Tag: شارجہ

  • پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی

    پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی

    شارجہ: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی، امام الحق کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے دئیے جانے والے 154 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی، حسن علی نے چار اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسن علی نے پہلے ہی بال پر لیونگ اسٹون کو پویلین روانہ کردیا، بین ڈنک اور بابر اعظم بھی خاطرہ خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے، بابر اعظم کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔

     کولن انگرام کو بھی امام الحق نے رن آؤٹ کیا، سکندر رضا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان کی ناقابل شکست 23 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    عماد وسیم 26 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے، عامر یامین کو بھی حسن علی نے پویلین روانہ کیا، محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    اسپنر عمر خان کو پولارڈ نے صفر پر آؤٹ کیا، کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا، عمید آصف، کیرون پولارڈ اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دے دیا، امام الحق نے شاندار 56 رنز کی اننگز کھیلی، پولارڈ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

    کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 24 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے، عمر اکمل بھی 24 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

    عمر امین کو سکندر رضا نے اسٹمپ آؤٹ کیا، لیام ڈاسن نے شاندار 44 رنز کی اننگز کھیلی انہیں عثمان شنواری اپنی ہی بال پر کیچ آؤٹ کیا، وہاب ریاض بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، حسن علی 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے سکندر رضا نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم، عثمان شنواری اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     کراچی کنگز کے کپتان عماد وسم نے ٹاس جیت کر ڈیرن سیمی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیمیں دو، دو پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں۔

    کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، روی بوپارہ کی جگہ بین ڈنگ پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، فاسٹ بولر سہیل خان کی جگہ عامر یامین ٹیم کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرادیا تھا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لگاتار تیسری فتح، ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لگاتار تیسری فتح، ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست

    شارجہ: پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر لگاتار تیسری فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، شین واٹسن نے شاندار نص سنچری اسکور کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود شین واٹسن اور روسو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس کھیلے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    روسو نے شاندار 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شین واٹسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمر اکمل 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان اور شاہد خان آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ آج کی فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے تین میچ کھیلے اور ایک میں کامیابی حاصل کی ان کے دو پوائنٹس ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر میں 160 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا، شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، عرفان جونیئر نے دو وکٹیں حاصل کیں،

    سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم ملتان سلطانز کے اوپنر بلے بازوں نے عمدہ پارٹنر شپ قائم کی، کپتان شعیب ملک 53 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    شاہد خان آفریدی بغیر کوئی رن بنائے محمد عرفان جونیئر کا نشانہ بنے، آندرے رسل کو 18 رنز پر مدثر نے کیچ آؤٹ کرایا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عرفان جونیئراور مدثر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فور کے اہم میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

  • شارجہ: صارفین کی سہولت کیلئے آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ سروس متعارف

    شارجہ: صارفین کی سہولت کیلئے آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ سروس متعارف

    شارجہ : یو اے ای کے ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کی سہولت کےلیے آن لائن ڈرائیونگ اسکول متعارف کرا دیا, جس کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ سمیت دیگر امور بھی انجام دئیے جاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمران اپنے شہریوں اور دیگر بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی سہولت اور آسانی کے مختلف اقسام کی ٹیکنالوجی متعارف کرواتی رہتی ہے حالیہ دنوں اماراتی ریاست شارجہ کی انتظامیہ نے آن لائن ڈرائیونگ اسکول متعارف کرایا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آن لائن اسکول کا اقدام شارجہ پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔

    مذکورہ سروس کے تحت صارفین الیکڑانک رجسٹریشن کروا سکیں گے اورڈرائیونگ لائسنس سے متعلق جو چاہیں وہ آن لائن معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا مقصد صارفین کو مطمئن کرنے میں شارجہ پولیس کی معاونت کرنا ہے۔

    لائسنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل حُمید سعید الجلاف کا کہنا تھا کہ مذکورہ الیکٹرانک سروس کے ذریعے ہمارے شہری عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی تیز ہوتی رفتار کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکیں گے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ الیکڑانک سروس طالب علموں کو آن لائن کلاسوں میں اپنی حاضری کی تصدیق کے ساتھ شریک ہونے میں مدد فراہم کرے گی اور مذکورہ سروس کے تحت طالب علموں کو ٹریفک کلچر اور معلومات مزید بہتر اور اچھے انداز میں سمجھائی جاسکیں گی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طالب علم آن لائن اپنے فیس ادا کرسکتے ہیں، اسٹوڈنٹس اپنی رجسٹریشن، کورس ڈیٹا اور عملی تربیت سے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی امتحانی تاریخ، اپنے استاد اور تربیت کا وقت و جگہ بھی تبدیل کرواسکتے ہیں۔

  • پی ایس ایل فور: دوسرا مرحلہ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا

    پی ایس ایل فور: دوسرا مرحلہ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ  سیزن فور کا پہلا مرحلہ دبئی میں مکمل ہو نے کے بعد کھلاڑیوں کو دودن کا آرام دیا گیا ہے، جس کے بعد ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس اہل کے سیزن فور میں چھکے اور چوکوں کی برسات، ریکارڈ پارٹنرشپ اوراڑتی وکٹوں کے لمحات نے شائقین کیلئے ہرلمحہ پرجوش بنادیا۔

    پاکستان سپر لیگ میں ہے دو روز تک آرام ہے۔ اگلے فیز میں شارجہ میں دھمال ہوگا، سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں کے دوران شائقین کو ایکشن سے بھرپور میچز دیکھنے کو ملے۔

    کراچی کنگز کے اوپنرز لائم لیونگ اسٹون اور بابر اعظم نے ریکارڈ پارٹنرشپ بنائی، شین واٹسن، عمراکمل نے بھی دبئی میں چھکے اور چوکوں کی برسات کی، شعیب ملک اور شاہد آفریدی کی جوڑی نے بولرز کی خوب دھلائی کی۔

    عمر خان اور حارث رؤف کے ساتھ بولرز کی فہرست میں راحت علی سب سے آگے ہیں، لاہورقلندرز رواں سیزن میں کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوئے ایکشن سے بھرپور میلہ اب بیس فروری سے شارجہ میں سجے گا۔

  • شارجہ میں جھلملاتی روشنیوں کی بہار

    شارجہ میں جھلملاتی روشنیوں کی بہار

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، شہر رنگین جھلملاتی روشنیوں سے سج گیا۔

    شارجہ کے سالانہ لائٹ فیسٹیول کا یہ نواں سال ہے اور اس سال یہ میلہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ رواں برس فیسٹیول کی تھیم ’ثقافت اور خاندان‘ رکھی گئی ہے۔

    میلے میں 17 مقامات پر 20 لائٹ شوز پیش کیے جائیں گے جن میں دنیا بھر کے مختلف فنکار اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

    اس دوران آتش بازی، لیزر پراجیکشن اور شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے دلکش نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔

    شارجہ کامرس اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین خالد جاسم ال مدفع کا کہنا ہے کہ روشنیوں کا یہ فیسٹیول عرب امارات کی ان کوششوں کی کامیابی کا اظہار ہے جو دنیا بھر میں امارات کو ممتاز رکھنے کے لیے کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ روشنیاں عرب امارات کی زرخیز ثقافت اور روشن مستقبل کا اظہار ہیں۔

    خالد جاسم کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اس وقت سیاحت کے لیے اہم مقام ہے اور یہ فیسٹیول مزید سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرے گا۔

    روشنیوں اور رنگوں کا یہ فیسٹیول 16 فروری تک جاری رہے گا۔

  • واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط کریں، شارجہ حکام نے خبردار کردیا

    واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط کریں، شارجہ حکام نے خبردار کردیا

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو شارجہ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط برتیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر دوست بنانے سے قبل احتیاط کی جائے، متعدد بلیک میلرز کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔

    شارجہ پولیس حکام کے مطابق واٹس ایپ پر اجنبی کی جانب سے میسج بھیجا جارہا ہے جس میں انعام جیتنے کا لالچ دے کر فراڈ کیا جارہا ہے، جس کی متعدد شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

    سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی اجنبی نمبر سے بھیجے جانے والے میسج کا جواب نہ دیں کیونکہ بلیک میلرز واٹس ایپ پر چیٹنگ کے بعد معلومات حاصل کرکے مذکورہ شخص کو نہ صرف ہراساں کرتے بلکہ اسے دھمکیاں بھی دیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: خبردار!پرائیویسی میں مخل ہونے پرپانچ لاکھ درہم کا جرمانہ ہوسکتا ہے

    پولیس رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر مختلف خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں، شکایت درج کرانے والے شہریوں کے مطابق دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ اگر ڈیمانڈ پوری نہیں کی گئی تو میسج اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی جائیں گی۔

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شارجہ میں بلیک میلرز واٹس ایپ پر لاٹری جیتنے کا لالچ دے کر اکاؤنٹ نمبر اور دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہیں جس کے بعد بینک اکاؤنٹ کا صفایا ہوجاتا ہے۔

    ڈائریکٹر سائبر کرائم محسن احمد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوکا دہی میں مرتب متعدد جعلسازوں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم شہری کسی بھی اجنبی شخص کے ساتھ اپنی بینک یا دیگر معلومات شیئر نہ کریں۔

  • شارجہ: شیر خوار بچے کی فروخت کا الزام، والدین گرفتار

    شارجہ: شیر خوار بچے کی فروخت کا الزام، والدین گرفتار

    شارجہ : پولیس نے شیر خوار بچے کو فروخت کرنے والے والدہ کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کنگ فیصل روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 500 درہم کے عوض شیر خوار بچہ فروخت کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاتون سمیت تین افراد انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون خراب مالی حالات کے باعث گزشتہ ایک برس سے فلیٹ کا کرایہ ادا نہیں کرپائی تھی، جس کے باعث اس نے اپنے شیر خوار بچے کو فروخت کردیا۔

    فروخت ہونے والے کم سن بچے کے والد نے بتایا کہ ’شارجہ میں موجود انڈونیشین خاتون ہمارے بچے کو 500 درہم میں خریدنے کےلیے راضی ہوئی تھی۔

    بچے کے والد نے بتایا کہ کنگ فیصل روڈ کے قریب واقع رہائشی فلیٹ میں بچے کو خاتون کے حوالے کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : دبئی: دوشیزہ سے جبراً بدفعلی کروانے کے جرم میں بنگلادیشی خاتون کو سزا

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اماراتی عدالت نے بنگلادیشی دوشیزہ کو جعلی کاغذات کے ذریعے دبئی اسمگل کرنے اور زبردستی مکروہ فعل انجام دلوانے کے جرم میں بنگلادیشی خاتون کو ساتھی سمیت کو 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

    بنگلا دیشی خاتون نے اپنے 34 سالہ اور 27 سالہ دو بنگلا دیشی ساتھیوں کی مدد سے کم عمر لڑکی کو جعلی کاغذات کے ذریعے عمان پہنچایا تھا اور وہاں سے گاڑی میں بیٹھا کر دبئی منتقل لائی تھی۔

    اس سے قبل اماراتی عدالت نے 17 سالہ لڑکی سے جسم فروشی کروانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 افراد پر مشتمل پاکستانی گروہ کو تین سال قید اور 1 لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • شارجہ میں چاقو زنی کی واردات، 1 شخص ہلاک 2 خواتین زخمی

    شارجہ میں چاقو زنی کی واردات، 1 شخص ہلاک 2 خواتین زخمی

    ابوطبی : اماراتی ریاست شارجہ میں نامعلوم چاقو بردار حملہ آور نے ایک شخص کو قتل جبکہ دو خواتین کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتی کی ریاست شارجہ کے علاقے البوتینا میں واقع عمارت میں گزشتہ روز چاقو زنی کی افسوس ناک واردات رونما ہوئی جس میں ایک 48 سالہ سوڈانی شخص ہوگیا۔

