Tag: شارجہ

  • شارجہ، ماں کی لاپروائی 3 سالہ بچے کی جان لے گئی

    شارجہ، ماں کی لاپروائی 3 سالہ بچے کی جان لے گئی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں والدہ کے ہاتھ سے گرم پانی 3 سالہ بچے پر جاگرا جس کے نتیجے میں وہ دار فانی سے کوچ کرگیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں بنگلہ دیشی خاتون کے ہاتھ سے گرم پانی اپنے 3 سالہ معصوم بچے پر جاگرا جس کے سبب بچے کا جسم 33 فی صد جھلس گیا اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    رپورٹ کے مطابق بچہ تین دن تک القاسمی اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج رہا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ کچن میں کام کررہی تھیں اس دوران بچہ ان کی گو دمیں موجود تھا جیسے ہی انہوں نے گرم پانی اٹھایا تو وہ بچے پر جاگرا۔

    مزید پڑھیں: ابوظبی میں 2 سالہ بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ کچن میں میرے ایک ہاتھ میں بچہ تھا اور دوسرے ہاتھ میں گرم پانی موجود تھا جسے میں سنبھال نہیں سکی اور پانی میرے معصوم بچے پر گر گیا۔

    بچے کو فوری طور پر شارجہ کے کویت اسپتال منتقل کیا گیا بعدازاں اسے القاسمی اسپتال ریفر کیا گیا جہاں تین دن زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

    کمسن بچے کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کے جسم کا زیادہ تر حصہ متاثر ہوا اور اس کی موت ہیموگلوبین اور بلڈ پریشر کی کمی کی وجہ سے ہوئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ابوظبی میں گھر کے صحن میں کھیلتا ہوا بچہ سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ گھر والے اندر کمروں میں موجود تھے۔

  • شارجہ، ہولناک ٹریفک حادثے میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد جاں بحق

    شارجہ، ہولناک ٹریفک حادثے میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد جاں بحق

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں گاڑی اماراتی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے خورفقان میں تیز رفتار کار راہگیر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری سمیت 18 سالہ اماراتی نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثہ آج صبح 8 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا، ریسکیو اداروں نے حادثے میں زخمی پاکستانی شہری کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے اماراتی ڈرائیور کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جبکہ پاکستانی شہری کی عمر 44 سال تھی تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    یہ پڑھیں: دبئی، ٹرک اور منی بس میں ہولناک تصادم، 8 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 30 ستمبر کو دبئی میں منی بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی ڈرائیور بھی شامل تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    رواں سال فروری میں شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی سیاح جوڑا ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • شارجہ، انسٹرکٹر ناشتہ کرتا رہا، بزرگ شہری پر قیامت ٹوٹ پڑی

    شارجہ، انسٹرکٹر ناشتہ کرتا رہا، بزرگ شہری پر قیامت ٹوٹ پڑی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں بزرگ شہری اس وقت جان کی بازی ہار گیا جب سوئمنگ پول کا انسٹرکٹر ناشتہ کرنے چلا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق شارجہ میں 29 سالہ ایشین لائف گارڈ کی غفلت کے سبب 65 سالہ بزرگ شہری جان کی بازی ہار گیا، افسوسناک واقعہ شارجہ کے المجاز علاقے میں ہوٹل کے سوئمنگ پول میں پیش آیا۔

    ایشیائی بزرگ شہری کو سیکیورٹی گارڈ نے نکالنے کے بعد فوری طور پر القاسمی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے چھ گھنٹے تک بزرگ شہری کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لائف گارڈ کی سوئمنگ پول کے پاس ڈیوٹی تھی لیکن وہ ناشتہ کرنے چلا گیا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔

    مزید پڑھیں: تیراکی سیکھتے ہوئے 11 سالہ بچہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک

    سوئمنگ پول کے لائف گارڈ کا کہنا ہے کہ مجھے ناشتہ کرنے میں پانچ منٹ لگے، میں نے اپنے ساتھی کو فون کرکے کہا کہ ہوٹل کے سوئمنگ پول میں کوئی ڈوب رہا ہے۔

