Tag: شازیہ مری

  • ’’تنخواہ دار طبقے کو ٹارگٹ نہ کریں جو پہلے سے ٹیکس دے رہا ہے‘‘

    ’’تنخواہ دار طبقے کو ٹارگٹ نہ کریں جو پہلے سے ٹیکس دے رہا ہے‘‘

    پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایک طبقے کو ٹارگٹ نہ کریں جو پہلے سے ٹیکس دے رہا ہے، تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگائے گئے، تنخواہ 37 ہزار رکھی ہے تو اس پر عمل بھی کرایا جائے، یہ بجٹ بلاول بھٹو کی سربراہی میں نہیں بنا، بہتر ہوتا بجٹ میں ٹیکسز کو بیلنس کیا جاتا۔

    شازیہ مری نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا، کڑوا گھونٹ ہم نے پینا ہے یہ تو ہم نے مان لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پر لیوی 60 سے بڑھاکر 80 روپے کردی گئی، وزیرخزانہ نےغلط بیانی کی کہ بلاول بھٹو کو بجٹ پر اعتماد میں لیا تھا، پنجاب میں ہمارے ارکان کو نظر انداز کیا جارہا تھا۔

    شازیہ مری نے کہا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں کو ہی ٹیکس کامزید رگڑا لگ رہا ہے، ہیلتھ سیکٹر پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے۔

    سندھ میں ہمارے پاس 10 این آئی سی وی ڈی اسپتال ہیں، این آئی سی وی ڈی سے ہر سال 23 لاکھ لوگ علاج کراتے ہیں، اس میں بڑی تعداد دوسرے صوبے سے آنے والوں کی ہے۔

    شازیہ مری نے کہا کہ بلاول نے کہا ایک این آئی سی وی ڈی جیسا اسپتال بنا کر دکھائیں، اگر بنا نہیں سکتے تو جو ہیں ان پر بوجھ نہ ڈالیں۔

  • اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے مختلف کمپنیوں سے رابطے

    اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے مختلف کمپنیوں سے رابطے

    سانگھڑ میں متاثرہ اونٹ کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متاثرہ اونٹ کی اینیمل سینچری میں علاج کی سہولت اور اس کی بحالی کا عمل جاری ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سانگھڑ سے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اپنے بیان میں بتایا کہ اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے ہم مختلف کمپنیوں سے رابطے میں ہیں، اور انھیں متاثرہ اونٹ کی مصنوعی ٹانگ بنانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اونٹ اب محفوظ ہاتھوں میں ہے، اس کی زندگی بچانا ایک مشترکہ کوشش تھی، اس افسوس ناک واقعے کی خبر سنی تو بے انتہا دکھ ہوا اور انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی، اونٹ کی دیکھ بھال کی گئی اور اس کو حفاظت میں لایا گیا۔

    اونٹ کے بعد گدھے کی ٹانگ بھی کاٹ دی گئی، ملزم گرفتار

    انھوں نے کہا کسی بے زبان کے ساتھ اس قسم کا وحشیانہ سلوک قابلِ مذمت ہے، اس وحشیانہ واقعے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی جرم کا مرتکب نہ ہو۔

    سینیٹر قرۃ العین مری نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ ہم نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلوایا اور سی ڈی آر ایس سے فوری رجوع کیا، جنھوں نے اونٹ کو حفاظت میں لیا اور دیکھ بھال شروع کی، اگر وہ اس کی دیکھ بھال نہ کرتے تو شاید اونٹ ہمارے ساتھ نہ ہوتا۔

    سینیٹر قرۃ العین مری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بے زبان جانوروں کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم پر آواز اٹھانی ہوگی، سانگھڑ میں تو اس زبان کو مدد مل گئی مگر افسوس کہ اور کئی جگہوں پہ یہ ظلم جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ کھیتوں میں سے لے کے جانے سے لے کر ٹارچ کی روشنی میں اس کے زخم کا علاج کرنے تک ہر وہ شخص جس نے اونٹ کی مدد کی وہ ہیرو ہے۔

  • قانون پر یقین رکھتے ہیں، لیکن تنگ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا: راجہ پرویز اشرف

    قانون پر یقین رکھتے ہیں، لیکن تنگ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا: راجہ پرویز اشرف

