Tag: شالیمار ایکسپریس

  • لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ

    لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ

    کراچی : لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سے نیچے اترگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

    شالیمارایکسپریس کی 3 بوگیاں پل ٹوٹنے سے پٹڑی سےنیچےاتر گئیں ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیمیں موقع پر موجود ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہے تاہم حادثے کے بعد لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

    ریلوے افسراں اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا جبکہ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے شخص کےلیے انعام کا اعلان

    شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے شخص کےلیے انعام کا اعلان

    شالیمار ایکسپریس کو حادثے سے بچانے والے گینگ مین کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا، مدد علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔

    سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے مدد علی نامی گینگ مین کی کاوش کو سراہنے کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا، مدد علی کو 50 ہزار روپے کی انعام رقم سے نوازا جائے گا جبکہ ٹرین کو حادثے سے بچانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

    مدد علی نے ٹرین ڈرائیور کو ٹریک پر دوڑ کر خطرے سے خبردار کیا تھا، عامر علی بلوچ کی ہدایت پر گینگ مین کو ریلوے ہیڈکوارٹرز مدعو کرلیا گیا ہے۔

    سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ مدد علی ریلوے کا اصل چہرہ ہیں ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بادل نالہ اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، یہ ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

    حادثے کی اطلاعات ملتے ہی کراچی کینٹ اسٹیشن  سے ریلیف ٹرین پہنچ گئی، حکام کا بتانا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کو حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا۔

    حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی خیبر میل کو جنگ شاہی اسٹیشن پر روک دیا گیا، حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو بن قاسم پر جبکہ پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو جمعہ گوٹھ اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس سے متعلق اچھی خبر

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس سے متعلق اچھی خبر

    کراچی: شہر قائد سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ 3 دن بعد دوبارہ بحال کر دی گئی، یکم مئی سے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں نمایاں کمی بھی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعد ٹریک متاثر ہونے کے باعث بند کی گئی شالیمار ایکسپریس کو آٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد بحال کر دیا گیا، شالیمار ایکسپریس میں نئی کلاس پارلر کار کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کا کرایہ 6 ہزار 4 سو 50 روپے ہوگا۔

    شالیمار ایکسپریس آج صبح 6 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی، افتتاح ڈی ایس ریلوے کراچی اطہر ریاض نے کیا، شالیمار ایکسپریس 19 کوچز پر مشتمل ہے جن میں 2 اے سی بزنس، ایک اے سی پارلر اور 2 اے سی اسٹینڈرڈ شامل ہیں۔

    کوچز میں 12 اکانومی کلاس کے ساتھ ایک ریسٹورینٹ بھی شامل ہے، شالیمار ایکسپریس 1198 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کراچی سے لاہور تک شالیمار ایکسپریس کے 10 اسٹاپ ہوں گے، ٹرین 17 گھنٹے 45 منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچے گی۔

    کراچی کینٹ سے روزانہ صبح 6 بجے روانہ ہونے کے بعد حیدر آباد، ، نوابشاہ، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، رائے ونڈ سے ہوتے ہوئے اُسی تاریخ رات 11 بجکر 45 منٹ پر لاہور اسٹیشن پہنچے گی۔

    ریلوے حکام نے خوش خبری سنائی ہے کہ مسافروں کو یکم سے 15 مئی تک 20 فی صد رعایت دی جائے گی، جب کہ 16 مئی سے 31 مئی تک 10 فی صد رعایت دی جائے گی۔

    آج پہلے روز ٹرین میں 907 مسافر سفر کر رہے ہیں۔

  • شالیمار ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا گیا

    شالیمار ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا گیا

    لاہور: محکمہ ریلوے نے گذشتہ سال بند کرنے والی تیز رفتار شالیمار ایکسپریس کی دوبارہ بحالی کا اعلان کردیا ہے۔

    محکمہ ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی کیلئےشالیمار ایکسپریس یکم مئی سےبحال ہوگی، شالیمار ایکسپریس کا روٹ لاہور سے کراچی فیصل آباد کی بجائے ساہیوال سےہوگا۔

    اس سےقبل شالیمار ایکسپریس کراچی، حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان براستہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد اورلاہور چلا کرتی تھی۔

    تیز رفتار ٹرین کو مزید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے اس کے 19 بوگیوں کوریلوے مغل پورہ ورکشاپ میں ری کنڈیشنڈ کیا گیا ہے۔

    مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے کہ یکم سے پندرہ مئی تک شالیمارایکسپریس کی تمام کلاس میں20 فیصد تک کاڈسکاؤنٹ دیاجائیگا جبکہ 15سے30مئی تک شالیمارایکسپریس کی تمام کلاسوں میں10فیصدڈسکاؤنٹ دیاجائیگا۔

    شالیمارایکسپریس کےتمام کرایوں میں کمی ایڈوانس اورکرنٹ بکنگ پردی جائےگی پہلےسے کی گئی ریزرویشن کاڈسکاؤنٹڈ ریفنڈبھی مسافروں کو واپس دیا جائیگا۔

    شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں آٹھ اپریل کو لاہور ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

