Tag: شادی

  • کیا شادی کا ’لڈو‘ واقعی مرد اور خواتین میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کر دیتا ہے؟

    کیا شادی کا ’لڈو‘ واقعی مرد اور خواتین میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کر دیتا ہے؟

    دنیا بھر میں سائنس کے ہر شعبے محققین طرح طرح کے تجربات اور تحقیقات کرتے رہتے ہیں، اسی طرح سوشل سائنسز میں بھی ریسرچرز کی مختلف اور دل چسپ قسم کے تحقیقی مطالعات جاری رہتے ہیں۔ انھی میں سے ایک دل چسپ تحقیق شادی سے متعلق بھی ہے جس کے بارے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ شادی دل کے مرض کا علاج ہے۔ خیال رہے کہ شادی اور محبت تو خود دل کا معاملہ ہوتا ہے لیکن یہ تحقیق امراض قلب سے متعلق ہے۔

    محققین کے سامنے یہ سوال تھا کہ کیا شادی کا ’لڈو‘ واقعی مرد اور خواتین میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کر دیتا ہے؟ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی شدہ خواتین میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 65 فی صد تک جب کہ مردوں میں 66 فی صد تک کم ہو جاتا ہے۔ یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

    فن لینڈ کی تحقیق

    فن لینڈ کی ٹیورکو یونیورسٹی کی تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ شادی سے ہر عمر کے مرد اور خواتین میں خون کی شریانوں کے مسائل سے موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ شادی شدہ افراد کی صحت مند زندگی گزارانا، زیادہ دوست اور سوشل سپورٹ حاصل ہونا ہوتا ہے۔

    امریکی تحقیق

    دوسری طرف جریدے امریکن اسٹروک ایسوسی ایشن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق شادی شدہ مردوں میں جان لیوا فالج کے دورے کا خطرہ تنہا مرد کے مقابلے میں 64 فی صد تک کم ہوتا ہے۔ طبی جریدے ہارٹ کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 42 سے 77 سال کی عمر کے 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل تحقیق سے پتا چلا ہے کہ شادی سے دونوں میں بیماریوں کے خطرے میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    پاکستان میں دل کی بیماریوں سے جوانوں‌ میں‌ اچانک بڑھتی اموات کی وجہ کیا ہے؟

    اسی تحقیق میں بتایا گیا کہ یورپ، شمالی امریکا، مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں نسلی طور پر آبادیوں کے نتائج اچھے نہ تھے، ان علاقوں میں بسنے والے افراد کے مقابلے میں طلاق یافتہ بیوہ یا کبھی شادی نہ کرنے والے افراد میں دل کی بیماری پیدا ہونے کا امکان 42 فی صد زیادہ تھا اور دل کی بیماری کا امکان 16 فی صد زیادہ تھا۔ اسی طرح غیر شادی شدہ کے لیے مرنے کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔ دل کی بیماری سے 42 فی صد اور فالج سے 55 فی صد خطرہ بڑھ گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق مرد کی بڑھتی ہوئی عمر، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، تمباکو نوشی اور ذیابیطس وغیرہ اس میں شامل ہیں۔ دوسرے لفظوں میں شادی بیماری کا 20 فی صد کا اہم حصہ کم کر سکتی ہے۔

    مرد اور عورت پر الگ اثرات

    شادی کا فائدہ مردوں اور عورتوں کے لیے مختلف انداز میں ہوتا ہے، مردوں میں اس کا فائدہ عام طور پر زیادہ بقا کی شرح اور زیادہ اطمینان بخش زندگی کی صورت میں سامنے آتا ہے، اور خواتین میں بقا کی شرح کے ساتھ ساتھ ان کے تعلقات کا معیار بھی بڑھ جاتا ہے، اسی طرح ازدواجی خوشی مردوں کے مقابلے میں عورتوں کے لیے کہیں زیادہ ہے۔

    ناکام شادی

    ایک اور تحقیق میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ ناکام شادی بھی لوگوں کے لیے ان کی زندگی کو ناکام بنا دیتی ہے۔ مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ناکام شادیاں ذہنی تناؤ اور خراب جسمانی صحت کا سبب بنتی ہیں۔ شادی شدہ لوگ ناکام شادی پر مایوسی کا شکار ہوتے ہیں اور ذہنی اور دل کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