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پر پولیس تشدد کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں لیکن تنگ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جیالوں پر پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے استعمال اور گرفتاریوں پر سابق وزیر اعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر امن اور قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، لیکن کارکنوں کو تنگ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے بھی کہا ہے کہ تبدیلی والے ایک نہتے لڑکے سے ڈرتے ہیں، کارکنان کو گرفتار اور سخت گرمی میں تشدد کیا گیا۔

    شیری رحمان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیب دفتر جاتے ہوئے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، ہمارے ورکرز کو گرفتار اور سخت گرمی میں تشدد کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کر دیا گیا ہے، یہ لاٹھی گولی کی سرکار کس سے ڈرا رہے ہیں؟ تمام کوششوں کے با وجود یہ کسی کو روک نہیں سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا: فیصل جاوید کا جیالوں کی ہنگامہ آرائی پر رد عمل

    پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی کارکنوں کی گرفتاریاں نا قابل برداشت ہیں، رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ اور مسرت مہیسر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس نے خواتین پارلیمنٹرینز اور کارکنان پر بھی تشدد کیا۔

    پی پی رہنما چوہدری منظور نے بھی کہا کہ جیالوں کو روکنا بزدلانہ کارروائی ہے، حکومت بلاول بھٹو کی للکار سے گھبرا چکی ہے۔

  • پی ایس ایل فور، شائقین کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی بھرپور ایکشن کے منتظر

    پی ایس ایل فور، شائقین کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی بھرپور ایکشن کے منتظر

    کراچی: پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برینڈ بن گیا ہے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی پی ایس ایل کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 14 فروری سے پی ایس ایل کے سیزن فور کا آغاز ہونے جارہا ہے، شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی پی ایس ایل کے سحر میں مبتلا ہیں۔

    سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ملک کا مثبت پہلو بحال کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے سب کو چاہئے کہ قومی ایونٹ کو بھرپور سپورٹ کریں۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی کنگز میری جان ہے، کراچی میرا شہر ہے کراچی کنگز ہماری ٹیم ہے اور میری نیک خواہشات کے کراچی کنگز کے ساتھ ہیں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ کراچی کنگز ایونٹ میں اچھا پرفارم کرے، شائقین کرکٹ کو جیت کا جشن منانے کا موقع فراہم کرے گی اور کراچی میں ہی فائنل جیتے گی۔

    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم مضبوط ہے امید ہے فائنل کھیلے گی، انشاء اللہ کراچی کنگز عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

    مزید پڑھیں: کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • اپوزیشن نے بھی وزیرِ اعظم کے کرتارپور بارڈر کھولنے کا اقدام خوش آئند قرار دے دیا

    اپوزیشن نے بھی وزیرِ اعظم کے کرتارپور بارڈر کھولنے کا اقدام خوش آئند قرار دے دیا

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان کے کرتارپور بارڈر کھولنے کے اقدام کی تعریف اپوزیشن بھی کرنے لگی، اپوزیشن نے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے کرتارپور راہ داری کھولے جانے کی کھل کر تعریف کی۔

    [bs-quote quote=”کرتارپور بارڈر کھول کر پاکستان نے بہت اچھا پیغام دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خواجہ آصف” author_job=”پاکستان مسلم لیگ ن”][/bs-quote]

    سابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپور بارڈر کھول کر بڑا قدم اٹھایا ہے، ن لیگ بھی چاہتی ہے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں، کرتارپور راہ داری کھولنا اچھا اقدام ہے۔

    مسلم لیگ ن کے راہنما نے مزید کہا کہ کرتارپور بارڈر کھول کر پاکستان نے بہت اچھا پیغام دیا ہے، ن لیگ اپنے عمل کے ذریعے دکھا چکی ہے کہ دونوں ممالک میں تعلقات بہتر ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت میں اپریل میں انتخابات ہیں، وہاں مذہبی کارڈ کھیلا جا رہا ہے، بھارتی وزیرِ اعظم مودی مذہبی کارڈ شدت سے کھیل رہے ہیں، لیکن مذہبی کارڈ کے نتائج خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا


    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمرا ن خان کا کرتارپور بارڈر کھولنا اچھا اقدام ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت کا رویّہ بہت افسوس ناک ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”شازیہ مری” author_job=”پاکستان پیپلز پارٹی”][/bs-quote]

