Tag: شارجہ

  • شارجہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، فرار ملزم گرفتار

    شارجہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، فرار ملزم گرفتار

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کے شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں افریقی شہری جاں بحق ہوگیا، فرار ہونے والے ملزم کو شارجہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    شارجہ پولیس کے مطابق افریقی شہری کو فوری طور پر القاسم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اسے مزید کارروائی کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں بصورت دیگر حادثے کے ذمہ دار شخص کو جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

    View this post on Instagram

    وفاة شخص دهساً وهروب السائق وشرطة الشارقة تكشف هويته تمكنت فرق التعقيب والبحث المروري بإدارة المرور والدوريات بالقيادة العامة لشرطة الشارقة، من كشف هوية سائق تسبب في دهس شخص من الجنسية الأفريقية، الأمر الذي أدى إلى وفاته، وهروب السائق من موقع الحادث . ترجع تفاصيل الحادث إلى ورود بلاغ لغرفة العمليات المركزية بالقيادة؛ مفاده تعرض شخص لحادث دهس من قبل مركبة على امتداد شارع الشيخ محمد بن زايد، وهروبه مباشرة من موقع الحادث، وبوصول الدوريات، وسيارة الإسعاف الوطني التي قامت بنقل المذكور لمستشفى القاسمي في محاولة لإنقاذه، ولكنه فارق الحياة قبل وصوله للمستشفى متأثراً بالإصابات البليغة التي تعرض لها جراء ذلك الحادث.. وعليه قامت فرق التعقيب والبحث المروري بالقيادة، بتشكيل عدة فرق بهدف إزالة الغموض، والوصول بالسرعة الممكنة للمتسبب في الحادث، وتحديد المركبة المستخدمة، حيث تكللت تلك الجهود بالوصول للمركبة المتسببة، وكانت متوقفة بإحدى المناطق، وباستدعاء سائقها اعترف بقيامه بذلك الحادث، وتم إيقافه، وإحالته للنيابة العامة. وتهيب القيادة العامة لشرطة الشارقة بكافة مستخدمي الطريق بضرورة الالتزام بقواعد السير والمرور، وتؤكد على السائقين حال ارتكاب أي حادث بالوقوف، وتقديم المساعدة، حيث إن الهروب من موقع الحادث المروري يعد جريمة يعاقب عليها قانون السير والمرور بالحبس، أو الغرامة.

    A post shared by شرطة الشارقة (@shjpolice) on

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جمعرات اور جمعہ کے روز حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، زیادہ تر افراد تیز رفتاری کے سبب اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عجمان، ٹریفک حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی پولیس نے سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے جرم میں 71 شہریوں کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں عجمان میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کے سبب کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں مصر سے تعلق رکھنے والا شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔

  • شارجہ کے میدان میں جاوید میاں داد کے تاریخی چھکے کو آج 33 برس مکمل ہو گئے

    شارجہ کے میدان میں جاوید میاں داد کے تاریخی چھکے کو آج 33 برس مکمل ہو گئے

    کراچی: شارجہ کے تاریخی میدان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لے جنڈ بیٹسمین جاوید میاں داد کے تاریخی چھکے کو آج 33 برس مکمل ہو گئے ہیں۔

    شارجہ میں بھارت کے خلاف جاوید میاں داد کے تاریخی اور لازوال چھکے کا وہ تاریخی لمحہ کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہے، میاں داد نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں چھکا لگا کر پاکستان کوشان دار فتح دلائی تھی۔

    18 اپریل 1986 کا دن بھارتیوں کے لیے دل دہلا دینے والا دن تھا جب عظیم پاکستانی بلے باز جاوید میاں داد نے ان کی فتح کو تاریخی شکست میں تبدیل کر دیا تھا۔

    ایک طرف شارجہ کا اسٹیڈیم اور دوسری طرف پاکستان کا روایتی حریف بھارت تھا، پاکستان آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں 246 رنز کے بھارتی ہدف کا تعاقب کر رہا تھا، یہ اس وقت شارجہ میں کسی بھی ٹیم کا بنایا گیا سب سے بڑا مجموعہ تھا۔

