Tag: شارٹ سرکٹ

  • موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ، 4 بچے جاں بحق

    موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ، 4 بچے جاں بحق

    بھارت کے یوپی کے میرٹھ ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ایک گھر میں موبائل چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہو گیا، جس کے باعث گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ کے سبب چار بچے لقمہ اجل بن گئے، جبکہ والدین شدید زخمی ہوئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنتا کالونی میں جانی نامی شخص کے گھر میں ہفتہ (23 مارچ) کی رات موبائل فون کی چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔

    آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث جانی نامی شخص کی بیوی ببیتا اور چار بچے ساریکا (10)، نہاریکا (8)، سنسکار عرف گولو (6) اور کالو (4) شدید طور پر جھلس گئے۔

    بہادر ماں نے کس طرح اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچایا؟

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں رات دیر گئے نہاریکا اور گولو چل بسے جبکہ ساریکا اور کالو اتوار کے روز زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس افسر کے مطابق جانی کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن ببیتا کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے دہلی ایمس ریفر کر دیا گیا ہے۔

  • پارلیمنٹ کی عمارت کو مکمل طور پر محفوظ قرار دے دیا گیا

    اسلام آباد: دو روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں شارٹ سرکٹ کے بعد پارلیمنٹ کے اندر بجلی کی تاروں اور وائرنگ کو چیک کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اور آئیسکو نے شارٹ سرکٹ کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت کی سرچنگ مکمل کر لی اور عمارت کو مکمل طور پر محفوظ قرار دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پیر کو شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام دفاتر تین دن کے لیے بند کر دیے گئے تھے، اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر پیر کو ہونے والا اجلاس 26 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا تھا، اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی منسوخ ہو گئے تھے۔

    پارلیمنٹ کی بجلی وائرنگ میں کٹ کا انکشاف، شارٹ سرکٹ کا خطرہ

    پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے مطابق عمارت میں چند مقامات پر برقی چنگاریوں کے بعد کچھ تاروں کو نقصان پہنچا تھا، سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے چوہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ناک میں دم کر دیا ہے، چوہوں کے کترنے سے بجلی کی تاروں اور کیبلز کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم اب ان تاروں اور کیبلز کو محفوظ بنانے کا عمل جاری ہے، اور کیبلز کو لوہے کے پائپس میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔

  • تیزگام ٹرین حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا

    تیزگام ٹرین حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا

    لاہور: تیز گام ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے سے نہیں شارٹ سرکٹ سے ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 30 اکتوبر کو ہونے والے تیز گام ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ آتشزدگی کی وجہ سلنڈر دھماکہ نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ کچن میں الیکٹریکل کیٹل کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، بوگی نمبر12میں بجلی بوگی نمبر11 سےغیرقانونی طور پرلی گئی تھی، آگ نے بوگی نمبر12 کی تمام وائرنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے پوری بوگی میں دھواں بھر گیا۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈی ایس، کمرشل آفیسر،ایس ایچ او، ڈائننگ کار ٹھیکیدار، ویٹرز، ہیڈکانسٹیبل، کانسٹیبل، ریزرویشن اسٹاف کو حادثے کا ذمے دار قرار دیا گیا، رپورٹ میں درج تمام ذمہ داروں کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔

    یاد رہے کہ 30 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 75 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

  • خیرپور: کتوں سے بچنے کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والے بچے کی لاش مل گئی

    خیرپور: کتوں سے بچنے کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والے بچے کی لاش مل گئی

    خیرپور: کتوں سے بچنے کے لیے کینال میں چھلانگ لگانے والے بچے کی لاش مل گئی، گزشتہ روز 3 بچوں نے میر واہ کینال میں چھلانگ لگائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خیر پور میں پاگل کتوں کی بہتات کے باعث ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، گزشتہ روز پاگل کتوں کے حملے کے خوف سے تین بچوں نے نہر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

