Tag: شارع اقبال

  • کوئٹہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کوئٹہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کوئٹہ: شاہراہ اقبال میں بخاری سینٹر کے قریب دھماکا ہو اہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شارع اقبال، بخاری سینٹر کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب محسن کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے وقت جائے وقوع سے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی گاڑی گزر رہی تھی، تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوہیب محسن نے بتایا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، 2 سے 3 کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ شواہد جمع کر کے تفتیش کی جا رہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • کوئٹہ: شارع اقبال پردھماکا، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ: شارع اقبال پردھماکا، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ،تین سیکیورٹی اہلکاروں اور ایک خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے پندرہ سے زائد زائد افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی شاہراہ اقبال سے گزرہی تھی کہ زوردار دھماکہ ہوگیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگردکا علاقہ لرز اٹھا،اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کے بعدپولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، آئی جی پنجاب احسن محبوب نے اے آروائی نیوز سے گفتگومیں خدشہ ظاہر کیا کہ دھماکا خود کش ہوسکتا ہے دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

    شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، دھماکا انتہائی زوردار تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس کی شدت سے دھماکا جس مقام پر ہوا، وہ کوئٹہ کا ایک پر ہجوم علاقہ ہے، جہاں ضلع کچہری، سیشن کورٹ اور ڈپٹی کمشنر آفس سمیت متعدد اہم عمارات اور دفاتر واقع ہیں۔