Tag: شامی

  • ‘شامی دنیا کے بہترین بولرز میں سے ہیں’ محمد رضوان کا ٹوئٹ

    ‘شامی دنیا کے بہترین بولرز میں سے ہیں’ محمد رضوان کا ٹوئٹ

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی حمایت میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین بولرز میں سے ہیں، پلیز اپنے اسٹارز کا احترام کریں۔

    ایک طرف جہاں پاکستان سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر انتہا پسند بھارتی صارفین کی جانب سے ٹیم کے مسلمان پلیئر محمد شامی کو شدید طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہاں بھارتی اسٹار کھلاڑیوں کے بعد اب پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی جانب سے بھی ان کی حمایت میں آواز اٹھی ہے۔

    محمد رضوان نے محمد شامی کا ایک پورٹریٹ بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، انھوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔

    انھوں نے محمد شامی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ شامی ایک اسٹار ہے اور واقعی دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ہیں، براہِ کرم اپنے اسٹارز کا احترام کریں۔

    ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کو نشانے پر لے لیا

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، شامی کو سوشل میڈیا پر غدار بھی قرار دیا گیا۔

  • پناہ گزینوں کی جان بچانے والی یسریٰ اقوام متحدہ کی سفیر مقرر

    پناہ گزینوں کی جان بچانے والی یسریٰ اقوام متحدہ کی سفیر مقرر

    جنیوا: شام سے ہجرت کے دوران اپنی جان جوکھم میں ڈال کر دیگر افراد کی جان بچانے والی 19 سالہ یسریٰ ماردینی کو اقوام متحدہ کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔

    یسریٰ اقوام متحدہ کی کم عمر ترین سفیر ہیں اور انہیں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر کی خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

    سنہ 2015 میں جب یسریٰ شام کے جنگ زدہ علاقے سے جان بچا کر اپنے خاندان اور دیگر افراد کے ساتھ یورپ کی طرف نکلیں تو سمندر میں ان کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔

    ان کی کشتی ٹوٹ گئی تھی اور قریب تھا کہ کشتی میں سوار تمام افراد ڈوب جاتے لیکن یسریٰ اور ان کی بہن سارہ سمندر میں کود گئیں اور اس کے بعد کئی گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد کشتی کو کھینچ کر ترکی کے ساحل تک لے آئیں۔

    بعد ازاں یسریٰ نے مہاجرین کی ٹیم میں شامل ہو کر ریو اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔

    یسریٰ کے تقرر کے بعد یو این ایچ سی آر کی ڈپٹی ہائی کمشنر کیلی ٹی کلمنٹس کا کہنا تھا، ’آج کا دن اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے پناہ گزینوں کے لیے شاندار دن ہے‘۔

    انہوں نے کم عمری میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والی یسریٰ کی ہمت اور جرات کو سلام پیش کیا۔

    دوسری جانب یسریٰ بھی اقوام متحدہ کا باقاعدہ حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’میں جہاں سے تعلق رکھتی ہوں وہ ایک زرخیز علاقہ تھا۔ لیکن جنگ نے اس علاقے کو فاقہ زدہ بنا دیا۔ پناہ گزین ہونے کے ناطے میں بھوک اور پیاس سے واقف ہوں، اور چھت، خوراک، پانی اور تحفظ کی قدر و قیمت جانتی ہوں‘۔

    وہ کہتی ہے، ’جسم کو غذا پہنچانے سے زیادہ ضروری ہے، خوابوں کو غذا پہنچائی جائے اور انہیں اتنا طاقت ور بنایا جائے کہ وہ حقیقت کا روپ دھار لیں‘۔

    سفیر مقرر کیے جانے کے بعد یسریٰ نے کہا، ’میں دنیا کی توجہ اس طرف دلانا چاہتی ہوں کہ پناہ گزین بھی انسان اور عام افراد ہیں‘۔

    یسریٰ کو ان کی حوصلہ مندی اور بہادری کے مظاہرے پر گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جانب سےدا گرل ایوارڈسے بھی نوازا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دمشق:  شامی حزب اختلاف کے رہنما محمد الوش نےاستعفیٰ دے دیا

    دمشق: شامی حزب اختلاف کے رہنما محمد الوش نےاستعفیٰ دے دیا

    دمشق: شامی حزب اختلاف کےرہنما محمد الوش جنیوامن مذاکرات کی ناکامی پردلبرداشتہ ہوگئے،مذاکرات کار کے عہدے سے سےاستعفیٰ دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق محمد الوش کااپنےبیان میں کہناہےکہ شام میں محصور ہزاروں شہریوں کی آزادی کےلیے جنیوا امن مذاکرات بھی شامی تنازع کاسیاسی حل نکالنےمیں بھی ناکام ہوگئےہیں.

    شامی حزب اختلاف کےسربراہ اسد الزوبی کاکہناہےکہ وہ بھی اپنےعہدےکوچھوڑنا چاہتے ہیں تاہم انہوں نےاستعفے سےمتعلق واضح نہیں کیا.

    اسد الزوبی کاکہناہےکہ چار ماہ کےدوران حقیقیت میں سنجیدگی کےساتھ کوئی امن مذاکرات نہیں ہوئے اور حزب اختلاف کےمتعددمرتبہ اقوام متحدہ سےمطالبےکےباوجود شام میں محصور شہریوں کےلیےانسانی بنیادوں پرامدادبحال نہیں ہوسکی ہے.

    واضح رہے کہ شامی اپوزیشن نے اپریل میں باقاعدہ طور پر امن مذاکرات میں احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کردیا تھا، انہوں نے شامی فوج کی کاروائی کے خلاف احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی مؤثر طور پر ختم ہوگئی.

  • دمشق:حما میں کار بم دھماکہ، بچوں سمیت 18افراد جاں بحق

    دمشق:حما میں کار بم دھماکہ، بچوں سمیت 18افراد جاں بحق

    شامی شہر حما ذوردار دھماکے سے لرز اٹھا، کار بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد جان بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔

    دھماکہ شہر کے مرکزی حصے میں واقعے اسکول کے قریب ہوا، جس کے باعث متعدد بچے جاں بحق ہوئے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت نازک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    حاما میں باغی گروپوں میں شدید جھڑپوں کے باعث اشیا خور ونوش کی فراہمی منتقل ہوگئی ہے، شام میں گذشتہ تین دنوں میں پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