Tag: شارجہ

  • شارجہ: ایشیائی شہریوں کو پنجرے میں بند کرنے والے ملزمان  گرفتار

    شارجہ: ایشیائی شہریوں کو پنجرے میں بند کرنے والے ملزمان گرفتار

    شارجہ : پولیس نے ایشیائی شہریوں کو پنجرے میں بند کرکے زبردستی اماراتی فٹبال ٹیم کی حمایت کروانے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو فٹبال کے مداحوں کی ناقابل بردادشت جنونیت کی واضح تصویر تھی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ویڈیو کے معاملے پر کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے جو متاثرہ افراد کو پنجرے میں بند کرکے اے ایف سی ایشین کپ کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں اماراتی فٹبال ٹیم کی حمایت کرنے کا کہہ رہے تھے۔

    متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ یو اے ای فٹبال ٹیم کے حامیوں کی جانب سے ایسے اقدامات ناقابل معافی اور امارات کی اقدار کے خلاف ہیں، ایشیائی شہریوں کو پنجرے میں بند کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کتنے افراد گرفتار کیے گئے ہیں ان کی تعداد واضح نہیں کی گئی۔

    شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو مزید تفتیش اور کارروائی کےلیے پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیجا جائے گا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو متحدہ عرب امارات کے رسم و رواج کے برعکس ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ پنجرے میں قید کیے گئے افراد بھارتی فٹبال ٹیم کے سپوٹرز تھے جن سے زبردستی یو اے ای فٹبال ٹیم کی حمایت کروائی جارہی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو چھ ماہ سے 10 برس قید اور 50 ہزار سے 20 لاکھ درہم جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کریں اور مذاق میں بھی ایسی ویڈیو یا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں جو یو اے ای قوانین کے خلاف ہوں۔

  • شارجہ : خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 سالہ ڈرائیور ہلاک

    شارجہ : خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 سالہ ڈرائیور ہلاک

    شارجہ : اماراتی ریاست شارجہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران 16 سالہ ڈرائیور ہلاک جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے الدحید کی سڑک پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو بچے شدید زخمی ہوئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریسکیوں عملے نے زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    شارجہ پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جنہیں اسپتال کے انتہائی نگداشت وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی تھی، حادثہ سڑک کنارے نصب اسٹریٹ لایٹ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی حادثے میں ہلاک ہونے والے بچے کے بڑے بھائی کی تھی جو نہیں جانتا تھا کہ چھوٹا بھائی گاڑی لے گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو اسپتال روانہ کیا، اسپتال میں دوران علاج 16 سالہ ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کی صبح دم توڑ گیا تھا جبکہ دوسرے بچے کو آئی سی یو میں علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : شارجہ: ٹرک اور کار میں تصادم، دلہن جاں بحق، دلہا زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا بچہ بڑے بھائی کی بغیر اجازت گاڑی چلانے کی کوشش کررہا تھا، بچے کو جیسے ہی اسٹریٹ لایٹ نظر آئی تو بچے نے بریک دبانے کی کوشش کی تاہم گھبراہٹ میں بریک کی جگہ ایکسیلیٹر دب گیا اور گاڑی پول سے جاٹکرائی۔

    شارجہ پولیس نے والدین نے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی نہ چلا سکیں۔

  • شارجہ : گودام میں ہولناک آتشزدگی

    شارجہ : گودام میں ہولناک آتشزدگی

    شارجہ : اماراتی ریاست کے صنعتی علاقے میں واقع میں گودام اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس نے لکڑی گودام کی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے صنعتی علاقے میں واقعے لکڑی کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عفریت کی صورت اختیار کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شارجہ سول ڈیفینس کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث تباہ ہونے والی عمارت سے دھوائیں کے شدید کالے بادل اٹھتے ہوئے دور سے نظر آرہے ہیں۔

    شارجہ سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سمی خامیس النقبی نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہمیں رات 9 بج کر 57 منٹ پر انڈسٹریل ایریا سے آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    کرنل سمی النقبی کا کہنا تھا کہ گودام میں لکڑیاں ذخیرہ کی جاتی تھی جس کے باعث آگ نے تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، لیکن فائر فایئڑ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے صنعتی علاقے میں جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں ہیں تاکہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے کو ریسکیوں آپریشن میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تاحال آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    مزید پڑھیں : شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 7 سالہ بچہ جھلس کر ہلاک ہوگیا تھا۔

  • شارجہ : بینک ڈکیتی میں ملوث افریقی شہری کو عمر قید کی سزا

    شارجہ : بینک ڈکیتی میں ملوث افریقی شہری کو عمر قید کی سزا

    شارجہ : اماراتی عدالت نے اسلحے کے زور پر بینک لوٹنے والے افریقی شہری کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے گذشتہ روز پاکستانی نجی بینک کی شارجہ برانچ میں ڈکیتی کرنے والے افریقی شہری کو عمر قید دے دی۔