    گاؤں ارباب سمنگ میں گاڑھی پل کے قریب کھیلتے ہوئے کتوں کے خوف سے نہر میں چھلانگ لگانے والے 3 معصوم بچوں میں سے دو کو بچا لیا گیا تھا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی تھی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر میں ڈوبنے والے 2 بچوں 8 سالہ عزیز اور 6 سالہ فرمان کو زندہ نکال لیا تاہم 6 سالہ بچہ عارف نہ مل سکا تھا۔

    خیر پور میں گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ

    خیرپور پولیس کا کہنا ہے کہ نہر میں ڈوبنے والے تیسرے بچے کی لاش آج خاکی شاہ پل کے قریب سے ملی۔

    مکینوں کا کہنا ہے کہ خیرپور میں پاگل کتوں کی بہتات ہو گئی ہے لیکن میونسپل انتظامیہ غائب ہے، واقعے کے بعد بھی پاگل کتوں کے مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں 69 ہزار سے زیادہ کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ واقعات لاڑکانہ میں رپورٹ ہوئے جہاں کیسز کی تعداد 23 ہزار کے قریب تھی۔

    ادھر خیرپور ہی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ نے پورا خاندان اجاڑ دیا ہے، گاؤں کولاب جیل میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی، جس کے باعث 8 سال کی بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق ہوئیں۔

    پولیس کے مطابق کولاب جیل میں رسول بخش کاندھڑو کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی خوف ناک آگ میں جھلس کر 8 سالہ بچی عذرا، 21 سالہ نویدہ، 34 سالہ نسیمہ اور 65 سالہ نازل جاں بحق ہو گئیں۔

  • حافظ آباد کی شاہین مارکیٹ میں آتشزدگی

    حافظ آباد کی شاہین مارکیٹ میں آتشزدگی

    حافظ آباد: صوبہ پنجاب کےشہرحافظ آباد میں شاہین مارکیٹ کی دکان میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی شاہین مارکیٹ میں دکان میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 4 قریبی دکانوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائربریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔


    کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا


    خیال رہے کہ تین روز قبل نیوکراچی نالہ اسٹاپ کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی تھی ،آگ نے فیکٹری گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب آج صبح کثیرالمنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلورپرواقع ریسٹورنٹ میں آگ گئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ریسٹورنٹ سمیت عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


    کراچی: بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا


    فائربریگید کی 7 گاڑیوں اورایک اسنارکل نے 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا تھا جبکہ آگ لگنےسے ریسٹورنٹ میں موجود فرنیچراوردیگرسامان جل گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق

    لاہور: شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے،جبکہ 1زخمی کواسپتال متقل کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کےعلاقے ملت پارک میں خاتون گھر کی چھت پر چارپائی دیوار کے ساتھ کھڑی کر رہی تھی کہ چارپائی چھت کے اوپر سے گزرنے والی تار سے چھو گئی جس سے خاتون کو بچاتے ہوئے اس کا خاوند 60سالہ محمد شریف تیس سالہ بیٹا اشفاق اوراٹھارہ سالہ بیٹی مقدس جاں بحق جبکہ ماں اور پچیس سالہ بیٹا نواز زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون اور اس کے بیٹے کو طبی امداد کے لیے شاہدرہ اسپتال منتقل کردیا جنہیں انہیں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا.

    *لاہور: بجلی کا تار گرنے سے خاتون سمیت 2شہری جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے حمزہ ٹاؤن میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے تار ٹوٹ کر گرنے سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد اور زخمی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.

  • ملتان:گتہ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

    ملتان:گتہ فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

    ملتان میں گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔

    اہل محلہ نے خانیوال روڈ پر گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو دی، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی چار فائر فائیٹر گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی کاروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

    فیکٹری کے مالک کے مطابق آتشزدگی کے وقت فیکٹری میں کوئی بھی ملازم موجود نہیں تھا، آگ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، آگ ایک ہی گودام میں لگی، جسکی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