Tag: شادی

  • شادی کی تقریب سے چور زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر فرار

    شادی کی تقریب سے چور زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر فرار

    بھارت کے شہر علی گڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا کو لوٹ لیا گیا، چور کھانا کھانے کے بعد زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر رفو چکر ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری ہونے والے سوٹ کیس میں 25 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات موجود تھے۔ ملزم فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی زد میں آگیا۔

    چوری کی یہ بڑی واردات ساسنی گیٹ کے چندر گارڈن میں پیش آئی، پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ تقریب میں داخل ہونے والے چور نے دلہن کا قریبی بتا کر کارروائی انجام دی۔

    سہارنپور میں نائب تحصیل دار کی بیٹی کی شادی کے موقع پر دولہا غازی آباد سے زیورات کا سوٹ کیس لایا تھا جو دلہن کو پیش کیا جانا تھا لیکن اس سے قبل ہی زیورات سے بھرا سوٹ کیس غائب ہوگیا۔ سوٹ کیس میں موجود زیورات کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں لڑکے والے غازی آباد سے آئے تھے۔ اسی دوران دو نامعلوم نوجوان دعوت اور دیگر پروگراموں میں شریک ہو کر گیسٹ ہاؤس میں دولہا کے کمرے تک پہنچ گئے۔ اس کے بعد وہ 25 لاکھ روپے کے زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر رفو چکر ہوگئے۔

    امریکا: ویک اینڈ پارٹی کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    سوٹ کیس نہ ملنے پر ہر جانب کھلبلی مچ گئی، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم آفیسر پرتھم ابھے پانڈے کے مطابق ایک نوجوان سوٹ کیس لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ جس کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ’سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے‘

    ’سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے‘

    بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے ساتھی فنکار اور بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی شادی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں متھن چکرورتی نے رئیلٹی شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیکی شراف، سلمان خان، سنجے دت اور اکشے کمار چاروں اداکار بہت ہینڈ سم ہیں اور پُرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔

    متھن چکرورتی نے کہا کہ ایسی کون سی لڑکی ہوگی جو اتنے ہینڈسم سُپر اسٹار سے محبت نہیں کرے گی؟، ہر لڑکی کو لگتا ہے کہ اتنا ہینڈسم سپر اسٹار، اس سے شادی کرے گا لیکن میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ سلمان خان صرف سب کو بے وقوف بناتا رہے گا، کسی سے کبھی شادی نہیں کرے گا۔

    خیال رہے کے ماضی میں سلمان خان اور مختلف خوبرو بھارتی اداکاراؤں کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں۔

    ان اداکارہ سنگیتا بجلانی ، ماڈل گرل شاہین جعفری، اداکارہ اور سماجی کارکن سومی علی، اداکارہ، ایشوریا رائے اور اداکارہ کترینہ کیف کے نام شامل ہیں۔

  • پنجاب حکومت کا شادی تقریبات سے متعلق بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا شادی تقریبات سے متعلق بڑا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں شادی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شادی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔

    اجلاس میں کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دی اور پنجاب میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    پنجاب کابینہ اجلاس میں نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی اصولی منظوری دی گئی اور گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو ڈائریکٹ کیش سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    اس کے علاوہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے، اسموگ کے سدباب کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے، جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی اور سی ای او فیڈمک کی برطرفی اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں پنجاب میں فراہمی ونکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کیلیے 10 ارب سیڈ منی دینے، گاڑی کے لیے پلاٹنم کٹیگری نمبر پلیٹ کی فیس 10 لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کے لیے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں۔ ہم آڑھتی اور دیگر مڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے۔

  • بیوی کی بہن سے شادی  : عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

    بیوی کی بہن سے شادی : عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے عدت مکمل کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی قابل سزا جرم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عدت مکمل کیے بغیرشادی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں عدت مکمل کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ عدت سے قبل بیوی کی بہن سے شادی 2 بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اسلامی شریعت کےمطابق ایک شخص 2 سگی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ اسلامی فقہ ،وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق ایک عورت عدت تک رشتہ ازدواج میں رہے گی، فقہااس بات پرمتفق ہیں ایک شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اسکی بہن سے شادی نہیں کر سکتا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کوئی بھی شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے کے بعد اس کی بہن سے شادی کر سکتا ہے،پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی قابل سزا جرم ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ میاں بیوی پر لازم ہے فاسد شادی کےبارے میں معلوم ہوتے ہی جلد علیحدہ ہو جائیں، میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے ان کی شادی ختم کرے، درخواست گزار مصور حسین نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے رجوع کیا۔

  • شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    لکی مروت میں رات گئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل پنجاب کے شہر چکوال میں منوال پیپر ملز میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق چکوال میں واقع منوال پیپر ملز کے اندر چار مزدور صفائی کرتے ہوئے 8 فٹ گہرے ٹینک میں گر گئے، جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔

    سکیورٹی فورسز کا پشین میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے نام عامر، ذیشان، محمد ثاقب اور جمشید بتائے گئے ہیں، حادثے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے پیپرز مل کو سیل کر دیا ہے۔پیپرز مل کے مالک کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • شادی میں مہمان بن کرآئے 2 نوعمر چور لاکھوں روپے لے اڑے