    شارجہ کی انسداد جرائم عدالت نے بینک لوٹنے والے گروہ دیگر ممبران کو 15 15 برس قید کی سزا سنائی ہے جبکہ سزا مکمل ہونے پر ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شارجہ میں قائم نجی بینک میں 25 جولائی 2017 کو تین نقاب پوش ملزمان نے حملہ کرکے غیر معین رقم لوٹی تھی۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق بینک لوٹنے والے گروہ میں 5 افراد شامل تھے جن میں سے تین عرب شہریوں نے چہرے پر نقاب ڈالا ہوا تھا اور دو افریقیوں نے برقعہ پہنا ہوا تھا تاکہ پہچانے نہ جائیں۔

    بینک ترجمان کا کہنا تھا کہ تین مرد اور دو خواتین نے بینک سے رقم لوٹی اور گاڑی میں فرار ہوگئے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات شارجہ کے علاقے البوہیرا میں واقع پاکستانی نجی بینک میں صبح سویرے ہوئی تھی۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس ہیلپ لائن پر صبح 11 بجے ڈکیتی سے متعلق فون کال موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے مسلسل تحقیقات کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

  • شارجہ : یو اے ای میں نئی پارکنگ سروس متعارف

    شارجہ : یو اے ای میں نئی پارکنگ سروس متعارف

    شارجہ : اماراتی حکام کی جانب سے شارجہ کے رہائشیوں کی آسانی کےلیے ایس ایم ایس کے ذریعے پارکنگ بُک کروانے کی سہولت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے میونسپلٹی حکام نےگاڑی مالکان کو سہولت دینے کےلیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کی ذریعے شارجہ کے رہائشی گاڑی کے لیے ایک گھنٹے سے زیادہ مدت کے لیے پارکنگ کی جگہ بُک کروا سکیں گے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیا فیچر 12 دسمبر بدھ (آج) سے اتیصالات کے گاہکوں کے لیے شروع کیا جائے گا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی جگہ صرف ایک گھنٹے کےلیے بُک کروائی جاسکے گی پھر اس کی تجدید کروائی جائے گی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ سروس متعارف کروانے کا مقصد کار پارکنگ کی افادیت بڑھانا اور پارکنگ ٹکٹ کی تجدید یا توسیع بھولنے پر عائد ہونے والے جرمانے کو روکنا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی جگہ بُک کروانے کے لیے رہائشیوں کو 5566 پر پیلٹ کا ذریعہ، پیلٹ کا نمبر، کتنے گھنٹے پارکنگ کی جائے گی۔

    View this post on Instagram

    أعلنت إدارة المواقف العامة في بلدية مدينة الشارقة، عن تطبيق خدمة جديدة وهي إمكانية حجز المواقف عن طريق الرسائل النصية القصيرة لأكثر من ساعة وذلك ابتداءً من 12/12/2018، بعد أن كانت عملية الحجز تقتصر على ساعة واحدة ويتم تجديدها لساعة أخرى، حيث يأتي تفعيل هذه الخدمة في الوقت الحالي لمتعاملي "اتصالات” فقط، في حين سيتمكن المتعاملون الآخرون من استخدامها في الفترة المقبلة، وتحرص الإدارة من خلال إطلاق هذه الميزة الجديدة على تسهيل جميع الخدمات وتوفيرها بكل يسر للجمهور، لحجز مواقف مركباتهم بالمدة التي يرغبونها دون الحاجة إلى عملية التجديد بين الحين والآخر، بل باتت العملية مبسطة بشكل أكثر لحجز المدة المطلوبة تفادياً لنسيان الشخص على سبيل المثال للتجديد، وما يترتب على ذلك من تجاوز للمدة المسموحة. #المواقف_العامة #بلدية_مدينة_الشارقة

    A post shared by بلدية مدينة الشارقة (@shjmunicipality) on

  • شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    شارجہ : متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑکنے والی آگ نے 7 سالہ بچے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عربی شہری نے اپنے متاثرہ بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    شارجہ سول ڈیفینس کا کہنا ہے کہ 11 بج کر 3 منٹ پر اطلاع ملی تھی القولایا میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے۔

    شارجہ سول ڈیفینس نے بتایا کہ فائر بریگیڈ عملے نےفوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ پر متاثرہ عمارت کی آگ قابو پایا۔

    پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے لیکن خاندان کے دیگر افراد محفوظ ہیں۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں ایک مکان میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ بچوں اور دو خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ گھر کی مالکن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    رواں برس اکتوبر میں ریاست عجمان کے علاقے الراشدیہ میں واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک بزرگ شہری سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ عمارت میں موجود کرائے داروں بحفاظت باہر نکال لیے گئے تھے۔

  • شارجہ: اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 4 سالہ طالب علم جاں بحق