    پولیس کا کہان ہے کہ چاقو زنی کی واردات میں 33 سالہ بھارتی خاتون اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس فلیٹ میں چاقو بردار شخص کے حملے کی فون کال موصول ہوئی، سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچنے تو دو خواتین شدید زخمی حالت میں اور ایک شخص مردہ حالت میں پڑا تھا جبکہ ایک سوڈانی شخص ہاتھ میں چاقو لیے کھڑا لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر الکویتی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بیٹی القاسمی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں لیکن واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گرفتار ہونے والے شخص کے انگلیوں کے نشانات آلہ قتل سے ملنے والے نشانات سے مماثلت رکھتے ہیں لیکن مزید کارروائی متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد کی جائے گی۔

  • شارجہ: سوئمنگ پول میں بچے کی ہلاکت، 6 اساتذہ پر فرد جرم عائد

    شارجہ: سوئمنگ پول میں بچے کی ہلاکت، 6 اساتذہ پر فرد جرم عائد

    شارجہ : عدالت نے اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوبنے والے چار سالہ بچے کی ہلاکت پر 6 افراد پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں گزشتہ برس چھ ملزمان کی غفلت کے باعث چار سالہ اماراتی شہری اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔

    عدالت نے بچوں کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے، بچے کو اکیلے سوئمنگ پول کے پاس چھوڑنے، پول ایریے میں گارڈ تعینات نہ کرنے کے الزام میں اسکول مالک پر فرد جرم عائد کی۔

    امارتی عدالت نے اسکول مالک کے علاوہ جسمانی تعلیم کے عرب ٹیچر، سوئمنگ سکھانے والا اطالوی شہری، آسٹریلین اور فلپائنی استاد سمیت ایک فلپائنی خاتون کو بچے کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کی۔

    دوسری جانب اسکول مالک سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں عائد کیے الزامات کی تردید کی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے ملزمان کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ سماعت کے دوران ہونے والے اخراجات کی ادائیگی اسکول انتظامیہ کرے گی۔

    مزید پڑھیں: دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

    مزید پڑھیں : شارجہ: اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 4 سالہ طالب علم جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں شارجہ کے نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، ریسکیو عملے نے بچے کو فوری طور پر القاسمی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

  • شارجہ : بھارتی شہری نے لکی ڈرا میں لاکھوں درہم مالیت کا گھر جیت لیا

    شارجہ : بھارتی شہری نے لکی ڈرا میں لاکھوں درہم مالیت کا گھر جیت لیا

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری نے نجی کمپنی کے لکی ڈرا میں 4 لاکھ درہم مالیت کا گھر جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ملازمت کرنے والے ڈونسن مائیکل نامی بھارتی شہری نے نجی منی ایکسچینج کی پروموشن کے دوران 265 درہم کی رقم بھارت منتقل کی تھی جس کے باعث وہ لکی ڈرا میں شامل ہوئے۔

    بھارتی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنا ڈریم گھر جیتا ہے، ایکسچینج نے میرے اور اہل خانہ کے خواب کو پورا کردیا‘۔

    ڈونسن مائیکل کا کہنا تھا کہ میں منی ایکسچینج کا شکر گزار ہوں جس نے میرے گھر خریدنے کے خواہش کو پورا کرنے میں میری مدد کی، اب مجھے بھارت میں گھر خریدنے کےلیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے لکی ڈرا کے ذریعے بنگلا دیشی شہری نے دوسرا انعام جیتے ہوئے ایک کلو سونا اپنے نام کرلیا جبکہ دیگر آٹھ خوش نصیبوں نے 80، 80 ہزار درہم کی رقم لکی ڈرا میں جیتی ہے۔

    مزید پڑھیں : تخلیقی ویڈیوز کا مقابلہ، 22سالہ طالب علم نے اپارٹمنٹ جیت لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں مقیم 22 سالہ اردنی طالب علم میخائل عطیہ نے منفرد و تخلیقی ویڈیو کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے لاکھوں درہم مالیت کا اپارٹمنٹ جیت تھا۔