    شازیہ مری نے کہا کہ بھارت کا رویّہ بہت افسوس ناک ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو سراہتی ہوں، کرتارپور بارڈر کھولنے کا خواب سیاسی قیادت پہلے سے دیکھتی آ رہی ہے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے جو خوش آئند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے 1988 میں کرتارپور بارڈر کھولنے کی بات کی تھی، انھوں نے ہمیشہ سافٹ بارڈرز کی بات کی، اسی طرح شملہ معاہدے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو ملتا ہے۔

  • سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ عناصرارکان کوعزت دینا سیکھیں، شازیہ مری

    سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ عناصرارکان کوعزت دینا سیکھیں، شازیہ مری

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ کل سینیٹ الیکشن میں حکمرانوں نے منہ کی کھائی، یہ لوگ ایک بار نہیں دو بار ہارے ہیں، شکست خوردہ عناصرارکان کو عزت دینا سیکھیں۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی، شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ ہارنے والے رونے کے بجائے کھلے دل سے اپنے خلاف آنے والے نتیجوں کو قبول کریں اور اپنے اراکین کو عزت دینا سیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بات کرتے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے ساتھ جو حشر نشر کیا گیا وہ سب سے سامنے ہے، بلوچستان کے لوگ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں نہ ہی وہ نواز شریف کی اوطاق تھی۔


    مزید پڑھیں: سینیٹ میں ہار گئے لیکن جنگ ہم ہارنے والوں میں سے نہیں ، کیپٹن(ر)صفدر


    یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے بعد ہونے والے پہلے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی گھن گرج سنائی دی۔


    مزید پڑھیں: آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی، پتلی تماشا جیت گیا، خواجہ سعد رفیق


    محمود اچکزئی نے کہا کہ کل جمہوری اورغیرجمہوری قوتوں کی پہلی لڑائی ہم ہارگئے جو ہوا وہ سیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دھبہ ہے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بےنظیر اور ذوالفقاربھٹو کا نظریہ زندہ کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • مرجائیں گے سندھ نہیں دیں گے، الطاف حسین کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سخت ردعمل

    مرجائیں گے سندھ نہیں دیں گے، الطاف حسین کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سخت ردعمل

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مر جائیں گے، لیکن سندھ نہیں دیں گے۔ 

    بلاول بھٹو  زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے اردو بولنے والے سندھیوں کے لیے الگ صوبے کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے  اپنے 

    سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ مرجائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے ، انہوں نے سندھی زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں۔ یہ الفاظ  ریاست خیرپور  کے تالپور حکمرانوں کے حریت پسند جرنیل ہوشو شیدی نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی قیادت کرتے ہوئے ادا کیے تھے

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ الطاف حسین ماضی میں بھی ایسے بیان دیتے رہیں ہے اور سندھ کے عوام نے نا پہلے ایسے بیانات کو خوش آمدید کہا اور نا اب کہیں گے، لسانی بنیادوں پر نا پہلے پاکستان کی تقسیم ہوسکی اور نا اب ہوگی۔

    شرجیل میمن کا اس بیان پر کہنا تھا کہسندھ دھرتی پلیٹ نہیں کہ ٹکرے کردیں سندھ کبھی تقسیم نہیں ہوگا اور نا ہی ہم کسی کو ایسا کرنے دیں گے، اردو بولنے والوں کو سندھ بولنے والوں نے اپنی آنکھوں پر رکھا ہوا ہے۔ 

    قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی درست طریقہ نہیں کہ کوئی بھی شخص یکدم کھڑا ہوکر صوبے کا مطالبہ کردے۔

    اپنے خوابوں کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے ماحول کی گرمی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے کہا کہ پہلے الطاف حسین حلیم بنا کر کھلائیں پھر صوبے کی بات ہوگی۔

  • تحریک انصاف کااحتجاج ماحول تبدیل کرنےکی کوشش ہے، شازیہ مری

    تحریک انصاف کااحتجاج ماحول تبدیل کرنےکی کوشش ہے، شازیہ مری

    پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بلاول ہاؤس پرجو کچھ کیا وہ جنرل مشرف کیس کے ٹرائل کے دوران ملک کی سیاسی ماحول کو تبدیل کرنے کی سازش ہے۔

    کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے گھر کے باہر جس قسم کی غنڈہ گردی کی وہ شدت پسند سوچ کی عکاسی ہے ، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ آج لوگ افسوس کررہے ہیں کہ دہشت گردوں کی ہمدرد جماعت کو انہوں نے ووٹ دیکر بہت بڑی غلطی کی ۔