    میں جب پول کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ سیکیورٹی گارڈ بزرگ شہری کو ریسکیو کرنے کی کوشش کررہا تھا، فوری طور پر ایمبولینس طلب کرکے مقتول کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا۔

    شارجہ پولیس نے لائف گارڈ کو حراست میں لے کر دوران ڈیوٹی غفلت برتنے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعات تواتر کے ساتھ ہورہے ہیں جبکہ اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

  • شارجہ کے حکمران نے پریشان حال خاندان کا مسئلہ ایک گھنٹے میں حل کردیا

    شارجہ کے حکمران نے پریشان حال خاندان کا مسئلہ ایک گھنٹے میں حل کردیا

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے حکمران نے پریشانی میں مبتلا اماراتی فیملی کا مسئلہ ایک گھنٹے میں حل کردیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی ایک ٹی وی پروگرام میں شریک تھے جہاں انہیں خاتون نے کال کرکے پریشانی سے آگاہ کیا، جسے انہوں نے ایک گھنٹے میں حل کردیا۔

    عرب خاتون نے شارجہ کے حکمران شیخ‌ سلطان سے کال کرکے کہا کہ ان کے شوہر ابو سیف قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیل میں قید ہیں، ان کو رہا کرنے کے لیے ان کی مدد کی جائے۔

    شارجہ کے حکمران نے خاتون کا مسئلہ سننے کے بعد کمانڈر چیف شارجہ پولیس جنرل سیف الزری الشمسی کو فون کیا اور معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

    عرب خاتون کی کمپلینٹ پر شارجہ پولیس نے 53 منٹ میں عملدرآمد کردیا اور عرب خاتون کے شوہر کو رہا کردیا گیا۔

    کمانڈر چیف شارجہ پولیس کا کہنا تھا کہ مجھے 3 بجکر 07 منٹ پر ڈائریکٹ لائن پر شیخ سلطان کی کال موصول ہوئی اور خاتون کی شوہر کی حراست میں بارے میں بتایا گیا ہم نے فوری عمل کرتے ہوئے ابوسیف کو 4 بجے ان کے گھر روانہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق شیخ سلطان کے ابوسیف کی رہائی کے اگلے روز اسی نمبر پر دوبارہ کال کی تو خاتون کے شوہر نے فون اٹھایا، شیخ سلطان نے مذکورہ شخص کو اہل خانہ اور گھر کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں مشورے دئیے۔

    دوسری جانب شارجہ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ پولیس نے فنانس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور ابو سیف کی جانب سے لیا گیا قرض ادا کرکے معاملے کو حل کردیا۔

  • شارجہ میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    شارجہ میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پیر کی دوپہر موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب ریاست کی ریاست شارجہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسلا دھار بارش ہوئی ہے، شہریوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بارش کی ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔

    نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق سب سے زیادہ بارش شارجہ کے علاقے الداہد میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیور کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بارش کے دوران گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں اور اسپیڈ لمٹ کا خیال کریں۔

    شارجہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا اور دھند کے امکانات ہیں۔

  • شارجہ، شوہر کے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے طلاق مانگ لی

    شارجہ، شوہر کے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے طلاق مانگ لی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں شوہر کی جانب سے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے طلاق مانگ لی۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی خاتون کو شوہر کی جانب سے ضرورت سے زیادہ خیال رکھے جانے پر اعتراض ہے، خاتون نے کہا چاہتی ہوں شوہر کم سے کم ایک دن کے لیے تو لڑائی جھگڑا کرے، شوہر کی جانب سے کبھی جھگڑا نہ کرنے پر خاتون نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہر ان کی جانب سے کچھ کہے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں اور وہ ان کے لیے کھانا بھی پکاتے ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر انتہائی اطاعت گزار ہے، انہیں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتے اور ان سے کوئی بحث کیے بغیر ہر کام خود کرلیتے ہیں۔