    شارجہ: اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 4 سالہ طالب علم جاں بحق

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے نجی اسکول میں سوئمنگ پول میں ڈوب کر 4 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے نجی اسکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کو فوری طور پر القاسمی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    پولیس کے مطابق بدھ کی صبح 10:30 بجے کال موصول ہوئی، ایمبولینس اور پولیس ٹیم اسکول پہنچی اور بچے کو اسپتال منتقل کیا۔

    انتظامیہ کی جانب سے 4 سالہ طالب علم کے ڈوبنے کے حوالے کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی کہ بچہ کس طرح سوئمنگ پول میں ڈوبا تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے بچے کی شناخت اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں: دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں برس جون میں دو بچے اس وقت سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جب والدین افطاری کرنے میں مصروف تھے۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ بچوں پر نظر رکھے، بچوں کو اس عمر میں علم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہے ہیں، سوئمنگ پول بچوں کی زندگی کے لیے بہت خطرناک ہیں۔

  • شارجہ: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

    شارجہ: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات شارجہ کے علاقے میسلون میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، آگ نے قریب عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں ایشیائی خاتون اور بچہ شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے سمن اور ال مینا سے مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق عمارت میں 30 افراد رہائش پذیر تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    یہ پڑھیں: شارجہ میں آتشزدگی‘ دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں برس فروری میں بھی شارجہ کی کثیر المنزلہ عمارت کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایک پاکستانی خاتون، ایک بھارتی مرد اور عرب خاتون شامل تھیں۔

  • شارجہ: 38 سالہ خاتون نے ہائی وے پل سے چھلانگ لگادی

    شارجہ: 38 سالہ خاتون نے ہائی وے پل سے چھلانگ لگادی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں 38 سالہ خاتون نے ہائی پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، عجمان میں عرب خاتون کی خودکشی کی کوششش کو پولیس نے ناکام بنادیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق 38 سالہ خاتون نے شارجہ کے ہائی وے پل سے چھلانگ لگادی، پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے اقدام کو خودکشی قرار دے دیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے پل سے چھلانگ لگائی تو وہاں سے گزرتی ہوئی تیز رفتار گاڑیوں نے انہیں کچل دیا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کا عنصر موجود نہیں لگتا یہی ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔

    شارجہ پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح 7 بجکر 43 منٹ پر کال موصول ہوئی کہ خاتون نے ہائی روڈ پر بنے پل سے چھلانگ لگادی ہے، ریسکیو ٹیموں نے خاتون کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

    شارجہ پولیس کی جانب سے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ خودکشی کرنے والی خاتون ایشیائی ہیں۔

    ایک دوسرے واقعے میں عجمان کی رہائشی  45 سالہ عرب خاتون نے بھی اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق عجمان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خودکشی سے قبل پولیس کو فون کیا اور کہا کہ میں اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہوں یہاں پر ایمبولینس بھیج دیں۔

    پولیس ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مالی مسائل سے دوچار ہوتے ہوئے یہ اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئی تھی۔

  • افغانستان پریمیئر لیگ، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال میچ دیکھنے شارجہ پہنچ گئے

    افغانستان پریمیئر لیگ، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال میچ دیکھنے شارجہ پہنچ گئے

    شارجہ: افغانستان پریمیئر لیگ کے میچز شارجہ میں جاری ہیں، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی افغانستان پریمیئر لیگ کا میچ دیکھنے شارجہ اسٹیڈیم پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں افغان پریمیئر لیگ کا دسواں میچ پکتیا پینتھرز اور قندھار نائٹس کے درمیان کھیلا گیا، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے بھی شارجہ میں میچ دیکھا۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے شارجہ اسٹیڈیم کے ایم ڈی مظہر خان اور بزنس مین عمران چوہدری کے ساتھ میچ دیکھا، دونوں شخصیات ان کے دائیں بائیں بیٹھے تھے۔

    شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او شفیق اسٹینک زئی بھی موجود تھے، میچ کے دوران شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے وائس چیئرمین والید بُخاطر بھی سلمان اقبال کے ساتھ نظر آئے۔

    خیال رہے کہ اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی بھی پکتیا پینتھرز کا حصہ ہیں۔ افغان پریمئیر لیگ 05 اکتوبر سے شروع ہوئی ہے جو 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی کنگز : سوات سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز، نوجوانوں کا زبردست جوش وخروش


    افغان پریمئیر لیگ میں قندہار نائٹس، بلخ لیجینڈز، کابل زوان، پکتیا پینتھرز اور ننگر ہار لیوپرڈز شامل ہیں، شاہد آفریدی پکتیا پینتھرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

    شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ آفریدی کی ٹیم پکتیا پینتھرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے جیتا، شاہد آفریدی نے چار اوورز میں صرف تیرہ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