    اس ہدف کے تعاقب میں پاکستان جاوید میاں داد کی لازوال سنچری کی بہ دولت اس مقام تک پہنچا کہ آخری اوور کی آخری گیند پر 4 رنز کی ضرورت تھی۔

    کرکٹ گراؤنڈ شائقین سے بھرا ہوا تھا، دو کھلاڑیوں پر سب کی نظریں لگی ہوئی تھیں، کریز کے ایک طرف جاوید میاں داد کھڑے تھے، اور دوسرے اینڈ پر بھارت کے فاسٹ بولر چیتن شرما ہاتھوں میں گیند تھامے ہوئے تھے۔

    شائقین کے دلوں کی دھڑکن اس وقت تیز ہو گئی جب چیتن شرما نے میچ کے آخری گیند کے لیے دوڑنا شروع کر دیا، گیند ان کے ہاتھوں سے نکلی تو ایک لمحے کے لیے میدان میں سناٹا چھا گیا، اور پھر وہ ہوا جس نے ایک تاریخ رقم کر دی۔

    لے جنڈ میاں داد نے بلا گھمایا اور چیتن شرما کی گیند کو ہوا میں اٹھا کر باؤنڈری پار کرا دیا، اس زوردار چھکے کے بعد ایک طرف پاکستانی انکلوژر میں جشن کا سماں بندھ گیا تھا تو دوسری طرف بھارتی انکلوژر پر موت جیسا سناٹا طاری ہو گیا تھا۔

  • شارجہ، غیرملکی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، تین زخمی

    شارجہ، غیرملکی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، تین زخمی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات میں سوڈانی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے علاقے الفایا میں سوڈانی سیاحوں کی گاڑی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ ڈیزرٹ سفاری سے واپس آرہے تھے، حادثے کے نتیجے میں ایک سیاح جاں بحق اور اس کے تین دوست زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں دوستوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں 27 سالہ سوڈانی سیاح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے سبب حادثات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، حادثات سے بچاؤ کے لیے موبائل ریڈارز، کیمرے سے مانیٹرنگ جاری رہتی ہے جبکہ جمعرات اور جمعہ کے روز پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: شارجہ: ہولناک ٹریفک حادثہ، بھارتی سیاح جوڑا ہلاک، 5 افراد زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھارتی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں سیاح جوڑا ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    سیاح جوڑا خاندان کے دیگر افراد سے ملنے اور سیروتفریح کے غرض سے متحدہ عرب امارات آیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

  • شارجہ: رات بھر آن لائن گیمز کھیلنے والے لڑکے نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    شارجہ: رات بھر آن لائن گیمز کھیلنے والے لڑکے نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات میں رات بھر آن لائن گیمز کھیلنے والے لڑکے نے کثیر المنزلہ عمارت کے 15 ویں فلور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

    عرب میڈیا کے مطابق شارجہ میں رات بھر آن لائن گیمز کھیل کر ڈپریشن کا شکار ہونے والے 14 سالہ یوکرائنی لڑکے نے کثیر المنزلہ عمارت کے 15 ویں فلور کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، لڑکے کے دادا نے موت کی وجہ ویڈیو گیمز کو قرار دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق 14 سالہ لڑکا دو روز قبل ہی چھٹیاں گزارنے اپنے دادا کے گھر پہنچا تھا جبکہ اہل خانہ بھی اس کے بدلتے ہوئے روئیے کی وجہ سے پریشان تھے۔

    لڑکے کے دادا کا کہنا ہے کہ وہ نوٹس کررہے تھے کہ وہ اپنے ساتھ کپڑے بھی نہیں لایا تھا اور اس کے ہاتھ میں ہر وقت اسمارٹ فون موجود رہتا تھا جس پر وہ گیمز کھیلنے میں مصروف رہتا تھا۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 6 سالہ بچی عمارت سے گر کر زخمی

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ واقعے سے پہلے پریشان تھا اور اس کی خودکشی کی وجہ ویڈیو گیمز کھیل کر ڈپریشن کا شکار ہونا ہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے، پولیس نے دروازے پر دستک دی اور بتایا گیا کہ گھر کی کھڑکی سے ایک لڑکے نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، یوکرائنی لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ سعودی عرب میں رہائش پذیر تھا جبکہ ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