    خاتون نے کہا کہ شوہر کی محبت اور ہر کام خود کرنے کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: عجمان، ’پب جی‘ گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

    رپورٹ کے مطابق عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ ہر طرح سے اپنی بیوی کا خیال رکھیں اور ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔

    شوہر کا کہنا تھا کہ انہیں کئی دوستوں اور رشتے داروں نے بیوی کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرنے کا کہا تاہم وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے۔

    شوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ شادی کے چند ماہ بعد ایک دن اہلیہ نے انہیں اضافی وزن کا طعنہ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ورزش شروع کی جس کی وجہ سے ٹانگ میں فریکچر ہوگیا تھا۔

    خاتون کے شوہر نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اہلیہ کو اپنی درخواست واپس لینے کا مشورہ دیں گے، عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

  • شارجہ، بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 ایشیائی شہری جاں بحق

    شارجہ، بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 ایشیائی شہری جاں بحق

    شارجہ: متحدہ عرب کی ریاست شارجہ میں بس اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 ایشیائی شہری جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ انڈسٹریل ایریا میں تیز رفتار موٹر سائیل اور بس میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    شارجہ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی غفلت کے سبب پیش آیا جب انہوں نے ٹریفک سگنل کو نظر انداز کرتے بس سے ٹکرا گئے، موٹر سائیکل قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔

    پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع شام 7 بجکر 15 منٹ پر ملی، ٹریفک پولیس، ریسیکیو ٹیمیں اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔

    مزید پڑھیں: شارجہ، غیرملکی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، تین زخمی

    حادثے اتنا خطرناک تھا کہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بس میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں کویتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل شارجہ ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل محمد ال نقبی کا کہنا تھا کہ شارجہ پولیس کی جانب سے حال ہی میں ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شارجہ میں ہونے والے زیادہ تر حادثے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی غفلت کے نتیجے میں پیش آتے ہیں، متعدد بغیر لائسنس موٹر سائیکلیں ضبط بھی کی جاچکی ہیں۔

    لیفٹیننٹ کرنل محمد ال نقبی نے کہا کہ سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور آگاہی کے لیے مہم بھی چلائی جائے گی جس میں ڈیلیوری بوائز کو بھی حادثے سے بچاؤ کے لیے آگاہ کیا جائے گا۔

  • شارجہ، 6 سالہ بچی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی، اسپتال منتقل

    شارجہ، 6 سالہ بچی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی، اسپتال منتقل

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں 6 سالہ بچی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے علاقے مویلی میں عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 6 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے بچی کے پورے جسم کی متعدد ہڈیاں متاثر ہوئیں ایکسرے رپورٹ میں جسم پر کئی فریکچرز سامنے آئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ القاسم اسپتال سے اطلاع ملی کہ ایک بچی کو اسپتال لایا گیا ہے جو کہ عمارت سے گر گئی ہے جس کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق بچی کا تعلق بھارت سے ہے وہ اپنے گھر کی بالکونی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک گر گئی جبکہ والدین گھرکے اندر موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: شارجہ: 18 ماہ کی بچی کے بالکونی سے گرنے پر والدین کیخلاف مقدمہ درج

    پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں بچوں کے بالکونی سے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ تین ماہ میں 16 بچے اس طرح کے حادثات کا شکار ہوئے، حادثات کی وجہ والدین کی لاپرواہی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی شارجہ کے علاقے کلبہ میں واقع رہائشی عمارت میں مقیم 18 ماہ کی بچی اچانک بالکونی سے گر گئی تھی۔

    شارجہ پولیس نے پبلک پراسیکیوٹر کی شکایت پر متاثرہ بچی کے والدین کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