  • 12 سال کے بچے کی شادی کی فرمائش؟ اصل حقائق سامنے آگئے

    12 سال کے بچے کی شادی کی فرمائش؟ اصل حقائق سامنے آگئے

     کم عمری میں شادی کرنا خلاف قانون ہے، مگر سوشل میڈیا پر ایک کم عمر جوڑے کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ کم عمر جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق 13 سالہ محمد قاعد کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بچے نے اپنی والدہ سے ضد کی کہ اس کی شادی کرائی جائے گی تو ہی وہ پڑھائی میں دلچسپی لے گا۔ بچے کے بہت زیادہ اصرار پر ماں نے بھی حامی بھرلی۔

    سوشل میڈیا پر13 قاعد اور 12 سالہ علیزے کی تصاویر اور ویڈیوزوائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں شرما رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بچے کی ضد پر ماں نے بیٹے کیلئے لڑکی کا رشتہ مانگ لیا، جس پر علیزے کے والدین بھی راضی ہوگئے۔ کم عمر جوڑے کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے۔

    12 سالہ علیزے کا کہنا تھا کہ جب رشتہ آیا تو میں حیران رہ گئی، میں تو کالج اور یونی ورسٹی کا سوچ رہی تھی، علیزے نے کہا کہ مجھے محمد قاعد بہت پسند ہے۔

    دونوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی خواہش پر رشتہ منظور کرلیا گیا ہے، مگر فی الحال ابھی شادی نہیں ہورہی، والدین کا کہنا ہے کہ وہ دونوں بچوں کی باقاعدہ منگنی کریں گے۔

    ’’مجھے ایک بیوی چاہیے!‘‘ رکشہ ڈرائیور نے شادی کے لیے انوکھا انداز اپنالیا

    حیران کُن بات یہ ہے کہ علیزے ساتویں جماعت جبکہ اس کے مقابلے میں محمد قاعد چھٹی جماعت میں ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

  • پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا اگلے ماہ شادی کریں گے؟

    پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا اگلے ماہ شادی کریں گے؟

    بالی ووڈ اداکارہ کریتی کھربندا اور اداکار پلکت سمراٹ کی شادی کی تاریخ سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہے تاہم اب جوڑے نے خود ہی اپڈیٹ دی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویلنٹائن ڈے کے خاص موقع پر پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا انکشاف کیا ہے تاہم تاریخ اور وینیو سے متعلق نہیں بتایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kriti Kharbanda (@kriti.kharbanda)

    کریتی کھربندا نے اپنے آفیشیل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا ہے، اس پوسٹ میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے ’چلو مارچ کرتے ہیں، تاہم انہوں نے مزید کچھ واضح نہیں کیا۔

    لیکن جوڑے کے فینز ان کے کیپشن سے اندازہ لگا رہے ہیں کہ یہ جوڑی مارچ میں شادی کرنے والی ہے، اس پوسٹ پر اداکار بوبی دیول نے بھی پیار برسایا ہے، ساتھ ہی جوڑے کے فینز انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pulkit Samrat (@pulkitsamrat)

    دوسری جانب اداکار پلکت سمراٹ نے بھی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اداکارہ کی تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے کیپشن میں دل والے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ’میں کرتا ہوں، میں کرتا ہوں، میں تم سے پیار کرتا ہوں‘۔

    واضح رہے کہ سمراٹ اور کھربندا 2019 سے ڈیٹنگ کررہے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ دونوں کی منگنی کی تصاویر بھی سامنے آئی تھی۔

    پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے منگنی کرلی

    انسٹاگرام پر پلکت کی بہن ریا سمراٹ نے خاندانی تصاویر شیئر کیں تھی جس میں کریتی کھربندا نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ دونوں نے ہاتھ میں انگوٹھی بھی پہن رکھی تھی۔

    یاد رہے کہ سمراٹ نے اس سے قبل 2014 میں اس وقت کی گرل فرینڈ شویتا روہیرا سے شادی کی تھی جو کہ سلمان خان کی راکھی بہن ہیں تاہم اگلے سال دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

  • شادی میں مہمان آپے سے باہر، ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

    شادی میں مہمان آپے سے باہر، ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

    شادی میں آئے مہمان آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا کر پھینکنے لگے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ریاست اترپریش کے شہر لکھنو میں ہونے والی شادی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ایونٹ میدان جنگ بن گیا ہے اور مہمان ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا اٹھا کر پھینک رہے ہیں۔ مبینہ طور پر رقص کے دران بدمزگی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

    اس دوران لڑنے والی دنوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر مکے برسائے جبکہ مارنے کے لیے پلاسٹ کی چیئر کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ خواتین بھی اس لڑائی میں کود پڑیں مگر چوٹ لگنے کے بعد وہ پیچھے ہٹ گئیں۔ یہ واقعہ بڈھا لال بدلو پرشاد دھرم شالہ میں پیش آیا۔