  • دوسرا ون ڈے، فنچ کی مسلسل دوسری سنچری، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    دوسرا ون ڈے، فنچ کی مسلسل دوسری سنچری، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    شارجہ: آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی 8 وکٹوں سے شکست دے دی، کینگروز کپتان ایرون فنچ کیریئر بیسٹ نے مسلسل دوسری سنچری جڑ دی، آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 285 رنز کا ہدف باآسانی 13 گیندوں‌ پہلے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان ایرون فنچ نے ناقابل شکست 155 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کینگروز کی پہلی وکٹ 209 رنز پر گری جب آسٹریلوی اوپنر بلے باز عثمان خواجہ 88 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے، گلین میکسویل 19 رنز بنا کر حارث سہیل کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، دیگر کوئی کھلاڑی وکٹ حاصل نہیں کرسکا۔

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے اور کینگروز کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    محمد رضوان نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان شعیب ملک 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، حارث سہیل 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلیا کے جھائے رچرڈسن اور کارٹر نیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم زمپا، لیون اور ایرون فنچ کے حصے میں ایک، ایک آسکی۔

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ محمد حسنین کو ڈڈیبیو کرایا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    قومی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو بغیر کوئی رنز بنائے امام الحق پویلین لوٹ گئے، دوسرے اوپنر شان مسعود بھی 35 رنز کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    آسٹریلیا کے جھائے رچرڈسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اسکواڈ قومی کرکٹ ٹیم

    واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

  • فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچز سے باہر

    فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچز سے باہر

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے بقیہ تین میچز سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف بقیہ تین ون ڈے میچز میں آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ ورلڈ کپ سے قبل اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہونے والے فہیم اشرف آج کا میچ کھیل کر وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو متحدہ عرب امارات نہیں بھیجا جائے گا کیونکہ اس وقت پاکستان کے پاس پہلے ہی چار فاسٹ بولرمحمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین، عثمان خان شنواری موجود ہیں۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 14 رنز بنائے تھے انہیں کولٹر نیل نے ہینڈز کومب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا جبکہ بولنگ میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

    پہلے ون ڈے میچ میں انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ عثمان خواجہ کی حاصل کی تھی۔

    یاد رہے کہ پہلے ہی آرام کی غرض سے سرفراز احمد، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی کو آرام کی غرض سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے نہیں بھیجا گیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں سینئر کھلاڑی شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل شارجہ کے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔

    پاکستان کے خلاف کپتان ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی اسکواڈ میں شان مارش، عثمان خواجہ، پیٹرہینڈسکومب، کین رچرڈسن، گلین میکسویل، جیسن بہرنڈوف، ایڈم زمپا اور نیتھن لیون شامل ہیں۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شعیب ملک کپتان، امام الحق، عمراکمل، شان مسعود، عماد وسیم، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، سعد علی، یاسر شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    پاک آسٹریلیا سیریز: اسکواڈ کا اعلان، سرفراز کپتانی نہیں کریں گے

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ: پی ایس ایل سیزن فور کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، لک رونکی کو ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    کیمرون ڈیلپورٹ بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے، صاحب زادہ فرحان کو 30 رنز پر عماد وسیم نے بولڈ کیا، حسین طلعت صفر پر عماد وسیم کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔

    لک رونکی نے ناقابل شکست 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سمیٹ پٹیل 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پوائنٹس ٹیبل

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر میں 143 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا، بین ڈنگ نے 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    کراچی کنگز نے بیٹنگز کا آغاز کیا تو کولن منرو پہلے ہی اوور میں صفر پر پویلین لوٹ گئے، اویس ضیاء بھی صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کولن انگرام 9 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    لیونگ اسٹون 22 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم صفر پر پویلین لوٹ گئے انہیں فہیم اشرف نے بولڈ کیا، عامر یامین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں، رومن رئیس اور محمد موسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں شارجہ میں‌ کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ‌ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے.

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی قیادت شاداب خان انجام دے رہے ہیں‌، فاسٹ بولر محمد سمیع آرام کی‌ غرض‌ سے ٹیم کا حصہ نہیں‌ ہیں، کراچی کنگز کی قیادت کے فرائض‌ عماد وسیم انجام دے رہے ہیں.

