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

    اطلاعات کے مطابق فیملی کے افراد اپنے رشتے داروں کو شادی کا دعوت نامہ دینے نکلے تھے، مگر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر شادی کا دعوت نامہ بھی وائرل ہورہا ہے،جو رشتے داروں اور دوستوں کو بھیجا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • 63 سالہ امریکی اداکار ایڈی مرفی نے 44 سالہ منگیتر بچر سے شادی کرلی

    63 سالہ امریکی اداکار ایڈی مرفی نے 44 سالہ منگیتر بچر سے شادی کرلی

    امریکن کامیڈین و اداکار ایڈی مرفی نے ایک نجی تقریب میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں اپنی منگیتر سے شادی کرلی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرفی نے اپنی دیرینہ منگیتر اور ماڈل پیج بچر سے بالآخر شادی کرلی جس نے انھوں نے 2018 میں منگنی کی تھی، جوڑے کے شادی سے قبل ہی دو بچے بھی ہیں، جن میں 8 سالہ بیٹی ایزی اونا اور ایک 5 سالہ بیٹا میکس چارلس شامل ہیں۔

    منگل، 9 جولائی کو، 63 سالہ مرفی اور 44 سالہ بچر نے کیریبین جزیرے انگویلا میں اپنے رشتے داروں اور قریبی دوستوں کے سامنے ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں عمر بھر کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما۔

    اس موقع پر دولہا نے سفید سوٹ زیب تن کیا تھا جبکہ بچر نے لگژری برانڈ میرا زیولنگر کا لیس سے مزین کارسیٹ گاؤن پہنا تھا۔

    44 سالہ بچر کی یہ پہلی شادی ہے جبکہ امریکی اداکار اور کامیڈین ایڈی مرفی کی یہ دوسری شادی ہے، دونوں نے 2012 میں ڈیٹنگ شروع کی اور 2016 میں انھوں نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا تھا۔

    مرفی مجموعی طور پر 10 بچوں کے والد ہیں، جن میں سے تین بچے ان کی سابقہ بیوی نکول سے ہیں، ان کی ایک ساتھی اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ہالی ووڈ اسٹار خاندان کو پسند کرنے والے آدمی ہیں اور اپنے اہلخانہ کا خیال رکھتے ہیں۔

  • سوناکشی کی اپنی شادی پر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    سوناکشی کی اپنی شادی پر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ولیمے کی شاندار تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کے ایک تقریب کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں تقریب کے دلچسپ اور حسین لمحات دکھائے گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    ولیمے میں ویڈیو کے پسِ منظر میں میوزک کم اور مہمانوں کی اصلی آوازیں زیادہ سنائی دے رہی ہیں، ویڈیو میں بالی ووڈ کے ساتھ سوناکشی اور ظہیر کو ہلہ گلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھی اداکار اور دبنگ اسٹار سلمان خان کو گلے لگا کر ولیمے کی تقریب میں اُن کا استقبال کیا جبکہ سینیئر بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے جذباتی انداز میں سوناکشی کو شادی کی مبارکباد دی۔

    سوناکشی اور ظہیر نے پاپرازی کے ساتھ پوز بھی دیا اور انیل کپور کے ساتھ ‘مائی نیم اِز لکھن’ پر ڈانس بھی کیا، اداکارہ نے اپنی دوست ہما قریشی کو بھی گلے لگایا۔

    &

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    nbsp;

    اس تقریب میں اداکار راج کمار راؤ، ارباز خان، آیوش شرما، سدھارتھ، ادیتی راؤ حیدری سمیت دیگر مہمانوں کو بھی ویڈیو میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گلوکار ہنی سنگھ نے بھی اپنی دوست کی شادی میں سماں باندھ دیا۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی اس مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہماری شادی کے حسین لمحات کو محسوس اور انجوائے کریں، ہم نے یہ کر دکھایا۔

    سوناکشی نے لکھا کہ ہماری پرفیکٹ شادی کا پورا کریڈٹ تمام دوستوں، اہلخانہ اور ہماری ٹیم کو جاتا ہے، باس! ظہیر اور سوناکشی کی شادی کے لیے خاص پارٹی تو بنتی ہے۔