  • لاہور سے کراچی جانے  والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

    فاروق آباد : لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورسےکراچی جانےوالی شالیمارایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی، ریلوےحکام نے بتایا کہ سچاسودا ریلوے کے قریب پٹڑی ٹوٹ گئی ، جس کے بعد پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے7 بجے سے کھڑی ہے، پٹڑی کے ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، کچھ دیر بعد ریلوے ٹریک بحال کرکے ٹرین کوروانہ کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں کراچی سے لاہور جانے والی کراچی بھی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی ، نوابشاہ میں بوگی سے بریک کا ٹکڑا گرکر پٹری میں پھنس گیا تھا جبکہ علاقہ مکینوں نے شاہ حسین ایکسپریس کو کچھ دور ہی روک دیا کیونکہ شاہ حسین ایکسپریس کواسی ٹریک سےگزرنا تھا ، علاقہ مکینوں کی کوشش سےشاہ حسین ایکسپریس ممکنہ حادثے سے بچ گئی تھی۔

  • پاکستان ریلویز: ٹرینوں کے روٹ تبدیل، نئے اسٹاپ مقرر

    پاکستان ریلویز: ٹرینوں کے روٹ تبدیل، نئے اسٹاپ مقرر

    کراچی: پاکستان ریلویز نے کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل کر دیے ہیں جب کہ دو ٹرینوں کے نئے اسٹاپ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، کراچی لاہور براستہ ساہیوال کراچی چلنے والی کراچی ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔

    شالیمار ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس موجودہ روٹ کی بجائے ملتان سے چلیں گی۔

    ادھر پاکستان ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری بھی دی گئی ہے، عوام کی سہولت کے لیے تیز گام اور خیبرمیل کے نئے اسٹاپ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

    محکمہ ریلوے نے راولپنڈی کراچی راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام کو گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر اور پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی خیبر میل کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کے لیے اسٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    عوام کے لیے دو منٹ کے اسٹاپ کی یہ سہولت 3 ماہ کے لیے عارضی طور پر حاصل ہوگی۔

  • کراچی: شالیمار ایکسپریس کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافرسراپا احتجاج

    کراچی: شالیمار ایکسپریس کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافرسراپا احتجاج

    کراچی: شہر قائد کے کینٹ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافروں نے احتجاجاً پٹڑی پردھرنا دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ اسٹیشن سے شالیمار ایکسپریس کو صبح 6 بجے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا، پانچ بجکر50منٹ پرٹرین کی بوگی نمبر12 کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

    ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کی منسوخ کی گئی بوگی کے مسافروں نے احتجاجاً پٹڑی پر دھرنا دے دیا، احتجاج کے باعث ٹرین کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے کہا کہ بوگی نمبر 12 میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، دوسری بوگی لگا کرٹرین کوروانہ کردیا گیا ہے۔

    شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم‘ 1 شخص جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو فیصل آباد میں لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ریلوے حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کے کھڑی ٹرین کے ساتھ ٹکرانے سے 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس میں پولیس گردی‘ سیٹوں پر قبضہ، مسافروں پر تشدد

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس میں پولیس گردی‘ سیٹوں پر قبضہ، مسافروں پر تشدد

    کراچی: روہڑی کے مقام پر کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس میں  پولیس نے چڑھ کر سیٹوں پر ناجائز قبضہ جماتے ہوئے مسافروں پر تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سکھر کے قصبے روہڑی میں پولیس نے شالیمار ایکسپریس پر دھاوا بولتے ہوئے پولیس گردی شروع کر دی، پولیس اہل کاروں نے بہاول پور جانے والے مسافروں پر تشدد کیا۔

    پولیس اہل کاروں نے شالیمار ایکسپریس کی سیٹ نمبر 64، 65، اور 66 پر زبردستی قبضہ کر کے ڈبے میں ڈیرا جما لیا، جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہل کاروں کی جانب سے مسافروں کو دھمکیاں دی گئیں، اہل کاروں نے مسافروں کو وارننگ دی کہ وہ اگر خاموش نہیں رہے تو انھیں اگلے اسٹیشن پر اتار دیا جائے گا۔

    پولیس کے دھاوا بولنے پر ٹرین مسافروں نے ٹرین کے اندر احتجاج کرتے ہوئے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس میں پولیس گردی کا نوٹس لیا جائے۔

    چیف جسٹس کا پاکستان ریلوے کا مکمل آڈٹ کروانے کا حکم

    مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کے ڈبے میں خواتین بھی سوار تھیں لیکن پولیس اہل کاروں نے کسی کا خیال نہیں کیا، مسافروں پر تشدد کرتے ہوئے سیٹوں پر قبضہ جمایا۔

    ٹرین میں احتجاج کے دوران مسافروں کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس عوام کے تحفظ کی بجاے عوام کے لیے مزید زحمت بن چکی ہے۔ دوسری طرف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریکِ انصاف نے اپنی حکومت کے اوّلین اقدامات میں پولیس اصلاحات کو بھی شامل کرلیا ہے۔

  • گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    گوجرہ: صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی جس میں 6افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے6افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

    پولیس کےمطابق شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی،حادثہ 93پھاٹک پر پیش آیا،حادثہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

    مزید پڑھیں:لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں‌ کی تدفین

    یاد رہےکہ 6جنوری کو لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا اور ٹرین حادثے میں 9افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:سعد رفیق کے استعفی تک لواحقین کو انصاف نہیں ملے گا، عمران خان

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےوفاقی وزیر ریلوے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ جب تک سعد رفیق مستعفیٰ نہیں ہوں گے تب تک ورثاء کو انصاف نہیں مل سکتا اور نہ ہی یہ کیس کبھی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکے گا۔