Tag: شارجہ ٹیسٹ

  • شارجہ ٹیسٹ کا تیسرادن ،احمد شہزاد کی سینچری کے باوجود سری لنکا کا پلڑا بھاری

    شارجہ ٹیسٹ کا تیسرادن ،احمد شہزاد کی سینچری کے باوجود سری لنکا کا پلڑا بھاری

    پاکستان نے سری لنکا کیخلاف آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز چھ وکٹوں پر دوسو اکیانوے رن زبنالئے، قومی ٹیم کو لنکن ٹائیگلرز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو سینتیس رنز درکار ہے۔

    شارجہ ٹیسٹ کا تیسرا روز اوپنز احمد شہزاد کے نام رہا۔۔۔احمد شہزاد نے گراؤنڈ کے چاروں جانب شارٹس کھیلتے ہوئے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی، پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے انیس رنز پر دوبارہ شروع کی تو اوپنز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے ایک سو چودہ رنز بنائے۔ خرم منظور باون رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اظہر علی بھی کوئی کارنامہ انجام دئیے بغیر آٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    دوسری جانب احمد شہزاد سری لنکن بولرز کے سامنے ڈھال بنے رہے۔ یونس خان بھی سترہ رنز پر ہمٹ ہار گئے، مرد بحراں مصباح الحق اور اسد شفیق نے اننگز کو سنھبالنے کی کوشش کی لیکن آؤٹ آف فارم اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف اٹھارہ رنز بنا سکے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد دن کے آخری اوور میں رنگانا ہیراتھ کا شکار بنے۔ پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سو سینتس رنز درکار ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ:پاکستان نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کردیا

    شارجہ ٹیسٹ:پاکستان نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کردیا

    شارجہ ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستان نے انیس رنز کے اسکور پراپنی بیٹنگ کا آغاز کردیا، آخری اطلاعات تک پاکستانی شاہینوں نے بغیر کسی نقصان کے پینتیس رنز بنا لئے تھے۔

    گزشتہ روز سری لنکن ٹیم نے بھرپور انداز سے بیٹنگ کرنے کے بعد پہلی اننگز چار سو اٹھائیس رنز نو وکٹ پر ڈکلیئرڈ کردی تھی۔ شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل سری لنکا نے پانچ وکٹ پر دو سو بیس رنز سے دوبارہ شروع کیا۔

    پہلے سیشن میں پاکستان کو پراسانا جے وردھنے کی وکٹ ملی جو پینتیس رنز بناسکے۔ دوسرے سیشن میں بھی پاکستانی بولرز سری لنکا کے کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔ نو وکٹ کے نقصان پر سری لنکن اننگز چار سو اٹھائیس رنز پر ڈکلیئرڈ کردی گئی۔

    ڈیبیو میچ کھیلنے والے پریرا پچانوے،اینجلو میتھیوز اکیانوے رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے انیس رنز بنالیے۔ سری لنکا کی پہلی اننگز کی سبقت ختم کرنے کیلئے مزید چار سو نو رنز درکار ہیں۔

     

  • شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کے 5 وکٹوں پر 220 رنز

    شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کے 5 وکٹوں پر 220 رنز

    پاکستان کیخلاف شارجہ ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکن ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیس رنز بنالیے ہیں، سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستان کا یہ ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے۔

    شارجہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم کے بیٹسمین اسکور میں اضافہ کرتے ہوئے وکٹیں گنواتے رہے۔

    کمار سنگاکارا نے باون رنز کی اننگز کھیلی، مہیلا جے وردھنے سینتالیس رنز بناسکے، کورونارتنے نے چوتیس رنز بنائے، دن کے اختتام تک سری لنکن بیٹسمینوں نے اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیس رنز تک پہنچا دیا ہے۔

    سعید اجمل نے کم بیک کرتے ہوئے دو اہم کھلاڑیوں کی وکٹ حاصل کیں۔جنید خان،محمد طلحہ اور عبدالرحمن ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ:ڈیو واٹمورکا بطور کوچ آخری میچ

    شارجہ ٹیسٹ:ڈیو واٹمورکا بطور کوچ آخری میچ

    سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹیسٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچ ڈیو واٹمور کا بطور کوچ آخری میچ ہے۔ کہتے ہیں ہر چمکتی چیر سونا نہیں ہوتی لیکن اگر کسی انسان کی عقل پر پردے پڑجائیں تو وہ ناکارہ چیزیں بھی سونے کے بھاؤ میں خرید لاتا ہے۔

    شاید ایسا ہی کچھ پی سی بی کے حکام کے ساتھ بھی ہوا۔سابق سری لنکن کوچ ڈیو واٹمور کو اٹھارہ ہزار ڈالر یعنی اٹھارہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر قومی ٹیم کا کوچ بنایاگیا ۔ لیکن اگر واٹمور کی زیر نگرانی قومی ٹیم کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو زیادہ تر ناکامیاں ہی قومی ٹیم کے حصے میں آئیں۔یا اگر یوں کہا جائے کہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور تو یہ بھی غلط نہ ہوگا۔

    مہنگے ترین کوچ ڈیو واٹمور کی کوچنگ میں قومی ٹیم ایشیا کپ کے علاوہ کوئی بھی میگاایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ چیمپیئز ٹرافی ہو یا ٹیسٹ کرکٹ قومی ٹیم بری طرح فلاپ ہوئی۔

    جنوبی افریقہ اورسری لنکا سے تو دور قومی ٹیم زمبابوے جیسے کمزور ٹیم سے بھی ٹیسٹ سیریز نہ جیت سکی۔ مشہور روایت ہے جب تک بے وقوف زندہ ہیں عقلمند بھوکا نہیں مرسکتا، پی سی بی نے واٹمور کو کوچنگ کی ذمہ داریاں دے کر یہ مثال صحیح ثابت کردی۔