    شادی میں مہمان بن کرآئے 2 نوعمر چور لاکھوں روپے لے اڑے

    ڈسکہ: شادی میں مہمان بن کر آنے والے 2 نوعمر چور ہاتھ کی صفائی دکھا کر لاکھوں روپے اور موبائل فون لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں شادی کی تقریب میں آنکھ بچا کر کم عمر چوروں نے لاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون لوٹ لیا۔ مہمان بن کر آنے والے دونوں نوعمرچوروں نے شادی ہال کی بجلی بند ہوتے ہی واردات کرڈالی۔

    پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں چور لائٹ بند ہوتے ہی دلہن کا پرس چراکرغائب ہوگئے۔ پرس میں 19 لاکھ روپے اور 4 لاکھ مالیت کا موبائل فون موجود تھا۔

    دلہن کے والد طارق نے سٹی پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرائی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واردات سے قبل دونوں چوروں نے باراتیوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

  • سینئر اداکار نعیم طاہر کو شادی کیلیے کتنے پاپڑ بیلنا پڑے؟

    سینئر اداکار نعیم طاہر کو شادی کیلیے کتنے پاپڑ بیلنا پڑے؟

    کراچی : پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکار نعیم طاہر نے کہا ہے کہ پسند کی شادی کی خاطر رشتہ بھیجنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی تب کہیں جاکر کامیابی ملی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار نعیم طاہر نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ناظرین سے بہت سی باتیں شیئر کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ 1960 کی بات ہے میں اور یاسمین بہت اچھے دوست تھے اور ہم شادی بھی کرنا چاہتے تھے جبکہ میں کوئی ملازمت بھی نہیں کرتا تھا تو سوال یہ تھا کہ یاسمین کے گھر والے رشتہ کیونکر قبول کریں گے؟

    ان دنوں یاسمین کے رشتے بھی بہت آرہے تھے تو اس نے مجھ سے کہا کہ اخبار میں ایک اشتہار آیا ہے کہ ایک بینک کے زیر اہتمام مقابلے کا امتحان لیا جارہا ہے تم اس میں کوشش کرو تو میں نے ایسا ہی کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    اس کے بعد مجھے اسلام آباد برانچ میں بحیثیت منیجر کی نوکری مل گئی جس کے بعد والدہ رشتہ مانگنے گئیں اور وہاں سے ہاں ہوگئی۔

  • اکشے کمار کے شادی سے قبل کتنے بریک اپ ہوئے؟

    اکشے کمار کے شادی سے قبل کتنے بریک اپ ہوئے؟

    بھارتی اداکار اکشے کمار نے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے قبل متعدد مرتبہ بریک اپ ہونے کا انکشاف کردیا۔

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں رنویر شو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹوئنکل سے تعلق اور شادی سے قبل اپنے دو تین ناکام عشق کا انکشاف کیا۔

     میزبان نے اداکار سے بریک اپس کے بارے میں نوجوان نسل کو مشورہ دینے کو کہا کہ کس طرح ٹوٹے دل کو سنبھالا جائے، جس پر اکشے کمار نے کہا کہ جب میرا بریک اپ ہوا تو (دو تین بار ہوا) تو میں اور زیادہ ایکسرسائز کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح میں اس دکھ کو چینلائز کرتا تھا، اسکی وجہ یہ ہے کہ جب بریک اپ ہوتا ہے تو بہت غصہ ہوتا ہے تو اسے چینلائز کرنا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اکشے کمار نے 2001 میں ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی تھی، دونوں کے ہاں دو بچے بیٹا آراو اور بیٹی نیتارا ہے۔

  • اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اپنے دیرینہ دوست و اداکار سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے اسی ماہ کی 26 تاریخ کو تلنگانہ کے سوامی مندر میں اپنے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے، ادیتی راؤحیدری کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی لیکن بعد میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

    جبکہ اداکار سدھارتھ نے 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی ان کی شادی بھی زیادہ نہیں چل سکی اور 2007 میں دونوں کر درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری نے خاموشی سے شادی کرلی ہے لیکن دونوں نے اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

  • پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ  گئے، تصاویر وائرل

    پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

    بالی ووڈ جوڑی پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ جوڑی پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kriti Kharbanda (@kriti.kharbanda)

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار پلکٹ سمراٹ اور کریتی کھربندا کی شادی 15 مارچ جمعہ کے روز دہلی این سی آر میں ہوئی جس میں ان کے خاندان کے قریبی افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

    تقریب سے پہلے پلکٹ سمراٹ کی ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں دولہے کو خوشی سے جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Delhi Times (@delhi.times)

    تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دونوں بےحد خوش نظر آرہے ہیں ۔

    شادی کی تقریب کے لیے، کریتی نے گلابی رنگ کا لہنگا زیب بن کیا جبکہ پلکت نے سبز رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پلکٹ اور کریتی نے پنجابی رسم و رواج سے شادی کی، تقریب میں صرف محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ جوڑے کی ہلدی کی تقریب 15 مارچ 2024 کو ہوئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kriti Kharbanda (@kriti.kharbanda)

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریبات میں قریبی دوست فرحان اختر، ریچا چڈھا اور میکا سنگھ سمیت صرف 200 مہمانوں نے شرکت کی۔

    خیال رہے کہ کریتی کھربندا اور پلکٹ سمراٹ نے 2018 کی فلم ویرے کی ویڈنگ میں ساتھ کام کیا، انہوں نے 2019 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم پاگل پنتی میں بھی اسکرین شیئر کی۔

    واضح رہے کہ جوڑے کی رواں سال جنوری میں منگنی ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، پلکٹ سمراٹ نے پہلے شویتا روہیرا سے شادی کی تھی جبکہ 2019 سے پلکٹ اور کریتی تعلقات میں ہیں۔