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اب  گزشتہ ماہ 23 جون کو دونوں نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

  • اننت رادھیکا کی شادی کے ایک اور ایونٹ کا دعوت نامہ منظرِ عام پر

    اننت رادھیکا کی شادی کے ایک اور ایونٹ کا دعوت نامہ منظرِ عام پر

    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے کی تقریب کا دعوت نامہ منظرِ عام پر آگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سادی کے بعد ’شبھ آشیرواد‘ کی تقریب 13 جولائی کو ہوگی جس کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس تقریب میں بالی ووڈ کے تمام بڑے ستارے شرکت کریں گے جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر شامل ہیں۔

    تقریب کا ڈریس کوڈ روایتی بھارتی ملبوسات ہوگا، دعوت نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب 14 سال سے زیادہ عمر کے مہمانوں تک محدود رہے گی۔

    یاد رہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 جون کو ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ انتیلیا میں پوجا کی ایک نسبتاً چھوٹی تقریب سے ہوا، جبکہ جولائی کی پہلی تاریخ سے ہی پری ویڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    دونوں کی شادی 12 جولائی کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگی، تین دن پر محیط ان کی شادی میں تین مرکزی تقریبات ہیں، جس میں 12 جولائی کو ’شبھ وہوا‘ 13 جولائی کو ’شبھ آشیرواد‘ اور 14 جولائی کو ’منگل اتسو‘ یا شادی کا استقبالیہ شامل ہے۔

  • شادی سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ونیزہ احمد کی کھری کھری باتیں

    شادی سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ونیزہ احمد کی کھری کھری باتیں

    اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد کا کہنا ہے کہ شادی ایک ذمہ داری کا نام ہے، لڑکے والوں کو جہیز پر قناعت نہیں کرنی چاہیے۔

    ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کرنے سے پہلے یہ بات یاد رکھیں کہ لڑکی کی تمام تر ذمہ داری اس کے ہونے والے شوہر کی ہوتی ہے، لیکن ہمارے ہاں اس کا الٹا ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لڑکا ہو یا لڑکی شادی تب کریں جب وہ اس قابل ہوجائیں کہ وہ زندگی بھر اس کمٹمنٹ کو پورا کریں گے اور اپنے ساتھی کا ہر طریقے سے خیال رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکی کے والدین صرف یہ چیز دیکھتے ہیں کہ لڑکا پیسے والا ہو اور لڑکے والوں کی نظر جہیز پر ہوتی ہے، حالانکہ یہ ذمہ داری لڑکے کی ہے۔

    اپنے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ماڈل بننے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا بلکہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن مجھے کام کرنے کا شوق تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک عقیقے کی تقریب میں گئی تھی تو وہاں ایک فوٹو گرافر نے تصاویر بنائی اور وہ فوٹو گرافر خاور ریاض تھے جنہوں نے بعد میں مجھے شوبز میں متعارف کرایا۔

  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

    کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

    کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم کو  گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق 29 جون کو عابدآباد بلاک سی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت شمشیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کہا کہ گرفتار ملزم شمشیر علی سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، ملزم کی ہوائی سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • شادی کے بعد سوناکشی سنہا کا سُسرالیوں کیساتھ ڈنر کی تصاویر ویڈیو وائرل

    شادی کے بعد سوناکشی سنہا کا سُسرالیوں کیساتھ ڈنر کی تصاویر ویڈیو وائرل

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے تقریباً تین روز بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by filmycolor (@filmycolor_)

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ جوڑا 26 جون کی شب ممبئی کے مقامی ریستوران میں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ڈنر کے لیے جاتے ہوئے دکھائی دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by bollywood swag (@bollywoodxswag)

    اس موقع پر اداکارہ نے لال کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ اُن کے شوہر سفید ٹی شرٹ کے ساتھ پینٹ میں ملبوس تھے۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ریسٹورنٹ کے اندر جانے سے پہلے بھارتی فوٹوگرافرز کے کیمروں کے سامنے پوز دیا، اس موقع پر یہ نوبیاہتا جوڑا بےحد خوش بھی نظر آیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، شادی کی تقریب سناکشی کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Khush Wedding Magazine (@khushmag)