    کراچی کنگز کی ٹیم میں‌ نیوزی لینڈ کے جارح‌ مزاج بلے باز کولن منرو کو شامل کرلیا گیا ہے.

    اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز

  • میری ٹیم اور اونر کے خلاف کوئی بدتمیزی کرے گا تو برداشت نہیں کروں گا، وسیم اکرم

    میری ٹیم اور اونر کے خلاف کوئی بدتمیزی کرے گا تو برداشت نہیں کروں گا، وسیم اکرم

    کراچی: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چھوٹے سے معاملے پر ذاتی حملے کیے جارہے ہیں، میری ٹیم اور اونر سلمان اقبال کے خلاف کوئی بدتمیزی کرے گا تو برداشت نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ لاہور یا کوئی بھی ٹیم جیتے سب کو جشن منانا چاہئے، 45 منٹ تک ایک شخص میری ٹیم اور اونر کا نام لے کر برا بھلا کہتا رہا، خواتین بھی موجود تھیں صرف یہ پوچھا یہ بندہ کون ہے، کرکٹ انجوائے کرنی چاہئے نام لے کر کسی کو تنگ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ ایک طرف کی بات بتا کر معاملے کو خراب کیا جارہا ہے، کراچی کے خلاف لاہور میچ جیتا ہمیں خوشی اس لیے ہوئی کہ پاکستانی ہیں، کچھ صحافی ایجنڈے کے تحت الزام لگاتے ہیں ان پر غصہ آتا ہے، نام نہاد صحافی فون کرکے پوچھ لیتے، ٹویٹر پر الزام لگانے لگ گئے۔

    [bs-quote quote=”ہمیں نام لے لے کر مسلسل تنگ کیا گیا، اس باکس میں سنجیدہ لوگ بیٹھے تھے انہیں سمجھانا چاہئے تھا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وسیم اکرم” author_job=”صدر کراچی کنگز”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ سے باہر دونوں ٹیموں کے باکسز الگ الگ ہونے چاہئیں، گڑھے مردے اکھاڑ کر کٹ پر دو، دو گھنٹے شو کیے جارہے ہیں، کرکٹ پر نام نہاد شو کرنے والے جاکر سیاست پر شو کریں۔

    کراچی کنگز کے صدر نے کہا کہ اسی لیے تو کہتے ہیں عقل سلیم اتنی بھی عام نہیں ہے، ہمیں نام لے لے کر مسلسل تنگ کیا گیا، اس باکس میں سنجیدہ لوگ بیٹھے تھے انہیں سمجھانا چاہئے تھا، اگر ہم لوگ اپنے لوگوں کو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں نہیں سھائیں گے تو کون سکھائے گا۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ اس طرح کے چھوٹے واقعات کو ایشو نہیں بنانا چاہئے، پی ایس ایل کے ذریعے کرکٹ پاکستان آرہی ہے، کوئی بھی جیتا، پی ایس ایل جیتی ہے، کارکردگی نہ دکھانے پر افسوس ہوتا ہے، لڑکوں پر غصہ بھی آتا ہے، کراچی کنگز کے میچز ابھی باقی ہیں لڑکوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تو گراؤنڈ میں موجود کچھ تماشائیوں نے نازیبا الفاظ ادا کیے جبکہ وسیم اکرم، عماد وسیم اور محمد عامر پر الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے نازیبا الفاظ ادا کیے ہیں۔

  • لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے  کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو آخری بال پر 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اے بی ڈیولیرز نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی، اے بی ڈیولیرز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 201 رنز کا ہدف آخری بال پر حاصل کرلیا، اے بی ڈیویلیرز اور فخر زمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    فخر زمان 35 گیندوں پر 63 رنز بنا کر جنید خان کا شکار بنے، اے بی ڈیولیرز نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

    سہیل اختر 10، سلمان بٹ 17 اور آغا سلمان 2 رنز بناسکے، جنید خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈیویلیرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔

    عمر صدیق اور جیمز ونس نے شاندار 135 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران ونس نے 41 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، شعیب ملک 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    عمر صدیق نے بھی 37 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے لمن چے نے تین جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ایونٹ میں صرف ایک کامیابی حاصل کی اور قلندرز کی ٹیم کے دو پوائنٹس ہیں، گزشتہ روز پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