    اس دوران صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو بھی بلا لیا گیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے کسی کے خلاف کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 9 فروری جمعہ کی شب ہونے والی تقریب کے دوران لڑائی کا یہ واقعہ پیش آیا۔ لوگ ڈی جے کے میوزک پر رقص کررہے تھے ک اچانک کی صورتحال بگڑ گئی۔

    لڑائی کے دوران تین مہمانوں کے سر پر چوٹیں آئیں۔ انٹرنیٹ صارفین اس پر دلچسپ کمنٹس کررہے ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ شادی میں کھانا کم پڑنے کی وجہ سے لڑائی ہوئی۔

    ایک شخص نے لکھا کہ لوگ تقریب میں کیوں اس طرح کی حرکت کرتے ہیں کئی لوگ اس وجہ سے اسپتال بھی جاسکتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ لوگ جانور کی طرح لڑ رہے ہیں۔

  • جہیز کا مطالبہ سامنے آنے پر دلہا دلہن شادی کی تقریب سے بھاگ کھڑے ہوئے

    جہیز کا مطالبہ سامنے آنے پر دلہا دلہن شادی کی تقریب سے بھاگ کھڑے ہوئے

    بھارت کے شہر بنارس میں لڑکے کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر شادی سے انکار کردیا، جس پر دلہا اور دلہن تقریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بنارس شہر میں پیش آیا جہاں تقریب کے دوران دولہے والوں نے دلہن والوں سے جہیز کا مطالبہ کیا اور اس کے علاوہ بھی کچھ مطالبات پیش کئے۔

    لڑکی کے گھر والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا کرنے سے انکار کیا تو لڑکے والوں نے شادی رکوادی، تاہم ایک دوسرے سے پیار کرنے والے دلہا اور دلہن نے خاندان کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اور تقریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب بھارت کی ریاست تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لڑکے نے شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکی کو موت کے گھات اتار دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ مقتولہ کی شناخت شیتپلی الیکھیا کے نام سے ہوئی جسے خانپارہ میں سریکانت نامی ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا۔

    مقتولہ خانپارہ مارکیٹ سے اپنی بھابھی اور بھانجے کے ساتھ شاپنگ کر کے گھر لوٹ رہی تھی کہ اس کا سامنا سریکانت سے ہوا۔ ملزم نے کچھ روز قبل مقتولہ کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن لڑکی نے انکار کیا تھا۔

    ملزم نے مارکیٹ میں کلہاڑی کے وار سے لڑکی کو قتل کیا جبکہ اس کی بھابھی اور بھانجے کو بھی شدید زخمی کیا۔شیتپلی کے والدین نے اس کی شادی کہیں اور طے کی تھی اور اسی سلسلے میں وہ شاپنگ کر رہی تھی۔

    بھارت: 70سالہ شخص نے 6 سال کی بچی کو بھی نہ بخشا

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ عریشہ رضی عبداللہ کے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، شیندی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں کئی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جبکہ اداکارہ کی ڈانس ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lollywoodlooks (@lollywoodlooks)

    اداکارہ عریشہ رضی نے سال 2022 میں عبدللہ فاروقی نامی نوجوان کے ساتھ نکاح کیا تھا، جس کے بعد اس سال کراچی میں ان کی شادی کی تقریب کا آغاز ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha says (@ayesha__says)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیو میں اداکارہ عریشہ رضی کو گہرے لال رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Al over videos (@al_over_videos)

    اس سے قبل اداکارہ عریشہ رضی نے اپنے شوہر عبداللہ کے ساتھ مایوں کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ عریشہ رضی کا ہاتھ تھامے ہوئے انہیں ڈانس فلور پر لیکر آتے نظر آرہے ہیں جس کے بعد جوڑے کی جانب سے مختلف ڈانس اسٹیپس کئے گئے۔

  • ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کررہی ہیں، حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو وائرل

    ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کررہی ہیں، حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف میک آرٹسٹ بابر ظہیر نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کررہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دیوا میگزین نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہانیہ عامر کو اپنے میک آرٹسٹ بابر ظہیر سے اپنا ہیئر اسٹائل بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کہتے ہیں کہ اگلے ماہ ہانیہ عامر کی شادی ہورہی ہے، یہ سُن کر اداکارہ اُلجھن کا شکار ہوجاتی ہیں۔