    مسلمان اداکار ظہیر اقبال سے شادی پر سوناکشی سنہا کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے انہوں نے شادی کے بعد انسٹا گرام پر کمنٹ سیکشن کو بند کردیا ہے۔

  • اداکارہ مہوش حیات کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

    اداکارہ مہوش حیات کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات  نے بتایا ہے کہ وہ وہ کسی طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس سے آپ شادی کرسکیں؟

    جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ اگر سچ کہوں تو نہیں، آج تک کوئی انسان سمجھ نہیں آیا، شاید اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں کام شروع کردیا تھا اور میں کام کی طرف کافی فوکس تھی، میں نے کم عمر میں ہی اپنا نام بنالیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے سے پہلے اپنے بارے میں سوچتی ہوں کہ میں مہوش حیات ہوں اور مجھے اپنی شخصیت اور معیار کے مطابق ہی کسی بھی شخص کے ساتھ تعلقات بنانے چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے کسی بھی شخص کی ظاہری خوبصورتی یا رنگت اہمیت نہیں رکھتی لیکن ہاں مجھے لمبے قد والے مرد پسند ہیں, میں مردانہ وجاہت رکھنے والے دراز قد مرد سے شادی کروں گی، جسے دیکھ کر لگے کہ وہ مرد ہی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو اور اس میں ان دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات موجود ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

  • شازیہ منظور نے شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ بتادی

    شازیہ منظور نے شادی نہ کرنے کی بڑی وجہ بتادی

    پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔

    معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

    شادی نہ کرنے کے سوال پر گلوکارہ نے کہا کہ میں سنا کرتی تھی کہ فنکار کی شادی اُن کے فن سے ہو جاتی ہے، جو بھی اپنے پیشے سے محبت کرنے والے افراد ہیں اُن کی پہلی محبت اُن کا پیشہ ہی ہوتا ہے۔

    شازیہ منظور نے کہا کہ میں نے گلوکاری کرنے کے لیے بہت جِدو جہد کی تھی، مجھے بہت محنت کرنا پڑی، اس دوران شادی کی طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا کہ مجھے شادی کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں، میرے کرش بھی تھے، مجھے محبت بھی ہوئی تھی مگر میرے حالات ایسے تھے کہ معاملات  آگے بڑھ نہیں سکے اور مجھے اس پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔

    شازیہ منظور نے بھی بتایا کہ میوزک انڈسٹری میں آنے سے قبل میری منگنی ہوئی تھی اور میری منگنی میرے پیشے کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھی، میری خاندان ہی میں منگنی ہوئی تھی، سسرالیوں نے اس لیے منگنی توڑ دی کیوں کہ میں نے گلوکاری شروع کر دی تھی۔

  • شادی اس سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا ، ماہا حسن

    شادی اس سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا ، ماہا حسن

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہا حسن کا کہنا ہے کہ شادی اس لڑکے سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں اداکارہ ماہا حسن نے خصوصی شرکت کی اور اپنے کیرئیر کی جدوجہد اور ذاتی زندگی سے متعلق کُھل کر گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’نند‘ میں فروا کا کردار لوگوں نے بہت پسند کیا لیکن ایسا نہیں کہ لمبے عرصے تک وہ کردار کرنے کے بعد میرے اندر رچ بس گیا اس کے بعد میں نے اگلے ڈرامے میں فروا سے بالکل مختلف کردار ادا کیا تھا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے عشقیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہا حسن نے بتایا کہ آج کل میں لکھ بھی رہی ہوں اور موسیقی پر بھی کام جاری ہے۔

    ARY Digital

    اپنی شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ماہا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں میرے پاس سب کچھ ہے لیکن جس لڑکے سے شادی ہو کم از کم اتنا تو ہو کہ وہ میرے لیول کا ہو، سمجھدار ہو اپنا خیال رکھنا جانتا ہو تو اس سے شادی کرنے کا سوچا جا سکتا ہے۔