Tag: شارع فیصل نرسری

  • کراچی : شارع فیصل کے قریب کار سوار نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا

    کراچی : شارع فیصل کے قریب کار سوار نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا

    کراچی : شارع فیصل کے قریب کار سوار نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا، جاں بحق ہونے والا بائیک رائیڈر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے دو مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پہلا حادثہ شارع فیصل نرسری کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو کچل دیا ، حادثے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد جان سے گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ایک شخص آن لائن رائیڈر تھا، جس کی شناخت شکیل حیدر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دوسرے شہری کی شناخت نہ ہوسکی۔

    جاں بحق ہونے والا تشکیل بائیک رائیڈر اور دو بچوں کا باپ تھا اور آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

    پولیس کے مطابق تیز رفتار کار سوارموٹر سائیکل دور تک رگڑتے ہوئے لے گیا اور کار بھی فٹ پاتھ سے ٹکراہی لیکن کار سوار فرار ہوگیا۔

    عینی شاہد نے کہا کہ حادثہ تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، کار سوار تیز رفتاری سے آرہا تھا، موٹر سائیکل کوٹکرماری اور حادثے کے بعد تیز رفتار کار کئی بارکار فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔

    دوسرا حادثہ نمائش چورنگی کے قریب ہوا، جہاں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی: شارع فیصل نرسری کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

    کراچی: شارع فیصل نرسری کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار زخمی

    کراچی: شارع فیصل نرسری کے قریب دھماکا سنا گیا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    زرائع کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو کراچی ایک بار پھر دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بن گیا، زخمی ہونے والے زخمی اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی اور اس سے زمین پر گڑا پڑ گیا جبکہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے پل کے اوپر سے دستی بم پھینکا، دھماکے سے پولیس چوکی بری طرح متاثر ہوئی اندر موجود سارا سامان اور ا موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق زیادہ تر اہلکار چوکی کے اندر موجود تھے، جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے.

    دوسری جانب پولیس چیف غلام قادر تھیپو کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد پل کےاوپر سے دستی بم پھینک کر فرار ہوئے، وزیراعلی سندہ قائم علی شاہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