    ہانیہ عامر کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر بابر ظہیر پوچھتے ہیں کہ کیا یہ مضحکہ خیز ہے؟ جس پر ہانیہ کہتی ہیں یہ مضحکہ خیز نہیں ہے، تاہم انہوں نے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان رومانوی تعلقات قائم تھے، بعد میں اس جوڑی کا بریک اَپ ہوگیا تھا۔

  • شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا کا اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

    شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا کا اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے کیرئیر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، وہ میوزک انڈسٹری میں بطورِ گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا ایک باصلاحیت اداکارہ کے ساتھ ایک تربیت یافتہ گلوکارہ بھی ہیں، انڈسٹری میں پہلے ہی ‘مانا کہ ہم یار نہیں’ اور ‘مطلبی یاریاں’ جیسے گانا گا چکی ہیں تاہم اب وہ باضابطہ طور پر اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز بھی کررہی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پرینیتی نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایک میوزک بینڈ کے ساتھ گلوکاری کررہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’موسیقی، ہمیشہ میرے لیے خوشی اور سکون کی وجہ رہی ہے، میں نے پوری دنیا کے لاتعداد موسیقاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب آخر کار میں بھی موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں‘‘۔

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’’انڈسٹری میں اپنے نئے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں اور الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ میں اس موسیقی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کتنی پُرجوش ہوں‘‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’’میں ایک ساتھ اپنے دو مختلف کیریئر پر کام کروں گی، تھوڑی گھبراہٹ بھی ہے کیونکہ نئے لوگوں کے ساتھ کام کروں گی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ اب بطورِ گلوکارہ اپنا پہلا گانا ریکارڈ کرواؤں گی ‘‘۔

    اُنہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’میں انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ ملکر کام کروں گی، ہم ایک ساتھ ملکر مداحوں کے لیے بہترین مواد فراہم کریں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس کے لیے اتنے ہی پُرجوش ہوں گے جتنی زیادہ پُرجوش میں ہوں‘‘۔

  • پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی جوڑے کی سادگی سے شادی

    پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی جوڑے کی سادگی سے شادی

    غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایسے میں ایک فلسطینی جوڑے نے انتہائی سادگی سے شادی کرلی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزاروں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جن میں بہت بڑی تعداد بچیوں اور خواتین کی ہے۔

    اسرائیلی بربریت سے غزہ میں خوراک اور ادویات کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    رفح کے پناہ گزین کیمپ میں جنگ کے ماحول میں بھی فلسطینی خاندان نے اپنے بچوں کی شادی کی رسوم انتہائی سادگی سے انجام دیں، بتایا جارہا ہے کہ جوڑے کی شادی اسرائیلی حملے سے قبل طے کی جاچکی تھی۔

    یہ خاندان اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اپنے گھروں سے محروم ہونے کے بعد پناہ گزین کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

    شادی کرنے والے جوڑے کے والدین نے بتایا کہ جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی، ایسے میں ہم نے یہ درست جانا کہ اس سوگوار ماحول میں خوشی کے نغمے بکھیر دیں تاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر جائیں۔

    شادی کی تقریب میں دلہن نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا، شادی میں کیمپ میں رہائش پذیر دیگر فلسطینی بھی شریک ہوئے، نغمے گائے گئے اور کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

  • شادی سے زیادہ ضروری ذہنی سکون ہے: ریشم

    شادی سے زیادہ ضروری ذہنی سکون ہے: ریشم

    پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ان کے لیے شادی سے زیادہ ضروری ذہنی صحت اور سکون ہے۔

    حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین اسٹارز ریشم، احمد علی اکبر اور آمنہ الیاس نے ایک نجی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    شو میں میزبان واسع چوہدری نے گفتگو کے دوران تینوں اسٹارز سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار ریشم نے کہا کہ میرے لیے شادی سے زیادہ ضروری میری ذہنی صحت اور سکون ہے، میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی۔

    اداکارہ ریشم نے کہا کہ ’میں نے اپنے اردگرد اپنی سہیلیوں میں دیکھا ہے جتنی تیزی سے شادیاں ہورہی ہیں وہ اتنی ہی جلدی ٹوٹ بھی رہی ہیں، آج کل کی شادیاں ذہنی سکون چھین رہی ہیں‘۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں جب کسی کی شادی کو ٹوٹتا ہوا دیکھتی ہوں تو بہت زیادہ گھبراتی ہوں، ساتھ ہی موجود اداکار احمد علی اکبر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے اب میری شادی ہوجانی چاہیے‘۔