Tag: شارٹ لسٹ

  • ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، ابصارعالم

    ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلیے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، ابصارعالم

    اسلام آباد : چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلئے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی ہیں، شارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں میں آئی کیو کمیونیکشن بھی شامل ہے۔ تیئس نومبر کو ڈی ٹی ایچ سے متعلق حتمی نیلامی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلئے بارہ کمپنیاں شارٹ لسٹ کر لی گئی ہیں۔ شارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں میں آئی کیو کمیونیکشن بھی شامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں میں آئی کیو کمیونیکشن کے علاوہ اورینٹ الیکٹرانک پرائیویٹ لمٹیڈ لاہور، میک انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ لاہور، اسکائی فلائیز، اسٹارٹائمز کام، سردار بلڈرز، پارس میڈیا، نیاٹل، ماسٹرو میڈیا، شہزاد اسکائی، ایچ بی ڈی ٹی ایچ بھی شامل ہیں۔

    چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ تاخیر کا شکار ہو، قومی مفاد میں ڈی ٹی ایچ کی نیلامی میں تاخیر نہیں کر سکتے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی چینلز کے خلاف پیمرا کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

    چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تئیس نومبر کو ڈی ٹی ایچ سے متعلق حتمی نیلامی کی جائے گی۔

  • آئی سی سی ایوارڈ: کوئی پاکستانی کرکٹرنامزد نہیں کیا گیا

    آئی سی سی ایوارڈ: کوئی پاکستانی کرکٹرنامزد نہیں کیا گیا

    دبئی:آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کے لئے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔ پاکستان کا کوئی کھلاڑی ایوارڈ کیلئے نامزد نہیں کیا گیا۔ جبکہ محمد حفیظ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    آئی سی سی ایوارڈز کے لئے چار ممالک کے کھلاڑی نمایاں ہیں۔ سال کے بہترین کرکٹر آف دی ائیر میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈولئیرز، مچل جونسن، اینجلو میتھیوز اور کمار سنگاکارا کو نامزد کیا ہے۔

    ون ڈے کرکٹر کیلئے جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کوک، اے بی ڈولئیرز، ڈیل اسٹائن، بھارت کے ویرات کوہلی کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر میں آسٹریلیا کے مچل جونسن، ڈیوڈ وارنر، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور کمار سنگاکارا شامل ہیں۔

    پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ایوارڈز کی کیٹگریز میں نامزد نہیں کیا گیا۔ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈ کے لئے ون ڈے کی تیز ترین سینچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن مضبوط امید وار ہیں۔

    بھارت کے بھونیشور کمار نے آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا۔ آئی سی سی نے سال کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ون ڈے ٹیم کا بھی اعلان کردیا۔ پاکستان کے محمد حفیظ ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    ٹیسٹ ٹیم میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں کیا گیا۔ ایوارڈز کے فاتح کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چودہ نومبر کو کیا جائے گا۔