Tag: شارجہ میں کھیلا جائے گا

  • پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے دوسرے میچ کے لئے شارجہ میں پڑاؤ ڈال دیا ہے، پہلے ون ڈے کی شاندار کامیابی کے بعد قومی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

    پاکستانی بلے باز شارجہ میں تیسرے ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہیں، قومی ٹیم میں دوسرے ون ڈے کے لئے ایک تبدیلی کا امکان ہے، فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

    آل راونڈر محمد حفیظ دوسرے میچ میں شرکت کے بعد پاکستان واپس چلے جائیں گے، جہاں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ ایکشن پر کام کریں گے، کیوی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن بولنگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد شارجہ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں، کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پُر عزم ہیں، دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ون ڈے میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلا ون ڈے میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی شاہینوں اور کینگروز کے درمیان متحدہ عرب امارات کے ریگستانوں میں ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے، پچاس اوورز کے فارمیٹ میں کینگروز کو گرین شرٹس پر واضح برتری حاصل ہے۔

    سعیداجمل معطلی اور حفیظ انجری کے باعث پہلے ہی سیریز سے آؤٹ ہے، پروفیسر کے متبادل کے طور پر سمیع اسلم اور ذولفقار بابر کو ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    فواد عالم، اسد شفیق اور کپتان مصباح الحق کی واپسی بھی بے جان ٹیم میں جان ڈالنے کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔ دوسری جانب جارج بیلی کی واپسی بھی آسٹریلین ٹیم کیلئے پلس پوائنٹ سے کم نہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک نواسی ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہے، قسمت کی دیوی شاہینوں پر صرف اکتیس بار مہربان ہوئی۔

    آسٹریلیا فتوحات کی نصف سنچری مکمل کرکے چوون بار میدان مار نے میں کامیاب ہوا، ایک میچ ٹائی اور تین غیر فیصلہ کن رہے، متحدہ عرب امارات میں ہونے والی دونوں سیریز کینگروز کے نام رہی۔

    دو ہزار نو میں آسٹریلیا تین دو سے سیریز اپنے نام کی تو دوہزار بارہ میں دو ایک سے کامیابی سمیٹی، موجودہ ٹیم میں آفریدی آسٹریلیا کیخلاف انتالیس ون ڈے میچز میں چوالیس کینگروز کا شکار کرچکے ہیں، بیٹنگ میں آفریدی چھ سو تراسی رنز کے ساتھ پہلے اور کپتان مصباح الحق تین سو ستتر رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