  • ابوظبی: بھارتی شہری کا فراڈ، پاکستانی کروڑ پتی شخص کباڑ کا کام کرنے پر مجبور

    ابوظبی: بھارتی شہری کا فراڈ، پاکستانی کروڑ پتی شخص کباڑ کا کام کرنے پر مجبور

    ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کروڑ پتی شخص نے بھارتی شہری کے فراڈ کے سبب کباڑ کا کام شروع کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق 2008 پاکستانی شہری اصغر حسین کی زندگی تب بدل گئی جب ایک بھارتی جعل ساز نے ان سے ایک لیگل کمپنی کے کاغذات پر دھوکے سے دستخط کروالیے اور وہاں سے فرار ہوگیا جبکہ اصغر حسین نے پانچ لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کے بعد کباڑ کا کام شروع کردیا۔

    عدالت نے فرار ہونے والے شخص کو 5 پیشیوں میں مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے پانچ سال قید اور جلاوطنی کی سزا سنادی۔

    اصغر حسین ان کی اہلیہ فرح گل اور چار بچوں کو اس عرصے میں بہت سی دشواریوں کا سامنا رہا، 2013 تک اصغر حسین بینک کے قرض ادا کرنے سے قاصر تھے اور 2014 میں ان کے بچوں کو اسکول کی فیس ادا کرنے کے باعث نکال دیا گیا تھا جو اب تک تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

    اصغر حسین جو پُرآسائش گھر میں رہتے تھے اب ایک چھوٹے سے کمرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔

    پاکستانی شہری کی اہلیہ فرح گل نے کہا کہ میرے بچے تقریباً پانچ سال سے اسکول نہیں گئے، وہ اسکول جانے کے لیے بہت بے تاب ہیں جب وہ دوسرے بچوں کو اسکول جاتا دیکھتے ہیں تو سوال کرتے ہیں کہ ہم کب اسکول جائیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اصغر حسین ابھی عارضی طور پر کباڑ کا کام کرتے ہیں ان کے ساتھ ان کا بڑا بیٹا بھی لیبر کا کام کرتا ہے جو بمشکل ماہانہ 500 درہم کما پاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یو اے ای میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے مستحق افراد کی مدد کی جاتی ہے تاہم اصغر حسین اہل خانہ کے ہمراہ کافی عرصے سے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تھے جس کے سبب سماجی تنظیموں نے ان کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔

  • رمضان المبارک، شارجہ میں 30 نئی مساجد کھول دی گئیں

    رمضان المبارک، شارجہ میں 30 نئی مساجد کھول دی گئیں

    شارجہ: ادارہ اسلامی امور کی جانب سے شارجہ کے مختلف علاقوں میں 30 نئی مساجد کھول دی گئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے ادارہ اسلامی امور کی جانب سے شارجہ کے مختلف علاقوں میں یکم رمضان کو 30 نئی مساجد کھول دی گئی ہیں، نئی مساجد فن تعمیر کا شکار ہیں جہاں نمازیوں کو جدید ترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان نو تعمیر شدہ مساجد کا مقصد رمضان میں عبادت گزاروں کی بڑی تعداد کو پیش نظر رکھ کر انہیں جگہ کی تنگی کے احساس کے بغیر نماز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    ادارہ اسلامی امور کے رہنما الخیل کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں تراویح اور تہجد میں بھی نمازیوں کی بڑی تعداد مساجد کا رخ کرتی ہے، عام دنوں کے مقابلے میں یہ تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے جگہ تنگ ہوتی ہے ان نئی مساجد کے باعث معتکفین کو آسانی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: یواےای کی مساجد میں بغیر اجازت مذہبی تقریبات کا انعقاد غیر قانونی قرار

    انہوں نے کہا کہ نئی مساجد میں شاندار قالین بچھائے گئے ہیں، گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے ایئرکنڈیشنرز اور پارکنگ کی جگہ کی مختص کی گئی ہے۔

    شارجہ کے رہائشیوں نے رمضان میں حکومت کی جانب سے نئی مساجد کی سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے عبادت گزاروں کو اکثر مقامات پر جگہ کی تنگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