Tag: شامی اپوزیشن

  • امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    امریکی کانگریس کی آئندہ سال کے دفاعی بجٹ کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری

    واشنگٹن: امریکی کانگریس نے آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات کیلئے پانچ سو ستتر بلین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

    کانگریس سے منظوری حاصل کرنے والے دفاعی اخراجات کے بِل میں پینٹاگون کیلئے چار سو چھیانوے ارب ڈالر منظور کئے گئے ہیں جبکہ جوہری منصوبوں کیلئے سترہ عشاریہ نو ارب ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

    مالیاتی بِل کے حق میں نواسی جبکہ مخالفت میں گیارہ ووٹ پڑے ہیں۔ دو ہزار پندرہ کے امریکی دفاعی اخراجات میں بیرون ملک کارروائیوں کیلئے بھی چونسٹھ بلین ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

    آئندہ سال کے مالی بجٹ میں داعش کےخلاف کارروائی کیلئے شامی اپوزیشن اور عراقی سیکیورٹی اداروں کے لئے بھی رقم رکھی گئی۔

  • شامی صورتحال پر اجلاس، ایران مذاکرات سے آوٹ، شامی اپوزیشن اِن

    شامی صورتحال پر اجلاس، ایران مذاکرات سے آوٹ، شامی اپوزیشن اِن

    اقوام متحدہ ایران کو دی جانے والی دعوت سے دستبردار ہوگیا، ایران نے اس سے قبل شام اورعالمی طاقتوں کے درمیان حکومت کی منتقلی کے معاہدے کی حمایت سے انکار کردیا۔

    اقوام متحدہ نے ایران کو مذاکرات سے باہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اس اقدام سے مایوسی ہوئی ہے، سوئیزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات سے قبل بان کی مون نے ایران کی اہمیت کے پیش نظر مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی۔

    جس کے جواب میں ایران نے دو ہزار بارہ میں حکومت کی منتقلی پر ہونیوالی ڈیل کو ماننے سے انکار پر مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی تھی، جسکے باعث شامی اپوزیشن نے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی، تاہم ایران کے مذاکرات سے باہر ہونے پر اپوزیشن نے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
        
        

       

  • انقرہ: شام کے اپوزیشن رہنما امن مذاکرات میں شرکت کےلئے رضامند

    انقرہ: شام کے اپوزیشن رہنما امن مذاکرات میں شرکت کےلئے رضامند

    شامی اپوزیشن جماعتوں نے سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لئے رضامندی ظاہر کردی۔

    جینیوا ٹوکے نام سے ہونیوالے امن مذاکرات کو شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کیلئے پہلی بار سنجیدہ بین الاقوامی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔

    ترکی میں موجود شامی اتحاد کے رہنما احمد جاربا کا کہنا تھا کہ امن کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔

    شام میں تین سال سے جاری خانہ جنگی میں تاحال ایک لاکھ سےزائد افراد جاں بحق جبکہ پچاس لاکھ سےزائدافراد بے گھر ہو چکے ہیں اور مختلف پڑوسی ممالک میں پناہ گزین ہیں۔